Usman ghazi

Usman ghazi

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Usman ghazi, Health/Beauty, d. g. khan, Dera Ghazi Khan.

17/09/2024

اس پلیٹ فارم پر مذہبی اختلافی بحث میں حصہ نہیں لینا ۔۔۔۔ یہ خود سے لیا گیا وعدہ آج توڑنا پڑرہا ہے۔۔۔

جتنی آزادی اور عجیب یقین سے غلط کو صحیح ثابت کیا جا رہا ہے، اپنا یہاں موجود ہونا "بے معنیٰ" نہیں ہونا چاہیے، اپنی موجودگی کو بامعنی بنانا بھی فریضوں میں سے ایک اہم فریضہ ہے۔

بات شروع کرتے ہیں دس محرم سے۔ دس محرم حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت کی عید کا دن تھا۔ اس دن انہیں فرعون سے اللہ نے نجات دلائی تھی۔ اس نعمت کے تشکر میں دس محرم کا روزہ یہودیوں (امتِ موسیٰ علیہ السلام) کے ہاں مذہبی فریضہ تھا۔ یہ روزہ ہمارے محبوب ہماری جان ہماری شان نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی چلتا آرہا تھا۔ جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے اس روزے سے متعلق دریافت فرمایا اور یہ جانا کہ یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فتح یابی کی یادگار میں رکھا جاتا ہے تو آنجناب نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ " اب سے ہم مسلمان بھی یہ روزہ رکھیں گے ۔۔۔ کیوںکہ موسیٰ ہمارے زیادہ قریبی ہیں ) لیکن ساتھ ہی ایک احتیاط ارشاد فرمائی۔۔۔ یہی کہ ہم یہودیوں کے جیسا لگنے سے بچنے کیلیے صرف ایک نہیں بلکہ دو روزے رکھا کریں گے۔ ( یہودی ایک روزہ لازم سمجھتے تھے، مسلمان دو کو لازم رکھیں گے تاکہ غیر قوم کی مشابہت محض اتفاقی اور ایک نیک کام میں بھی نہ ہو)
۔۔۔
پھر مجھے ایک اور قوم بھی سامنے نظر آرہی ہے۔ جس کا مذہبی تہوار انکے نبی علیہ السلام کا یومِ پیدائش ہے۔ وہ اپنے نبی علیہ السلام کی تاریخ پیدائش کو عید مناتے ہیں۔ اس عید کی اہمیت نبی کی آمد کی یادگار منانا ہی ہے۔ یہ لوگ مسیحی ہیں عیسائی قوم۔ جو باقاعدہ اپنی عید اپنے نبی علیہ السلام کے میلاد پر مناتے ہیں اور اسکو لازم سمجھتے ہیں۔
۔۔۔
پھر مجھے خطبہء حجۃ الوداع بھی یاد آتا ہے۔ جس میں "آج کے دن تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا اور اپنی نعمت تمام کردی اور تمہارے لیے اسلام کو بطور دین پسند کرلیا" کا خدائی اعلان زبانِ نبوت و خاتمِ نبوت سے جاری ہوتا ہے۔ اس مکمل دین اور تمام نعمت میں اور اللہ کے پسندیدہ دین اسلام میں "صرف دو عیدیں، عید الفطر اور عید الاضحی ڈکلیئر کی گئی ہیں۔ بلکہ انہیں بھر پور منانے کا حکم یوں دیا گیا کہ ان دنوں میں نفلی عبادت کو بطور خاص منع کیا گیا۔
۔۔۔
دکھ ہوتا ہے آج اپنے ارد گرد دیکھ کر جب میرے محبوب نبی ۔۔۔ میرے لیے اپنی زندگی مشکل ترین کردینے والے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان یاد آتا ہے "دین میں ایجاد کی گئی ہر نئی چیز گمراہی ہے اور گمراہی جہنم کی طرف لے جانے والی چیز ہے۔۔۔ مجھے اپنے نبی کی اس بات پہ مکمل یقین ہے۔ اور یہی میرا ایمان بھی ہے۔
