Urdu love point
this page is made to provide entertainment and fun with the help of poetry
Enjoying with friends ❤️ #
ایک آرزو
Ik arzoo
10/09/2025
جاہلیت کے زمانے میں عرب جن برائیوں میں جکڑے ہوئے تھے،ان برائیوں سے بھی اللہ تعالٰی نے آپ کی حفاظت فرمائی۔ایک واقعہ آپ نے خود بیان فرمایا:
"ایک قریشی لڑکا مکہ کے بالائی حصے میں اپنی بکریاں لئے،میرے ساتھ تھا۔میں نے اس سے کہا:
"تم ذرا میری بکریوں کا دھیان رکھو تاکہ میں قصہ گوئی کی مجلس میں شریک ہوسکوں ،وہاں سب لڑکے جاتے ہیں ۔"
اس لڑکے نے کہا:اچھا۔اس کے بعد میں روانہ ہوا۔ میں مکہ کے ایک مکان میں داخل ہوا تو مجھے گانے اور باجے کی آواز سنائی دی۔میں نے لوگوں سے پوچھا،یہ کیا ہورہا ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ ایک قریشی کی فلاں شخص کی بیٹی سے شادی ہورہی ہے۔میں نے اس طرف توجہ دی ہی تھی کہ میری آنکھیں نیند سے جھکنے لگیں ،یہاں تک کہ میں سو گیا۔پھر میری آنکھ اس وقت کھلی جب دھوپ مجھ پر پڑی۔"
آپ واپس اس لڑکے کے پاس پہنچے۔تو اس نے پوچھا: تم نے وہاں جاکر کیا کیا؟میں نے اسے واقعہ سنا دیا۔دوسری رات پھر ایسا ہی ہوا۔
مطلب یہ کہ قریش کی لغو مجلسوں سے اللہ تعالٰی نے آپ کو محفوظ رکھا۔
قریش کے ایک بت کا نام بوانہ تھا۔قریش ہر سال اس کے پاس حاضری دیا کرتے تھے۔اس کی بے حد عزت کرتے تھے۔اس کے پاس قربانی کا جانور ذبح کرتے،سر منڈاتے،سارا دن اس کے پاس اعتکاف کرتے۔ابو طالب بھی اپنی قوم کے ساتھ اس بت کے پاس حاضری دیتے، اس موقع کو قریش عید کی طرح مناتے تھے۔ابو طالب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:
"بھتیجے!آپ بھی ہمارے ساتھ عید میں شریک ہوں ۔"
آپ نے انکار فرمادیا۔ابو طالب ہر سال آپ کو شریک ہونے کے لئے کہتے رہے،لیکن آپ ہر بار انکار ہی کرتے رہے۔ آخر ایک بار ابو طالب کو غصہ آگیا۔آپ کی پھوپھیوں کو بھی آپ پر بے تحاشہ غصہ آیا،وہ آپ سے بولیں :
"تم ہمارے معبودوں سے اس طرح بچتے ہو اور پرہیز کرتے ہو،ہمیں ڈر ہے کہ تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔"
انہوں نے یہ بھی کہا:
"محمد!آخر تم عید میں کیوں شریک نہیں ہوتے؟"
ان کی باتوں سے تنگ آکر آپ ان کے پاس سے اٹھ کر کہیں دور چلے گئے۔اس بارے میں آپ فرماتے ہیں :
"میں جب بھی بوانہ یا کسی اور بت کے نزدیک ہوا،میرے سامنے ایک سفید رنگ کا بہت قد آور آدمی ظاہر ہوا،اس نے ہر بار مجھ سے یہی کہا:
"محمد! پیچھے ہٹو!اس کو چھونا نہیں ۔"
10/09/2025
خانہ کعبہ میں تانبے کے دو بت تھے۔ان کے نام اساف اور نائلہ تھے۔طواف کرتے وقت مشرک برکت حاصل کرنے کے لئے ان کو چھوا کرتے تھے ۔
حضرت زید بن حارثہ رضی الله عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ آپ ﷺ بیت اللہ کا طواف کررہے تھے، میں بھي آپ کے ساتھ تھا۔جب میں طواف کے دوران ان بتوں کے پاس سے گزرا تو میں نے بھی ان کو چھوا نبی پاک ﷺ نے فوراﹰ فرمایا:ان کو ہاتھ مت لگاؤ:
اس کے بعد ہم طواف کرتے رہے،میں نے سوچا،ایک بار پھر بتوں کو چھونے کی کوشش کروں گا تاکہ پتا تو چلے،ان کو چھونے سے کیا ہوتاہے اور آپ نے کس لیے مجھے روکا ہے،چنانچہ میں نے ان کو پھر چھولیا،تب آپ نے سخت لہجے میں فرمایا:کیا میں نے تمہیں ان کو چھونے سے منع نہیں کیا تھا۔
