wehla Jatt

wehla Jatt

Partager

Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de wehla Jatt, Santé/beauté, بادشاہ پور ملکوال ضلع منڈی بہاؤدین, Democratic Republic of the.

03/09/2024

*زنا کی اتنی سخت سزا کیوں؟*
بشکریہ:۔ سعدی شیرازی کربلامولا عراق
*@*
کئی بار ذہنوں میں سوال اٹھتا ہے کہ شریعت میں صرف زنا کی سزا ہی اتنی سخت کیوں رکھی گئی.
یہاں جب قرآن کی طرف رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ جہاں صرف اللہ کے حق کا معاملہ ہوتا ہے تو اللہ نرمی کا رویہ اپناتے ہیں اور جہاں بندے کا حق اللہ کے حق سے مل جائے تو اللہ پاک سختی اختیار کرتے ہیں.
دو افراد کے زنا کے متاثرین دو فرد ، دو خاندان، دو قومیں، دو گروہ یا دو قبیلے نہیں بلکہ پوری امت ہے.
زنا کی سزا یوں بھی اپنی شدت میں بڑھ کر ہے کہ یہ چھپ کر نہیں بلکہ سرِعام مجمع میں دینی ہے.
اور ہر پتھر جسم پر ایک زخم بنائے گا جب تک جان نہ نکل جائے اس میں حکمت یہ ہے کہ جیسے اس گناہ کے عمل میں اس کے جسم کے ہر ٹشو tissue نے لطف اٹھایا تو اب موت بھی لمحہ لمحہ اور پل پل کی اذیت کے بعد آئے یعنی زانی جب تک اپنے خون میں غسل نہ کرے، اس کی توبہ قبول نہ ہوگی
مگر کیا اللہ پاک اتنے بے انصاف ہیں کہ ایک گناہ کی اتنی بڑی سزا رکھ دی مگر اس سے بچنے کی کوئی ترکیب یا طریقہ نہ سکھایا؟ ایسا نہیں ہے...
اللہ تعالٰی نے اس امت کو اپنے نبی علیہ الصلوۃ والسلام کے واسطے سے قرآن و حدیث کے ذریعے اس گناہ سے بچنے کے لیے پورا پلان پیش کیا ہے. احکامات کی پوری لسٹ ہے. Do’s اور Dont’s کی مکمل فہرست ہے.

آئیں ان سب کا جائزہ لیں

پہلا حکم:

استیذان یعنی اجازت طلب کرنا

کسی کے گھر یا کمرے میں بلا اجازت مت جاؤ.

بھائی بہن کے ، باپ بیٹی کے ، ماں بیٹے کے کمرے میں جانے سے پہلے اجازت طلب کریں.

شریعت اس طرح ہمیں سکھا رہی ہے.

اور آج اس حکم پر عمل نہ کرنے سے محرم رشتوں میں بھی خرابی آ رہی ہے

گھر میں دو حصے رکھیں

1 پرائیویٹ رومز یعنی ذاتی

2 کامن رومز یعنی عام

پرائیویٹ کمروں میں محرم اجازت لیکر جائیں اور اجنبی بالکل مت جائیں.

تاکہ ایک دوسرے کو نامناسب حالت میں نہ دیکھ لیں. Segregated Rooms یعنی ڈرائنگ روم وغیرہ میں مرد ہی مردوں کو Attend کریں.

عورتیں بالکل مت سرو کریں چاہے کزنز ہوں یا سسرالی رشتہ دار.

مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں کزنز کھلم کھلا فی میل کزنز کے کمروں میں جاتے ہیں ، چھیڑ خانی ہو رہی ہوتی ہے ، ہنسی مذاق اور آؤٹنگ چل رہی ہوتی ہے

اور اسی دوران شیطان اپنا وار کر دیتا ہے .

عورتیں یاد رکھیں مرد زبردست اور عورت زیردست ہوتی ہے کیا یہ ممکن ہے کہ کوئی عورت پاک رہنا چاہے اور مرد اس کو پاک نہ رہنے دے؟

دوسرا حکم

نظر کی حفاظت نظروں کو نیچا رکھیں اور اپنی حیا کی حفاظت کریں.

یہ حکم مرد عورت دونوں کے لئے ہے.

عورتوں کی شادی بیاہ اور مردوں کی بازاروں میں اکثر نظر بہکتی ہے. کوئی مہمان آئے تو عورتیں جھانکتی تاکتی ہیں. باپ، بھائیوں کے دوستوں سے ہنس ہنس کر ملنا اور Serving ہو رہی ہوتی ہے.
جبکہ شریعت تو دیکھنے سے بھی منع کر رہی ہے.

