Zircon Beauty Salon

Zircon Beauty Salon

Share

your satisfaction is our Pride

30/10/2022
03/11/2021
03/11/2021

Before streaks

21/09/2020

ایمان فا طمہ
مسام صاف کرنے کے لئے
ایک چمچ بیسن میں چار چار کھانے کے چمچ گاجر، ککڑی اور لیموں کا رس شامل کر لیں اور لیپ جیسا بنا کر چہرہ پر لگائیں اور آدھا گھنٹہ خشک ہونے دیں یہ ماسک چہرے کے مردہ مسام کو صاف کر کے جلد کو نئی چمک دیتا ہے

13/09/2020

Special Offer
Bridal package is now only 15000 + one party make up free

18/08/2020

ایمان فا طمہ آئی ڈی ٹیپس 2020
ایکنی، کیل مہاسوں کے خاتمےکیلئے ٹماٹر کا استعمال

ایکنی اور کیل مہاسوں سے پاک، بے داغ جلد کے خواہشمند افراد اگر مہنگی اور کیمیکل سے لبریز مصنوعات کے بے نتیجہ استعمال سے تنگ آچکے ہیں توان کے لیےایک بار ٹماٹر آزمانا شرط ہے ، ٹماٹر کے چہرے پر استعمال کےحیران کُن نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق جِلد پر جتنا کیمیکل مصنوعات کا استعمال کیا جاتا ہے جلد اتنی ہی خراب ہوتی ہے اورچہرے پر عمر سے پہلے جھریاں بھی آنے لگتی ہیں۔چہرے پر قدرتی نکھار ، دیر پا خوبصورتی اور تروتازگی کے لیے جلد کی حفاظت قدرتی چیزوں سے کی جاسکتی ہے جیسے کہ وٹامن سی سے بھر پور آسانی سے دستیاب سبزی ٹماٹر نہایت مفید ہے ۔ٹماٹر چکنی جِلد، ایکنی، کیل اور مہاسوں کے لیے نہایت مفید علاج ہے ، جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق ٹماٹر کا جلد پر استعمال سے جِلد میں سیبم کی افزائش میں کمی واقع ہوتی ہے جبکہ بند مسام کھل جاتے ہیں اور بلیک ہیڈز بننے کا عمل آہستہ ہوجاتا اور جِلد کی صحت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ٹماٹر کے جلد پر استعمال سے رنگت حیرت انگیز طور پر صاف اور نکھر جاتی ہے ، ٹماٹر کا استعمال دنوں میں مثبت نتائج دیتا ہے جبکہ اس کے استعمال کا کوئی نقصان بھی نہیں ہے ۔بےداغ ، صاف ستھری جلد کے لیے ٹماٹر کا استعمال کیسےکیا جائے ؟

چہرے پر ٹماٹر کا مساجچہرے پر ٹماٹر کا بہترین استعمال مساج کرنا ہے، ٹماٹر کی کاشیں کاٹ کر اسے چہرے پر براہ راست مَلیں ، اس سے جلد میں خون کی ترسیل کا نظام تیز ہوتا ہے ، چہرے پر مساج کے بعد 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، 15منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں اور صاف کر لیں۔چہرے پر ٹماٹر کے مساج سے جلد چمکدار اور بے داغ ہو جاتی ہے ، ٹماٹر سے جلد پر مساج کے نتیجے میں ایکنی کا خاتمہ بھی ہوتا ہے ۔ٹماٹر ، بیسن اور دہیآئلی جِلد کے لیے ٹماٹر کا استعمال بہترین ثابت ہوتا ہے، اگر اس میں بیسن اور دہی بھی ملالیا جائے تو اس کے نتائج میں تیزی آ جاتی ہے ۔صاف اسکن حاصل کرنے کے لیے دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا پسا ہوا گودا، ایک کھانے کا چمچ دہی اور بیسن ایک ساتھ اچھی طرح سے ملالیں، اب ماسک کو چہرے پر 20 سے 30 منٹ کے لیےلگا کر چھوڑ دیں، اب ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے اسے ٹھنڈے پانی سے دھو کر چہری صاف کر لیں ۔اس عمل کو ہفتے میں 2کم از کم 2بار دہرائیں۔کھیرےا ور ٹماٹر کا استعمالکیلوری فری کھیرا اور ٹماٹر کو کو بطورسلا اپنی غذا میں بھی استعمال کریں، کھیرے اور ٹماٹر کا ماسک بنانے کے لیے انہیں علیحدہ علیحدہ پیس لیں اور بعد میں دونوں کو ملا لیں، اب اس ماسک کو چہرے پر ہفتے میں 2 سے 3 بار صاف دھلے ہوئے صاف چہرے پر ایک گھنٹے تک لگائیں، بعد ازاں ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر صاف کر لیں ۔

