ZOOB Orga Care
Crafting Handmade, Herbal, Chemical Free Skin and Hair Care Products |
Made in Pakistan
03/06/2026
*ایک *انڈر ریٹڈ* ہیرو، جس کے دیوانے صرف گھر والے ہی ہیں! ✨
سچ کہوں تو، ہماری پروڈکٹ لائن میں یہ وہ *خاموش ہیرو* ہے جسے وہ توجہ نہیں ملی جس کا یہ حقدار تھا لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے والے اس کے اتنے دیوانے ہیں کہ شاید انہی کی وجہ سے میں یہ بناتی ہوں۔۔ میرے میاں ہوں، نندوئی ہوں یا بہنوئی۔۔ان تینوں کی تو یہ پرمینینٹ پروڈکٹ ہے۔۔
*کیوں*❓❓❓❓
کیونکہ یہ صرف تیل نہیں ایک مکمل بیئرڈ کیئر سلوشن ہے۔ اگر آپ اپنے ابو، بھائی، شوہر یا بیٹے کے لیے کوئی ایسا تحفہ ڈھونڈ رہے ہیں جو بہترین بھی ہو اور رزلٹ بھی دے تو یہ رہا بہترین انتخاب۔
*اس میں کیا خاص ہے*❓❓❓❓
👈🏽ہم نے اس میں تین نایاب اجزاء شامل کیے ہیں:
👈🏽بادام کا تیل۔۔۔ یہ داڑھی کے بالوں کو جڑ سے مضبوط بناتا ہے۔ بالوں میں موجود قدرتی چمک کو بحال کرتا ہے اور انہیں ریشم جیسا نرم بناتا ہے تاکہ وہ الجھیں نہیں۔
👈🏽جوجوبا آئل۔۔۔ یہ تیل انسانی جلد کے قدرتی آئل (Sebum) سے ملتا جلتا ہے۔ یہ نہ صرف داڑھی کے نیچے کی جلد کو نمی پہنچاتا ہے بلکہ خشکی اور کھجلی کا مکمل خاتمہ کرتا ہے، جس سے داڑھی گھنی اور صحت مند نظر آتی ہے۔
👈🏽 آرگن آئل ۔۔۔ اسے (Liquid Gold) کہا جاتا ہے۔ یہ داڑھی کے سخت بالوں کو گہرائی سے نرم کرتا ہے، انہیں ریشم جیسا بناتا ہے اور ایک قدرتی، شاندار چمک دیتا ہے۔
*داڑھی اب کیسی ہوگی* ❓❓❓❓
✅ نرم اور سلجھی ہوئی۔
✅ خشکی اور خارش سے پاک۔
✅ قدرتی چمک اور گھنی۔
👈🏼آرڈر کے لیے رابطہ کریں۔۔
03328855532
02/06/2026
*پانچ سال... ایک سفر، ایک یقین، اور آپ کا ساتھ!*🌿
غالباً جون 2021 تھا... تاریخ نوٹ کرنا یاد نہیں رہا، اچھا ہی ہوا ورنہ سالگرہ کے کیک کاٹنے کی رسمیں نبھانی پڑتیں! 🤭 (اور آپ جانتے ہیں ایسے کام میں کرتی نہیں )
لیکن جون کا مہینہ میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔ یہ وہ رات تھی جب نہ کوئی بزنس پلاننگ تھی، نہ کوئی کمرشل سوچ، بس ایک شدت بھری خواہش تھی—اپنے بالوں کو پھر سے ویسا ہی گھنا، چمکدار اور سلکی بنانا جیسے کبھی شادی سے پہلے ہوا کرتے تھے۔.کبھی دہی انڈہ پھینٹ کر لگایا جا رہا توکبھی چائے کی پتی سے بال دھوئے جاتے۔