اور میں قسم کھا کر کہتا ہوں ،نبی پاک ﷺ کبھی بھی کسی بت نہیں چھوا،یہاں تک کہ اللہ نے آپ کو نبوت عطا فرمادی اور آپ پر وحی نازل ہونے لگی۔
اسی طرح الله تعالٰی حرام چیزوں سے بھي آپ کی حفاظت فرماتے تھے مشرک بتوں کے نام پر جانور قربان کرتےتھے،پھر یہ گوشت تقسیم کردیا جاتاتھا یا پکا کر کھلا دیا جاتاتھا، لیکن آپ نے کبھی بھی ایسا گوشت نہ کھایا،خود آپ نے ایک بار ارشاد فرمایا: میں نے کبھی کوئی ایسی چیز نهیں چکھی جو بتوں کے نام پر ذبح کی گئی ہو،یہاں تک کہ الله تعالٰی نے مجھے نبوت عطا کردی:
اسی طرح آپ سے پوچھا گیا:
"کیا آپ نے بچپن میں کبھی بت پرستی کی؟
آپ نے ارشاد فرمایا نہیں " "
آپ سے پھر پوچھاگیا:
آپ نے کبھی شراب پی؟
جواب میں ارشادفرمایا:
نہیں !حالانکہ اس وقت مجھے معلوم نہیں تھا کہ کتاب الله کیا ہے اور ایمان(کی تفصیل)کیا ہے:
آپ ﷺ کے علاوہ بھی اس زمانے میں کچھ لوگ تھے جو جانوروں کے نام ذبح کیا گیا گوشت نہیں کھاتے تھے اور شراب کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے ۔
09/09/2025
*فرمان مصطفیﷺ*
*15 ربیع الاول 1447ھ*
*09 ستمبر 2025 منگل*
گھر ونج گیا نہیں
جیا جیا ٫جیا نہیں
08/09/2025
- ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ مرتدین، کذابوں کا خاتمہ کیا، انہوں نے سیاسی علوم کی تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔
- عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سلطنتوں کے فاتح تھے، ان کے پاس بین الاقوامی قانون کی ڈگری نہیں تھی۔
- عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ مالدار تھے، انہوں نے معاشیات کی تعلیم حاصل نہیں کی تھی۔
- علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ حکیم تھے، ان کے پاس فلسفہ کی ڈگری نہیں تھی۔
- خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فوجی کالج سے گریجویشن نہیں کی تھی۔
- ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے انتظامیہ پر ایک بھی کتاب نہیں پڑھی تھی۔
یہ سب عظیم شخصیات اسلام کی عظیم تعلیمات کا نتیجہ ہیں۔
یہ عظیم لوگ تاریخ کی سب سے عظیم درسگاہ، نبی اعظم محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ﷺ کی درسگاہ سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اگر اسلام اور نبی عظیم نہ ہوتے تو ہم ان عظیم شخصیات کے بارے میں نہ سنتے، اور تاریخ انہیں عظیم تہذیب اور شاندار مجدد کے بانیوں کے طور پر یاد نہ کرتی۔ اللہ ان سب سے راضی ہو۔
والد کے ساتھ ایسے رہو جیسے لاٹھی… نہ حکم عدولی کرے، نہ بحث کرے، اور نہ ہی ہاتھ سے جدا ہو 🥹
07/09/2025
🍀درود ابراہیمی 🌺
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
🍀نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آپ کی آل مبارک پر کروڑوں درود 🌺
ہر بے وفا کوں ڈے دعا
پہلا سبق ہے عشق دا
عشرت لغاری
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
Dera Ghazi Khan
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |
