Health & Education Hub
All health community under one plateform
16/07/2026
ایمل ولی خان کی درخواست پر وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کے لیے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشین کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
16/07/2026
King Abdullah Teaching Hospital Mansehra - ملازمتوں کے مواقع
کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں پیرامیڈیکل سٹاف کی ضرورت ہے۔ اہل امیدواران سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
خالی آسامیاں:
1. فیمیل کلینیکل ٹیکنیشن (ریڈیالوجی) - 02 آسامیاں
2. کلینیکل ٹیکنیشن (سٹیرلائزیشن) - 03 آسامیاں
3. کلینیکل ٹیکنیشن (آنکھ) - 03 آسامیاں
4. کلینیکل ٹیکنیشن (انتہائی نگہداشت / ICU) - 09 آسامیاں
5. کلینیکل ٹیکنیشن (سرجری) - 04 آسامیاں
6. کلینیکل ٹیکنیشن (بے ہوشی) - 06 آسامیاں
7. کلینیکل ٹیکنیشن (ریڈیالوجی) - 08 آسامیاں
8. کلینیکل ٹیکنیشن (فارمیسی) - 12 آسامیاں
9. کلینیکل ٹیکنیشن (ڈائیلاسز) - 10 آسامیاں
اہلیت:
کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں میٹرک سائنس + KP میڈیکل فیکلٹی پشاور سے 2 سالہ متعلقہ ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ
عمر کی حد: 18 سے 30 سال
اہم باتیں:
- ترجیح: ضلع مانسہرہ کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو دی جائے گی
- آخری تاریخ: 31.07.2026
- درخواست کا طریقہ: صرف ETEA کے ذریعے آن لائن http://www.etea.edu.pk
نوٹ: 10% کوٹہ خواتین، 2% معذور افراد اور 5% اقلیتوں کے لیے مخصوص ہے۔تمام برتھیاں میرٹ پر ہوں گی
مزید تفصیلات اور آن لائن اپلائی کے لیے ETEA کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔
---
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 ہے۔ دیر نہ کریں!
ایسپرن: ہر درد کی دوا نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری
ایسپرن دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ادویات میں سے ایک ہے، لیکن بدقسمتی سے اس کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ اکثر لوگ معمولی سینے کی تکلیف، درد یا کسی بھی غیر واضح علامت پر خود ہی ایسپرن کھا لیتے ہیں، حالانکہ ایسا کرنا ہرگز درست نہیں۔
ایسپرن یقیناً ایک مؤثر دوا ہے، مگر اس کے فوائد کے ساتھ کچھ اہم نقصانات بھی ہیں۔ یہ معدے میں السر اور خون بہنے کا باعث بن سکتی ہے، اور بعض اوقات جسم کے دیگر حصوں میں بھی خون بہنے کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔ اسی لیے یہ دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہیے۔
عام طور پر ایسپرن ان مریضوں کے لیے تجویز کی جاتی ہے جنہیں دل کی بیماری ہو چکی ہو، یا جن میں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بہت زیادہ ہو۔ اس کی روزانہ مینٹیننس خوراک عموماً 75 سے 81 ملی گرام ہوتی ہے، اور زیادہ مقدار لینے سے عام طور پر اضافی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نقصان کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
دوسری طرف، ایسے افراد جن میں دل کی بیماری کا خطرہ کم ہو، ان کے لیے روزانہ ایسپرن لینا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ اس کے ممکنہ نقصانات بعض اوقات اس کے فوائد سے زیادہ ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ دل کے مریض ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر ایسپرن بند نہ کریں۔ البتہ اگر معدے سے خون آ رہا ہو، پلیٹ لیٹس بہت کم ہو جائیں، یا کسی سرجری یا ڈینٹل پروسیجر کی ضرورت ہو، تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اسے کچھ دن کے لیے روکا جا سکتا ہے اور مناسب وقت پر دوبارہ شروع کیا جاتا ہے۔
اسی مقصد کے لیے میں نے یہ مختصر ویڈیو بنائی ہے تاکہ ایسپرن کے درست استعمال کے بارے میں آگاہی عام ہو سکے۔ اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگیں تو براہِ کرم اسے اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور دیگر لوگوں تک ضرور پہنچائیں۔ صحیح معلومات کسی کی جان بھی بچا سکتی ہیں۔
16/07/2026
BKMC-MTI, Swabi Participates in Health Department Meeting on External Financial Audit of MTIs
Swabi, July 16, 2026: The Hospital Director, Director Finance, Secretary BOG, and Manager Internal Audit of Bacha Khan Medical Complex (BKMC), MTI-Swabi attended an important meeting convened by the Government of Khyber Pakhtunkhwa, Health Department at Khyber Medical University (KMU), Peshawar.
