Learn Quran With Tajweed

Learn Quran With Tajweed

Partager

Learn Quran With Tajweed

28/06/2024

ﺍﯾﮏ ﭼﻮﮨﺎ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﻞ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺭﮨﺘﺎ ﺗﮭﺎ،

ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭼﻮﮨﮯ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﺍﯾﮏ ﺗﮭﯿﻠﮯ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﻧﮑﺎﻝ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ،ﭼﻮﮨﮯ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﮐﭽﮫ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﺳﺎﻣﺎﻥ ﮨﮯ -
ﺧﻮﺏ ﻏﻮﺭ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﭘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﭼﻮﻫﮯﺩﺍﻧﯽ ﺗﮭﯽ - ﺧﻄﺮﮦ ﺑﮭﺎﻧﭙﻨﮯ ﭘﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﭘﭽﮭﻮﺍﮌﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﮐﺒﻮﺗﺮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎﺋﯽ ﮐﮧ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﭼﻮﻫﮯﺩﺍﻧﯽ ﺁ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ - ﮐﺒﻮﺗﺮ ﻧﮯ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﺎ؟

ﻣﺠﮭﮯ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺴﻨﺎ ﮨﮯ؟ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﭼﻮﮨﺎ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﻣﺮﻍ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮔﯿﺎ - ﻣﺮﻍ ﻧﮯ ﻣﺬﺍﻕ ﺍﮌﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ... ﺟﺎ ﺑﮭﺎﻳﻴﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﻣﺎﯾﻮﺱ ﭼﻮﮨﮯ ﻧﮯ ﺩﯾﻮﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﮑﺮﮮ ﮐﻮ ﯾﮧ ﺑﺎﺕ ﺑﺘﺎﺋﯽ

ﺍﻭﺭ ﺑﮑﺮﺍ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﻟﻮﭦ ﭘﻮﭦ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺍﺳﯽ ﺭﺍﺕ ﭼﻮﻫﮯﺩﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﻛﮭﭩﺎﻙ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﮨﻮﺋﯽ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺯﮨﺮﯾﻼ ﺳﺎﻧﭗ ﭘﮭﻨﺲ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ

ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺩﻡ ﮐﻮ ﭼﻮﮨﺎ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻧﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻧﮑﺎﻻ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻧﭗ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮈﺱ ﻟﯿﺎ - ﻃﺒﯿﻌﺖ ﺑﮕﮍﻧﮯ ﭘﺮ ﮐﺴﺎﻥ ﻧﮯ ﺣﮑﯿﻢ ﮐﻮ ﺑﻠﻮﺍﯾﺎ، ﺣﮑﯿﻢ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﮐﺒﻮﺗﺮ ﮐﺎ ﺳﻮﭖ ﭘﻼﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﯾﺎ،

* ﮐﺒﻮﺗﺮ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﺮﺗﻦ ﻣﯿﮟ ﺍﺑﻞ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺧﺒﺮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﮯ ﮐﺌﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﻣﻠﻨﮯ ﺁ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺟﻦ ﮐﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﻣﺮﻍ ﮐﻮ ﺫﺑﺢ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮐﭽﮫ ﺩﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﮐﺴﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﻣﺮ ﮔﺌﯽ

ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺕ ﺿﯿﺎﻓﺖ ﻣﯿﮟ ﺑﮑﺮﺍ کاٹنے ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺭﮦ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ

ﭼﻮﮨﺎ ﺩﻭﺭ ﺟﺎ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ!
ﺑﮩﺖ ﺩﻭر. ﺍﮔﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻟﮕﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﯿﺮﺍ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﯿﺠﺌﯿﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺳﻮﭼﯿﮟ
ﮨﻢ ﺳﺐ ﺧﻄﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺳﻤﺎﺝ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻋﻀﻮ، ﺍﯾﮏ ﻃﺒﻘﮧ، ﺍﯾﮏ ﺷﮩﺮﯼ ﺧﻄﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﻣﻠﮏ ﺧﻄﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺫﺍﺕ ﻣﺬﮨﺐ ﺍﻭﺭ ﻃﺒﻘﮯ ﮐﮯ ﺩﺍﺋﺮﮮ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﻜﻠﻴﮯ -
منقول

