Aizaz sherry official

Aizaz sherry official

Share

I am Aizaz sherry welcome to my page �� in this page I upload informative video ,Fashion,Styles and job upertunaties🌐

12/10/2025

پشتون سرزمین پر موجود وسائل سے ہر بچے کو خبردار کرنا ہوگا اور پہلے اپنے گھر کے بچے کو بیٹھا کر کرے اور انکو بتائے کہ آپکے علاقے میں یہ وسائل موجود ہے اور دنیا یہ وسائل لینا چاہتی ہے

🛑کرک سے گزشتہ 11 ماہ میں 85 لاکھ 43 ہزار بیرل تیل برآمد کیا گیا ہے۔

🛑سوات میں بہترین زمرود کے 70 ملین قیراط ہیں اور مارکیٹ میں 220 قیراط کی قیمت 4000 سے 6000 ڈالر تک ہے۔

🛑 اس سال خیبر سے 40 ٹن فلورائٹ برآمد کیا گیارہ۔

🛑 11 ماہ میں کرک سے 65000 ملین ایم سی ایف گیس برآمد کی گئی ہے۔

🛑مہمند میں اس سال 1935 ٹن نیفرائٹ نکالا گیا۔

🛑 مالاکنڈ میں 200 ملین ٹن، صوابی بلاک میں 100 ملین ٹن ماربل ہے۔

🛑 مہمند میں 1,360,000 ٹن ماربل برآمد کیا جاتا ہے۔

🛑 چترال، جنوبی وزیرستان اور جنوبی پختونخوا میں
سالانہ 640,000 کلو چھلغوزہ پیدا ہوتا ہے جس کی قیمت چین میں 18,000 روپے فی کلو ہے۔

🛑 کوہاٹ ٹنل سے روزانہ 30,000 سے 35,000 گاڑیاں گزرتی ہیں اور ہر گاڑی کا کرایہ 80 سے 450 روپے ہے اور اس کا کنٹرول فوجی کمپنی NLC کے پاس ہے۔

🛑جنوبی پختونخوا کے ڈھاکہ ضلع سے روزانہ 5000 ٹن کوئلہ برآمد کیا جاتا ہے۔

🛑 درہ آدم خیل سے ہر سال 350,000 ٹن کوئلہ نکلتا ہے۔

🛑بونیر اور مردان میں 2 ارب ٹن ماربل موجود ہے۔

🛑 چترال میں ایک ارب ٹن ماربل موجود ہے۔

🛑صرف کورما میں 20 لاکھ ٹن کوئلہ موجود ہے، اس کے ساتھ لوہے کی گیس اور اچھا ماربل بھی ہے۔

🛑 بالائی وزیرستان کے پیر غر میں تانبے اور سونا کی بڑی مقدار موجود ہے۔

🛑گومل کے پہاڑوں میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔

🛑 باجوڑ میں ہر سال 85000 ٹن ماربل، اور 1550 ٹن کرومائیٹ برآمد کیا جاتا ہے۔

🛑 پختونحوہ اور بلوچستان میں 700 کروڑ کے جواہرات ہیں جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔

🛑 عرب ممالک میں تیل کا ہر دس میں سے ایک کنواں کامیاب ہوتا ہے اور وزیرستان میں ہر تیسرا کنواں کامیاب ہوتا ہے۔میران شاہ میں اتنا تیل ہے جو پاکستان کی 40 سال کی تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔

🛑شمالی وزیرستان میں 36000 ملین ٹن تانبا موجود ہے ایک ٹن تانبے کی قیمت 7000 ڈالر ہے۔

🛑 تربیلا ڈیم سے 4000 سے 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے، اسے 250 بڑی فیکٹریوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور تربیلا ڈیم سے پختونحوہ اربوں ڈالر کما سکتے ہیں۔

🛑 لکی مروت بٹنی کی ویلی آئل فیلڈ سے 1,000 سے 3,000 بیرل تیل اور 1 سے 5 ملین مکعب فٹ گیس برآمد کی جاتی ہے۔

🛑 ملاکنڈ کے دریاؤں سے 30 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے جس کی قیمت 1 سے 2 روپے فی یونٹ ہے۔

02/10/2025

04/08/2025

18/06/2025

*🔴 اہم خبر:*

*⚡ یہ فتاح 1 ہائپر سانک میزائل ہے، جدید ایرانی میزائلوں میں سے ایک جو بازی پلٹنے والا ہتھیار ہے۔ اسے کوئی ائیر ڈیفنس روک نہیں سکتی!*

