JHALL MAGSI

JHALL MAGSI

Share

BALOCHISTAN �

01/12/2025

جھل مگسی کے نوجوانو!

آج کل ہمارے علاقے میں ایک خطرناک رِواج چل پڑا ہے—
ہر دوسرا بندہ جعلی ایف بی پیج بنا کر لوگوں کی عزتیں اچھالنے، جھوٹی باتیں پھیلانے اور بغیر ثبوت کے کردار کشی کرنے میں لگا ہوا ہے۔

یاد رکھو…
عزت ہر انسان کی سانس کی طرح ضروری ہے۔
کسی کا دل دکھانا، کسی کی بہن بیٹی پر بات کرنا، یا کسی کو جھوٹے الزام میں بدنام کرنا صرف گناہ نہیں بلکہ قانونی جرم بھی ہے۔

جو لوگ اپنی نامعلوم شناخت کے پیچھے چھپ کر یہ حرکتیں کرتے ہیں، وہ اصل میں اپنی تربیت، اپنا گھرا، اور اپنی شخصیت ظاہر کر رہے ہوتے ہیں —
نہ کہ اس شخص کی عزت جسے وہ نشانہ بنا رہے ہیں۔

میری جھل مگسی کے باشعور لوگوں سے اپیل ہے:
اپنے علاقے کی پہچان کو اس منفی سوچ کے ہاتھوں برباد نہ ہونے دو۔
جھوٹے پیجز کو رپورٹ کرو، ایسی پوسٹس کو شیئر نہ کرو، اور سچائی اور انسانیت کا ساتھ دو۔

کیونکہ عزت دینے سے کم نہیں ہوتی، اور چھیننے سے بڑھتی نہیں — بس انسان چھوٹا ہو جاتا ہے۔

JHALL MAGSI #

26/11/2025

السلام علیکم عزیز دوستو!

آج ہم جھل مگسی کے طلبہ ایک ایسا قدم اٹھا رہے ہیں جس کا مقصد صرف آج نہیں، آنے والی نسلوں کا مستقبل بدلنا ہے۔
ہم اپنے علاقے میں پبلک لائبریری کے قیام کی مہم شروع کر رہے ہیں۔

ہم مانتے ہیں کہ لائبریری وہ جگہ ہے جہاں صرف کتابیں نہیں رکھیں جاتیں، وہاں سوچیں جاگتی ہیں، خواب مضبوط ہوتے ہیں، اور ذہن روشن ہوتے ہیں۔
ایک کتاب ایک ذہن بدلتی ہے، اور ایک ذہن پوری قوم کا رخ بدل سکتا ہے۔

ہمارا خواب ہے کہ جھل مگسی کا ہر بچہ، ہر طالبعلم اور ہر نوجوان ایک ایسی جگہ تک رسائی رکھے جہاں تعلیم، آگاہی اور سیکھنے کے دروازے سب کے لیے کھلے ہوں۔

آئیں مل کر اس خواب کو حقیقت بنائیں۔
آپ کا ساتھ ہمارے لیے ہمت بھی ہے اور روشنی بھی۔

تعلیم ہی وہ طاقت ہے جو انسان اور معاشرے دونوں کو مضبوط بنا سکتی ہے۔

براہِ کرم ہماری اس مہم کا حصہ بنیں۔
شکریہ! حفیظ مغیری بلوچ

02/11/2025

Photos from JHALL MAGSI 's post 30/10/2025

Magsi Essence — ایک خوشبو، ایک پہچان 💎 جھل مگسی کی مٹی کی خوشبو، اب ایک برانڈ بن چکی ہے۔ ہر قطرے میں شان، ہر خوشبو میں وقار۔ ✨ یہ صرف خوشبو نہیں... جھل مگسی کی پہچان ہے۔ ✨ اعلیٰ معیار، دیرپا اثر، اور پُرکشش انداز — صرف Magsi Essence کے ساتھ۔ آرڈر کے لیے رابطہ کریں: 03113745112Magsi Essence — The Pride of Jhal JHALL MAGSI

15/10/2025

2022 کے سیلاب کے فوری بعد بیرسٹر و سینٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی نے سابق ڈپٹی کمشنر جھل مگسی یاسر حسین کے ہمراہ کوٹڑہ ندی کا معائنہ کیا تھا. اس دوران مقامی خواتین, بیرسٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی سے بلوچی مصافحہ کررہی ہیں۔

👉This image is the property of Jhal Magsi Media Network.

21/09/2025

جو لوگ علم کے نور سے روشن ہوتے ہیں، وہی اندھیروں میں بھی پہچانے جاتے ہیں، باقی ہجوم میں صرف ایک بےنام سا سایہ رہ جاتے ہیں۔

"جہالت انسان کو ہجوم میں کھو دیتی ہے، علم انسان کو ہجوم میں بھی نمایاں کر دیتا ہے۔"

07/09/2025

6 ستمبر 2025

یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز بلوچستان کے سینئر رہنما بیرسٹر سینٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی کا پیغام

یومِ دفاع کے موقع پر ہم اُن عظیم شہداء اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا

نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی نے کہا کہ 6 ستمبر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت اور اس کی سالمیت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے وطن کی بقا اور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ 1965ء کی جنگ میں پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کے سامنے ڈٹ گئی اور یہ ثابت کیا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں

بیرسٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ہمیشہ متحد اور پرعزم رہیں گے دفاعِ پاکستان کے مقدس فریضے میں ہماری قوم کا حوصلہ اور جذبہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

07/09/2025

29/08/2025

FOLLOW PLEASE 🙏

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Quetta