22/06/2024

امام ابو حنیفہ رحمة اللہ علیہ کے والد صاحب کا انتقال ہو گیا تین دن تعزیت کے لیے بیٹھے رہے تین دن کے بعد باہر نکل کر چوک میں آگئے ۔

‏ایک بندہ آپ کا حاسد تھا سخت مخالف تھا اور سارا علاقہ جانتا تھا کہ اپ کا مخالف ہے

‏جب اپ باہر نکلے تو چوک میں بہت سارے لوگ تھے وہ بھی سامنے سے آیا ۔

‏السلام علیکم کے بعد کہنے لگا ابو حنیفہ سنا ہے آپ کے والد انتقال کر گئے ہے
‏فرمایا ہاں ۔۔

‏کہنے لگا اپنی ماں کا نکاح میرے ساتھ کر دو۔

‏الله أكبر ایسا سخت جملہ کہ وہ انسان کی نیند میں سوراخ کر دیتا ہے انسان سو نہیں پاتا

‏آپؒ کھڑے رہے جملہ سخت تھا مگر بات تو شرعی تھی غیر شرعی تو نہیں تھی ۔

‏تو امام صاحب کے ساتھ جو شاگرد تھے عقیدت مند تھے انہوں نے تلواریں نیام سے نکالی ۔

‏آپؒ نے فرمایا چپ کر جاؤ ہم کوئی لاوارث تو نہیں ہیں ۔

‏حضرت امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے ساری ہمت سمیٹی آنکھ میں آنسو جو چمکے تو ان کو بھی دامن میں سمیٹ لیا ہمت جمع کر کے کہنے لگے ۔

‏میاں تم نے کہا ہے میں اپنی ماں کا نکاح تیرے ساتھ کر لوں ۔

‏تو عدت گزر لینے دے تیرا نام لے کے اماں سے بات کروں گا اگر وہ تیرے ساتھ نکاح کرنا چاہے تو مجھے اعتراض کوئی نہیں ۔

‏یہ کہہ کے اپنے دوستوں کے بازو تھامے اگلے چوک میں گئے۔

‏وہ بندہ دھڑام سے زمین پہ گرا اور روح پرواز کر گئی ۔

‏لوگ کہنے لگے حضور اسے کیا ہوا ۔

‏آپؒ فرمانے لگے اس نے سمجھا تھا میں لاوارث ہوں
‏اسے کچھ بھی نہیں ہوا ابو حنیفہ کے صبر نے اس کی جان لے لی ہے۔

‏کئی دفعہ لوگ بڑے سخت جملے کہہ دیتے ہے بڑی تکلیف ہوتی ہے۔
‏حسد بڑی بری چیز ہے اس کے شر سے اللہ ہم سب کو محفوظ فرمائے۔آمین

