novels ki dunia
novelist world is dream land
نیکیوں پر غور و فکر نیکیوں کی ترغیب دیتا ہے اور گناہوں پرپشیمانی گناہ چھوڑنے پر آمادہ کرتی ہے
قرآن کی تلاوت کیا کرو
بے شک قرآن اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گا
اللہ تعالیٰ ہمیں روز اک صبح عطا کرتا ہے
جو دودھ کی طرح صاف اور شفاف ہے
مگر افسوس ہم روزانہ اس کو اپنے جھوٹ وفریب سے کالا کر دیتے ہیں
بدلہ لینے والوں سے مت ڈرا کرو
بلکہ معاف کرنے والوں سے ڈرو
کیونکہ ان کا بدلہ اللہ خود لیتا ہے
جب کوئی اکیلا ڈپریشن سے لڑتا لڑتا مر جاتا ہے تو سب کو یاد آجاتا ہے کہ یار ہمیں پتہ ہوتا تو ہم اسے بچا لیتے،ہمیں فون کر لیتا۔ مگر جب وہ زندہ ہوتا ہے تو کسی کو پرواہ نہیں ہوتی۔ ابھی بھی ہمارے اردگرد،ہمارے سرکل میں، رشتہ داروں میں،سوشل میڈیا پر کتنے ایسے لوگ ہیں جو ڈپریشن سے اکیلے لڑ رہے ہیں اور ہم جانتے بھی ہیں لیکن کسی کو پرواہ نہیں ۔
جب ذلت نے عزت کو قتل کر دیا
ڈاکو ایک گاؤں میں داخل ہوئے اور وہاں کی تمام عورتوں کی عصمت دری کر دی
مگر ایک خاتون ایسی تھی جب اس کے پاس گھر میں ڈاکو داخل ہوا تو اس نے اس ڈاکو کو قتل کر دیا اور سر کاٹ کر رکھ لیا
اور جب ڈاکو اس گاؤں سے نکل کر چلے گئے تو تمام عورتیں اپنے پھٹے ہوئے کپڑے لیئے اپنے گھروں سے نکل آئیں اور ایک دوسرے کو روداد بیان کرنے لگیں
اتنے میں وہ بہادر خاتون اپنے گھر سے باہر نکلی عورتوں نے دیکھا کہ
اس نے گھر میں داخل ہونے والے ڈاکو کا سر اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے
اور نہایت غیرت و خودداری کے ساتھ وہ ان کی طرف آنے لگی
اس خاتون نے بلند آواز سے کہا کہ کیا تم نے سوچ لیا تھا کہ میں اسے مارے بغیر یا وہ مجھے مارے بغیر میری عزت کو ہاتھ لگا سکتا تھا؟
گاؤں کی عورتوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور فیصلہ کیا کہ اسے قتل کر دیا جائے
تاکہ ان کی عزت باقی رہے اور ان کے شوہر کام سے واپس آنے پر ان سے یہ نہ پوچھیں کہ تم نے اس کی طرح مزاحمت کیوں نہیں کی؟
انہوں نے اس بہادر خاتون پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا
انہوں نے ذلت کو زندہ رکھنے کے لیئے عزت کا قتل کر دیا
یہی حال آج ہمارے معاشرے کے کرپٹ لوگوں کا ہے
وہ ہر عزت دار کو مارتے ہیں ہر دینی شخص کو حقیر جانتے ہیں تاکہ وہ ان کی کرپشن کے خلاف بات نہ کر سکے
اصل میں یہ لوگ اپنی عزتیں گنوا چکیں ہیں اور عزت داروں کا جینا حرام کر رکھا ہے
اب آپ جب کہیں بھی ایسے جملے سنیں ایسے لوگ دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ یہ انہیں عورتوں کی اولاد سے ہیں جنہوں نے اپنی ذلت چھپانے کے لیئے عزت کو قتل کر دیا تھا،،،.
روزانہ کی بنیاد پر اچھی اچھی کہانیاں اسلامی واقعات اور مسلمانوں کی تاریخ پڑھنے کے لیے میرےاس پیج کو لایک اور فالو کریں.۔. اور کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔
اس سال اللہ گناہوں کی زندگی سے نجات دے کر
اپنے پسندیدہ انسانوں کی فہرست میں شامل کرے آمین
انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش لکھی ہے کامیابی تو اللہ عطا فرماتا ہے
اگر خدا کی جنت چاہتے ہوں تو اس کے بندوں کی زندگی جہنم بنانا چھوڑ دو
یہی دین کا خلاصہ ہے
شیطان کا وار ہی نماز ہوتا ہے کیونکہ یہی بےحیائی اور گناہ سے بچا سکتی ہے
اس لئے نماز کو نہ چھوڑا جاۓ
اے اللہ ہم سب کو نماز وقت پر ادا کرنے والا بنا آمین
اپنا فائدہ سوچے بنا سب کے ساتھ اچھائی کرو
کیوں کے جو لوگ پھول تقسیم کرتے ہیں
ان کے ہاتھوں میں خوشبو ضرور رہ جاتی ہے
گھروں میں رکھے قرآن پر جمی ہوئی دھول
دل پر جمی ہوئی سیاہی کو ظاہر کرتی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Faisalabad