09/08/2020

الائچی کو پیس لیں اور اس میں صرف یہ ایک چیز ملا کر چہرے پر لگائیں ۔۔۔۔ ایسا فائدہ ہوگا کہ یہ ٹپ سب پوچھیں گے

خوشبودار الائچی نہ صرف ٹھنڈی ہوتی ہے بلکہ کھانوں میں بھی خوب ذائقہ بناتی ہے۔ الائچی کے فائدے تو آپ جانتی ہی ہوں گی مگر اس کا فیس پیک آپ نے شاید ہی استعمال کیا ہوگا۔ الائچی میں پوٹاشئیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو اس کو نہ صرف صحت بلکہ جلد کے لیئے بھی مفید بناتا ہے۔ ٹپ: • چار الائچیوں کو پیس کر آپ اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس کو ایک پیالی میں رکھ لیں۔ • اب اس میں چار چمچ ٹھنڈا دودھ اور ایک لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور کچھ دیر کے لیئے چھوڑ دیں۔ • اب اس فیس پیک کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے دیں۔ اگر آپ کے چہرے پر دانے ہوں تو اس کو رگڑیں نہیں۔ • خشک ہو کر یہ جھڑنے لگے تو سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ یہ آپ کو تازگی بھی پہنچائے گا اور گرمی میں جلد کے آئل کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد بھی کرے گا