۔۔۔
میں نے اپنے محبوب کی زندگی کا مطالعہ کیا ہے الحمدللہ ۔۔۔ بہت شوق سے محبت سے ۔۔۔ مجھے دلچسپی کی انتہاء پر نبی پاک کی زندگی کے لمحات دکھائی دیتے ہیں جن کے کُل 63 سال اوراق پر بکھرے ہوئے ہیں۔ ہر ایک کی دسترس میں ہیں۔ ہر طرح سے ثابت شدہ ہیں۔ وہاں جابجا جہاد ہے ۔۔۔ قتال ہے۔۔۔ مشرکین کا دو ٹوک رد ہے۔ منافقین کو ٹھیک ٹھاک رگڑا گیا ہے۔ درگزر کی لازوال داستانیں ہیں۔ اسلام کے دشمنوں کی عبرتناک سزاؤں کی روداد ہے۔ ہماری محترم ماؤں کے کتنے ہی گھریلو مسائل کا شافی و کافی حل موجود ہے۔۔ محبوب نبی کا عام رواج کے مطابق بکریاں چرانا مذکور ہے ۔۔۔۔۔ نہیں ہے تو بس یہی میلاد منانا نہیں ہے کہیں ۔۔۔ کہیں بھی کسی جگہ کسی وقت میں نبی علیہ السلام کا اپنے یوم پیدائش پر خوشی منانا، عید منانا شیرینی کا اہتمام کرنا منقول نہیں ہے۔
پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اولین جانثاروں کا جھرمٹ ہر دم ہر آن اپنی متاعِ جاں ہتھیلی پر لیے آپ کے ایک ایک حکم کو سر آنکھوں پہ رکھے سایے کی طرح ساتھ ساتھ رہا۔ حیاتِ صدیق چھان ماریے، دورِ فاروق کا جائزہ لے لیجیے، زمانۂ غنی کو سال بہ سال دیکھ لیجیے یا حضرت علی اسد اللہ کے روز وشب پر گہری نظر ڈالیے، کہیں آپ کو یہ "عید میلاد النبی" کا جشن مل جائے تو مجھ پر احسان کیجیے، مجھے بھی بتلا دیجیے۔ بخدا بہت جی چاہتا ہے کہ پانی کی طرح روپیہ لٹا کر بہت بڑی محفل ربیع الاول کے ہر دن اور ہر رات منعقد کروں۔۔ امتِ محبوب کو جمع کرکے اتنا ذکرِ نبی کروں اور کرواؤں کہ دنیا یاد رکھے۔۔۔۔ نعتیں پڑھوں اپنی آواز کا نذرانہ حضور کی خدمت میں پیش کروں۔۔۔۔ محلے محلے جا کر امتیوں کو جشن منانے کے نے نئے طریقے سکھاؤں ۔۔۔۔ واللہ اگر یہی جشن نبی کی دعوت کے تئیس سال کا مطلوب ہوتا تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اسکا حکم فرما جاتے، اسکا طریقہ سلیقہ سکھا جاتے۔
۔۔
ہمیں میلاد کے دن عید منا کر رب کی رضامندی کی تمنا ہے ناں؟ تو دیکھتی ہوں کہ خدائے رحمت للعالمین نے سورۂ آل عمران میں برملا فرما یا " اے نبی، ان سے کہہ دیجیے کہ تم اگر اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو ۔۔ تو تم سے اللہ خود محبت کریں گے"
نبی کی پیروی رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے۔ اور کچھ نہیں ۔
۔۔۔
نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار انکی زندگی کو جان کر اس زندگی سے اپنی زندگی کو روشن کرکے کرنا ہے مجھے۔ اپنے بچوں کو انکے دین کی اصل پہچان دینی ہے اور قرآن کے رستوں کا مسافر بنانا ہے ان شاءاللہ۔
۔۔۔
#سحریات کاپی پیسٹ