*‏"امام اعظم ابو حنیفہؒ کی سیرت و تاریخ" صفحہ نمبر ۱۲۵*

15/06/2024

معزز قارئین وسامعین
آج کے خطبہ حج میں کیا کہا گیا اس کے اہم نکات ترجمہ کی صورت میں ملاحظہ فرمائیں ۔مترجم ڈاکٹر مفتی عابدالرحمن
خطبہ حج ۔ 2024 کے اہم نکات ۔ اہل فلسطین کے لئے پرخلوص دعائیں
1. توحید باری تعالی دین کی اساس ہے ۔ ذات باری تعالی کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنانا چاہیے
2. ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے
3. اللہ تعالی کے علاوہ کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں ہے
4. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اخری نبی ہیں
5. کسی مسلمان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ تقوی اختیار کرے
6. توحید پر ایمان رکھنا اور رسالت پر ایمان رکھنا کسی مسلمان کے لیے سب سے زیادہ ضروری ہے
7. اللہ تعالی نے قران پاک میں متعدد بار نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے
8. نماز پڑھنا اللہ تعالی کا سب سے بڑا ذکر ہے
9. جو نماز پڑھتا ہے اس کے اوپر اللہ تعالی خصوصی رحمت کرتے ہیں
10. خلوت کے گناہوں سے بچ جائیں کیونکہ خلوت کے گناہ سب سے خطرناک ہوتے ہیں ۔
11. نوجوانوں کی خلوت کے گناہوں سے خبردار کرتا ہوں۔
12. خلوت کے گناہ عبادت اور تقوی کو تباہ کر دیتے ہیں
13. نماز روزہ حج اور ارکان اسلام کی پابندی ہر مسلمان پر فرض ہے
14. جو لوگ شرک کرتے ہیں اور اللہ تعالی کی توحید کے منکر ہیں اللہ تعالی کو ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا
15. خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو اس وقت میدان عرفات میں موجود ہیں
16. میدان عرفات میں ہی یہ ایت نازل کی گئی کہ دین مکمل کردیا گیا
17. اب دین مکمل ہے اور اس میں کسی قسم کے اضافے کی گنجائش موجود نہیں ہے
18. انسانوں کو ہمیشہ خیر کے راستے پر چلنا چاہیے اور دین اسلام کی بنیاد بھی خیر پر ہے
19. مسلمانوں کو حیا پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اور حیاداری کو فروغ دینا چاہیے
20. بے حیائی کا فروغ معاشروں کو تباہ و برباد کر رہا ہے
21. ایسا انسان جس کا اخلاق اچھا ہے وہ دنیا میں بھی کامیاب ہوگا اور اخرت میں بھی بہت اجر پائے گا
22. صلہ رحمی کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے
23. وعدوں کو نبھانا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے
24. مسلمان امانتوں کی حفاظت کرنے والا ہوتا ہے
25. جو قطع رحمی کرتا ہے وہ مسلمان نہیں ہو سکتا
26. رشتہ داروں سے حسن سلوک کرو ۔ قطع رحمی کرنےو الا رحمت الہی سے محروم رہتا ہے
27. مسلمانوں اللہ تعالی کی اطاعت کرو رسول اللہ کی اطاعت کرو اور جو صاحب امر یعنی حکمران ہیں ان کی بھی اطاعت کرنی چاہیے
28. مشکلات کا شکار اپنوں کی مدد کرو۔
29. اگر حاکم یا علماء کی بات سے اختلاف ہو تو اللہ اور رسول کی طرف پلٹ جانا چاہیے
30. نوجوانوں اور مردوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ فحش کاموں کو چھوڑ دیں
31. نوجوانوں کو چاہیے کہ ایسے کام کریں جو سے ان کے تقوے میں اضافہ ہو
32. جب فحش کام بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں تو رحمتیں ختم ہو جاتی ہیں
33. جس معاشرے میں بے حیائی عام ہو جائے وہ معاشی تباہ ہو جاتے ہیں
34. ہر مسلمان کو دوسرے مان کی عزت کا ہمہ وقت خیال رکھنا چاہیے