مردوں، عورتوں کی یہ عادت شادی بیاہ میں کھل کر سامنے آتی ہے جب بے حیائی اپنے عروج پر ہوتی ہے.

دو اندھے اگر آمنے سامنے بیٹھے ہیں تو انکو نہیں معلوم کہ سامنے والا کیسا ہے ، کتنی عمر کا ہے.؟
مگر شریعت ایک بینا اور اندھے کو بھی آمنے سامنے بیٹھنےسے منع کرتی ہے جیسا کہ عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ والی حدیث سے ثابت ہے.

عورتوں اور مردوں کو کئی بار مجبوری میں بات بھی کرنی پڑتی ہے جیسے بازار وغیرہ میں.

تب شریعت چہرے پر نظر ڈالنے سے منع کرتی ہے. صرف پردہ کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ نظر بھی جھکانی ہے.

امام غزالی فرماتے ہیں،

“نظر سوچ کے اندر تصویر لے جاتی ہے، یہ تصویر خواہش میں بدل جاتی ہے اور پھر یہی خواہش بے حیائی کا راستہ دکھاتی ہے. “

اگلا حکم: زینت کو چھپانا

پردہ اور چیز ہے اور زینت اور چیز.

عورت کے اعضائے زینت نماز میں چھپانے والے اعضاء ہیں.

کوشش کریں کہ اس فتنہ کے دور میں محرم مردوں سے بھی زینت والے اعضاء چھپائے جائیں.

اپنے سینے اور گریبان کو خصوصاً ڈھانپیے.

مرنے کے بعد اللہ تعالٰی چار کپڑوں میں عورت کو ڈھانک کر قبر میں بھیجنے کا کہتا ہے.

ہم عورتوں نے زندگی میں دو کپڑوں کا لباس معمول بنا لیا ہے کہ اب تو بوتیکس بھی دوپٹے آرڈر پہ تیار کرتی ہیں.

کیونکہ آج عورتیں تین کپڑے بھی پہننے پر راضی نہیں.

مسلمان عورت کا غیر محرم عورت اور غیر مسلم عورت سے بھی نماز والا پردہ ہے.

یعنی سوائے چہرے، دونوں ہاتھ اور پاؤں کے باقی جسم چھپانا ہے.

مگر یہاں تو ویکس بھی کروائی جاتی ہے اور فیشلز بھی.

مرد حضرات پبلک یا گھر میں شارٹس نہیں پہن سکتے.

گھر کے مرد حیا دار ہوں گے تو گھر کی عورتیں بھی اپنی حیا کو مقدم رکھیں گی.

ورنہ سب سے پہلے بگاڑ گھروں کے ماحول سے شروع ہوتا ہے.
ماؤں اور بہنوں کے نامناسب لباس گھر کے مردوں میں حیا کی کمی کی وجہ بنتے ہیں.

یاد رکھیں

“جب عورت نے اپنے ستر کا خیال نہ رکھا تو محرم محرم کا دشمن بن گیا.

جب اللہ کی مقرر کردہ حدود و قیود کا خیال نہیں رکھا جائے گا تو باپ بیٹیوں کو خود پہ حلال کر لیں گے اور بھائی بہنوں کو خود پر حلال کر لیں گے اور بہنوئی سالیوں کو اور سالیاں بہنویوں کو حلال کر لیں گے

” خدارا اپنے گھروں سے فسق کا ماحول ختم کریں.

اگلا حکم:
بیوہ اور مطلقہ کا نکاح

ان کے نکاح کا مقصد معاشرے کو پاک رکھنا ہے.

کیونکہ بیوہ یا مطلقہ ازدواجی زندگی کے دور سے گزر چکی ہوتی ہے اور ان کے نکاح میں تاخیر یا انکار معاشرے کے بگاڑ کا سبب بن سکتا ہے.

یہ حکم اس مرد کے لیے بھی ہے جس کی بیوی مر جائے یا وہ طلاق دے دے.

یاد رکھیں

شادی پر اصرار وہی مرد کرتا ہے جو پاک رہ کر صرف بیوی سے سکون حاصل کرنا چاہے.

ورنہ معاشرہ بھرا ہوا ہے ایسے غلیظ لوگوں سے جو شادی کو بوجھ سمجھتے ہیں کیونکہ انہیں اس بوجھ کو گلے میں ڈالے بنا بھی سب کچھ مل رہا ہوتا ہے.

