Health News

Health News

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Health News, Health/Beauty, London.

24/01/2026

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے تمام راستے بند ہیں۔ مسافر اور سیاخ حضرات سفر سے احتیاط برتیں۔
ایڈمن

22/01/2026

میرپور (پی آئی ڈی)22جنوری2026
نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت عامہ آزاد جموں و کشمیر نے یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کے اشتراک سے پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شدید غذائی قلت (Severely Acute Malnutrition SAM–) کے انتظام کے لیے ویسٹنگ مینجمنٹ گائیڈ لائنز پر ہیلتھ فیسلٹی اسٹاف کے لیے دو روزہ تربیت کامیابی سے منعقد کی۔اس تربیتی پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے کی۔جبکہ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محکمہ صحت آزاد جموں و کشمیراورنگزیب مغل، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر(ڈی ایچ او آفس میرپور)ڈاکٹر فاطمہ یعقوب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاجسٹکس محکمہ صحت خواجہ مقصود، ڈویژنل مینیجر (WFP) میرپور ڈویژن،سلمیٰ بخاری، ڈاکٹر لبنیٰ (WHO)، خواجہ اقبال اور کفایت عبدالرؤف (UNICEF,SUN پروگرام) شامل تھے۔اس تربیت میں مجموعی طور پر 26 شرکاء نے شرکت کی، جن کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع راولاکوٹ، سدھنوتی، حویلی، کوٹلی اور بھمبر سے تھا۔تربیت کے دوران بچوں میں غذاء قلت کو عملی طور پر سیکھنے اور عملی اطلاق پر تھا، جس میں درج ذیل موضوعات شامل تھے۔ Severe Acute Malnutrition (SAM) کیسز کی شناخت اور مینجمنٹ بے نظیر نشوونما پروگرام کے فیسلیٹیشن سینٹرز اور نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹرز (NSCs) کے ساتھ ریفرل اور کوآرڈینیشن،اسٹاک مینجمنٹ اور مائیکرونیوٹرینٹ پروٹوکولز،آئی وائی سی ایف (IYCF) کاؤنسلنگ اور پیغام رسانی کی تکنیکیں،تربیت کے دوران شرکاء کو فرضی مشقوں، رول پلے اور منظرنامہ جاتی تربیت میں شامل کیا گیا تاکہ وہ (SAM) کیسز کی شناخت اور مؤثر انتظام میں اپنی مہارتیں بہتر بنا سکیں۔صحت کے عملے کے لیے منعقدہ اس تربیت میں ریفرل میکنزم پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت قائم بینیظیر نشوونما پروگرام کے 28 فیسلیٹیشن سینٹرز اور 10 اضلاع میں قائم نیوٹریشن اسٹیبلائزیشن سینٹرز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس اقدام کا مقصد آزاد جموں و کشمیر میں بچوں کے لیے غذائی خدمات کو مضبوط بنانا اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے نتائج کو بہتر بنانا تھا۔یونیسف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور عالمی ادارہ صحت کے قیمتی تعاون، مسلسل معاونت اور تکنیکی رہنمائی کی بدولت یہ اہم اور مؤثر تربیتی پروگرام نہایت کامیابی اور بہترین نتائج کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا۔

Photos from Health News's post 17/01/2026

A one-day training on Environmental and Social Management Plan (ESMP) was held at the District Health Office Mirpur, supported by UNICEF. The training was inaugurated by the District Health Officer (DHO) Mirpur, Dr. Fida Hussain Raja.The training was also attended by Dr.Fatima Yaqoob APMO, Dr.Shumila Kiran ADHO and Dr.Faria Javed ADC National Program.
Honourable District Health officer highlighted the importance of the training. The aim was to enhance vaccinators' understanding of ESMP guidelines.
focusing on:
Environmental safeguards
Social risk mitigation
Safe vaccination practices
Waste management
Community engagement
Grievance redress mechanisms
The session was monitored by Aneela Khalid ESMP Coordinator UNICEF AJK, expertly facilitated by:
Sardar Waqas Ahmed, AD Training
Muhammad Riaz, AD Surveillance
with co-facilitation by Abdul Waheed, DSV
The training provided comprehensive technical guidance and practical insights, emphasizing the importance of strict field-level compliance for safe, ethical, and effective vaccination activities across the district.

