Tips totky & tarka

Tips totky & tarka

Share

You will get best tips for beauty, health and daily routine activities.. Further more you will find there best food recipes and all about kitchen expertise.

Photos from F&BE Fabrics 's post 13/11/2025
28/10/2025

🦶 انسانی جسم اور پاؤں کا حیرت انگیز تعلق
کیا آپ جانتے ہیں
ہمارے پاؤں کا ہر حصہ جسم کے کسی نہ کسی اہم عضو سے جڑا ہوتا ہے
یہی وجہ ہے کہ Foot Massage پاؤں کی مالش کو صدیوں سے قدرتی علاج سمجھا جاتا ہے
👣 اس تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ
🧠 انگوٹھے کا اوپر والا حصہ دماغ اور اعصاب سے جڑا ہے
👁️ انگوٹھے کے نیچے کی جگہ آنکھوں اور کانوں کے پوائنٹس رکھتی ہے
💨 پاؤں کے درمیان حصے میں پھیپھڑوں اور دل کے پوائنٹس ہوتے ہیں
🍽️ درمیانی حصہ معدہ جگر اور لبلبہ Pancreas سے جڑا ہوتا ہے
🩸 پاؤں کے نچلے حصے میں گردے اور آنتوں کے پوائنٹس ہیں جو جسم سے فاضل مادے خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں
یہی وہ Reflexology Therapy ہے جس کے ذریعے صرف پاؤں کی مخصوص جگہوں پر دباؤ ڈال کر
پورے جسم کی توانائی خون کی روانی اور اعصاب کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے
جزاک اللّہ 🤲

09/09/2025

اگر آپ روزانہ ادرک کا استعمال نہیں کرتے تو آج ہی سے شروع کر دیں، جانیں روزانہ ادرک کھانے کے حیرت انگیز فوائد
یہ تو ہم آپ کو کئی بار بتا چکے ہیں کہ ادرک ایک سُپر فوڈ ہے، اس میں بھرپور مقدار میں فائبر، وٹامنز اور قدرتی اینٹی بائیوٹک خصوصیات شامل ہیں، جو ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہیں.۔
آج ہم آپ کے لئے چند ایسی وجوہات اکھٹا کر کے لائے ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ روزانہ اس کا استعمال شروع کر دیں گے، وہ وجوہات کون سی ہیں آئیے بِنا دیر کرے جان لیتے ہیں۔
*ادرک کے استعمال کے فوائد اور وجوہات*
• ادرک کی چائے:-
تو چلیں پھر ادرک کی چائے سے بات کا آغاز کرتے ہیں، ادرک کا بہت ہی تیز اور مرچوں والا زائقہ ہوتا ہے بظاہر یہ ایک سبزی ہے مگر زائقے میں اتنی تیز ہوتی ہے کہ مرچ کا احساس دیتی ہے، مگر یہ چائے بنانے کے لئے بے حد مفید ہے، چائے بتاتے وقت اگر پانی، پتی اور چینی کے ساتھ ادرک کا ایک ٹکڑا شامل کر کے یہ چائے پی جائے، تو اس سے نظامِ ہاضمہ بہتر ہوگام، قوتِ مدافعت تیز ہوگی، یہ آپ کو نزلہ زکام میں بھی مفید ثابت ہو گی۔
• مائگرین سے لڑے:-
اگر آپ کو مائگرین کا درد رہتا ہے تو آپ کے لئے ادرک کے استعمال سے بہتر اور کچھ نہیں ہو سکتا، بس ادرک کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھ کر اس کا رس پی لیں درد میں آرام آ جائے گا۔
• پیٹ کا کھچاؤ:-
اگر آپ کو ماہواری میں درد کا سامنا ہے تو کھانا کھانے کے بعد ادرک کے ایک ٹکڑے پر نمک لگا کر اسے چبا کر اس کا رس پی لیں، درد میں کمی ہوگی، پیٹ کی رگوں کا کھچاؤ کم ہوگا ساتھ ہی گیس کا مسئلہ بھی دور ہوگا۔
• جوڑوں کے درد سے نجات:-
اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو آپ کو یقین نہیں آئے گا مگر ادرک کا استعمال اس کا آسان علاج ہے، جوڑوں کے درد میں ادرک کا استعمال آپ کے لئے پین کلر کا کام کرے گا، بس تو پھر جب درد محسوس ہو ادرک کی چائے پی لیں یا خالی پانی میں ادرک پکا کر پی لیں۔
• ذیابطیس کا علاج:-
اگر آپ ذیابطیس کے مریض ہیں تو ادرک کا باقاعدہ استعمال آپ کے خون سے شوگر لیول کو کم کرے گا، اور اگر آپ شوگر جیسے مرض سے بچنا چاہتے ہیں تو بھی آپ آج سے ہی ادرک کا استعمال شروع کر دیں، لیکن صرف اتنا ہی کافی نہیں آپ کو ادرک کے ساتھ ساتھ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی بھی اپنانی ہوگی۔
• نزلہ زکام سے نجات
اگر آپ کو موسم کی خرابی کی وجہ سے شدید نزلہ زکام کا سامنا ہے تو پریشان نہ ہوں بس جتنا ہو سکے ادرک کی چائے کا استعمال کریں، یہ آپ کو سکون بخشے گی، نزلہ زکام میں کمی آئے گی اور اگر گلے میں درد کی شکایت ہے تو ادرک کا چبا کر اس کا رس پی لیں گلے کی سوزش اور درد میں آرام آئے گا۔
• ادرک کا سوپ:-
لازمی نہیں کہ ادرک کو بے زائقہ ہی استعمال کیا جائے اگر آپ زائقے دار کھانوں کے شوقین ہیں تو ادرک کا سوپ بھی بنا کر استعمال کر سکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو بس چکن سوپ میں حسبِ زائقہ ادرک ڈال کر اسے خوب پکانا ہوگا کہ ادرک کا عرق سوپ میں گھل جائے اور بس پھر یہ سوپ پی لیں، مزیدار بھی اور فائدے مند بھی۔
• دل کی صحت کے لئے مفید:-
ادرک کا استعمال دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہے، کیونکہ یہ دل کی شریانوں میں صفائی کا کام کرتی ہے اور اس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، اس لئے ادرک کا استعمال کریں تاکہ آپ کا دل رہے صحت مند اور توانا۔