وہ پرانے دن یاد آئے جب دادی اپنے بال آملہ ریٹھا سے دھویا کرتی تھیں۔۔بس پھر کیا تھا! یوٹیوب کھولی، ریسیپی دیکھی اور اگلے دن ہی 750 روپے کا سامان لا کر کچن میں شیمپو بنانے بیٹھ گئی۔ جب بہنوں کو پتہ چلا تو اصرار کیا کہ ہمیں بھی بنا کر دو اور خرید کر استعمال کریں گی، کیونکہ *محنت سے بنی چیز کی قدر ہونی چاہیے۔*
بس وہی ایک لمحہ تھا جس نے *زوب اورگا کیئر*(Zoob Orga Care) کی بنیاد رکھی۔۔۔
بزنس سکلز تو اللہ نے پہلے ہی دی تھیں (کورونا کے دنوں میں بچوں کو سکھانے کا تجربہ کام آیا)، تو بس ہم اس میدان میں کود پڑے۔
پیاز کا تیل، سکرب پاؤڈر اور پھر پروڈکٹس کی ایک لمبی لائن... یہ سفر پانچ سال کا ہو گیا ہے! *الحمدللہ!*
*ان پانچ سالوں میں میری ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ کوئی ایسا کام نہ ہو جس سے اللہ ناراض ہو، مگر انسان ہوں، بھول چوک ہو ہی جاتی ہے۔ اللہ پاک میری کوتاہیوں کو معاف فرمائے، اور اگر میرے کسی عمل یا بات سے آپ میں سے کسی کا دل دکھا ہو تو اسے اپنا سمجھ کر معاف کر دیجیے گا۔ میں نے اپنی اولاد کو یہی وصیت کی ہے کہ میرے جانے کے بعد اس مشن کو اسی اخلاص اور معیار کے ساتھ لے کر چلنا، ورنہ اسے بند کر دینا۔ میرا برینڈ صرف پروڈکٹس کا نام نہیں، یہ میرے یقین اور ایمانداری کا سفر ہے۔*
اور اب، آپ کے لیے ایک خاص تحفہ! 🎁
👈🏼آج تمام پروڈکٹس پر %5 کی خصوصی رعایت (OFF) دی جا رہی ہے۔
آئیے، اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیں اور اپنی قدرتی خوبصورتی کو نکھاریں۔
آرڈر کے لیے اس پر کلک کریں۔
ZOOB Orga Care - Organic Hair Care & Beauty Products in Pakistan Shop 100% organic hair care products in Pakistan. Natural shampoos, herbal hair oils, and chemical-free beauty products. Free delivery on Rs. 5000+. 7000+ happy customers.
واک کرتے ہوئے نظر پودے پر پڑی۔۔۔کچھ ماہ پہلے پودا لگایا تھا۔۔اور اب ماشاء اللہ طاقت ور درخت کی شکل دے رہا ہے۔۔۔
اب آپ بتائیں اس پودے کا نام ۔۔۔۔
یہ بتاتی چلوں کہ یہ ہماری کافی پروڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے
بوجھو تو جانیں!
30/05/2026
*گرمی کا زور ، ہماری پروڈکٹس اور آپ کا اعتماد!*☀️
پیارے کسٹمرز!
