Digital Marketing With Iram Jahangir
محنت میں عظمت ہے
08/06/2026
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﻜﻢ ﻭﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﻪ ﻭﺑﺮﻛﺎﺗﻪ
علم صرف حاصل کرنے کی چیز نہیں، بلکہ آگے پہنچانے کی امانت بھی ہے۔ اگر آپ کسی حقیقت کو جانتے ہیں، کسی اچھے راستے سے واقف ہیں، مگر خاموش رہتے ہیں، تو آپ کا علم صرف آپ تک محدود رہ جاتا ہے۔ اگر آپ باشعور ہو کر بھی شعور نہیں پھیلاتے۔ تو آپ آنے والی نسلوں کے لئے مجرم ہیں۔ شعور صرف کتابوں کے صفحات میں قید رکھنے کے لئے نہیں ہوتا۔ بلکہ کردار، گفتگو اور عمل کے ذریعے دوسروں تک منتقل کرنے کے لئے ہوتا ہے۔
آنے والی نسلیں صرف ہماری جائیداد یا یادگاریں نہیں وراثت میں لیتیں۔ بلکہ ہمارے خیالات، رویّے اور اقدار بھی حاصل کرتی ہیں۔ اس لئے جو خیر آپ جانتے ہیں، اسے پھیلائیں، اور جو غلطی پہچانتے ہیں، اس کی اصلاح کی کوشش کریں۔ کیونکہ خاموش علم ایک بند چراغ کی مانند ہے۔ جبکہ بانٹا ہوا شعور کئی دلوں کو روشن کر دیتا ہے۔ ایک چراغ سے سو چراغ روشن کئے جا سکتے ہیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ کریم ہمیں ہم سے منسلک ہر رشتے کو ایمان و ہدایت کی سلامتی، صحت و تندرستی، خیر و عافیت، نیکیوں بھری زندگی عطا فرمائے۔ اے اللّٰہ ایسی سبیل پیدا فرما کہ ہمارے لیے آسانیاں ہوں اور ہماری راہوں میں کانٹے نہیں، چراغ جلیں ۔ ہمارے نصیب میں محبت، دل میں اطمینان، اور کردار میں وقار قائم کردے۔ ہماری دعا قبولیت کی دہلیز پر دستک دے اور ہم ہمیشہ خیر کے سائے میں رہیں۔
آمیـن ثم آمیـن
Beautiful Words 💞💞💞💞
08/06/2026
گلزار احمد صاحب گوجرانوالہ سے لکھتے ہیں کہ میں ایک ادارے میں مینجر ہوں پچھلے دنوں ایک آدمی میرے پاس آیا وہ مجھ سے اپنے کچھ کاغذات لینے آیا تھا میں نے اس سے کہا آپ کو تو کئی سال پہلے کاغذات واپس لے لینے چاہیے تھے آپ اتنی دیر سے کیوں آئے ؟؟
کہنے لگا میری نظر بند ہو گئی تھی اور میں مکمل طور پر نابینا ہو چکا تھا بہت سارے اچھے ڈاکٹرز کو چیک کروایا تقریباً 35 ڈاکٹرز کی رائے تھی کہ نظر مکمل اور ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ھے
میری دنیا تارک ہو چکی تھی کاروبار ختم ہو چکا تھا گھر تک محدود ہو کر رہ گیا تھا بیوی یا بیٹا مجھے روٹی کھلاتے باتھ روم میں لے کر جاتے غرض میں کی کچھ بھی نہی کر سکتا تھا میں تاریک دنیا کا مسافر بن چکا تھا اور اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا
پھر ایک دن مجھے کسی نے کہا تم درود شریف کثرت سے پڑھو چنانچہ میں نے درود ابراھیمی پڑھنا شروع کر دیا میرے لیے تو دن رات برابر تھے
نہ اخبار نہ ٹی وی نہ کاروبار نہ سیر و تفریح نہ دوست احباب نہ گپ شپ -----چنانچہ میں سارا دن درود شریف پڑھتا رہتا تھا
دن رات سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے وضو بے وضو بلاتعداد بلا حساب پڑھتا -----بس میں تھا اور درود شریف تھا
پھر ایک دن اچانک مجھے ہلکی سی روشنی محسوس ہونے لگی میں نے اپنی بیوی سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا درود شریف پڑھتے رہو
اور یقین جانیے باخدا دوسرے ہی دن میری دنیا مکمل طور پر روشن ہو گئی مجھے سب کچھ نظر آ رہا تھا
نہ دم نہ دوا نہ انجیکشن اور نہ ہی کوئی ٹانکا
صرف درود شریف کی برکت سے میری دنیا روشن کر دی گئی
آج میرا کاروبار بھی ھے سفر بھی کرتا ہوں اخبار بھی پڑھتا ہوں اور مزے کی بات عینک کی بھی کبھی ضرورت محسوس نہی ہوئی
کسی نے سچ ہی کہا ھے کہ درود شریف ایک ایسا اسم اعظم ھے جس سے ناممکن کام ممکن میں بدل جاتے ہیں
میرے عزیزوں !!
آج تیرہویں قسط ھے جیسے جیسے آپ درود شریف کے تجربات و مشاھدات کی مزید اقساط کی طرف بڑھتے جائیں گے آپ پر حیرت کے دروازے کھلتے جائیں گے کہ کس طرح درود شریف اپنے پڑھنے والے کو مشکلات مصیبتوں پریشانیوں اور لاعلاج امراض سے نجات دلا دیتا ھے
یہاں تک کہ درود شریف ان غموں اور مسئلوں سے بھی آپ کو نکال دیتا ھے جن کے بارے آپ سوچتے ہیں کہ اب یہ ہماری زندگی کا حصہ ہیں
کیونکہ حضور ﷺ اس شخص کی لازمی شفاعت کرتے ہیں جو مشکلوں اور پریشانی کے عالم میں حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلے کو مضبوطی سے پکڑ لیتا ھے
یہ بھی نہی کہ میرا مرض لاعلاج ھے
یہ بھی نہی کہ تجھ کو نہی ھے میری خبر
تیرے سوا دعا کے لیے کس کا نام لوں
" بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر "
صلی اللہ علی محمد
صلی اللہ علی محمد
صلی اللہ علی محمد
-----------------------------------------------------------------------------------
زندگی کا سفر بہت سخت ہے🌺💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕❤️❤️❤️❤️
صلی الله علیہ و آلہ وسلم💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
04/06/2026
With Zubair Riaz – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
04/06/2026
With Desi Seriale – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Sialkot
51310
