Hanfiquran academy

Hanfiquran academy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hanfiquran academy, Health/Beauty, Muslim Town Rawalpindi, Rawalpindi.

24/09/2022

*قوم لوط کے فعل کی سزا*
الحديث النبوی ﷺ
ترجمہ:
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ جسے قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کرتے ہوئے پاؤ تو فاعل اور مفعول (بدفعلی کرنے اور کرانے والے) دونوں کو قتل کر دو۔

*وضاحت* : اس میں کوئی شک نہیں کہ اغلام بازی امور معصیت کے کاموں میں سے ہلاکت خیزی کے اعتبار سے سب سے خطرناک کام ہے اور فساد و بگاڑ کے اعتبار سے کفر کے بعد اسی کا درجہ ہے، اس کی تباہ کاری بسا اوقات قتل کی تباہ کاریوں سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہے، قوم لوط سے پہلے عالمی پیمانہ پر کوئی دوسری قوم اس فحش عمل میں ملوث نہیں پائی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ قوم مختلف قسم کے عذاب سے دوچار ہوئی، چناچہ یہ اپنی رہائش گاہوں کے ساتھ پلٹ دی گئی اور زمین میں دھنسنے کے ساتھ آسمان سے نازل ہونے والے پتھروں کا شکار ہوئی۔

23/09/2022

Asalamualaikom🇵🇰 brothers and sisters iam online Quran teacher good news living in Pakistan 🇵🇰 America🇺🇸 Canada 🇨🇦 Australia 🇦🇺 London 🇬🇧 around the world you and your family children can learn.
Please contact inbox wattsapp number+923184042943

23/09/2022

*🌹دل کی دنیا میں نکھار آئے گا توکردار میں اصل تبدیلی و مضبوطی آئے گی🌹*
الحديث النبوی ﷺ
عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:
📚أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّهُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّهُ أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ

ترجمہ:
نعمان بن بشیر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا:
📌آگاہ رہو! جسم میں ایک لوتھڑا ہے جب وہ سنور گیا تو سارا بدن سنور گیا اور جب وہ بگڑ کیا تو سارا ہی بدن بگڑ کیا آگاہ رہو کہ وہ(لوتھڑا) ہے۔
صحیح مسلم: 4094

21/09/2022

*حکم رب العالمين کا اور طریقہ خاتم النبیینﷺ کا= اعتدال پسندی*
الحديث النبوی ﷺ
ترجمہ :
عبداللہ بن عمرو ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا، کیا یہ میری خبر صحیح ہے کہ تم رات بھر عبادت کرتے رہتے ہو اور دن میں روزے رکھتے ہو؟ میں نے کہا کہ جی ہاں یہ صحیح ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ ایسا نہ کرو، عبادت بھی کرو اور سویا بھی کرو، (نفلی)روزے بھی رکھو اور ناغہ بھی کیا کرو، کیونکہ تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، تمہاری آنکھوں کا بھی تم پر حق ہے، تم سے ملاقات کے لیے آنے والوں(مہمانوں)کا بھی تم پر حق ہے، تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔
صحیح بخاری: 6134

01/09/2022

*اللہ کے راستے میں خرچ کرنا*
آیت مبارکہ
قُلْ إِنَّ رَبِّي يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ وَهُوَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ.
سورة سبأ: 39
(اے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما دیجئیے کہ بے شک میرا رب رزق فراخ کرتاہے اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے رزق تنگ کر دیتا ہے، اور تم جو بھی چیز خرچ کرتے ہو تو وہ اس کی جگہ(دنیا و آخرت دونوں میں)تمہیں اور دیتا ہے اور وہ سب رزق دینے والوں سے بہتر(رازق) ہے۔

30/08/2022

(come to success)
"The best amongst you are those who learn and teach Quran"

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Muslim Town Rawalpindi
Rawalpindi
46000