اللہ تعالٰی نے اجازت دی ہے کہ ایک سے خواہش پوری نہیں ہوتی تو دو شادیاں کرلو. تین کرلو ، چار کرلو

اور اس میں بیوی کی اجازت بھی شرط نہیں ہاں بیوی کے حقوق پورے کرنا فرض ہے مگر کیا کریں آج کے اخلاقی طور پر دیوالیہ معاشرے کا

کہ جو گرل فرینڈز تو دس دس برداشت کر لیتا ہے مگر بیوی ایک سے دو نہیں.

اسی طرح بیوہ یا مطلقہ کی شادی پہ ایسے ایسے بےشرم تبصرے اور اعتراضات کیے جاتے ہیں کہ خدا کی پناہ.

نکاح میں تاخیر نہ کی جائے

ہم گھروں میں کیبل لگوا کر ، کھلی آزادی دے کر ،
کو ایجوکیشن میں پڑھا کر پھر اپنے بچوں سے رابعہ بصری اور جنید بغدادی بننے کی توقع کریں تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.

دو جوان لڑکا لڑکی جب سکول کالج یونیورسٹی کے آزاد اور “روشن خیال” ماحول میں پڑھیں گے تو انکو تعلق بنانے سے کون روکے گا؟

جب گھروں میں دینی تربیت نہ ہو ، مائیں سٹار پلس کے ڈراموں اور واٹس ایپ اور فیس بک اور کپڑوں کی ڈیزائننگ فیشن میں مگن رہتی ہوں،

اولاد کی سرگرمیوں اور ان کی صحبت سے ناواقف ہوں تو جیسی خبریں آئے دن اخبارات کی زینت بنتی ہیں وہ بعید نہیں.

مگر ہمیں تو یہ سکھایا جاتا ہے کہ جب نظروں میں حیا ہو تو پردے کی ضرورت نہیں.

اس کا تو یہ مطلب بھی بنتا ہے کہ جب نظروں میں حیا ہو تو پھر کپڑوں کی بھی ضرورت نہیں.

یہ اللہ کا اپنے محبوب کی امت پہ خاص احسان ہے کہ اس نے ہم میں پچھلی قوموں کے تمام گناہ دیکھ کر بھی ہمیں غرق نہیں کیا.

ورنہ بنی اسرائیل کے لوگ تو بندر بھی بنائے گئے اور خنزیر بھی.

توبہ کے دروازے بند نہیں اور نہ ہی رب کی رحمت مدھم ہو گئی ہے.

جب اللہ کی محبت اور ایمان کی روشنی دل میں آجاتی ہے تو یہ “ نورٌ علی نورٌ ” ہے

اب ایسے دل میں بےحیائی داخل نہیں ہو سکتی.

ایمان کا نور لینا ہے؟

تو سٹڈی کریں کہ اہلبیت ع کی سیرت کو

قرآن مجید اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اہلبیت ع کی سیرت کو پڑھیں سمجھیں اور اس پر عمل کریں
اور دین دار نیک صالح لوگوں کی صحبت اختیار کریں

سچی توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اختیار کریں تو ان شاء اللہ تعالیٰ دلوں کی بے چینی سجدوں کے سرور میں بدل جائے گی .

اور آج میڈیا اور معاشرہ ہمارے ایمان دین اور آخرت کی کامیابی کو بڑی تیزی سے نگلتا جا رہا ہے

آج ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ ہم اس رب العزت کے غلام ہیں یا اپنے نفس کے۔

اگر آخرت کی فلاح چاہیے تو اللہ تعالیٰ کی غلامی میں پناہ لے لیں

اللہ تعالیٰ
ہم سب کو دین کو سمجھنے کی اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین ثم آمین

*🌹التماسِ دعا🌹*
*🤲یااللہﷻ*
موت کی تلخی،قبر کی سختی
حشر کی شرمندگی،جہنم کی گرمی سے ہماری حفاظت فرما !!
معزز قارئین کیا آپ نے آج درود پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی
نہیں تو اب پڑھ لیں اللہ پاکﷻ آپ کے دل کو منور فرمائے
یقیناً درود پاک ذہنی سکون اور نامۀ اعمال میں نیکیوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔
۔. . . . . . *پڑھیئے*
*🌹صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم🌹*

