Islamic page by dr Hassan Raza khan
this is an islamic page
" کی تہہ میں ہے بقا کا راز مضمر"
✍️جس طرح کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے، آسانی کے لیے مشکلات کا سفر طے کرنا ہوتا ہے، جینے کے لیے مرنا پڑتا ہے، منزل تک پہنچنے کے لیے چلنا پڑتا ہے.
✍️اسی طرح طریقت میں اللہ کے قرب کے لیے نفس کو قربان کرنا پڑتا ہے. تبھی بندہ اللہ کے انعامات حاصل کرتا ہے.
✍️ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کچھ کھونا نہ پڑے اور سب حاصل ہوجائے.
درد نہ ہو اور راحت سے لطف اندوز ہوں، سختی نہ جھیلنی پڑے اور آرام و سکون میسر آجائے، جہد و جہد کے بغیر عطا و کرم حاصل ہوجائے.
✍️یاد رکھنا چاہیے کہ کلیہ یہی ہے کہ محنت پہ انعام ہے. چلنے والے کے لیے منزل ہے. طلب والے کے لیے عطا ہے اور قربانی کرنے والے کے لیے قرب ہے.
✍️سو سفر یہی ہے، صفاتِ قبیحہ کی فنا میں صفاتِ حسنہ کی بقا ہے. بدی کی فنا پہ نیکی کی بقا ہے. کثافت کی فنا لطافت لے آتی ہے. اندھیرے کی فنا سے نور قائم ہوتا ہے. اور غیر اللہ سے ٹوٹنے والا اللہ سے جڑتا ہے. غیر اللہ سے دور ہونے والا اللہ کے قریب ہوتا ہے.
ا✍️ور ہماری حالت یہ ہوتی ہے کہ ہم بیک وقت دونوں کے طالب رہتے ہیں، اور انجام یہ ہوتا ہے کہ
✍️"نہ ادھر کے ہوئے، نہ ادھر کے ہوئے"
تو اگر اس راہ پہ چلنا ہے تو قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے، درد و الم اس راہ کا حصہ ہیں. اللہ اپنے پیاروں کو تکالیف سے گزارتا ہے. یہ اس کا طریق رہا ہے. وہ ان کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں تکالیف اٹھاتے ہیں، مصائب و آلام سے گزر کر اس کی بارگاہ میں پیش ہوتے ہیں، پھر وہ اپنے کمال قرب سے نوازتا ہے.
وہ قربِ الہی کی مثال بن جاتے ہیں. ان کا ذکر اللہ کے ذکر کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ اللہ والے، اللہ کے ہوتے ہیں، اللہ کے لیے ہوتے ہیں اور ان کا فقط اللہ ہی ہوتا ہے.
✍️اللہ ہم سب کو اپنی راہ کی آشنائی عطا فرمائے. آمین
Plz like and share
24/03/2021
For improve memory
Group main any waly doston ko dil ki gehraaiuon sy khosh aamdeed kehta hon
Group Admin
Dr Hassan raza khan1
Share plz
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Dera Ghazi Khan
