Hassan Gul Hope of Life.
Dedicated to humanitarian service, blood donation awareness, and community welfare.
تھیلیسیمیا سے بچاؤ ممکن ہے 🩸
شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ ضرور کروائیں، تاکہ آنے والی نسل کو محفوظ بنایا جا سکے
🩸 شدید گرمی کی لہر کے باعث خون کے عطیات میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر مریضوں کو روزانہ خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
آپ کا ایک خون کا عطیہ کسی کی زندگی بچا سکتا ہے۔
آئیے اس مشکل وقت میں انسانیت کا ساتھ دیں اور رضاکارانہ خون عطیہ کرکے ضرورت مند مریضوں کی امید بنیں۔ ❤️
@
18/05/2026
*یہ مسکراہٹ کوئی عام مسکراہٹ نہیں...*
اس کے پیچھے درد بھی ہے، دعا بھی ہے اور بے شمار قربانیاں بھی۔
تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کو جب خون ملتا ہے تو ان کے چہروں پر واپس آئی مسکراہٹ کے احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے کہ کسی کی زندگی بچانے کا سکون کیسا ہوتا ہے۔
حمزہ فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا سینٹر میں 1571 معصوم بچے 30 اپریل 2026 تک رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جن کو مسلسل خون اور اجزائے خون کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان میں ایسے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن کے والدین غربت کی وجہ سے اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے دو وقت کا رزق بھی مشکل سے پیدا کرتے ہیں، اور کرایے کے لیے پیسے بھی نہیں ہوتے۔ ان معصوم بچوں کو سپورٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
لہٰذا ایسی صورت میں حمزہ فاؤنڈیشن جیسے فلاحی ادارے، آپ جیسے ہمدرد لوگوں کے تعاون سے، ان بچوں کی زندگی کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کا دوسرا گھر ہوتے ہیں۔ اور یہی فلاحی ادارے اور ان معصوم بچوں کی زندگیوں کا سفر، آپ جیسے ہمدرد و مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
آئیے اپنی استطاعت کے مطابق حمزہ فاؤنڈیشن کے ساتھ مالی تعاون، صدقہ، زکوٰۃ اور خون کے عطیات دیں، تاکہ حمزہ فاؤنڈیشن کے ذریعے تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراضِ خون میں مبتلا معصوم مریضوں کو مفت علاج اور اسکرین شدہ خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہ سکے۔
یقیناً آپ کا دیا ہوا صدقہ، زکوٰۃ، مالی عطیات، خون کے عطیات، ان بچوں کی مسکراہٹ اور زندگی کا چراغ روشن رکھنے کا ذریعہ ہے۔
اللہ پاک ہمیں دکھی انسانیت کی بہترین طریقے سے خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا سینٹر اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پشاور*
*رابطہ:*. 5845553- 091
*بینک اکاؤنٹ تفصیلات:*
*بینک:* MCB Bank, University Town
*IBAN:* PK28MUCB0095701010020404۔
14/05/2026
🩸 آج ہی حمزہ فاؤنڈیشن کا وزٹ کریں اور اپنی آنے والی نسل کو تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض سے محفوظ بنائیں۔
تھیلیسیمیا سے بچاؤ صرف بروقت آگاہی اور اسکریننگ سے ممکن ہے۔
شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروائیں اور ایک صحت مند و خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
✨ صحت مند نسل، روشن مستقبل
06/05/2026
*نوٹس*
*مورخہ 7 مئی 2026، بروز جمعرات*
*بانی چیئرمین حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھلیسیمیا سنٹر اینڈ بلڈ ٹرانسفیوژن پشاور اور تھیلیسیمیا فیڈریشن آف پاکستان کے سینٹرل ایگزیکٹو ممبر، جناب اعجاز علی خان "ورلڈ تھلیسیمیا ڈے" 8 مئی کی مناسبت سے پشاور پریس کلب میں بوقت 01:30 بجے دن ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔*
*تمام پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور فوٹو گرافرز/کیمرہ مین سے کوریج کی درخواست ہے۔*
*منجانب: حمزہ فاؤنڈیشن پشاور*
04/05/2026
پشاور میں حمزہ فاؤنڈیشن کی مسلسل کوششوں کو سراہا گیا
رپورٹ
پشاور: حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا سنٹر اور بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پشاور نے جولائی 2006 سے 30 اپریل 2026 تک کے عرصے پر محیط اپنی پیش رفت رپورٹ جاری کی ہے، جس میں خون جمع کرنے، مریضوں کی مدد اور بیماری کی اسکریننگ میں نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں مجموعی طور پر 193,688 خون کے تھیلے جمع کیے گئے ہیں۔ فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو 107,480 خون/مصنوعات، 46,562 ہیموفیلیا کے مریضوں کو، اور 81,581 سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو جاری کیں، جس سے جاری کردہ خون/مصنوعات کی کل تعداد 235,623 تھیلوں تک پہنچ گئی۔
خون کی جانچ کی رپورٹ میں متعدی بیماریوں کے کیسز کا انکشاف ہوا، جن میں 3,225 ہیپاٹائٹس بی، 1,141 ہیپاٹائٹس سی، اور 164 ایچ آئی وی/ایڈز کے کیسز کو رد عمل کے طور پر نشان زد کیا گیا۔
مزید برآں، 655 VDRL اور 65 ملیریا پرجیویوں کے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
فاؤنڈیشن نے 1,571 مریض رجسٹر کیے ہیں جن میں تھیلیسیمیا کے 1,357 مریض، ہیموفیلیا کے 149 مریض، اور خون کے دیگر امراض کے 65 مریض شامل ہیں۔
حمل کے دوران تھیلیسیمیا کی جانچ کے لیے اس کے سی وی ایس پروگرام کے تحت، 453 کیسز کی اسکریننگ کی گئی۔ ان میں سے تھیلیسیمیا میجر کے 130 کیسز کا پتہ چلا اور بعد ازاں اسقاط حمل، 203 کی علامات کے طور پر شناخت کی گئی اور 120 کو نارمل بتایا گیا۔
24/02/2026
رمضان ختم ہو جاتا ہے… لیکن تھیلیسیمیا نہیں۔
تھیلیسیمیا ایک زندگی بھر کی بیماری ہے۔ ان معصوم بچوں کو ہر ماہ خون، مہنگی ادویات اور مسلسل علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ عید گزر جاتی ہے، رمضان رخصت ہو جاتا ہے، مگر ان کا علاج کبھی نہیں رکتا۔
آپ کی زکوٰۃ، صدقات اور عطیات صرف ایک مہینے نہیں، بلکہ پورا سال ان بچوں کی زندگی کا سہارا بنتے ہیں۔
آئیے رمضان کے بعد بھی انہیں یاد رکھیں… کیونکہ ان کی جنگ روز جاری ہے۔ ❤️
Click here to claim your Sponsored Listing.