24/07/2024

خان کی صرف اتنی غلطی تھی کہ اس نے ریاست مدینہ بنایا تھا پاکستان کو۔ مسجدیں بناییں۔ ناچ گانے پہ پابندی لگائی۔ سودی نظام کو ختم کیا۔ زکواۃ کا اعلان کیا۔ جہاد کو ترجیح دی۔اسرائیل کو صفحہ ہستی ختم کرنے کے لئے فوج کو تیار کیا۔ عورت کو عزت دی گھروں میں باپردہ رہنے کا قانون بنایا۔ کشمیر فتح کرنے کی کوشش کی۔ بس اسی وجہ سے اسے قید کیا گیا۔ کیا خیال ہے😅

16/06/2024

Dil ki ghehrayu sy Dilli Eid Mobarik tamam umty muslma ko

16/06/2024
16/06/2024

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ تمام امت مسلمہ جہاں کہیں بھی اج عید ہے میری طرف سے سب کو دلی عید مبارک

14/06/2024

بجٹ 2024-2025 اور نان فائلر

ننان فائلرز کے لئے اونچی اواز میں کھانسی نہ کرنے کی تجویز
😂😂😂نان فائلرز کو کوئی قربانی کا گوشت نہیں دے گا۔۔
نان فائلرز کا نکاح بھی قابل قبول نہیں ہو گا اور کوئی دوستی بھی نہیں کرسکے گا۔
نان فائلرز کو روٹی کے ساتھ سالن نہیں ملے گا😜
نان فائلرز کو چاہت فتح علی خان کے گانے سنائے جائیں گے
🤣🤣🤣🤣🤣
نان فائلرز کو سبزی کے ساتھ دھنیا بھی نہیں دیا جائے گا۔
نان فائلر کو عید مبارک کے جواب میں خیر مبارک کہنے پر بھی پابندی ہو گی
نان فائلر کی چائے میں دودھ نہیں ڈالا جائے گا۔
نان فائلر شدید سردرد میں صرف ایک ڈسپرین پانی میں گھول سکے گا۔
نان فائلر کے لئے قینچی سائیکل چلانے پر پابندی۔
نان فائلر کے انڈے سے زردی نکال لی جائے گی۔
نان فائلر کے لمبے سانس لینے پر پابندی۔
نان فائلر کی شادی پر اس کی کزنز کو ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نان فائلر صرف پھپھو کی لڑکی سے شادی کر سکے گا۔
نان فائلر کو 14 اگست پر موٹر سائیکل کا اگلا پہیہ اٹھا کر چلانے کی مشروط اجازت ہو گی۔
نان فائلر اپنی سہیلی کو موٹر سائیکل پر نہیں بٹھا سکے گا، علیحدہ رکشہ کروانا پڑیگا.
نان فائلر کی گاڑی میں ہارن لگانے پر پابندی۔ صرف منہ سے پاں پاں کرنے کی اجازت ہوگی۔
نان فائلر کے کھانے میں نمک مرچ نہیں ڈالا جائے گا۔
نان فائلر نہانے کے لیے صابن استعمال نہیں کرے گا۔
نان فائلر کے ٹک ٹاک پر سلو مو وڈیو بنانے پر بھی پابندی۔
نان فائلر کو صرف آدھے مُنہ کی شیو کی اجازت ہو گی۔
عید کی نماز میں فایلر اگلی جبکہ نان فایلر پچھلی صفوں میں کھڑے ہوں گے
عید کی نماز میں فائلر چھاؤں میں ہو گا لیکن نان فایلر کو دھوپ میں کھڑا ہونا پڑے گا
🙄😲🤔🤓😂😂

30/05/2024

*🇵🇰تاریخ کے جھروکے🇵🇰*
*@*
*اللہﷻ کی راہ میں مال خرچ کرنے والے کا درجہ*
بشکریہ: ایم ایم ملتان
*"*
ایک دن میں نے اپنے دوست سے کہا :
" تم جس دریا دلی سے غریبوں پر پیسہ خرچ کر رہے ہو ، کیا تمہیں ڈر نہیں لگتا کہ یہ دریا دلی کا رویہ تمہیں شرمندہ کرے گا اور کل خود تمہیں پیسے کی ضرورت پیش آئے گی؟

میرا خیال تھا کہ اس کا جواب ہوگا

*"صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا۔ "*

یا پھر

*"خرچ کیجئے تاکہ تم پر خرچ کیا جائے۔"*

لیکن میرے لیے اس کا جواب بالکل انوکھا اور حیرت انگیز تھا۔

وہ پورے وثوق سے بولا۔

*" خرچ کرنے والے شہیدوں کی طرح ہیں"*
{لا خوف عليهم و لا هم يحزنون}
" نہ انہیں مستقبل کا اندیشہ ہوتا ہے اور نہ ماضی پر ملال" ۔

