Ittihad e Ummat News
اتحاد امت نیوز سچ حق اور امت کی آواز
ہم لاتے ہیں تازہ خبریں حقائق اور امتِ مسلمہ کی نمائندگی فالو کریں شکریہ
Owner Naseebullah
Phone 03101815652
21/05/2026
🏏 سابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرلی 🇬🇧
محمد عامر نے مبینہ طور پر برطانوی شہریت حاصل کرلی ہے۔
📱 محمد عامر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں ان کی برطانوی شہریت حاصل کرنے کا ذکر کیا گیا۔
🏏 34 سالہ فاسٹ بولر پاکستان کی جانب سے:
✔️ 36 ٹیسٹ
✔️ 61 ون ڈے
✔️ 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
🇵🇰 محمد عامر 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔
📌 رپورٹس کے مطابق ان کی اہلیہ پہلے ہی برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔
🎙️ محمد عامر اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کریں گے کیونکہ وہ پہلے ہی پاکستان کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
🏆 گزشتہ سال ایک پروگرام میں انہوں نے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر موقع ملا تو وہ Royal Challengers Bengaluru کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔
📢 ذرائع: میڈیا رپورٹس
📣 ittihad e ummat News
---
21/05/2026
🚨 حیدرآباد: یہ صرف ایک لاش نہیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی دردناک تصویر ہے
📍 حیدرآباد
حیدرآباد کی ریلوے کالونی میں 35 سالہ تنویر احمد نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، مگر سوال یہ ہے کہ اسے موت نے مارا یا غربت، بے روزگاری اور بڑھتی مہنگائی نے؟
ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے بے روزگاری اور مالی مشکلات کا شکار تھا جبکہ گھریلو پریشانیوں نے اسے شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر رکھا تھا۔
💔 ایک طرف حکمران عوامی ریلیف اور ترقی کے دعوے کرتے ہیں، دوسری جانب غریب آدمی دو وقت کی روٹی، بچوں کے اخراجات اور گھر چلانے کی فکر میں زندگی ہار رہا ہے۔
افسوسناک امر یہ ہے کہ غریب عوام کیلئے نہ مؤثر روزگار اسکیمیں نظر آتی ہیں، نہ سستا راشن، نہ علاج اور نہ ہی کوئی مضبوط سہارا۔
📢 شہری حلقوں نے سندھ حکومت، وفاقی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری پر ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔
⚠️ اگر آج بھی سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو کل کسی اور غریب گھر کا چراغ بجھ سکتا ہے۔
📣 ittihad e ummat News
19/05/2026
🚨 نصیرآباد: میر حسن روڈ نیچاری پل کے قریب ٹریکٹر اور مزدا ٹرک میں حادثہ
📍 نصیرآباد
نصیرآباد کے علاقے میر حسن روڈ نیچاری پل کے قریب ٹریکٹر اور مزدا ٹرک کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
🚑 حادثے کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
⚠️ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
📢 ذرائع: مقامی و میڈیا رپورٹس
📣 ittihad e ummat News
14/05/2026
🚨 ڈی آئی جی نصیر آباد کی جانب سے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم
📍 نصیر آباد
ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان نے ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی عبدالرؤف جمالی اور سی آئی اے انچارج بہادر علی ڈومکی کو جرائم کے انسداد، عوامی خدمت اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن (ر) عاصم خان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں فرض شناسی، ایمانداری اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات محنت کرنے والے افسران محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے دونوں افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے قابلِ تقلید مثال ہیں۔
ڈی آئی جی نصیر آباد نے مزید کہا کہ نصیر آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے گی اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
پولیس افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانتداری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔
📢 ذرائع: پولیس و میڈیا رپورٹس
📣 ittihad e ummat News
14/05/2026
شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بالان باری کے شہری گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی بندش کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
⚠️ بالان باری میں 24 گھنٹوں سے بجلی بند، عوام شدید اذیت میں مبتلا
📍 بالان باری
بالان باری کے عوام گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بجلی کی طویل بندش کا عذاب جھیل رہے ہیں، مگر افسوس کہ متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال بجلی بحال کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آ رہے۔
🔥 شدید گرمی،
💧 پانی کی قلت،
⚡ اور روزمرہ زندگی کی مشکلات نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں جبکہ بیمار، بچے اور بزرگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
📢 عوامی حلقوں نے واپڈا حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بجلی بحال کی جائے اور عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جائے۔
