aliyanaz

aliyanaz

Share

earn online ,

10/12/2022

first day ✍️.....

Send a message to learn more

08/12/2022

شرابی:
"جناب! مجھے بتائیں کہ اگر میں کھجوریں کھاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض ہے...؟

عالم:
"بالکل کوئی اعتراض نہیں"...
شرابی:
" اگر اس کے ساتھ کچھ جڑی بوٹیاں کھا لوں؟

عالم:
" کوئی رکاوٹ نہیں"....

شرابی:
"اور اگر میں ان میں پانی شامل کر لوں؟

عالم:
"بڑے شوق سے پیو"....

شرابی:
"جب یہ ساری چیزیں جائز اور حلال ہیں تو پھر آپ شراب کو کیوں حرام کہتے ہیں....
حالانکہ اس میں یہی چیزیں تو ہیں جن کے کھانے اور پینے کی اجازت آپ دے رہے ہیں. یعنی کھجوریں, پانی اور جڑی بوٹیاں....!

عالمِ دین شرابی سے:
"اگر تمہارے اوپر پانی پھینکا جائے تو اس پر تمہیں کوئی اعتراض ہو گا...؟

شرابی:
"ہرگز نہیں, پانی سے کیا فرق پڑتا ہے...!

عالم:
"اچھا, اگر اس پانی میں مٹی گھول دی جائے تو تم اس سے مر جاؤ گے....؟

شرابی:
"جناب..!
مٹی سے میں نے کسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا...

عالم:
"اگر میں مٹی اور پانی لوں اور ان کو گوندھ کر ایک اینٹ بنا لوں اور اسے خشک کر کے تمہیں دے ماروں تو کیا ایسا کرنے پر تمہیں کوئی اعتراض ہے....؟

شرابی:
"جناب...!
اس سے تو آپ مجھے قتل کر دیں گے....

عالم نے کہا:
" شراب کا بھی یہی حال ہے...
اللہ پاک نے ہم کو جس بات سے بھی روکا ہے اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہے....

ہم کو اپنی طرف سے تاویلیں نہیں گھڑنی چاہیے بلکہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیے...

08/12/2022

بہتریں شوہر کون؟

• جو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی، خوش خلقی اور حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے

• جو اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرے

• جو اپنی بیوی کا اس طرح ہو کر رہے کہ کسی اجنبی عورت پر نگاہ نہ ڈالے

• جو اپنی بیوی کو اپنے عیش و عشرت میں برابر شریک سمجھے

• جو اپنی بیوی پر کبھی ظلم اور کسی قسم کی بے جا زیادتی نہ کرے

• جو اپنی بیوی کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کو نظر انداز کرے

• جو اپنی بیوی کی مصیبتوں بیماریوں اور رنج و غم میں دل جوئی تیمارداری اور وفاداری کا ثبوت دے

• جو اپنی بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے

• جو اپنی بیوی کو ذلت و رسوائی سے بچائے رکھے

• جو اپنی بیوی کو دینداری کی تاکید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے

• جو اپنی بیوی کے اخراجات میں بخیلی اور کنجوسی نہ کرے

• جو اپنی بیوی پر اس طرح کنٹرول رکھے کہ وہ کسی برائی کی طرف رخ بھی نہ کر سکے.

08/12/2022
Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Lucknow?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Chandauli
Lucknow
282001