*⚡ پہلے ہی استعمال میں اس نے تمام ائیر ڈیفنس کو ہرا کر اپنے ہدف کو زبردست نشانہ لگایا ہے۔*
*اسے مار گرانے کے لیے 12 سے زائد انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے، لیکن اپنی پیچیدہ حرکات اور انتہائی تیز رفتار کے باعث یہ اُن سب کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا۔*
*ایران اگر چاہے تو اس میزائل سے خطے میں موجود ہر امریکی اڈے کو آسانی سے تباہ کر سکتا ہے!*

*اور ابھی فتاح 2 باقی ہے* ماشااللہ ❤️🙏 سب ایران کو دعاؤں میں یاد رکھیں ✅

17/06/2025

*تفتان & ریمدان بارڈر نیوز*

*ایران اسرائیل جنگ*

▪️ *تفتان اور ریمدان بارڈر اوپن ہیں۔ زائرین و علماء کرام ایران سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں*

▪️ *حالات کی کشیدگی دیکھتے ہوئے ایران کی طرف سفر کرنے والے زائرین کرام سے گزارش ہے کہ ابھی اپنا پروگرام کینسل کر دیں*

▪️ *ایران میں کسی بھی پریشانی کی صورت میں پاکستانی سفارت خانے سے فورا رابطہ کریں*
00982166941388,89,90,91
009821669448,88,90
Mobile: 00989100607658

▪️ *تفتان سے کوئٹہ کے لیے 17 جون کو کنوائے متوقع ہے۔ کانوائے کی مزید معلومات کے لیے شیعہ کانفرنس بلوچستان سے رابطے میں رہیں 03158843322*

▪️ *بارڈرز پر کسی بھی پریشانی کی صورت میں اربعین فاؤنڈیشن پاکستان سے رابطہ کریں*. یہ پوسٹ بہت اہم ان لوگوں کیلئے جو ابھی قرآن میں ہے ✅

17/06/2025

اس وقت تہر۔ ان میں حالات بہت نازک ہیں لیٹیسث خبر کیلئے ہمارا پیج پالوں کریں ۔

03/06/2025

ایبٹ آباد دنیا کا واحد وہ شہر بن گیا 😂 جس میں رکشہ کو ایمبولنس بنایا گیا 😭 میرا ایک دوست کہتا ہے یہ بھی قیامت کی نشانی ہے 🙏😂😭شیر کریں ❤️

24/05/2025

ایک افسوس ناک فراڈ
ایک قریبی اور نہایت سادہ دل دوست نے گھبراہٹ بھرے لہجے میں وائس میسج کیا۔ ان کی آواز کانپ رہی تھی، اور وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار محسوس ہورہے تھے۔ میں نے فوری کال کی اور پوچھا:
"خیریت؟ سب ٹھیک ہے؟"
کہنے لگے استاد جی:
"میں ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو گیا ہوں، اور نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ ذہنی طور پر بھی ہل کر رہ گیا ہوں۔"
واقعہ کچھ یوں ہوا:
ان کے ایک جاننے والے، جو بیرونِ ملک مقیم تھے، نے اچانک میسنجر پر رابطہ کیا۔ چونکہ دونوں کے درمیان پہلے سے تعلقات تھے، لہٰذا میرے دوست نے بغیر کسی شک و شبہ کے بات کو سنجیدگی سے لیا۔
اس شخص نے لکھا:
"میں آپ کو 3872 پاؤنڈ بھیج رہا ہوں، جو پاکستانی تقریباً 14 لاکھ 50 ہزار روپے بنتے ہیں۔ میں دو ماہ بعد پاکستان آؤں گا، تب آپ سے یہ رقم لے لوں گا۔ فی الحال آپ یہ رقم اپنے اکاؤنٹ میں رکھ لیں، اور اگر چاہیں تو اس میں سے کچھ استعمال بھی کرلینا۔"