35. ہر مسلمان کو عدل کرنے والا ہونا چاہیے
36. مسلمانوں کو متحد ہو جانا چاہیے
37. اللہ تعالی کی عبادت مخلص ہو کر کریں اور کسی کو اس کی عبادت میں شریک نہ کریں
38. کبھی بھی کسی جان کو ناحق قتل نہیں کرنا چاہیے
39. کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنا یا خون گرانا کسی طرح بھی جائز نہیں ہے
40. کبھی بھی یہ اسلام اجازت نہیں دیتا کہ خودکشی کا ارتکاب کیا جائے
41. کسی مسلمان کو اللہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے
42. خودکشی کرنا بہت بڑا گناہ ہے
43. اللہ تعالی کہتے ہیں کہ جن اور انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اور جو لوگ نماز نہیں پڑھتے گویا وہ اللہ تعالی کی عبادت نہیں کرتے
44. دوسروں کا مال ہڑپ کرنے والوں کا انجام جہنم ہوگا
45. اللہ تعالی نے جوئے شراب ،زنااور سود کو حرام قرار دیا ہے
46. تمام مسلمان مرد اور عورتیں اپنی نظروں کو جھکا کے رکھیں
47. جو اپنی نظر کی حفاظت نہیں کرتا وہ کبھی بھی تقوی حاصل نہیں کر سکتا
48. جو کسی پہ الزام لگائے خصوصا عورتوں پر الزام لگائے تو ایسے لوگ کبھی بھی رحمت کے حقدار نہیں ٹھہرتے
49. اپنی بیوی بچوں کے ساتھ حسن سلوک کرو
50. کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان کا کسی عورت کو دوسری عورت کا کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیے
51. انسان کو بدگمانی کا شکار نہیں بننا چاہیے
52. اے مسلمانو غیبت کرنے سے بچ جاؤ غیبت کا گناہ بہت زیادہ ہے
53. حج کرنا بہت بڑی عبادت ہے حج مبرور کا اجر جنت کی صورت میں ملے گا
54. حاجیوں کو چاہیے کہ مناسک حج مکمل ادا کرے
55. وقوف عرفات اہم ترین ہے لیکن دیگر ارکان حج بھی ادا کرنے چاہیے
56. آج کے دن دعا کرنے کی بہت زیادہ فصیلت ہے خصوصا حجاج کرام کو دعائیں کرنی چاہیے
57. میدان عرفات میں دعا قبول ہوتی ہے
58. حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
59. حجاج کرام ایام تشریق کا خیال رکھیں اور اپنی عبادات جاری رکھیں
60. حج کے تمام مناسک کا مقصد یہ ہے کہ اللہ تعالی کی قربت کو حاصل کیا جائے
61. میں فلسطین کے مسلمانوں کی دعا کرتا ہوں کیونکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں
62. یا اللہ اہل فلسطین کو یہود سے آزادی عطا فرما ۔
63. تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اہل فلسطین کے لیے دعا کریں
64. تمام لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالی اہل فلسطین کی مشکلات ختم کر دیں
65. جب کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے لیے اس کی عدم موجودگی میں دعا کرتا ہے تو فرشتہ دعا کرتا ہے کہ یا اللہ اس کے لیے بھی یہ دعا قبول کر لے ۔
66. دنیا بھر میں جو جو بھی مسلمان مظلوم ہیں ان کے لیے دعا کرنی چاہیے
67. حجاج کرام کے لیے یہ بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکمران بھی دعا کے مستحق ہیں
68. امت مسلمہ میں جو جو لوگ بھی بیمار ہیں یا پریشان ہیں اللہ تعالی ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور ان کی بیماریوں کو بھی دور فرمائے
69. جو لوگ صاحب اولاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو نیک صالح اولاد عطا فرمائے
70. اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم کرے اور عبادات کو قبول فرمائے ۔ آمین

