King of Maryanian

King of Maryanian

Share

King of Maryanian Gran Mashar Haji Muhammed Ayub Khan Maryani FANS Page 👍

18/07/2026
Photos from 𝐐𝐚𝐮𝐦𝐢 𝐌𝐚𝐬𝐡𝐚𝐫 𝐌 𝐀𝐲𝐮𝐛 𝐌𝐚𝐫𝐲𝐚𝐧𝐢's post 11/07/2026
28/06/2026

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پیٹرن انچیف غلام فاروق ، صدر محمد ایوب مریانی، سینئر نائب صدر اختر محمد کاکڑ ، نائب صدر انجینئر میروائس خان کاکڑ اور ممبران نے کوئٹہ کے معروف تاجر اور کابل جان ریسٹورنٹ کے مالک حاجی ہاشم خان نورزئی کے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش واقعہ قرار دیا ہے۔
اپنے مشترکہ بیان میں چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک پرامن، شریف النفس اور کاروباری شخصیت کا اس طرح قتل نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری تاجر برادری کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ایسے واقعات صوبے میں کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور امن و امان کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ تاجر برادری میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا خاتمہ ہو اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

چیمبر کے عہدیداروں نے مرحوم حاجی ہاشم خان نورزئی کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ چیمبر اس غم کی گھڑی میں مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
#ایڈمن

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address

Quetta