Phaigham e Deen

Phaigham e Deen

Share

In this page we will upload Islamic videos

سورة الواقعة|صوت جميل 10/10/2022

سورة الواقعة|صوت جميل Recite and listen the Holy Quran.

08/10/2022

"صلی اللہ علیہ وسلم" درود شریف پڑھیں اور کثرت سے share کریں تاکہ آپ خیر پھیلانے کا ذریعہ بنیں۔۔

08/10/2022

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر سنت میں حکمت ضرور ہے چاہے ہماری سمجھ میں یا نہ آئے ۔۔۔

04/10/2022

حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر اعتبار سے کامل ہیں|Mohammad Idrees Official|Islamic videos 04/10/2022

حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر اعتبار سے کامل ہیں|Mohammad Idrees Official|Islamic videos حضور صلی اللہ علیہ وسلم کامل ترین بشر ہیں ۔ہمیں ہر حال میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کرنا چاہیے۔ ...

قوم عاد پر عذاب کیوں آیا|Mohammad Idrees Official|Islamic videos|Dars e Quran|درس قرآن 04/10/2022

قوم عاد پر عذاب کیوں آیا|Mohammad Idrees Official|Islamic videos|Dars e Quran|درس قرآن قوم عاد وہ قوم تھی جس پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوا ۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے آمین ۔ ...

03/10/2022

02/10/2022

درحقیقت قرآن اس وجہ سے نازل ہوا تاکہ اسے سامنے رکھ کر اپنی زندگی گزاریں

26/09/2022

ہر تکلیف و آزمائش اور سہولت وخوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے پریشانیوں اورمصائب کا حل رجوع الی اللہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا، اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے بھی متوجہ ہوں اور اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیجیے، گویا اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنادیجیے، اللہ تعالیٰ کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑیں گے۔ نیز اس کے ساتھ شکر گزاری کی کیفیت پیدا کیجیے، بظاہر ہمیں محسوس ہوتاہے کہ ہمیں کوئی نعمت حاصل نہیں، اور ہر طرف سے ہم پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں، جب کہ ہر آن و ہر لحظہ ہم اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، اس لیے ظاہر میں پریشانی ہی کیوں نظر نہ آئے بندے کا کام ہر وقت مالک کا شکر ادا کرنا ہے، اللہ تعالیٰ ضرور اپنے انعامات میں اضافہ فرمائیں گے اور دنیاوی پریشانیاں بھی ان شاء اللہ حل ہوجائیں گی۔

بہر حال اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے، جب آپ کا تعلق قائم ہوجائے گا اور آپ نیک اعمال کرکے اللہ کا قرب حاصل کرلیں گی تو مخلوق خود ہی آپ سے محبت کرنے لگ جائے گی، لہذا اپنے اعمال کا محاسبہ کیجیے، اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پنج وقتہ نماز کا اہتمام کیجیے، سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنےکا اہتمام کریں، استغفارکی کثرت کریں، نمازوں کے بعد دعائیں بھی کیجیے اور حسبِ توفیق صدقہ دیا کیجیے۔

نیز مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں ۔

’’حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ‘‘.

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔(سنن ابی داود)

اسی طرح اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑگیا ہے اور کسی طرح وہ مصیبت دور ہی نہیں ہوتی تو اس کے لیے ایک مجرب عمل یہ ہے کہ:

نماز فجر پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر میں مشغول رہیے، یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دو رکعت نفل اشراق پڑھ کر اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیے:

"لَقَد جَآءکم رَسُول مِّن اَنفُسِکُم عَزِیز عَلَیه مَاعَنِتُّم حَرِیص عَلَیکُم بِالمُومِنِینَ رَءوف رَّحِیم o فَاِن تَوَلَّوا فَقُل حَسبِیَ اللّٰه لَآ اِله اِلَّا و عَلَیه تَوَکَّلتُ وَهو رَبُّ العَرشِ العَظِیمِ"

پھر سر بسجود ہو کر حق تعالیٰ سے امن و عافیت طلب کیجیے، ان شاء اللہ چند روز میں آپ کی مصیبت،پریشانی دور ہوجائے گی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا، اور حاجت براری بھی نصیب ہوگی۔اور اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ تمام مسائل حل فرما دیں گے۔ فقط واللہ اعلم

24/09/2022
21/09/2022

جہنمی مسلسل اس امید میں ہونگے کہ جنت کی تھوڑی سی ٹھنڈک اور تھوڑا سا پانی نصیب ہو جائے یہاں تک کہ اللّٰہ کا یہ فرمان سن لیں گے (مذکورہ آیت).. اے اللّٰہ ہم کمزور ہیں ہمیں معاف فرما کر جنت الفردوس نصیب فرما ۔آمین

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dera Ghazi Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Chah Chishti Wala
Dera Ghazi Khan