Huda Fashion Shop
Cosmetics
21/07/2023
ایک اچھے دکان دار کے اوصاف
اس میں شک نہیں کہ دوکاندار کا اچھا ہونا ہر حال میں ضروری ہوتا ہے۔ کوئی بھی دکان دار جس کے اندر اچھے اوصاف موجود نہ ہوں وہ کامیابی کی منزل تک نہیں جا سکتا۔ ہمارے خیال میں دکان دار میں مندرجہ ذیل اوصاف کا ہونا ضروری ہے، جس کے بغیر کامیابی ناممکن ہوتی ہے:
1 اخلاق کریمانہ
جس بھی دکان دار کے اخلاق اعلی ہوں گے، گاہک ان کے پاس ہی چل کر جائیں گے اور سب سے پہلے انہی کی دوکان پر اپنے مطلب کا سامان ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔ یہ قدرتی امر ہے کہ اچھے اخلاق سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔ اس لےے یہ نہایت ضروری ہے کہ دکان دار یا اس کا نمائندہ ہمیشہ کریمانہ اخلاق کا حامل ہو۔
2 اخلاص اور خلوص
اچھے دوکاندار کا اخلاص اور اخلاق سے متصف ہونا نہایت ضروری ہے۔ جو دوکاندار اخلاص والے ہوتے ہیں، گاہک ان کو چھوڑ نہیں پاتے، بلکہ ان کے اخلاص اور اخلاق کی وجہ سے وہ بار بار انہی کی دوکانوں پر جائیں گے۔ گاہک اپنی عزت سمجھتے ہیں کہ وہ لوگ ادب سے بات کرتے ہیں اپنی چیزیں مناسب داموں دینے کی سعی کرتے ہیں۔
3 وقت کا پابند
اگثر دوکاندار اگرچہ اچھے ہوتے ہیں مگر وہ بعض وجوہات کی بنا پر اپنی دوکان وقت پر کھول نہیں پاتے۔ اس وجہ سے وہ اکثر کامیاب نہیں ہوتے، کیونکہ گاہک کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ جب وہ مارکیٹ چلا گیا ہو تو اسے اس دوکان کو کھلا ہوا دیکھنا ہوتا ہے، مگر دوکاندار وقت پر نہیں آتے اور اس کی وجہ سے ایک مخلص گاہک سے دوکاندار محروم ہو جاتا ہے۔
4 مناسب نفع
اچھا دکاندار وہ ہوتا ہے جو کاروبار نفع اور نقصان کی بنیاد پر کرتا ہو اور وہ دھوکا دہی سے خود کو بچاتا ہو۔ بعض دوکاندار بے پناہ نفع لینے کے قائل ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے پاس گاہک بھی کم کم ہی آتے ہیں۔
5 دھوکا دہی سے پرہیز
اچھے دوکاندار اپنے گاہکوں کو ہر گز دھوکے میں نہیں ڈالتے۔ وہ اپنی کوالٹی پر حرف نہیں آنے دیتے۔ وہ اپنے گاہکوں کو اپنے سامان میں کمی بیشی کے بارے میں قبل از وقت اطلاع کر دیتے ہیں۔
6 کمٹمنٹ کا قائل ہو
بعض اوقات دوکاندار اپنے گاہکوں سے کچھ وعدے کر لیتے ہیں جیسے کہ یہ سامان دو دن کے بعد مل جائے گا، مگر جب گاہک اور خصوصاً عورتیں وہ سامان لینے دوبارہ جاتی ہیں اور دوکاندار ان کو معقول جواب نہیں دے پاتے تو وہ ان کو وعدہ شکن تصور کرتی ہیں اور اس کے نتیجے میں وہ دوبارہ ایسے دوکاندار کے پاس نہیں جاتیں، جو کہ دکاندار کا نقصان ہے۔
7 گاہکوں سے اچھا سلوک
گاہکوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، ان کو بیٹھنے کی اچھی جگہ دینا اور ان کو کچھ پینے کو آفر کرنے سے گاہک دلجمعی سے سامان خریدنے پر توجہ دینے لگتے ہیں۔
8 نارمل منافع کا قائل
جو دوکارندار ہمیشہ نارمل منافع پر سامان فروخت کرتے ہیں، ان کے گاہک زیادہ ہوتے ہیں، کیونکہ کسٹمر کو اپنی بچت اور کوالٹی زیادہ پسند آتی ہے۔
جو دوکاندار ایسی خوبیوں سے متصف ہوں گے تو یقینی طور پر کامیاب ہوجائیں گے۔ اگر کسی میں یہ خوبیاں نہ ہوں تو انہیں چاہیے کہ وہ ان خوبیوں کو اپنے اندر پیدا کرے۔ ایسے دوکاندار گھاٹے میں نہیں آتے، بلکہ اپنے ان اوصاف کی بدولت ہمیشہ ہی کامیاب ہو جاتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
G. T. Road
Gujranwala