⚠️ عوام نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو شدید احتجاج کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
📣 ittihad e ummat News
13/05/2026
🌧️⛈️ ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش و ژالہ باری
📍 ڈیرہ مراد جمالی
ڈیرہ مراد جمالی اور اس کے گردونواح میں گرج چمک، طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
🌪️ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
⚠️ عوام سے اپیل:
✔️ غیر ضروری سفر سے گریز کریں
✔️ کمزور دیواروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں
✔️ بچوں کو محفوظ مقامات پر رکھیں
🌧️ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
📢 ذرائع: مقامی و میڈیا رپورٹس
📣 ittihad e ummat News
13/05/2026
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میر امداد حسین مری کو تحصیل لوکل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا ممبر نامزد کردیا گیا ہے۔
یہ کامیابی یقیناً ان کی صلاحیتوں اور عوامی خدمات کا اعتراف ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے میر امداد حسین مری کو یہ ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
مبارکباد پیش کنندہ:
نصیب اللہ مری بلوچ
اتحاد امت نیوز (Ittehad-e-Ummat News)
آج ڈیرہ مراد جمالی اور ضلع نصیر آباد میں ہونے والی بارش نے جہاں موسم خوشگوار کردیا، وہیں کاروباری حضرات خاص طور پر برف فروخت کرنے والے شدید متاثر ہوگئے۔
چند روز پہلے شدید گرمی کی وجہ سے برف کا ایک کلو 40 روپے میں فروخت ہورہا تھا، لیکن آج بارش کے بعد حالات ایسے بدل گئے کہ دکاندار 10 روپے کلو دینے کیلئے بھی تیار ہیں، پھر بھی خریدار نظر نہیں آرہے۔
گرمی میں لوگ برف کیلئے پریشان تھے، جبکہ آج بارش کے بعد برف والوں کی پریشانی بڑھ گئی۔
قدرت کا نظام بھی عجیب ہے، ایک وقت میں ایک طبقہ خوش ہوتا ہے تو دوسرا فکر میں مبتلا ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں آپ خود بھی حالات دیکھ سکتے ہیں۔
شدید گرمی کے باعث بچوں کی طبیعت خراب ہونے کے واقعات تشویشناک ہیں۔ خصوصاً تربت سمیت بلوچستان کے گرم علاقوں میں گرمی کی شدت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، جس سے اسکول جانے والے بچے متاثر ہو رہے ہیں۔
🌡️ شدید گرمی میں بچوں کی حالت خراب، محکمہ تعلیم بلوچستان فوری نوٹس لے ❗
(گھنہ تربت)
بلوچستان کے گرم علاقوں خصوصاً تربت میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث اسکولوں میں بچوں کی طبیعت خراب ہونے اور گرمی لگنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان سے اپیل ہے کہ بچوں کی صحت اور جانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر گرمیوں کی تعطیلات / چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔
معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے بجائے بروقت فیصلے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
والدین اور عوامی حلقوں نے بھی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 🙏
13/05/2026
میں بقــاء محمد مری کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے کل کی ملاقات میں یہ ثابت کیا کہ صرف ایم پی اے سے مل کر تصویر بنوانا کافی نہیں ہوتا بلکہ اپنے حقوق کیلئے سوال کرنا بھی ضروری ہے۔
کل روڈ کے مسائل پر بھی سوالات کیے گئے، ساتھ ہی ہمارے علاقے کے اسکول گوٹھ سعید مری کے بارے میں بھی گزارش پیش کی گئی، جہاں صرف پرائمری یعنی پانچویں جماعت تک تعلیم موجود ہے۔ اس کے بعد بچوں کو مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے، جس سے والدین اور طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس مسئلے پر جب بات کی گئی تو حاجی محمد خان لہڑی نے یقین دہانی کروائی کہ عیدالاضحیٰ کے بعد اسکول کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔
ہمیں امید ہے کہ حاجی محمد خان لہڑی اپنے اس وعدے کو پورا کریں گے، کیونکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، اور علاقے کی ترقی تعلیم سے ہی ممکن ہے۔
ذرائع: Itthiad E Ummat News
12/05/2026
📢 پندرانی برادری کے دو مغویوں کی بازیابی کیلئے پٹ فیڈر پل پر دھرنا جاری 🚨
📍 پٹ فیڈر پل
پندرانی برادری کے دو مغوی افراد کی بازیابی کیلئے آج بروز منگل پٹ فیڈر پل پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، جہاں بڑی تعداد میں شہری اور برادری کے افراد موجود ہیں۔
🚨 ذرائع کے مطابق:
👉 دھرنے کے شرکاء مغویوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں
👉 احتجاج کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی
📌 صورتحال کے پیش نظر:
👉 ذوالفقار علی
👉 بہادر خان کھوسہ
👉 شمن علی سولنگی
سمیت دیگر افسران دھرنے کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔
⚠️ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مغویوں کی بازیابی یقینی نہیں بنائی جاتی دھرنا جاری رہے گا۔
🤲 دعا ہے کہ مغوی افراد جلد بحفاظت بازیاب ہوں اور مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہو۔
📢 ذرائع: میڈیا رپورٹس
📣 ittihad e ummat News
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
87800
