Qasmi skin care center
dr
16/12/2024
✳️ سفوف ھاضم جدید ✳️معدہ کی کمزوری سے ریاح بنتی ھیں
تیزابیت و سینۂ پر جلن ھوتی ھے
بد ہضمی سے اجابت پتلی وکی بار ھوتی ھے
غذا جزو بدن نھی ھوتی کھایا بدن کو نھی لگتا جسکی وجہ سے لاغری وکم زوری آجاتی ھے جسم گراگرا رھتا ھے
کام کرنے کو دل نھی چاھتا
بدن میں سستی وکاھلی چھا جاتی ھے
صالح وصا ف خون نھی بنتا غرض ضعف ہضم وبد ہضمی سے جسم بیماریوں کا ڈھانچہ بنجاتا ھے
مندرجہ ذیل نسخۂ مفیدہ استعمال کرنے سے پیٹ کی بیماریوں سے نجات مل جاتی ھے
جسم میں طاقت وتوانای آجاتی ھے
چہرے پر رونق وچمک آجاتی ھے
ھاضمہ کا نظام درست ھو جاتا ھے
جسم میں پھرتی وچستی آجاتی ھے
قبض کو ختم کرتا ھے۔ وآنتوں کی حرکت دودیہ کو متحرک کرکے آنتوں کو فضلات سے پاک کرتا ھے بھوک میں اضافہ ہوتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھوالشافی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بادیان اجواین فلفل سیاہ۔ سونٹھ پودینہ، الایچی کلاں ،اسگند، اصل السوس ،ھر دوا تیس گرام کوٹ چھان کر سفوف کریں ،سب کو ملا لیں ان سب دواں کے برابر دو چند شکر ملائیں
مقدار خوراک تین گرام دوپہر رات کھانے کے بعد پانی سے لیں
بس تلی ھوی گیس بنانے والی چیزوں سے پرھیز کریں
طالب دعاء وخویدم العلماء والصلحا
محمد صابر قاسمی مرادآباد موبائل نمبر 9759402136
☪🚿🚿🚿🚿🚿🚿🚿🚿🚿☪
====================🕌اور میں جب بیمار ہوتا ہوں وھی اللہ شفادیتے ھیں۔
🕌 تندرستی ہزار نعمت ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔🌿۔طبی گروپ۔ پیام صحت ☘ میں آپکا استقبال ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکما کے اقوال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حامد ومصلیا ومسلما
دماغ اعضاء ریءسہ میں سے ھے
جس میں روح نفسانی رھتی ھے
قوت نفسانی کاتصرف حواس ظاہری وباطنی کے ذریعہ اسی عضو شریفہ سے ھوتا ھے
انسانی زندگی کا اسی کی صحت وتندرستی پر بہت بڑا دارومدار ہے
رب کریم نے تمام انسانی اعضاء میں دماغ کو ایک خاص فضیلت عطا فرمائی ھے
یعنی عقل کا خزانہ اسی عضو میں رکھا ہے
اگر انسان عقل کھودے تو معلوم نہیں کہاں جنگلوں وبیانوں میں زندگی گزار ے
کونسی گندی وکوڑا کرکٹ پر پڑا رہے
اچھے برے نفع ونقصان دوست ودشمن کی پہچان خیرو شر کی تمیز اسی عضو شریفہ سے ھوتی ھے
پیروں سے چلنا آنکھوں سے دیکھنا کانوں سے سننا ناک سے سونگھنا زبان سے چکھنا ھاتھوں سے تکلیف وراحت کا احساس ، معاملات کا سوچنا وسمجھنا کسی کو دیکھکر یاد رکھنا ،
طرح طرح کی صورتیں عمدہ عمدہ مضامین
اچھی اچھی باتیں ،خیال وفھم ، حافظہ وادراک کے ذریعہ اسی عضو شریف کے خزانہ میں محفوظ رہتی ہیں
ان سب افعال کا مبدا صرف دماغ ھے
جب تک دماغ اپنے طبعی افعال پورے طور پر بخوبی ادا کرتا رہے گا تمام انسانی صفات درست ھونگے
اسکی صحت کی طرف سے غفلت برتنا
دین ودنیا کے مقاصد کو کھو بیٹھنا ھے
مگر مچھ وہاتھی کے دماغ کے سوا
انسان کو خدا وند کریم نے سب حیوانات سے زیادہ وزنی دماغ عطا فرمایا ہے