12/09/2024

اگر گھر بیٹھے فریش سبزیاں، پھل یا گوشت چاہیے تو فریشلو پر رابطہ کریں اور گھر بیٹھے اپنا آرڈر حاصل کریں بغیر کسی ڈیلیوری چارجز کے۔ اور اگر کھانا نہ بنانے کا دل ہو اور گھر بیٹھے مزیدار اور ٹیسٹی کھانا کھانا چاہتے ہیں تو دی ہوم کچن,,03125731114,, سے رابطہ کریں۔

Photos from Usman ghazi 's post 11/09/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ♥️
وائٹ قورمہ
کدو چنے کی دال
اروی چکن
چکن شامی

11/09/2024

کہانی اک شخص کی۔ ۔۔۔
کیا آپ بھی بنی اسرائیل ہیں ؟

کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟
میں نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور چند لمحے تک اسے حیرت سے دیکھتا چلا گیا۔ وہ دانت نکال رہا تھا اور بار بار اپنی داڑھی کھجا رہا تھا۔ پارک میں لوگ چہل قدمی کر رہے تھے۔ کچھ لوگ ہلکی ہلکی جاگنگ بھی کر رہے تھے۔ دوپہر مایوس ہو کر رخصت ہو رہی تھی اور شام دھیرے دھیرے مارگلہ کی پہاڑیوں سے نیچے سرک رہی تھی۔ گرم دوپہر کے بعد اسلام آباد کی شام کی اپنی ہی خوب صورتی ، اپنا ہی سکھ ہوتا ہے ۔

میری بچپن کی عادت ہے میں پریشانی یا ٹینشن میں کسی پارک میں چلا جاتا ہوں۔ ایک دو چکر لگاتا ہوں اور پھر کسی بینچ پر چپ چاپ بیٹھ جاتا ہوں۔ وہ بینچ میری ساری ٹینشن، میری ساری پریشانی چوس لیتا ہے اور میں ایک بار پھر تازہ دم ہو کر گھر واپس آ جاتا ہوں ۔ میں اس دن بھی شدید ٹینشن میں تھا۔ میں نے پارک کا چکر لگایا اور سر جھکا کر بینچ پر بیٹھ گیا۔

تھوڑی دیر بعد ایک نیم خواندہ پشتون کسی سائیڈ سے آیا اور بینچ پر میرے ساتھ بیٹھ گیا ۔ اسے شاید بڑبڑانے کی عادت تھی یا پھر وہ خاموش نہیں بیٹھ سکتا تھا چنانچہ اس نے مجھے بار بار انگیج کرنا شروع کر دیا۔ وہ کبھی آٹے کی مہنگائی کا ذکر کرتا تھا، کبھی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کا رونا روتا تھا اور کبھی لوگوں کے غیر اسلامی لباس پر تبصرے کرتا تھا۔ میں تھوڑی دیر اس کی لغویات سنتا رہا لیکن جب بات حد سے نکل گئی تو میں نے جیب سے تھوڑے سے روپے نکالے اور اس کے ہاتھ پر رکھ دیے ۔

وہ تھوڑی دیر تک حیرت سے نوٹوں کو دیکھتا رہا، پھر اس نے قہقہہ لگایا۔ نوٹ واپس میرے ہاتھ پر رکھے اور بولا۔

"آپ لوگوں کا بڑا المیہ ہے ،آپ دوسروں کو بھکاری سمجھتے ہیں۔ آپ کا خیال ہوتا ہے آپ کے ساتھ اگر کوئی غریب شخص بات کر رہا ہے تو اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے وہ آپ سے بھیک لینا چاہتا ہے۔
بابو صاحب ! مجھ پر ﷲ کا بڑا کرم ہے۔ چوکی داری کرتا ہوں، روٹی مالک عزوجل دے دیتا ہے اور خرچے کے پیسے مالک عزوجل کے بندے سے مل جاتے ہیں۔ میں بس آپ کو پریشان دیکھ کر آپ کے پاس بیٹھ گیا تھا۔
میرا والد کہتا تھا پریشان آدمی کو حوصلہ دینا بہت بڑی نیکی ہوتی ہے۔ چنانچہ میں جہاں کسی کو پریشان دیکھتا ہوں میں اس کے پاس بیٹھ جاتا ہوں مگر آپ نے مجھے بھکاری سمجھ لیا۔"