The meeting was held to review the findings of the External Financial Audit of Medical Teaching Institutions (MTIs) conducted by the Khyber Pakhtunkhwa Healthcare Commission (HCC). Participants discussed audit observations, compliance status, and corrective measures to further strengthen financial governance, transparency, and accountability across MTIs.
BKMC-MTI, Swabi reaffirmed its commitment to implementing the recommendations of the Health Department and ensuring the highest standards of financial management and institutional compliance.
Media Cell
16/07/2026
Jobs opportunity at MMC MTI.
Apply now.
100% اضافہ کی نوید سنانے والوں کے آبنائے ہرمز بجٹ کے بعد بالکل بند ہوگئے ہیں۔
سیکریٹریٹ کے نمکین بسکٹ کھا کر MTI میں Night DMS بن گئے۔۔
قہوہ بہت بڑا شوڑا ہے۔۔
امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان کے صحت کے نظام کے فیصلے کیوں؟
پاکستان کا صحت کا نظام روز بروز سنگین مسائل کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے فیصلے جو لاکھوں مریضوں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو متاثر کرتے ہیں، ان میں زمینی حقائق کو سمجھنا ناگزیر ہے۔
اگر کوئی شخصیت واقعی پاکستان کے صحت کے شعبے کی بہتری کی خواہاں ہے، تو بہتر یہی ہے کہ وہ یہاں آ کر ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال، ڈاکٹروں کے مسائل اور مریضوں کی مشکلات کا خود جائزہ لے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا مؤقف واضح ہے کہ صحت کے نظام میں اصلاحات تمام متعلقہ فریقوں، خصوصاً فرنٹ لائن ڈاکٹروں، کی مشاورت سے ہونی چاہئیں۔ ایسے فیصلے جو مقامی حقائق سے ہم آہنگ نہ ہوں، ان کے نتائج مریضوں اور صحت کے نظام دونوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ڈاکٹروں کی آواز سنی جائے، صحت کے نظام کو زمینی حقائق کے مطابق چلایا جائے۔
15/07/2026
مریض گرمی، بخار، درد اور سانس کی تکلیف کے ساتھ ہسپتال آتے ہیں۔ ایک ہی کمرے میں سینکڑوں افراد کا ہجوم ہو اور پھر بھی اے سی بند رکھنے کا حکم دیا جائے، تو اس کا بوجھ سب سے زیادہ مریض اور طبی عملہ دونوں اٹھاتے ہیں۔
اگر حکمران اپنے دفاتر میں آرام دہ ماحول چاہتے ہیں، تو عوام کو بھی کم از کم بنیادی سہولیات ملنی چاہئیں۔ صحت کی سہولیات کوئی عیاشی نہیں، بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہیں۔
ہسپتالوں میں مناسب ٹھنڈک، صاف ماحول اور باوقار علاج فراہم کرنا کسی پر احسان نہیں، بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔
#صحت #ہسپتال #مریض
بارہ ادویات سے متعلق پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔
ان ادویات کی خریداری میں احتیاط برتیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
25000