یہی وجہ ہے اانسان پنی اعلی دماغی قوت سے دیگر حیوانات کو حتی شیر چیتا وبڑے بڑے شہر زوروں کو اپنے قبضہ میں کرلیتا ھے اور انکو ایسا فرمانبردار بنالیتا ہے کہ انسان
اپنے اشاروں پر چلاتا ونچاتا ھے
یہ اعلی دماغی طاقت ھی کا ثمرہ ھے ۔
اطباء کرام نے لکھا ھے
۔۔۔۔کہ چالیس برس کی عمر تک دماغ تکمیل کو پھونچتا ھے
اسکے بعد ہر دس سال میں تقریبا نصف چھٹانک تک وزن قدرتی طور پر کم ہوتا جاتا ہے
صحیح تندرست وجواں مردوں میں
اوسط وزن 49/1/4بونس ھوتا ھے
اور عورتوں میں 44 اونس ھوتا ھے
جن انسانوں کا سر بڑا ہوتا ہے
انکا دماغ بھی وزنی وبڑا ھوتا ھے
وہ بہت عقل مند ہوتے ھیں
وعقل کے مالدار ھوتے ھیں
ایسے لوگوں کے دماغ بہت دور اندیش ھوتے ھیں
اور جن لوگوں کا دماغ کم وزن وسر چھوٹا ہوتا ھے
ایسے لوگ معمولی عقل کے آدمی ھوتے ھیں
قرآن مجید وحدیث شریف ۔میں عقل کی بہت فضیلت بیان کی گئی ھے
جاری ہے ۔۔۔
بانجھ پن کے اسباب
بانجھ پن کے مردوں اور عورتوں میں علیحدہ علیحدہ اسباب ہوتے ہیں۔
عورتوں میں بانجھ پن کے اسباب
عورتوں میں 60 فیصد اسباب بانجھ پن کا سبب بنتے ہیں۔جس میں سے 30 فیصد اسباب عمل تبویض نہ ہونا یعنی بیضہ خارج نہ ہونا (Anovulation) اور 30فیصد عورت کے تو لیدی اعضاء کی ساختی / تشریحی خرابیاں (Anatomic Defects) شامل ہیں۔
بیضہ کی خارج ہونے کی سب سے عام وجہ پیچوٹری گلینڈ (Pitutary Gland) کے اگلے حصے (Adenohypophsis) سے گونیڈوٹرافک (Gonadotrophic) ہارمونز کا کم خارج ہونا ہے
ایسی ماہواری جس میں بیضہ نہ ہو (Anovulatory Cycle) کی شناخت عورت میں پیشاب میں (Pregnanedoil) کی شناخت سے ہوسکتی ہے جو کہ پروجیسٹرون میٹا بولزم کی پیدا وارہوتی ہے۔
عام طور پر بیضہ خارج ہو نے کے وقت عورت کے خون میں پروجیسٹرون کے ارتکاز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
حیضی دور کے بعد کے حصے میں پیشاب میں پریگنے نی ڈول کا اضافہ نہ ہونا بیضہ خارج نہ ہونے کو ظاہر کرتا ہے، اس کے بعد زنانہ بانچھ پن کی ایک اور عام وجہ ورم درون رحم (Endometriosis) ہے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی تبدیلیاں عورت کے تولیدی اعضاء کی تشریحی ساخت میں خرابی پیدا کرتی ہیں، اینڈومیٹری اوسس میں رحم کے اندر کی طرح کی ساخت جہاں سے حیض خارج ہوتا ہے، رحم کے باہر پیٹرو میں بھی پیدا ہو جاتی ہے، حیض کے دوران رحم کی اندرونی اینڈومیٹریم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے قاذف نالیوں سے گذر کر پیٹرومیں آسکتے ہیں، پیٹرو میں اس ساخت پر نسوانی جنسی ہارمونز کے وہی اثرا ت ہوتے ہیں۔ جو رحم کی اندر کی ساخت پر ہوتے، رحم میں تو حیض جاری ہونے کا ایک قدرتی راستہ ہوتا ہے۔ مگر پیٹرو میں چونکہ خون خارج ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہوتا اس لئے خون اندرہی جمع ہوتا رہتا ہے، پیٹرو میں جریان خون درد کا سبب بنتا ہے۔
اس سے پیٹرو کے اعضاء میں لیفی ساخت (Fibrosis) بننے کو تحریک ملتی ہے۔
