ILYAS ALI
Helping people is first and last vision of our channel.
❤
جو قوم وسائیل کی قدر نہیں جانتے وہ کبھی خوشحال نہیں ہوسکتے
An Unforgettable Adventure
Travel Vlog 2026
Our tour to Kalam and Mahodand Lake.
10/07/2026
اب بھی ایک خاتون لاپتا ہیں، اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
سلام ہے الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے ان بہادر رضاکاروں کو جو دن رات، بغیر کسی تھکن کے، اس آخری لاپتا خاتون کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ان کی خدمت، ایثار اور انسان دوستی قابلِ تحسین ہے۔
اللہ تعالیٰ لاپتا خاتون کو جلد از جلد تلاش کرنے میں آسانی فرمائے، تمام رضاکاروں کو اپنی حفاظت میں رکھے، اور ان کی محنت، قربانی اور اخلاص کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
🤲 دعا کیجیے، جب تک آخری لاپتا فرد نہ مل جائے، ریسکیو آپریشن کامیابی سے جاری رہے۔
پشاور میں 34 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیاں
الخدمت فاؤنڈیشن نے 34 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کا باوقار انعقاد کیا، جہاں خوشیوں، دعاؤں اور امیدوں نے ایک نئی زندگی کا استقبال کیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات کی جانب سے ٹورسٹس کے لیے رسپانس سینٹر کا آغاز
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات نے سیاحوں کی سہولت اور فوری امداد کے لیے ایک رسپانس سینٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس سینٹر میں فرسٹ ایڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور سیاحوں کو ہر قسم کی طبی اور ہنگامی مدد مہیا کی جائے گی۔
اس اہم اقدام کا افتتاح ثناء اللہ فاروقی صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بر سوات نے کیا۔
یہ اقدام عوامی خدمت، انسانی ہمدردی اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
#سوات
23/06/2026
26 دن سے دریائے سوات میں لاپتہ وقاص تاحال نا مل سکا" تلاش کا عمل مسلسل جاری
برسوات : عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بڈھ بیر (پشاور) سے تعلق رکھنے والے وقاص، جو سیر و تفریح کی غرض سے سوات آئے تھے، دریائے سوات میں بہہ گئے۔ واقعے کے بعد ان کی لاش تاحال برآمد نہیں ہو سکی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن اپر سوات کی ڈیزاسٹر و ریسکیو ٹیمیں روزِ اول سے تلاش کے عمل میں مصروف ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
