Gilgit Baltistan News

Gilgit Baltistan News

Share

plese only use purpose of
GB circumstances News ہر پل ہر خبر پر نظر

25/07/2026

🔵بچوں میں دست یا اسہال⬇️

روٹا وائرس کی وجہ سے اسہال ایک انتہائی متعدی وائرل انفیکشن ہے جو بچوں میں شدید پانی جیسے اسہال، قے اور بخار کا سبب بنتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں اور شیرخوار بچوں کی آنتوں کو متاثر کرتا ہے۔

🔶علامات :

شدید پانی دار دست

بار بار الٹیاں آنا

ہلکا یا تیز بخار

پیٹ میں درد

جسم میں پانی کی شدید کمی (ڈی ہائیڈریشن) جس سے بچہ نڈھال ہو سکتا ہے

🔶پھیلاؤ کی وجوہات:

یہ وائرس منہ کے راستے پیٹ میں داخل ہوتا ہے۔

آلودہ ہاتھوں، کھلونوں، خوراک یا سطحوں کے ذریعے ایک سے دوسرے شخص میں آسانی سے پھیلتا ہے۔

🔶بچاؤ اور علاج:

نمکول (ORS):
جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نمکول کا استعمال سب سے اہم ہے۔

بچے کو ہر بار دست کے بعد نمکول پلائیں

بچوں کو بار بار دودھ اور پانی پلائیں

🔶ویکسینیشن:
روٹا وائرس ویکسین بچوں کو اس مرض سے بچانے کے لیے منہ کے قطروں کے ذریعے دی جاتی ہے جو عموماً 2، 4 اور 6 ماہ کی عمر میں دی جاتی ہے

🔶صفائی: ہاتھ بار بار صابن سے دھونا

نوٹ:
بچہ اگر مسلسل قے کرے،تیز بخار ہو یا نڈھال ہو جائے تو لازمی ڈاکٹر کو دکھائیں۔

ڈاکٹر شبیر حسین
الحیات ہسپتال دنیور،گلگت
GilgitBaltistanNews

24/07/2026

وزیرِ اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین آزر کی چینی سفیر سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال
https://whatsapp.com/channel/0029VbB0orv0bIdvEXDCIm3w
Gilgit Baltistan News

23/07/2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کو عبوری صوبے کا آئینی درجہ دینے کے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کی آئینی، سیاسی اور ترقیاتی امور سمیت مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

Gilgit Baltistan News

23/07/2026

سکردو: فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ملزم گرفتار، 30 بور پستول برآمد

سکردو: تفصیلات کے مطابق ملزم صادق علی ولد حاجی فضل علی، سکنہ کھرمنگ، حال مقیم سکردو نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے ملازم محمد اقبال ولد اسماعیل سکنہ سکردو پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سٹی سکردو ڈاکٹر تہذیب الحسن کی نگرانی میں تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو بروقت طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلۂ واردات 9mm پستول بھی برآمد کر لیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 91/2026 بجرم دفعات 324 اور 337-A تعزیراتِ پاکستان درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

گلگت بلتستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police
Gilgit Baltistan News

23/07/2026

ہراموش میں ایمان افروز منظر

ہراموش میں سیلابی ریلے کے سامنے ایک مومن بلند آواز میں اذان دے رہا ہے۔ یہ منظر خوف و ہراس کے عالم میں بھی اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان، توکل اور حوصلے کی عکاسی کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت فرمائے، مصیبت کو آسان کرے اور ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

GilgitBaltistanNews

23/07/2026

بریکنگ نیوز
گلگت بلتستان نیوز
گلگت KIU کھاری میں سیلابی صورتحال، دریائے گلگت کا پانی گھروں میں داخل
گلگت کے KIU کھاری علاقے میں دریائے گلگت کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دریا کا پانی کئی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے، جس سے متعدد گھروں اور املاک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
GilgitBaltistanNews

Gilgit Baltistan News

Photos from Gilgit Baltistan News's post 22/07/2026

پریس ریلیز

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے جی بی ہاؤس اسلام آباد میں حکومتِ گلگت بلتستان کے پہلے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا

گلگت، 22 جولائی 2026: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، امجد حسین نے آج جی بی ہاؤس اسلام آباد میں حکومتِ گلگت بلتستان کے پہلے جدید گورنمنٹ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے منصب سنبھالنے کے بعد ان کی قیادت میں باقاعدہ طور پر افتتاح ہونے والا پہلا بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید خان بھی موجود تھے۔