میں نے فوراً قرآن مجید کھول کر تصدیق کرلی کہ کیا واقعی
{أن لا خوف عليهم و لا هم يحزنون}
کی بشارت ، شہداء اور مال خرچ کرنے والے دونوں قسم کے لوگوں کے لیے یکساں ہے؟

سورة البقرة میں مال خرچ کرنے والوں کے حق میں دو بار یہ آیت و بشارت آئی ہے.

{ اَلَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـهُـمْ بِاللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً فَلَـهُـمْ اَجْرُهُـمْ عِنْدَ رَبِّهِـمْۚ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ } ( البقرة : 274)

" جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں رات اور دن چھپا کر اور علانیہ خرچ کرتے ہیں ، ان کے لیے اپنے رب کے ہاں اجر وثواب ہے، انہیں نہ مستقبل کا خوف ہوتا ہے نہ ماضی پر ملال۔"
اور فرمایا :

" اَلَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَـهُـمْ فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ ثُـمَّ لَا يُتْبِعُوْنَ مَآ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّلَا اَذًى ۙ لَّـهُـمْ اَجْرُهُـمْ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ" ( البقرہ: 262 )

" جو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر نہ احسان جتاتے ہیں اور نہ تکلیف پہنچاتے ہیں، انہیں ان کے لیے اپنے رب کے ہاں اجر وثواب ہے۔ نہ انہیں مستقبل کا خوف ہوتا ہے اور نہ ماضی پر افسوس۔"

جب کہ سورة آل عمران کی آیت نمبر 170 میں شہداء کے بارے میں یہ بشارت آئی ہے
" وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّـذِيْنَ قُتِلُوْا فِىْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ اَمْوَاتًا ۚ بَلْ اَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّـهِـمْ يُـرْزَقُوْنَ (169)
فَرِحِيْنَ بِمَآ اٰتَاهُـمُ اللّـٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَيَسْتَبْشِرُوْنَ بِالَّـذِيْنَ لَمْ يَلْحَقُوْا بِـهِـمْ مِّنْ خَلْفِهِـمْ
اَلَّا خَوْفٌ عَلَيْـهِـمْ وَلَا هُـمْ يَحْزَنُـوْنَ" ( آل عمران : 170)

" جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ، انہیں مردہ نہ کہو، بلکہ وہ زندہ ہیں ، اپنے رب کے ہاں سے رزق دیا جاتا ہے ،اللہ نے اپنے فضل سے جو کچھ انہیں دیا ہے ، اس پر خوش رہتے ہیں اور ان کی طرف سے بھی خوش ہوتے ہیں جو ابھی ان سے آکر نہیں ملے۔ اس لیے کہ نہ انہیں مستقبل کا خوف ہوتا ہے اور نہ ماضی پر افسوس ۔"

یقیناً میری توجہ پہلی بار اس طرف گئی تھی کہ مال خرچ کرنے والے بھی شہداء کی طرح ہوتے ہیں۔
{ لا خوف عليهم و لا هم يحزنون }
(نہ انہیں اندیشہ ہوگا اور نہ ملال)

پہلی قسم کے لوگ وقت اور جان اللہ کی راہ میں صرف کرتے ہیں تو دوسرے اپنا مال۔ دونوں اللہ کے ولی ہوتے ہیں۔

*دعا ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی اور خیر بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین*

*🌹التماسِ دعا🌹*
*🤲یااللہﷻ*
*موت کی تلخی،قبر کی سختی*
*حشر کی شرمندگی،جہنم کی گرمی سے ہماری حفاظت فرما !!*
*معزز قارئین کیا آپ نے آج درود پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی*
*نہیں تو اب پڑھ لیں اللہ پاکﷻ آپ کے دل کو منور فرمائے*
*یقیناً درود پاک ذہنی سکون اور نامۀ اعمال میں نیکیوں کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔*
۔. . . . . . *پڑھیئے*
*🌹صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم🌹*

Vous voulez que votre entreprise soit Salon De Beauté la plus cotée à Democratic Republic of the ?
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.

Téléphone

Site Web

Adresse


بادشاہ پور ملکوال ضلع منڈی بہاؤدین
Democratic Republic Of The