District Health Office Ghanche
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Health Office Ghanche, Health/Beauty, Chourbat , Ghanche Gilgit-Baltistan Pakistan, Gilgit.
District Health Office, Ghanche—Serving the people with dedication, ensuring accessible, quality, and equitable healthcare for all, in line with the vision of the Health Department of Gilgit-Baltistan.
07/05/2026
03/05/2026
آج مورخہ 3 مئی 2026 کو محکمہ صحت گانچھے اور ناردرن ایریاز آئی ہسپتال، گمبہ اسکردو کی جانب سے سول ڈسپنسری "چھوار" چھوربٹ میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی آبادی کو معیاری آنکھوں کے علاج کی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
اس کیمپ میں معروف ماہر امراض چشم، ڈاکٹر سید علی جعفری (سینئر کنسلٹنٹ، آسٹریلیا) اور ڈاکٹر کاچو صابر حسین (آئی اسپیشلسٹ، بی ایس ایم گمبہ اسکردو) نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران کل 310 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مزید برآں، 35 مریضوں کو آپریشن کے لیے ناردرن ایریاز آئی ہسپتال، گمبہ اسکردو ریفر کیا گیا، جہاں ان کا علاج مفت کیا جائے گا۔
یہ اقدام محکمہ صحت گانچھے کے دور دراز علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جاری کردہ:
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ،گانچھے
One day free medical camp at ACD Ameerabad Chourbat by DHO Ghanche #
28/04/2026
پریس ریلیز
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گانچھے کے زیر اہتمام آج سول ڈسپنسری امیرآباد، چھوربٹ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد مقامی آبادی کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔
کیمپ میں ڈاکٹر عاشق حسین لغاری (جنرل سرجن)، ڈاکٹر وزیر محمد حسن (آئی اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر ظہیر احمد (ماہر نفسیات) اور ڈاکٹر محمد علی جوہر (ای این ٹی اسپیشلسٹ) نے مریضوں کو مفت معائنہ اور مشاورت فراہم کی، جبکہ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے ڈاکٹر محمد کاظم نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات و سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔ کیمپ کے دوران 435 مریضوں کا مختلف امراض کے لیے معائنہ اور علاج کیا گیا، جبکہ متعدد مریضوں کو سرجری اور مزید علاج کے لیے ٹرشیری کیئر ہسپتالوں کو ریفر کیا گیا۔
یہ میڈیکل کیمپ دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گانچھے کے
عزم کا مظہر ہے، جسے عوام نے سراہا۔
جاری کردہ:
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ،گانچھے
27/04/2026
پریس ریلیز
27 اپریل 2026 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے، ڈاکٹر محمد کاظم نے اے کلاس ڈسپنسری یوگو اور سول ڈسپنسری کھرفق کا دورہ کیا تاکہ صحت مراکز کی صورتحال، سہولیات اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا جا سکے۔ دورے کے دوران صفائی، ادویات کی دستیابی، بنیادی سہولیات اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
اے کلاس ڈسپنسری یوگو میں ادویات کی بہتر اسٹوریج کے لیے نئی شیلفوں کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ زچہ و بچہ مرکز کو جلد فعال بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ای پی آئی کوریج کا بھی جائزہ لیا گیا جو تسلی بخش پائی گئی۔
سول ڈسپنسری کھرفق میں بجلی کی وائرنگ نہ ہونے کے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے ضروری وائرنگ کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ ڈسپنسری کو مکمل طور پر فعال بنایا جا سکے۔
جاری کردہ:
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گانچھے
23/04/2026
محکمہ صحت گانچھے کے تمام ای پی آئی اسٹاف کو ترقی پر دلی مبارکباد۔
یہ کامیابی ویکسین سے قابلِ تدارک بیماریوں کے خلاف آپ کی انتھک محنت اور گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے اور حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کو مضبوط بنانے میں آپ کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
ڈاکٹر محمد کاظم
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے
16/04/2026
ضلع گانچھے میں چار روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) اپریل کامیابی سے مکمل کی گئی۔ مہم کے دوران 20,958 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ 17,737 چھ ماہ سے زائد عمر کے بچوں کو وٹامن اے سپلیمنٹ فراہم کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے، ڈاکٹر محمد کاظم نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس گانچھے
15/04/2026
Congratulations to Dr. Muhammad Ali Johar on his appointment as the first Medico-Legal Officer of Gilgit-Baltistan through FPSC. Wishing him success in his professional responsibilities.
Dr. Muhammad Kazim
District Health Officer, Ghanche
14/04/2026
آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گانچھے، ڈاکٹر محمد کاظم نے سب ڈویژن مشہ برم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری قومی انسدادِ پولیو مہم (NID) کی نگرانی کی اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ ACD کندوس کی دوبارہ تعمیر کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔ حتمی سائٹ کا انتخاب جی بی ڈی ایم اے اور کندوس کے عوام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
دورے کے دوران اہم NID مانیٹرنگ اشاریوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج، ویکسین کی دستیابی، کولڈ چین اور فنگر و ہاؤس مارکنگ چیک کی گئیں ۔
اس موقع پر ایس ڈی او مشابرم شجاعت علی بھی ہمراہ تھے۔ ڈی ایچ او نے تھگس میں زیرِ تعمیر 30 بستروں پر مشتمل ہسپتال، سی ڈی فارول گلشن کبیر اور اے سی ڈی گلشن کبیر کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
ترجمان
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ،گانچھے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Chourbat , Ghanche Gilgit-Baltistan Pakistan
Gilgit