07/06/2024

▂▃▄▅▆▇█░░█▇▆▅▄▃▂
░░░░▒▓█🌹█▓▒░░░░
▂▃▄▅▆▇█░░█▇▆▅▄▃▂
░░░░▒▓█🌹█▓▒░░░░
▂▃▄▅▆▇█░░█▇▆▅▄▃▂
░░░░▒▓█🌹█▓▒░░░░
▂▃▄▅▆▇█░░█▇▆▅▄▃▂
┉┅━✿꧁🌹꧂✿━┅┉
بسْــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيـــــْــمِ○

اَسْمَآءُالْحُسْنى

هُوَ َاللَّهُ الَّذِي
لَا إِلَهَ إِلاَّ اللّهُ هُوَ
❤الرَّحْمَنُ
❤ الرَّحِيمُ
❤الْمَلِكُ
❤الْقُدُّوسُ
❤ السَّلَامُ
💛 الْمُؤْمِنُ
💛الْمُهَيْمِنُ
💛الْعَزِيزُ
💛الْجَبَّارُ
💛 الْمُتَكَبِّرُ
💚الْخَالِقُ
💚الْبَارِئُ
💚الْمُصَوِّرُ
💚الْغَفَّار
ُ💚 الْقَهَّار ُ
💖 الْوَهَّابُ
💖الرَّزَّاقُ
💖الْفَتَّاحُ
💖الْعَلِيمُ
💖 الْقَابِضُ
💙 الْبَاسِطُ
💙الْخَافِضُ
💙الرَّافِعُ
💙 الْمُعِزُّ
💚الْمُذِلُّ
💜السَّمِيعُ
💜الْبَصِيرُ
💜الْحَكَمُ
💜الْعَدْلُ
💜 اللَّطِيفُ
❤الْخَبِيرُ
❤الْحَلِيمُ
❤الْعَظِيمُ
❤الْغَفُورُ
❤ الشَّكُورُ
💛الْعَلِيُّ
💛الْكَبِيرُ
💛الْحَفِيظُ
💛الْمُقِيتُ
💛الْحَسِيب
ُ💚الْجَلِيلُ
💚الْكَرِيمُ
💚الرَّقِيبُ
💚الْمُجِيبُ
💛الْوَاسِعُ
💖الْحَكِيمُ
💖الْوَدُودُ
💖الْمَجِيدُ
💖الْبَاعِثُ
💖الشَّهِيدُ
💙الْحَقُّ
💙الْوَكِيلُ
💙الْقَوِيُّ
💙الْمَتِينُ
💜الْوَلِيُّ
💜الْحَمِيدُ
💜الْمُحْصِي
💜الْمُبْدِئُ
💚الْمُعِيدُ
❤الْمُحْيِي
❤الْمُمِيتُ
❤الْحَيُّ
💚الْقَيُّومُ
❤ الْوَاجِد
ُ💛الْمَاجِدُ
💛الْوَاحِدُ
💚 الأحد
💛 الصَّمَدُ
💜الْقَادِرُ
💚الْمُقْتَدِرُ
💚الْمُقَدِّمُ
💚الْمُؤَخِّرُ
💙الْأَوَّل
💛الْآخِرُ
💜الظَّاهِرُ
💖الْبَاطِنُ
💖الْوَالِي
💖الْمُتَعَالِ
💚الْبَرُّ
💙التَّوَّابُ
💙الْمُنْتَقِمُ
💙الْعَفُوُّ
💙الرَّءُوفُ
💛مَالِكُ الْمُلْكِ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
💚الْمُقْسِطُ
💜الْجَامِعُ
💚الْغَنِيُّ
❤الْمُغْنِي
❤الْمَانِعُ
💚الضَّارُّ
💛النَّافِعُ
💛النُّورُ
💛الْهَادِي
💛الْبَدِيعُ
💜الْبَاقِي
💚الْوَارِثُ
💚الرَّشِيدُ
💚الصَّبُورُ

┉┅━✿꧁🌹꧂✿━┅┉
░░░░▒▓█🌹█▓▒░░░░
▂▃▄▅▆▇█░░█▇▆▅▄▃▂
░░░░▒▓█🌹█▓▒░░░░
*░░░░░░░░░░░░░░░░░*
。☆ 。✬。☆
☆。\|/。 ☆ ✬ ☆
☆。/|\。 ☆ ✬☆
。☆ 。✬。☆
*░✬░✬░✬░✬░✬░✬░✬
⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ❤️‍🩹 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝💛 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝💚 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ 💝 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ 💝 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝
💜 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚💛
💜 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚💛
💜 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚💛
💜 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚💛
💜 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚💛
💜 ﷺﷺﷺﷺﷺﷺﷺ💚💛
⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ❤️‍🩹 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝💛 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝💚 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ 💝 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝ 💝 ⃝⃝⃝ ⃝⃝⃝✳✳

05/06/2024

علماء کو کاروبار اور ہنرمند ہونا چاہے
آج جب بھی کوئی عالم دین کاروبار کا سوچتا ہے تو ہر کوئی اسے دین کے منافی قرار دیتا ہے “ اگر یہی کرنا تھا تو مدارس میں کیوں رہے؟؟ “

*اور اگر ہمت کرکے کوئی پہلا قدم اٹھا بھی لے تو ہم عصر یہ طعنہ دے کر خون جلاتے ہیں “ تدریس کے لئے قبولیت شرط ہے قابلیت نہیں ، اللہ نے قبول نہیں کیا انتہائی افسوس* “
اس پر محترم نسیم حسین لکھیم پوری بہت اہم جانب توجہ دلاتے ہوئے لکھتے ہیں
اگر تاریخ اسلام پہ نگاہ دوڑائی جائے تو کاروبار کی شروعات اسلام کی شروعات سے ہی نظر آتی ہے ۔
پیغمبر کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں پال کر فروخت کیں ، حضرت ابوبکر نے کپڑا ، حضرت عمر نے اونٹ ، حضرت عثمان نے چمڑا اور حضرت علی نے خَود اور زر ہیں فروخت کرکے اپنے گھر کے کچن کو سہارا دیا ۔۔
حضرت عبدالرحمان بن عوف نے کھجوروں سے ، حضرت ابو عبیدہ نے پتھروں سے ، حضرت سعد نے لکڑی کے برادے سے ،حضرت امیر معاویہ نے اون سے ، حضرت سلمان فارسی نے کھجور کی چھال سے ، حضرت مقداد نے مشکیزوں سے
اور حضرت بلال نے جنگل کی لکڑیوں سے اپنے گھر کی کفالت کا فریضہ سرانجام دیا ۔۔