چند لمحوں بعد ان کو ایک رسید موصول ہوئی جو نیچے دی گئی ہے اس کے ساتھ ہی اس جاننے والے کا میسج آیا
"رقم آپ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی ہے۔"
میرے دوست نے وقتی طور پر اطمینان کا سانس لیا۔ مگر یہ سکون زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔
ایمرجینسی کی پہلی گھنٹی اس وقت بجی، جب ان کے پاس ایک کال آئی—کال کرنے والا خود کو "ویسٹرن یونین" کا نمائندہ ظاہر کر رہا تھا۔
کہنے لگا:
"آپ کے اکاؤنٹ میں ایک بیرون ملک سے بڑی رقم بھیجی گئی ہے۔ اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ہمیں آپ سے کچھ معلومات چاہیے۔"
میرے دوست نے اعتماد سے جواب دیا اور تفصیلات بتائیں۔ وہ شخص مطمئن نظر آیا اور کہا:
"آپ کل اپنا شناختی کارڈ اور بینک تفصیلات لے کر ہمارے نمائندے سے ملیں تاکہ یہ معاملہ کلیئر ہو سکے اور رقم وصول کرلیں ۔"
کچھ دیر بعد ایک ایمرجینسی کال موصول ہوئی—ایک تیسرے شخص نے دھمکی آمیز انداز میں کہا:
"جس شخص نے آپ کو پیسے بھیجے ہیں، اس کا ویزہ ری نیو ہونا ہے۔ اگر آپ نے فوراً پیسے واپس نہ دیئے تو نہ صرف اس کا ویزہ کینسل ہو جائے گا، بلکہ اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔"
اب معاملہ گھمبیر ہوتا جا رہا تھا۔ میرے دوست نے فوراً میسنجر پر اصل شخص سے رابطہ کیا۔ وہاں سے جواب ملا:
"بھائی! میں ابھی ڈیوٹی پر ہوں، اور بہت مشکل میں ہوں۔ پلیز کسی سے ادھار لے کر یہ رقم واپس کر دو۔ مجھے ایک بڑی آزمائش درپیش ہے۔ فکر نہ کرو، میں نے پیسے بھیج دیئے رسید آپ کے پاس موجود ہے 24 گھنٹے میں تمہیں پیسے مل جائیں گے۔"
چونکہ یہایک سادہ مزاج، نرم دل اور مددگار انسان ہیں۔ قانونی دباؤ اور کسی کو مصیبت سے بچانے کے سوچ کے تحت کچھ رقم اپنے پاس سے، اور باقی 11 لاکھ سے زائد رقم ایک دن کے اندر ادھار پر کچھ افراد سے لے کر اس "ضرورت مند" کو بھیج دی۔

مگر اصل دھچکا تب لگا، جب رقم لینے والے، اور اُن سے رابطہ کرانے والے دونوں نے ان کا نمبر بلاک کر دیا۔

اب ان کا دل بیٹھ گیا۔ بے چینی، ندامت اور پشیمانی کے ساتھ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اصل شخص سے براہِ راست رابطہ کیا۔

اور وہاں سے جو جواب آیا، وہ ان کے ہوش اُڑا دینے کے لیے کافی تھا:

"بھائی! میں نے تو نہ کوئی پیغام بھیجا، نہ رقم بھیجی، نہ ہی کسی کو کہا۔ یہ سب جعلی ہے۔ میرا میسنجر تو ہیک ہو چکا ہے۔ کسی کو بھی ایک روپیہ نہ دینا!"

مگر اب کیا ہو سکتا تھا؟ وہ تو 14 لاکھ سے زائد کی رقم لٹا چکے تھے۔

یہ صرف ایک شخص کی کہانی نہیں، ہم سب کے لیے ایک کڑا سبق ہے۔
آج کے ڈیجیٹل دور میں اعتماد سے زیادہ تصدیق ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر آنے والے میسجز اور کالز، خواہ کسی "جاننے والے" کے نام سے ہی کیوں نہ ہوں، ان کی ہر بات پر آنکھ بند کر کے یقین نہ کریں۔
مالیاتی معاملات میں ذاتی تصدیق، ویڈیو کال، اور قانونی مشورہ لازمی ہے۔
کسی کی مدد کے جذبے میں ایسا قدم نہ اٹھائیں، جس کی قیمت آپ کو اپنے سکون، عزت اور مال سے چکانی پڑے۔
فراڈیے صرف پیسے نہیں چھینتے، بلکہ انسان کا سکون، اعتماد اور دل کا اطمینان بھی لوٹ لیتے ہیں۔
خدارا ہوشیار رہیں۔ سادہ دلی کو عقل کے ساتھ جوڑیں، ورنہ نیکی کرتے ہوئے بھی دھوکہ کھا سکتے ہیں۔

😭😭😭😭😭

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Abbottabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Pakistan , Province Kp, City
Abbottabad
22010