میری حیرت شرمندگی میں بدل گئی اور میں اس سے معافی مانگنے لگا۔ وہ ہنسا اور داڑھی کھجاتے کھجاتے مجھ سے پوچھا۔ "کیا تمہارے پاس گاڑی ہے؟"

میں نے چند لمحوں تک اس سوال پر غور کیا اور پھر جواب دیا۔ "ہاں تین چار ہیں۔
وہ بولا۔ " تم کو پتا ہے آج کل پٹرول کی کیا قیمت ہے؟"
میں نے ہنس کر جواب دیا۔ "مجھے نہیں پتا، ڈرائیور پٹرول ڈلواتا ہے۔"
اس نے قہقہہ لگا کر کہا۔ "اور تم پھر بھی پریشان بیٹھے ہو؟"

میں نے حیرت سے جواب دیا۔
"گاڑی کا پریشانی کے ساتھ کیا تعلق بنتا ہے خان؟"
وہ سنجیدہ ہو کر بولا۔ "بڑا گہرا تعلق ہے۔

کیا مکان تمہارا اپنا ہے۔؟" میں نے جواب دیا۔ "ہاں میرا اپنا ہے بلکہ تین چار ہیں۔"
وہ مسکرایا اور پوچھا "کیا بیوی بچے بھی ہیں؟"
میں نے فوراً ہاں میں جواب دیا۔

اس نے پوچھا۔ "بچہ لوگ کیا کرتے ہیں؟" میں نے جواب دیا "بیٹے اپنا کاروبار کرتے ہیں اور بیٹیاں پڑھ رہی ہیں۔"

اس نے پوچھا " اور کیا تمہاری بیگم صاحبہ کی صحت ٹھیک ہے؟"میں نے فوراً جواب دیا "ہاں الحمد للہ۔ ہم دونوں ٹھیک ٹھاک ہیں۔ ہمیں اللہ نے مہلک بیماریوں سے بچا رکھا ہے۔"

وہ بولا "اور کیا خرچہ پورا ہو جاتا ہے؟" میں نے اوپر آسمان کی طرف دیکھا اور جواب دیا "الحمد للہ۔ خرچے کی کبھی تنگی نہیں ہوئی۔"

اس نے قہقہہ لگایا اور میرے بازو پر اپنا کھردرا ہاتھ رکھ کر بولا۔ "اور بابو صاحب آپ اس کے بعد بھی پریشان ہے؟
آپ نے پھر بھی منہ بنا رکھا ہے۔ آپ کو پتا ہے آپ بنی اسرائیل ہو چکے ہیں۔"

میں بے اختیار ہنس پڑا اور پہلی مرتبہ اس کی گفتگو میں دلچسپی لینے لگا۔ میں نے اس سے پوچھا۔ "میں بنی اسرائیل کیسے ہوگیا اور بنی اسرائیل کیا ہوتا ہے؟"

وہ سنجیدگی سے بولا۔ "آپ اگر قرآن مجید پڑھیں تو اللہ تعالیٰ بار بار بنی اسرائیل سے کہتا ہے
میں نے تمہیں یہ بھی دیا، وہ بھی دیا، ملک بھی دیا، کھیت بھی دیے، دشمنوں سے بھی بچایا، تمہارے لیے آسمان سے کھانا بھی اتارا، باغ اور مکان بھی دیے، عورتیں اور بچے بھی دیے اور غلام اور کنیزیں بھی دیں مگر تم اس کے باوجود ناشکرے ہو گئے۔ تم نے اس کے باوجود میرا احسان نہیں مانا۔

ہمارے مولوی صاحب کہتے ہیں ساری نعمتوں کے بعد بھی جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ اس کے احسان یاد نہیں کرتا تو وہ بنی اسرائیل ہو جاتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ اسے بنی اسرائیل کی طرح ذلیل کرتا ہے۔ وہ سب کچھ ہوتے ہوئے بھی سکون اور امن سے محروم ہو جاتا ہے اور آپ بھی مجھے بنی اسرائیل محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ کے پاس اللہ کی دی ہوئی تمام نعمتیں موجود ہیں مگر آپ ان کے باوجود بینچ پر اداس بیٹھے ہیں۔ مجھے آپ پر ترس آ رہا ہے۔"