امام غزالی کتابت کرتے ، اسحاق بن رہوے برتن بنا تے ، حضرت امام بخاری ٹوپیاں بناتے ، ، امام مسلم خوشبو بیچتے ، امام نسائی بکریوں کے بچے فروخت کرتے ، ابن ماجہ رکاب اور لگامیں مہیا فرماتے رہے ۔۔

امام قدوری نے مٹی کے برتنوں کا ، امام بخاری کے استاد حسن بن ربیع نے کوفی بوریوں کاکاروبار سنبھالا ۔
حضرت امام احمد ابن خالد قرطبی نے جبہ فروش (بوتیک)قائم کی ،حضرت امام ابن جوزی نے (کباڑ خانہ )تانبا بیچا ، حافظ الحدیث ابن رومیہ نے دواخانہ ، حضرت ابو یعقوب لغوی نے چوبی لٹھا(کلاتھ ہاوس) ، حضرت محمد ابن سلیمان نے گھوڑے(بیوپار ) اور مشہور ومعروف بزرگ سری سقطی نے(سکریپ) ٹین ڈبے بیچ کر اپنی معیشت کو مضبوط کیا ۔

المختصر ہر دور کے علماء نے اپنے وقت کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے رائج کاروبار کرنے کو ترجیح دی یے

*محترم علماء کرام* !
*مدرسہ میں پڑھانا ، مسجد میں امامت کروانا یا تصنیف و تالیف میں مشغول ہونا اچھی بات ہے لیکن ہمارے اکابرین نے انہی کاموں کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کیا ہے تاریخ اٹھا کر دیکھئے ۔۔ دور نبوت سے لے کر دور صحابہ تک ، تابعین سے آئمہ کرام اور مجتہدین تک سبھی لوگ کاروبار سے وابستہ رہے* ۔۔

*لیکن افسوس ہم ذریعہ معاش کے لئے کچھ سوچنا بھی توکل کے برعکس سمجھتے ہیں*
*ہمارے محترم استاد فرمایا کرتے تھے صوفی محلے کی ایک مسجد پر نظر نہیں رکھنی نہ ہی امام کے مرنے کا انتظار کرنا ہے بلکہ محلے کی پچاس دکانوں پر نظر رکھنی ہے.یعنی ان کی اس بات کا مقصد تھا کہ علماء اپنے آپ کو صرف مسجد و مدرسہ تک جام کر کے نہ رکھیں بلکہ دین کے اور میدان بھی ہیں.وہاں جا کر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خدمات سرانجام دیں*ویسے بھی علماء کرام ماشاء اللہ کثیر تعداد میں فراغت حاصل کر رہے ہیں لیکن ہنرمندی سے بلکل نا آشنا ہیں*.
*شیخ سعدی شیرازی کا قول ہے اپنی اولاوں کو ہنر سیکھاؤ لوگ تمھارے پیچھے چلیں گے.لیکن افسوس آج ہنر سیکھنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے *
آج مارکیٹوں میں سود عام ہونے کی اک وجہ علماء کرام کا مارکیٹوں میں موجود نا ہونا بھی ہے۔

01/06/2024

بابے بڑی شے نے ❤️
صرف 2 ماہ میں پورا ملک مسلمان بنا !

مالدیب بحر ھند میں واقع ایک سیاحتی ملک ہے،یہ ملک 1192 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے جن میں سے صرف 200 جزیروں پر انسانی آبادی پائی جاتی ہے.

مالدیب کی 100% آبادی مسلمان ہے جب کہ یہاں کی شہریت لینے کے لئے مسلمان ہونا ضروری ہے.

عجیب بات یہ ہے کہ مالدیب بدھ مت کے پیروکاروں کا ملک تھا صرف 2 ماہ کے اندر اس ملک کا بادشاہ،عوام اور خواص سب دائرہ اسلام میں داخل ہوئے.

مگر یہ کرامت کب اور کیسے ہوا ؟

یہ واقعہ مشہور سیاح ابن بطوطہ نے مالدیب کی سیاحت کے بعد اپنی کتاب میں لکھا ہے ابن بطوطہ ایک عرصے تک
مالدیب میں بطور قاضی کام کرتے بھی رہے ہیں.