Photos from Health News's post 13/01/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور جناب ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی خصوصی ہدایت پر آمدہ قومی پولیو مہم مورخہ 02 تا 05 فروری 2026 کے سلسلہ میں یونین کونسل میڈیکل آفیسرز و ایریا انچارجز کے پہلے اور دوسرے Batches کی ٹریننگ کا انعقاد آج بالترتیب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے کانفرنس ہال اور میاں محمد بخش لائبریری میں ہوا۔ جس میں ڈاکٹر فدا حسین راجہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر ارم مطائر ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، محمد ریاض AD سرویلینس، وقاص احمد خان AD ٹریننگ ، ڈاکٹر محمد جنید سرولینس آفیسر عبدالوحید DSV ،محمد عمر یونین کونسل سپورٹ پرسن پہلے اور دوسرے batches کے یونین کونسل میڈیکل آفیسرز و ایریا انچارجز نے شرکت کی۔
جناب ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایت کے مطابق آمدہ پولیو مہم کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مہم سے بھی بڑھ کر مکمل جانفشانی کے ساتھ کام کرنا ہو گا فرنٹ لائن ورکرز سے لیکر ضلعی سطح تک ہر ایک نے اپنی زمہ داری بخوبی نبھانی ہو گی کسی بھی لیول پر کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام ٹارگٹس کو پورا کرنے نیز جُملہ ٹیموں کو دورانِ ٹیم ٹریننگ بھرپور طریقہ سے مہم میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالہ سے عوام الناس میں سماجی آگاہی پیدا کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام کو مکمل اور مستند معلومات بہم پہنچائی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل معلومات اور ٹیکنیکل تربیت سے آگاہی حاصل کی جائے۔تمام سپروائزرز کو مہم کیلئے بہترین اور مکمل پلاننگ کرنے کی ہدایت کی تاکہ اُس پلاننگ کے مطابق ٹیموں کی کمپوزیشن کی جاسکے۔
ٹیموں کی ٹریننگ “سٹال میتھڈ” پر ہی کروائی جائے گی اسکے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ قابل قبول نہ ہوگا۔ لہذا ٹریننگ کٹ کی مدد سے فرنٹ لائن ورکرز کی ٹریننگ میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔
ٹریننگ میں شرکاء کو بمطابق ایجنڈا تمام اہم امور پر تربیت دی گئی تاکہ دورانِ مہم خوش اسلوبی سے تمام انڈیکیٹرز حاصل کیے جا سکیں۔

Photos from Health News's post 12/01/2026

میرپور(پی آئی ڈی)12جنوری 2026
آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے 02 تا05 فروری 2026ء چار روزہ پولیو مہم منائی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ ڈپٹی کمشنرراجہ محمد صداقت خان کی زیر صداررت منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈڈیال ڈاکٹر شمائلہ کرن،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر میرپور کامران حسین، DEOمردانہ، محمد اسحاق مغل،DEOزنانہ فرخ اویس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس میرپورمحمد ریاض، DSOڈاکٹر ارم صغیر، عبدالوحیدڈی ایس وی میرپور، وقاص احمد خانADٹریننگ و فوکل پرسن برائے پولیو مہم، محمد احسان ڈیٹا فوکل پرسن برائے پولیو مہم میرپور، ڈاکٹرمحمد جنید DSO، نعمان شہزادنے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرراجہ محمد صداقت خان نے تمام محکمہ جات کے باہمی اشترک سے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر فدا حسین راجہ نے پولیو ڈیزز کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیانیز ٹیکنیکل ایشوزپر بات کی جس میں بتایا گیا کہ آمدہ پولیو مہم میں 439موبائل ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کی عمر کے 76656بچوں کو پولیوکے قطرے پلائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید بتایا کہ موبائل ٹیموں کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں 15ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے کئے ہیں تا کہ متحرک بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان نے تمام محکموں بالخصوص محکمہ تعلیم کو ہدایت کی محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تا کہ پانچ سال تک کی عمر کا کو ئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

Photos from Health News's post 11/01/2026

میرپور(پی آئی ڈی)11جنوری 2026
آزاد کشمیر کے وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی سید بازل علی نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جناب ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے ہمراہ اسٹاف وزیر صحت عامہ کا پرتپاک استقبال کیاا ور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا بعد ازاں انہیں ضلع میں جاری ڈپارٹمنٹ کے منصوبہ جات اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر فدا حسین راجہ نے محکمہ صحت کے آفیسران و عملے کا تعارف بھی وزیر حکومت سے کروایا اور عوامی خدمت میں ان کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا۔ وزیر صحت عامہ نے محکمہ صحت میرپور کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین راجہ کی جانب سے وزیر حکومت سید بازل علی نقوی کو خراجِ تحسین کے طور پر ایک یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

10/01/2026
Photos from Health News's post 09/01/2026
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in London?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


London
PO49AQ