Istikhara and Spirtual Healing

Istikhara and Spirtual Healing

Share

This is spiritual healer and Istikhara services Centre.

23/11/2024

🌺 صابرین کا قرآنی فلسفہ 🕊️

محض مصیبت یا تکلیف پر واویلا نہ کرنا، چیں بچیں نہ ہونا قرآنی تناظر میں حقیقی صبر نہیں۔ بلکہ راہ اس کو ادب یعنی صراط مستقیم میں آنے والی آزمائشوں پریشانیوں مصائب و الام رنج اور غم فکر و پریشانیوں کے پہاڑوں کے سامنے انسان ثابت قدم رہے متزلزل نہ ہو اللہ کی رضا اور اس کے محبوب المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی میں مضبوط رہے اس ثابت قدم کو صابر کہتے ہیں

اور درحقیقت رب کی رضا اور اس کے محبوب کی خوشنودی میں استقامت یا ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا حقیقی معنوں میں صبر کہلاتا ہے

اور ثابت قدم مستقیم یا قائم ایمان والوں کو صابرین کہا جاتا ہے یا صابر کہا جاتا ہے ۔

چھوٹی موٹی بات یا مشکلات یا رنج و غم پر تو ہر کوئی چاہے مسلمان ہو یا غیر مسلم اپنے اپنے ظرف کے مطابق صبر کر ہی لیتا ہے یا بالاخر صبر آہی جاتا ہے لیکن اللہ کی بارگاہ میں یہ لوگ اہل نجات حقیقی صابر نہیں جن کے لیے قرآن کریم میں خوشخبریاں ہیں کہ اللہ صابرین سے محبت کرتا ہے اللہ کریم صابرین کے ساتھ ہے اور راہ عشق و ادب میں مشکلات جھیلنے کے باوجود ثابت قدم رہنے والے صابرین کو ہی جنت کی بشارت ہے۔۔۔

راہ عشق میں ابتدائی طور پر رب کی طرف سے بندوں کو ازمایا جاتا ہے کہ کون گفتار کا غازی جھوٹا نعرے باز عاشق ہے اور کون سچا عاشق ہے ۔اور جو راہ عشق میں ثابت قدم رہے مشکلات کے پہاڑ سامنے ہوں پھر بھی صابر و شاکر با عشق با ادب رہے

تو بالاخر اللہ کریم اسے اپنے محبوب دوستوں میں شامل کر کے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے سرفراز فرماتا ہے ۔

اور یوں اس طرح اہل عشق و ادب مومن صابر اور شاکر بن کر ہر طرح کے حالات میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ محبت ادب اور عشق میں اپنے تن من دھن کی قربانیوں کے ساتھ جینے اور مرنے والے بن جاتے ہیں اور سرفراز دنیا سے لوٹ کر وصال حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشیاں پاتے ہیں ۔✍️ محقق: فقیر در حبیب
مُحمد اُوَیس خان، لندن

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in London?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


32 Wood Field Avenue
London
HA03NP