یہ اوریزکا مکمل (encase) بندکرتا ہے اور بیضہ خارج نہیں ہونے دیتا اینڈو میٹری اوسس کے نتیجے میں پیٹرو کے اعضاء میں باہمی چپکاؤ (Adhesion) واقع ہو جاتا ہے اور قاذف نالیاں بند ہو جاتی ہیں، بعض عورتوں میں کسی پیلوک انفلے میٹری ڈزیز (PID) یا سوزاک وغیرہ کے نتیجے میں قاذف نالیاں بند ہو جاتی ہیں انفکشن رحم کے منہ میں لگے ہوئے لیسدار بلغم کی پیدائش کو بھی تحریک دیتا ہے جس کے نتیجے میں سپرم رحم کے منہ میں داخل نہیں ہو پاتے یہ بھی قابل غور بات ہے کہ بہت زیادہ کم عمر اور بہت زیادہ عمر والی خواتین میں بھی حمل قرار نہیں پاتا اگر ویجائنہ کی پی ایچ (PH) بہت کم ہو تو بھی سپرم ایسے ماحول میں زندہ نہیں رہ پاتے اور حمل قرار نہیں پاتا اسکے علاوہ ایسی کریمیں، جیلی اور لبریکنٹس جو سپرم کو ہلاک کردیں، ورم رحم (Metritis) یا رحم کی لیفی رسولیاں (Fibroids) کی موجودگی مبیضی کیسے (Ovarian cyst) کی وجہ سے ایک یا دونوں اووریز متاثر ہو سکتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ہارمونز کا توازن برقرار نہیں رکھ پاتی جو کہ ایک فولیکل کے میچور ہونے اور رحم کی اندرونی لائنگ کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ایک متاثرہ اووری ایک صحت مند بیضے کو قاذف نالی میں خارج کرنے میں ناکام رہتی ہے۔
اسکے علاوہ دباؤ (Stress)غذا کی کمی ،وزن کی کمی، وزن کی زیادتی کی وجہ سے ہارمونز کا توازن قائم نہیں رہتا جس سے رحم کی اندرونی لائنگ اور فم رحم کی بلغم متاثر ہوتی ہے۔ مانع حمل (Contracepives) بھی ہارمون کے قدرتی توازن کو غیر متوازن کردیتی ہیں۔ اور ماہواری کو بے قاعدہ کردیتی ہیں۔ ان ادویات کو چھوڑنے کے کافی عرصے بعد تک بھی ماہواری بے قاعدہ رہ سکتی ہے۔
انٹرایوٹرائن ڈیواسز (IUDs) رحم اور قاذف نالیوں میں سوزش اور سیلان الرحم کا سبب بنتی ہیں ۔
جسکے نتیجے میں ورم کے ٹھیک ہونے کے بعد سکارنگ (Scarring) کی وجہ سے نالیاں بند ہوسکتی ہیں۔سگریٹ نوشی بھی تولیدی نظام کے نارمل فعل کو خراب کر سکتی ہے۔
اس سے تولیدی اعضاء میں خون کی سپلائی کی کمی اور قاذف نالیوں کے اندر لگے ہوئے بال نما ابھار (Cilia) کی حرکت متاثر ہوتی ہے ان بال نما ابھاروں کی حرکت سے بیضہ کو قاذف نالیوں میں حرکت کرنے اور آگے جانے میں مدد ملتی ہے۔ بواسیر الرحم (Polyps) یاکسی جراحی کے نتیجے میں رحم کی خرابی، رحم نہ ہونا، رحم کا میلان خلفی(Retoversion) بھی بانجھ کا سبب بنتے ہیں۔ کیفین کا لگا تار استعمال تھائرائیڈ گلینڈ کے فعل میں کمی غذائی اجزاء مثلاً وٹامن B12, E, A, B2, B6 زنک (Zinc) فولک ایسڈ ضروری امینوترشے میگنیشیم کی کمی جو فرٹیلٹی کے لیے ضروری ہیں۔ دباؤ نہ صرف ہارمونز کے توازن کو خراب کرتا ہے بلکہ قاذف نالیوں کے سکڑنے کا سبب بھی بنتا ہے جس سے بیضے کو ان نالیوں سے گذرنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور پیٹرو میں خون کی سپلائی کی وجہ سے رحم کی اندرونی لائنگ بھی متاثر ہوتی ہے اور ویجائنہ کے سکڑنے سے سیکس کاعمل بھی متاثر ہوتا ہے۔
جاری ہے ۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Moradabad
244001