05/09/2025
04/09/2025

Stand with philistine ❤️‍🩹

02/09/2025

کینو کے چھلکے کے 9 کمالی استعمالات 🍊

کینو کا چھلکا عام طور پر لوگ پھینک دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ ایک خزانہ ہے جو خوبصورتی اور صحت دونوں کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اس کا پاؤڈر نہ صرف آسانی سے گھر میں تیار کیا جاسکتا ہے بلکہ اسے سارے سال استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کینو کے چھلکے کے حیرت انگیز استعمالات:

🍊 کینو کے چھلکے کا پاؤڈر کیسے بنائیں؟

کینو کھانے کے بعد اس کے چھلکے دھوپ میں اچھی طرح خشک کرلیں یہاں تک کہ بالکل سخت ہوجائیں۔ پھر انہیں گرینڈ کرکے باریک پاؤڈر بنالیں اور بوتل میں محفوظ کرلیں۔

🍊 رنگ گورا کرنے کے لیے

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دہی میں ملا کر چہرے پر لگائیں۔ یہ قدرتی بلیچنگ ایجنٹ ہے جو جلد کی چکنائی کم کرتا ہے، رنگت نکھارتا ہے اور داغ دھبے کم کرتا ہے۔

🍊 چکنی جلد کا علاج

چھلکے کے پاؤڈر میں انڈے کی سفیدی اور چند قطرے لیموں کا رس ملائیں۔ یہ ماسک مسام بند کرکے چکنی جلد، دانوں اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔

🍊 دانے ختم کرنے کے لیے

پاؤڈر کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں۔ یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے اور دانے ختم کرنے کے ساتھ چکنائی بھی کم کرتا ہے۔

🍊 کیل مہاسے دور کرنے کے لیے

دہی اور کینو کے چھلکے کا پاؤڈر ملا کر پیسٹ بنائیں۔ چہرے پر لگانے سے بغیر درد کے کیل ختم ہوجاتے ہیں اور چہرہ صاف و شفاف دکھائی دیتا ہے۔

🍊 چہرے کو تروتازہ رکھنے کے لیے

چھلکے کا پاؤڈر اور دودھ برابر مقدار میں ملا کر فیس ماسک بنائیں۔ 20 منٹ لگانے کے بعد دھولیں۔ جلد تروتازہ اور نرم و ملائم ہو جائے گی۔

🍊 دانتوں کو سفید کرنے کے لیے

کینو کے چھلکے کا پاؤڈر دانتوں سے پیلے دھبے ہٹا کر انہیں قدرتی طور پر سفید کرتا ہے۔ باقاعدہ استعمال سے مسکراہٹ نکھر جاتی ہے۔

🍊 بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کے لیے

چھلکے کے پاؤڈر میں ہلدی اور پانی ملا کر لگانے سے جھریاں اور بڑھتی عمر کے اثرات کم ہوتے ہیں اور جلد صاف و شفاف رہتی ہے۔

🍊 جسمانی سوزش اور تھکاوٹ کے لیے

چھلکے کا استعمال کسی کیڑے کے کاٹنے یا سوزش پر مفید ہے۔ اسی طرح نہاتے وقت پانی میں چھلکے ڈالنے سے ان کی خوشبو جسمانی تھکن کو دور کرکے ذہنی سکون اور تازگی فراہم کرتی ہے۔

یہ سادہ سا چھلکا حقیقت میں ایک قدرتی بیوٹی اور ہیلتھ بوسٹر ہے جو گھر میں باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 🌿✨

31/08/2025

6 Face Masks to Care for Your Skin
1. Brighten your face: Mix 1 tablespoon of tomato juice with 2 tablespoons of honey.
2. Tighten and firm: Combine 1 teaspoon of lemon juice with 2 teaspoons of honey.
3. For oily skin: Use 2 tablespoons of aloe vera gel and 1 tablespoon of lemon juice.
4. Natural exfoliant: Mix 1 teaspoon of instant coffee with 2 tablespoons of honey.
5. For dark spots: Beat 1 egg white, add 1 teaspoon of lemon juice, and 1 teaspoon of honey.
6. Healthy skin: Add 1 tablespoon of coconut oil and a vitamin E capsule.

31/08/2025

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

31/08/2025

I want to give a huge shout-out to my top Stars senders. Thank you for all the support!

WhynotAli Ali S

30/08/2025

It really works try it ...🥰👍💯🎭

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Bahawalpur