یہ ڈیٹا سینٹر حکومتِ گلگت بلتستان کے ڈیجیٹل تبدیلی (Digital Transformation) اور عوام کو جدید، مؤثر اور شفاف سرکاری خدمات کی فراہمی کے وژن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ مرکزی ڈیجیٹل حب کے طور پر قائم کیے گئے اس ادارے میں حکومت کی اہم ڈیجیٹل ایپلی کیشنز اور آن لائن پلیٹ فارمز کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے گا، جس سے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں کی ڈیجیٹل استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے محکمہ خزانہ اور اس منصوبے کی تکمیل میں شریک تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے شفافیت، کارکردگی اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کو گلگت بلتستان میں جدید طرزِ حکمرانی اور ڈیجیٹل خدمات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

اس موقع پر سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان نجیب عالم نے وزیراعلیٰ کو ڈیٹا سینٹر کے اغراض و مقاصد، تکنیکی صلاحیتوں اور اس کی تزویراتی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیٹا سینٹر حکومت کے جاری اور مستقبل کے متعدد ڈیجیٹل منصوبوں، بشمول مربوط ڈیجیٹل ادائیگیوں (Integrated Digital Payments)، آن لائن بلنگ سسٹمز اور دیگر ای گورننس اقدامات کے لیے بنیادی پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا، جس سے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

سیکرٹری خزانہ نے حکومت کے آئندہ ڈیجیٹل روڈ میپ سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ آنے والے مہینوں میں مزید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور شہری سہولیات متعارف کرائی جائیں گی تاکہ عوام کو جدید، تیز رفتار اور آسان سرکاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

حکومتِ گلگت بلتستان جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے ایک شفاف، مؤثر اور جوابدہ نظامِ حکومت کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ڈیٹا سینٹر کا افتتاح گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل گورننس کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو "ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے اچھی حکمرانی" کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان کے سرکاری امور کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کی طرف سنگ میل قرار دیا۔

22/07/2026

زیلنسکی: ہم جنگ کو روس کے اندر لے جا رہے ہیں

🔹آج ہمارے طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملوں نے روس کے کراسنودار اور اسٹاوروپول کے علاقوں میں اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

🔹بحیرۂ اسود اور بحیرۂ آزوف میں روس کے ’’شیڈو فلیٹ‘‘ سے تعلق رکھنے والے ایک آئل ٹینکر اور 4 مال بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

🔹ہم جنگ کی آگ کو اس کے اصل گھر، یعنی روسی سرزمین، میں واپس لے جا رہے ہیں۔

22/07/2026

یہ انتخاب صرف نمائندوں کے چناؤ کا نہیں، بلکہ آزاد جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پیغام واضح ہے: ایسا فیصلہ کریں جو آزاد کشمیر کو روشن مستقبل، عوام کو بہتر مواقع اور مسائل میں کمی کی طرف لے جائے۔

27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور ایک بااختیار، ترقی یافتہ اور خوشحال آزاد کشمیر کی بنیاد رکھیں۔
‏‪‬
‏‪ ‬

Gilgit Baltistan News
Pakistan Peoples Party - PPP
Ppp House G B Panjub Zone

22/07/2026

🔴 بریکنگ نیوز 🔴

گلگت بلتستان کی 12 رکنی صوبائی کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان حکومت نے 12 رکنی صوبائی کابینہ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 4 اراکین شامل ہیں۔

📍 پیپلز پارٹی کے وزراء:
محمد علی اختر، اقبال حسن، راجہ ناصر علی خان، سید جلال، محمد نسیم، سید توقیر مہدی، نیک نام کریم اور ذوالفقار علی مراد۔

📍 استحکام پاکستان پارٹی کے وزراء:
محمد دلپذیر، امان علی، ڈاکٹر اسد شفیق اور انور علی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین کو محکموں کی تقسیم آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جس کے بعد نئی حکومت عملی طور پر اپنے فرائض سنبھالے گی۔

📺 مزید اپ ڈیٹس اور وزارتوں کی تقسیم سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے Gilgit Baltistan News کے ساتھ جڑے رہیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit