Ahad Writes

Ahad Writes

Share

Poetry
personal writes
videos
Novels

18/09/2025

تم چھیڑو ناں.. ملہار پیا 💕💕💗🌹
میرے پایل کی جھنکار پیا
تیرے سُر میں ایسے کھو جاؤں
میں بھول ہی دوں سنسار پیا
میرا کنگن بندیا, جھمکا تم
میری نتھنی, گجرا, ہار پیا
میری سج دھج اور سنگار پیا
میں سدھ بد کھو کے کھو بیھٹی
میں تیری ہو کے ہو بیھٹی
سو بار میں آہینہ دیکھوں
سو بار تیری صورت ابھرے
میری نیندیں تیرے خوابوں میں
دلہن کی طرح شرماتی ہیں
پھولوں کے گلابی گھونگھٹ میں
گھبراتی ہیں چھپ جاتی ہیں
یہ پریت بنا اک گیت پیا
تم جب سے بنے ہو میت پیا
دل ہار گئے جاں ہار گئی
اس ہار میں ہے میری جیت پیا
اب کہہ بھی دو ہر بار پیا
تمھیں مجھ سے بہت ہے پیار پیا.......💕💕💗🌹

17/03/2025

ایسے رکھتا ہوں سینے سے لگا کرتُجھکو
جیسے پہنا ہو تعویز بنا کر تُجھکو

تُو جو روٹھے تو دنیا روٹھ جاتی ہے۔۔۔
میں نے چاہا ہی نہیں کچھ بھی ہٹا کر تُجھکو

میرا ہر لفظ تیری امانت ٹھہرا۔۔۔
میں کہتا کسی کو تھا مگر سنا کر تُجھکو

کیسے سمجھے تُو میرے درد کا احساس جاناں
میں تو پیار بھی کرتا ہوں چھپاکر تُجھکو

12/04/2024

عنبر کہے خوشبو سے اَذاں ، عید مبارَک
عید آ گئی اے جانِ جہاں ، عید مبارَک

یاقوت لبوں پر ترے قربان شگوفے
چندا ترے ہنسنے کا نشاں ، عید مبارَک

دیدار جنہیں تیرا ملے اُن کو بھی تبریک
جو تجھ کو جہاں دیکھے ، وَہاں عید مبارک

اَللہ مری ساری خوشی بھیج دے تجھ کو
غم بھیجے ترے سارے یہاں ، عید مبارَک

21/02/2024

گلاب زادی تمہاری ہنسی سیاہ آسمان
پر کسی ستارے کی نوید جیسی ہے
مسکرایا کرو تاکہ پھول حسد کریں!!

تُم جس خواب میں آنکھیں کھولو
اُس کا رُوپ امر.. !

تُم جس رنگ کا کپڑا پہنو
وہ موسم کا رنگ.. !

تُم جس پھول کو ہنس کر دیکھو
کبھی نہ وہ مُرجھائے.. !!

تُم جس حرف پہ انگلی رکھ دو
وہ روشن ہو جائے.. !


۔
۔

11/12/2023

رات اس نے پوچھا تھا
تم کو کیسی لگتی ہے
چاندنی دسمبر کی !
میں نے کہنا چاہا تھا
سال و ماہ کے بارے میں
گفتگو کے کیا معنی ؟
چاہے کوئی منظر ہو
دشت ہو ، سمندر ہو
جون ہو ، دسمبر ہو
دھڑکنوں کا ہر نغمہ
مزاروں پے بھاری ہے
ساتھ جب تمہارا ہو
دل کو ایک سہارا ہو
ایسا لگتا ہے جیسے
ایک نشہ سا طاری ہے
لیکن اس کی قربت میں
کچھ نہیں کہا میں نے
تکتی رہ گئی مجھ کو
چاندنی دسمبر کی......!!

12/04/2023

سنو اے عام سی لڑکی
بلاشبہ تم بہت خوبصورت ہو
بس ہر ایک کے پاس وہ آنکھیں نہیں ہیں
جو تمہاری خوبصورتی کو دیکھ سکیں
مگر ایک دن...
تمہیں اس شخص سے نوازا جائے گا
جس کے پاس بصارت ہوگی
جو تمہاری خوبصورتی کو دیکھ سکے گی
پھر تم دنیا بھر کے لیے
بھلے عام سی لڑکی رہو
مگر وہ تمہیں یہی کہہ کر پکارا کرے گا
"سنو اے چاند سی لڑکی❤️

28/01/2023

اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو
میں ہوں تیرا، تو نصیب اپنا بنا لے مجھ کو

میں جو کانٹا ہوں تو چل مجھ سے بچا کر دامن
میں ہوں گر پھول تو جُوڑے میں سجا لے مجھ کو

میں کھلے در کے کسی گھر کا ہوں ساماں، پیارے
تو دبے پاؤں کبھی آ کے چُرا لے مجھ کو

ترکِ اُلفت کی قسم بھی کوئی ہوتی ہے قسم
تو کبھی یاد تو کر، بُھولنے والے مجھ کو

مجھ سے تو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی
یہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو

میں سمندر بھی ہوں، موتی بھی ہوں، غوطہ زن بھی
کوئی بھی نام مِرا لے کے بلا لے مجھ کو۔

تُو نے دیکھا نہیں آئینے سے آگے کچھ بھی
خُود پرستی میں کہیں تُو نہ گنوا لے مجھ کو

کل کی بات اور ہے، میں اب سا رہوں یا نہ رہوں
جتنا جی چاہے تِرا، آج ستا لے مجھ کو

باندھ کر سنگِ وفا کر دیا تُو نے غرقاب
کون ایسا ہے جو اب ڈھونڈ نکالے مجھ کو

خود کو میں بانٹ نہ ڈالوں کہیں دامن دامن
کر دیا تُو نے اگر میرے حوالے مجھ کو۔

بادہ پھر بادہ ہے، میں زہر بھی پی جاؤں قتیلؔ
شرط یہ ہے، تو باہوں میں سنبھالے مجھ کو

04/01/2023

دل چاہتا ہے وہ اس بات پر تکرار کرے
مانگوں بوسہ اور وہ دینے سے انکار کرے
میں کروں ضد لگاتار بس ہونٹ ہونٹ ہونٹ
وہ ہر بار دائیاں بائیاں رخسار کرے
اسکے جسم پر کہاں کہاں ہیں تل کے نشان
وہ مجھے رات بھر دیکھائے گنہگار کرے
کبھی لپٹے کبھی سمٹے کبھی ٹوٹے کبھی بکھرے
وہ گلے زور سے لگائے مجھے پیار کرے
چھا جائے بن کے عطر کبھی عود کبھی مشک
بدن کی خوشبو میرے ہوش پر سوار کرے
اب تو صبح صبح ہم سے اٹھا نہیں جاتا
وہ گیلی زلفوں سے مجھکو بیدار کرے
قربان جائیں صدقے جائیں خود کو وار دیں
نوید کوئ ایسا حکم تو میری سرکار کرے

21/09/2022

زلف، جبیں، رخسار نہیں بس آنکھوں پر
لکھنـے بـیٹھوں تـو پـورا دیـوان بنـے

پہلے کلیاں چن کر شہد میں گوندھوں گا
پھر کوشـش ہوگی تجھ سی مـسکان بنے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in London?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


London