اب مجھے جھٹکا سا لگا اور میں شرمندگی اور خوف سے اس کی طرف دیکھنے لگا۔

میں اپنے آپ کو پڑھا لکھا اورتجربہ کار سمجھتا تھا۔ بچپن سے اسلامی کتابیں بھی پڑھ رہا ہوں اور عالموں کی صحبت سے بھی لطف اندوز ہوتا رہتا ہوں لیکن آپ یقین کریں بنی اسرائیل کی یہ تھیوری میرے لیے بالکل نئی تھی۔ میں نے قرآن مجید میں جب بھی بنی اسرائیل کے الفاظ پڑھے مجھے محسوس ہوا اللہ تعالیٰ ناشکرے اور نافرمان یہودیوں سے مخاطب ہے۔ یہ انھیں اپنے احسانات یاد کرا رہا ہے لیکن کیا ﷲ تعالیٰ کی نظر میں ہر احسان فراموش بنی اسرائیل ہو سکتا ہے اور کیا قدرت اس کے ساتھ وہی سلوک کرتی ہے جو اس نے بنی اسرائیل کے ساتھ وادی سینا اور اسرائیل میں کیا تھا۔؟

یہ بات میرے لیے نئی تھی۔ میں اپنی جگہ سے اٹھا، اس ان پڑھ پشتون کے ہاتھ کو بوسا دیا اور پارک سے چپ چاپ باہر آ گیا۔

میں پورے راستے ﷲ کی ایک ایک نعمت یاد کرتا رہا، اس کا شکر ادا کرتا رہا اور اپنی آستینوں سے اپنے آنسو صاف کرتا رہا۔ میں کیا تھا اور میرے رب نے مجھے کیا بنا دیا مگر میں اس کے بعد بھی..

*i

09/09/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
زندگی کیا ہے آزمائش ہے 😔پریشانیاں ہیں😔 پتہ نہیں کون کون سے جھمیلے ہیں 😔اور ان سب میں اگر کچھ اچھا ہے تو وہ میرے رب کا فرمان ۔۔۔۔
اے میرے بندے میں ہوں نا ۔۔۔۔♥️
بس یہ کافی ہے

08/09/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ♥️
صبح بخیر ♥️
دعائیں دیں ، دعائیں لیں♥️
اللّٰہ پاک آپ سے راضی ہوں ♥️

06/09/2024
28/08/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جناب ہم دے رہے ہیں اپنےکسٹمرز کو شاندار منتھلی پیکج ۔۔۔۔۔
تو جو ممبرز ہمارے منتھلی کسٹمر بننا چاہتے ہیں وہ رابطہ کریں
اور اس آفر سے فائدہ اٹھائیں 🙂
سٹوڈنٹس کے لیئے خصوصی رعایت ہے
03125731114

28/08/2024

اللّٰہ پاک ہم سب کی تمام جائز حاجات کو پورا فرمائیں ۔۔ آمین ثم آمین

28/08/2024

میں کوئی ننھی کاکی نہیں ہوں😂 ایک ماں ہوں ایک استاد ہوں اور پیاری سی پری کی نانو بھی ہوں♥️
بچے کہہ کر بات کرنا میری عادت ہے🙂
اب لگاتے رہو میری عمر کے اندازے 🤣🤣🤣

28/08/2024

لو جی ایک اور وضاحت کر دوں اپنے تمام فیس بکی فرینڈز کو۔۔۔۔

28/08/2024

https://chat.whatsapp.com/LxehQXSxsNs3WiBz1QSgKz
جوائن کریں
ہوم ڈیلیوری صرف ڈیرہ غازی خان

chat.whatsapp.com

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dera Ghazi Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


D. G. Khan
Dera Ghazi Khan
USMANGHAZI