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ گرمی بڑھتی جا رہی ہے اور ہم سب ہی اس شدید موسم سے متاثر ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس موسم کا اثر صرف انسانوں پر ہی نہیں، بلکہ قدرتی اجزاء سے بنی ہماری پروڈکٹس پر بھی پڑتا ہے❓❓❓❓❓❓
Zoob Orga Care کی تمام مصنوعات ہاتھ سے (Handmade) اور خالص قدرتی اجزاء سے تیار کی جاتی ہیں، اس لیے سخت گرمی میں ان کی حالت کچھ *بے حال* سی ہو جاتی ہے۔
آپ کو شیمپو پہلے کی نسبت ذرا پتلے محسوس ہوتے ہوں گے۔۔
ہمارے ہیبیسکس (Hibiscus) میں آپ کو رنگت کچھ مختلف یا کانجی جیسی محسوس ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ خالص ہیبیسکس اور چکندر کا قدرتی رنگ ہے، اور ہر نئے بیچ (Batch) کے ساتھ اس کی رنگت میں قدرتی تبدیلی آ سکتی ہے۔
بام (Balm) پگھلتا ہوا محسوس ہو رہا ہوگا، اور فیس واش بھی اپنی مستقل مزاجی کھو کر پانی جیسا پتلا لگ سکتا ہے۔
*برائے مہربانی پریشان نہ ہوں!* 🌸
👈🏼 یہ تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری مصنوعات میں کوئی مصنوعی کیمیکل یا گاڑھا کرنے والے زہریلے مواد شامل نہیں ہیں۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ پروڈکٹ خراب ہو گئی ہے یا ہم نے معیار میں کوئی کمی کی ہے۔ یہ خالص قدرتی اجزاء کا گرمی کے خلاف ردِعمل ہے۔
ہمارا چھوٹا سا مشورہ ہے کہ
👈🏼 بس آپ کو اپنی چیزوں کی جگہ تھوڑی سی بدلنی ہے:
👈🏼 تمام پروڈکٹس کو کسی ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر رکھیں۔
👈🏼خاص طور پر بام (Balm) کو فریج میں رکھیں، یہ فوری طور پر اپنے اصلی ٹیکسچر اور حالت میں واپس آ جائے گا۔
🌟 *آپ کا اعتماد ہماری کامیابی ہے، اور ہم آپ کو بہترین اور خالص پروڈکٹس فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ گرمی کے اس موسم میں اپنا اور اپنی جلد کا بہت خیال رکھیں۔*
شکریہ!
یاد رکھیں۔۔آرڈر آپ نے ہماری ویبسائٹ پر کرنا ہے۔۔۔کچھ سمجھ نہ آنے کی صورت میں نمبر پر رابطہ کریں۔۔
29/05/2026
عید پر ایسے فیڈبیک مل جائیں تو عید کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔۔خوش رہیں۔۔
26/05/2026
🌟 پیارے کسٹمرز! ہم آپ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ آپ کی خریداری کو آسان اور پرسکون بنایا جا سکے۔
✨ خوشی کے ساتھ مطلع کر رہے ہیں کہ تقریباً تمام پروڈکٹس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں! جو کچھ رہ گیا ہے، ان شاء اللہ عید کے بعد ویب سائٹ پر شامل کر دیا جائے گا۔
📢 اہم اعلانات اور نئی پالیسی 📢
👈🏼 آپ کی سہولت اور سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے آرڈر کے طریقہ کار میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں:
👈🏼 ویب سائٹ کے ذریعے آرڈر:
اب تمام آرڈرز صرف اور صرف ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ہی لیے جائیں گے۔ براہ کرم اپنے آرڈرز وہیں سے پلیس کریں۔
👈🏼واٹس ایپ کا استعمال:
اگر کوئی پروڈکٹ ویب سائٹ پر موجود نہیں ہے، تب آپ ہمیں واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
👈🏼ڈلیوری چارجز:
آپ ایک ہی ڈلیوری چارجز میں تمام چیزیں منگوا سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ کا آرڈر ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ہو۔
👈🏼سخت عملدرآمد:
براہ کرم اس نئے اصول کو سختی سے فالو کریں تاکہ آپ کا آرڈر وقت پر اور درست طریقے سے پروسیس کیا جا سکے۔
✨*آپ کا تعاون ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ آج ہی ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں اور اپنی پسندیدہ پروڈکٹس آرڈر کریں۔*
🛒 www.zooborgacare.com
آپ کا شکریہ!
ZOOB Orga Care - Organic Hair Care & Beauty Products in Pakistan Shop 100% organic hair care products in Pakistan. Natural shampoos, herbal hair oils, and chemical-free beauty products. Free delivery on Rs. 5000+. 7000+ happy customers.
20/05/2026
Alhamdulillah 🤲 satisfied customer
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
46000
