Saqib khan

Saqib khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saqib khan, Health/Beauty, Rawalpindi.

09/06/2026
02/06/2026

معاشرے میں اختلافِ رائے ایک فطری بات ہے، لیکن جب اختلاف لڑائی، گالم گلوچ یا تشدد کی شکل اختیار کر لے تو اس کے منفی اثرات صرف چند افراد تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ ایک لمحے کا غصہ برسوں کی دوستی، رشتوں اور عزت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ طاقت کا اصل مظاہرہ دوسروں کو دبانے میں نہیں بلکہ اپنے غصے پر قابو پانے میں ہے۔ اگر کسی سے اختلاف ہو تو اسے گفتگو، برداشت اور دلیل کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ لڑائی مسائل کو ختم نہیں کرتی بلکہ نئے مسائل کو جنم دیتی ہے۔
ایک مہذب اور کامیاب معاشرہ وہی ہوتا ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کی عزت کریں، قانون کا احترام کریں اور اختلاف کے باوجود شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو بھی یہ سکھانا چاہیے کہ برداشت، صبر اور اخلاق ہی معاشرتی ترقی کی بنیاد ہیں۔
آئیے عہد کریں کہ نفرت کے بجائے محبت، لڑائی کے بجائے مکالمہ، اور انتقام کے بجائے معافی کو فروغ دیں گے تاکہ ایک پرامن، مہذب اور مضبوط معاشرہ تشکیل پا سکے
ثاقب خان کشمیری

26/05/2026

یہ کون صدر صاحب ہیں کشمیر کے کوئی نام بتا دیں صدر صاحب کا

15/05/2026

توجہ فرمائیں
یہ بچہ راولپنڈی سے کہوٹہ آیا ہے اور اس وقت کہوٹہ تھانے میں ہے پولیس کے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میں پوٹھہ کا رہائشی ہوں اور واپس گھر جانے کے لیے میرے پاس کرایا نہیں ہے گزارش یہ ہے کہ جو کوئی بھی اس بچے کو جانتا ہے وہ کہوٹا تھانے میں رابطہ کرے
پوسٹ کو شئیر کریں

07/05/2026

• نہ ہم فوج کے خلاف
• نہ ہم پاکستان کے خلاف
• نہ ہم کسی کے ایجنٹ ہیں
• ہم صرف کرپٹ مافیا کے خلاف ہیں
• غریب روٹی کو ترسے
• عوام دوائی کو ترسے
• نوجوان نوکری کو ترسے اور یہ مافیا عیاشی کرے؟
اب یہ نہیں چلے گا!
• یہ جنگ اداروں کے خلاف نہیں!
• یہ جنگ پاکستان کے خلاف نہیں!
• یہ جنگ ہے کرپشن اور ناانصافی کے خلاف!
کشمیری عوام کی طاقت کرپٹ مافیا کو شکست دے کر ہی دم لے گی! انشاءاللہ
✌️✌️✌️

04/05/2026

‏کیا آپ نے دوکاندار سے راشن خریدنے کے بعد گھر آکر کسی بینر پہ موٹے حروف سے یہ لکھا ہے کہ میں فلاں دوکاندار کا تہہ دل سے مشکور ہوں جس نے مجھے سودا سلف دیا۔

کیا کبھی سبزی منڈی سے سبزی خریدنے کے بعد آپ نے فیس بک پر سبزی والے کی تصویر کے ساتھ یہ پوسٹ کی ہے کہ آج مجھے آلو،بینگن اور ٹماٹر دینے پر میں سبزی فروش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؟

کیا کبھی آپ نے بس میں سفر کرکے منزل پر پہنچنے کے بعد آسمان کو پرشگاف نعروں سے لرزا دیا ہے کہ ہم ڈرائیور کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اپنے علاقے سے منزل تک پہنچایا۔

یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا۔
اگر میں پوچھوں کیوں؟

تو آپ کا جواب یہ ہوگا کہ دوکاندار نےکونسا ہمیں فری کا راشن دیا ہے،ہر چیز حتی کہ ماچس تک کے پیسے دیے ہیں ہم نے۔

سبزی والے نے ہم پر احسان نہیں کیا ہے،ہر چیز کی رقم وصول کیا ہے،اب بھلا اس کے نام کے نعرے کیوں لگائیں ہم؟
بس والے کا ہم کیوں جے جے کار کریں،کرایہ دیا ہے ان کو ہم نے۔

بہت خوب ،اور یہ جواب مناسب ہے بلکہ یہی بہترین جواب ہے۔

اب آتے ہیں اصل بات کی طرف

آپ کا ایم پی اے ، ایم این اے ، سینیٹر ، وزیر ، کیا یہ فی سبیل اللہ آپ کے علاقے میں کام کرتے ہیں؟
کیا یہ اپنا پیسہ آپ پر خرچ کررہے ہیں؟
کیا یہ خدمت کے جذبے سے اپنے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس میں اعلی مقام کے حصول کے لیے سیاست میں آئے ہیں؟
یہاں بھی آپ کا جواب نہیں میں ہوگا ۔

تو کیا وجہ ہے کہ ایک ٹرانسفارمر کی مرمت پر لمبی چوڑی تعریفی تحریریں ان کے نام کریں،
کیا وجہ ہے کہ ایک ٹیوب ویل لگانے پر ہم ان کو اپنا مسیحا سمجھیں ؟

توکیا وجہ ہے کہ روڈ کی مرمت پر ہم ان کی دست بوسی کیلئے مر رہے ہوتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ بجلی پانی یا نالیوں کے مسائل حل کرنے پر ہم کی مدح و ثناء میں دنیا جہاں کی ڈکشنریوں سے موٹے موٹے الفاظ ڈھونڈ کر ان کی خدمت میں پیش کررہے ہوتے ہیں؟

کیا انہوں نے ہم پر احسان کیا ہے؟
تنخواہ لیتے ہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے۔
اپنا علاج ہمارے پیسوں سے کرواتے ہیں۔
اپنے بچوں کو بڑے بڑے بڑے اداروں میں ہمارے پیسوں سے پڑھاتے ہیں۔

دبئی اور یورپ کے تفریحی سفر ہمارے پیسوں سے کررہے ہوتے ہیں۔
بڑے بڑے محلات،گاڑیاں،گارڈز،سب کچھ ہم سے لوٹ کر حاصل کرتے ہیں۔

ان کا پیٹرول ڈیزل فری،ٹیلیفون کالز فری،ملکی سفر فری،علاج معالجہ فری ۔
فری کا مطلب عوام کو نچوڑ کر ان سے ٹیکسز کے ذریعے سب مزے اڑا رہے ہیں۔

اور عوام کی یہ حالت ہے کہ روڈ بننے پر ناچ رہی ہے،نالی بننے پر ایم پی ایم این کے سامنے تشکرانہ آنکھوں سے شکریہ ادا کررہےہیں۔

سمجھو اپنی اہمیت کو.....

یہ غلامانہ سوچ چمچہ گیری ختم کرو کوئی تعریفی پوسٹ یا تحریر ان کے حق میں لکھنے کی بجاۓ اپنے حقوق ان کے سامنے رکھو اور اپنا حق ان سے اس طرح مانگو جس طرح یہ ووٹ آپ سے مانگتے ہیں....🙏🙏.
شکریہ قائد موتروم ۔۔کی پوسٹیں لگانے والے بھی اسی روڈ پر سفر کرتے ہوں گے ۔۔۔
شرم تو نہیں آتی ہو گی ویسے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Rawalpindi