وہ اپنی کتاب ‘ تحفة النظار في غرائب الأمصار وعجائب الأمصار ‘ میں لکھتے ہیں کہ
مالدیب کے لوگ بدھ مت کے پیروکار تھے اور حد درجہ توہم پرست بھی اسی بدعقیدگی کے باعث ان پر ایک عفریت(جن) مسلط تھا،وہ عفریت ہر مہینہ کی آخری تاریخ
کو روشنیوں اور شمعوں کے جلو میں سمندر کی طرف سے
نمودار ہوتا تھا اور لوگ سمندر کے کنارے بنے بت خانہ میں ایک دوشیزہ کو بناؤ سنگھار کرکے رکھ دیتے وہ عفریت
رات اس بت خانے میں گزارتا اور صبح وہ لڑکی مردہ
پائی جاتی اور لوگ اس کی لاش کو جلاتے.

عفریت کے لئے دوشیزہ کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی ہوتا تھا اس بار قرعہ اندازی میں ایک بیوہ بڈھیا کی بیٹی کا نام
نکلا تھا رو رو کر بڈھیا نڈھال ہوچکی تھی گاؤں کے لوگ بھی بڈھیا کے گھر جمع تھے ،دور سے آئے اس مسافر نے بھی
بڈھیا کے گھر کا رخ کیا اس کے استفسار پر اسے سب کچھ بتایا گیا کہ عفریت کے مظالم کتنے بڑھ گئے ہیں.

مسافر نے بڈھیا کو دلاسہ دیا اور عجیب خواہش کا اظہار کیا کہ آج رات آپ کی بیٹی کی جگہ بت خانے میں مجھے بٹھایا جائے،پہلے تو وہ لوگ خوف کے مارے نہ مانے کہ عفریت غصہ ہوئے تو ان کا انجام بد ہوسکتا ہے لیکن مرتا کیا نہ کرتا وہ راضی ہوگئے،مسافر نے وضو کیا اور بت خانے میں داخل ہو کر قرآن مجید کی تلاوت شروع کر دی

عفریت آیا اور کبھی واپس نہ آنے کے لئے چلا گیا،لوگ صبح نہار بت خانہ کے باہر جمع ہوئے تاکہ لاش جلائی جا سکے لیکن مسافر کو زندہ دیکھ کر وہ سکتے میں آ گئے.

یہ مسافر مشہور مسلم داعی،مبلغ اور سیاح ابو البرکات
بربری تھے،ابو برکات کی آمد اور عفریت سے دو دو ہاتھ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی بادشاہ نے
شیخ کو شاہی اعزاز کے ساتھ اپنے دربار میں بلایا شیخ ابو برکات نے بادشاہ کو اسلام کی دعوت دی بادشاہ نے اسلام قبول کیا اور صرف 2 دن کے اندر مالدیب کے سب لوگ بدھ مت سے تائب ہو کر مسلمان ہوچکے تھے.

یہ 1314ء کی بات ہے اس مبلغ اور داعی نے مالدیب کو اپنا مسکن بنایا لوگوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دی، ہزاروں مسجدیں تعمیر کیں،اور مالدیپ میں ہی فوت ہوئے اسی مٹی پر ہی دفن ہوئے.

کہنے کو ابو البرکات بربری ایک شخص لیکن تنہا ایک امت کا کام کر گئے،آج بھی ان کو برابر اجر مل رہا ہوگا.

صرف دوماہ میں پورا ملک مسلمان
منقول

08/05/2024

*تازہ ترین درجہ بندی* کے *مطابق پاکستان* کی *کھربوں روپے* کا فنڈ کھانے والی کوئی بھی *یونیورسٹی 2024* میں *ایشیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں* میں جگہ *نہیں بنا سکی* ، تاہم *قومی خزانے* سے *ایک روپے تک بھی فنڈ نہ لینے* والے *پاکستانی مدارس نے 10 لاکھ حافظ قرآن تیار کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے* ۔

29/11/2023
Vous voulez que votre entreprise soit Salon De Beauté la plus cotée à Democratic Republic of the ?
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Site Web

Adresse


Mane Ka Estat Pir Gani
Democratic Republic Of The
57400