17/07/2020

ایمان فا طمہ آئی ڈی ٹیپس

کیا فیشل جِلد کیلئے واقعی اچھا ہوتا ہے؟

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی نرمی اور ملائمت کم ہوتی جاتی ہے اور ایسا عموماً غیرمتوازن غذا اور جِلد کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین کا خیال ہے کہ فیشل یعنی چہرے کا مساج، حفظانِ صحت کے لیے بہت ضروری ہے،کیونکہ چہرے کی خوبصورتی برقرار رکھنے اور خوبصورتی کو بحال کرنے میں مساج اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ آپ کے چہرے کے اطراف جمع شدہ غیر ضروری مواد کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔فیشل مساج کے بے شمار فوائد ہیں۔
فیشل کے فوائدفیشل کرنے سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ تازگی بھی ملتی ہے۔اس سے چہرے پر ایک خاص چمک پیدا ہوتی ہے۔چہرے پر جُھریاں نہیں پڑتیں۔مساج کرنے سے دوران خون چہرے کی جانب بڑھتا ہے، جس سے چہرے کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور جِلد کی نشوونما بہتر طور پر ہوتی ہے۔ مساج، چہرے کی خوبصورتی کو بڑھاتا اور بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے۔ فیشل مساج کے ذریعے چہرے سے مہاسوں اور دیگر داغ دھبوں کو دور کرنے کے علاوہ چہرے کی سیاہ کیلوں کو بھی نکالا جاسکتاہے۔ مساج چہرے کے پٹھوں یا مسلز کو مضبوط کرتا ہے۔جِلد میں موجود گردوغبار کو باہر نکالتا اور مہاسے اور کیلوں کے نکلنے کے عمل کو روکتا ہے۔فیشل دراصل جِلد کو نرم کرنے کا ایک سادہ سائنسی طریقہ یا ہنر ہے، جو جِلد کو تروتازہ کرنے کے ساتھ چکنائی اور پسینہ پیدا کرنے والے گلینڈز کے عمل کو بہتر کرتا ہے۔چہرے کو مناسب چکناہٹ کے ساتھ تازہ اور ٹھنڈا رکھتا ہے۔ سخت وکھردری جِلد کو نرم اور لچکدار بناتا ہے۔ جِلد کے مسائل کی ایک عمومی اور بنیادی وجہ پانی کا کم استعمال ہے ۔جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ چائے،کافی اور جوس وغیرہ پانی کا نعم البدل ہوسکتے ہیںاور جسم کے لیے پانی کی ضروری مقدار کو پورا کرتے ہیں، وہ قطعاً ًغلط ہیں کیونکہ تازہ پانی کا کم استعمال ہی جِلد کی خرابی کی بڑی وجہ ہے، جس کے بعد خرابیاں بڑھتی ہی چلی جاتی ہیں۔فیشل کروانے کی عمرجہاں تک فیشل کا آغاز کرنےکی صحیح عمر سے متعلق سوال ہے تو اس کے لیے عمر کا کوئی تعین نہیں ہے، تاہم فیشل مساج 25سال کی عمرکے بعد کرنا چاہیے کیونکہ اس سے پہلے جِلد پختہ نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے مساج چہرے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کچھ ماہربیوٹیشنز کا کہناہے کہ فیشل مساج کروانے کی عمرکم از کم 20سال ہوتی ہے مگر فیشل کے لیے چہرے کی جِلد کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔فیشل کیسے کریں؟عموماً خواتین فیشل کروانے پارلر جاتی ہیں لیکن اگر آپ چاہیں تو گھر پر بھی فیشل کر سکتی ہیں۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ فیشل چار مرحلوں پر مشتمل ہوتا ہے۔سب سے پہلے چہرے کا مساج کیا جاتا ہے ۔ اس کے بعد چہرے کو بھاپ دی جاتی ہے، پھر کلینزنگ کی جاتی ہے اور آخر میں جِلد کی مناسبت سے ماسک لگایا جاتا ہے۔ ایک ماہر بیوٹیشن کا کہنا ہے کہ فیشل مساج کا آغاز ہمیشہ کلینزنگ سے ہوتا ہے۔کلینزنگ گھر پر بھی ہوسکتی ہے لیکن بہتر ہے کہ کسی پروفیشنل سے کروائی جائے کیونکہ وہ آپ کی جِلد کو بہتر طور پر جان کر درست طریقہ اختیار کرے گی۔اس کے بعد اسکن ٹوننگ ہوتی ہے، جس میں چہرے اور گردن کے اطراف ہاتھوں کی حرکات سے خون کی گردش میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ان حرکات سے خون کی گردش میں اضافے کے ساتھ ساتھ چہرے کی چکنائی کے خاتمے میں بھی مدد ملتی ہے،جِلد نرم ہوجاتی ہے اور چہرہ بہت حد تک تازہ دم ہوجاتا ہے۔ مساج درج بالا ترتیب سے کریں اور ہر مرحلے کو تین مرتبہ کریں۔ جب تمام مراحل مکمل ہوجائیں تو ایک راؤنڈ مکمل ہوگا۔اس طرح پانچ مرتبہ یہ عمل دہرائیں۔مساج مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ چہرے کو بھاپ دینے کا ہے۔اس مقصد کے لیے پارلرز میں تو مشینیں موجود ہوتی ہیں لیکن گھر میں بھی بھاپ لی جاسکتی ہے۔وہ اس طرح کہ ایک کُھلے برتن میں خوب گرم پانی ڈالیں اور اس کے اوپر چہرہ جھکادیں،سر کو کسی تولیے سے ڈھانپ دیں تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے اور صرف چہرے کو لگے۔چونکہ بھاپ لینے سے مسامات کھل جاتے ہیں، اس لیے آپ دیکھیں گی کی جِلد کا تمام میل کچیل صاف ہورہا ہے۔ناک اور تھوڑی پر بلیک ہیڈزہوں تو انہیں ٹیوزر (Tweezer)کی مدد سے نکالیں،چہرہ صاف ہوجائے گا۔ اب ڈیپ کلینزنگ کریں۔ڈیپ کلینزنگ کے لیے بازار میں کئی قسم کے اسکرب بآسانی دستیاب ہیں۔اسے چہرے پر نقطوں کی شکل میں لگائیں اور چہرے پر چند قطرے پانی ڈال کر پانچ منٹ تک مساج کریں۔ آخری مرحلہ ماسک لگانے کا ہے۔اس سے نہ صرف چہرے کے کھلے مسامات بند ہوجاتے ہیں بلکہ جِلد چمکدار اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ماسک گھریلو طریقوں سے بھی بنائے جاسکتے ہیں۔اپنی جِلد کی مناسبت سے ماسک کا انتخاب کریں۔ماسک پورے چہرے پر لگایا جاتا ہے، ماسوائے آنکھوں اور ہونٹوں کے۔اس دوران نہ بات کریں اور نہ چہرے کو کو ئی اور حرکت دیں۔جسم کو بالکل ڈھیلا چھوڑ کر آنکھیں بند کر کے لیٹ جائیں۔ آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے یا پھر نرم روئی، ٹھنڈے پانی یا عرق گلاب میں بھگو کر رکھیں۔ جب ماسک خشک ہوجائے تو اسے تھوڑی سے اوپر کی جانب کھینچ کر اُتاردیں۔یہ آپ کے چہرے کی شیپ میں نکل جائے گا۔بعض ماسک ایسے ہوتے ہیں، جنہیں اُتارنے کے لیے چہرہ دھویا جاتا ہے۔اس کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کریں۔آخر میں چہرے پر ٹونر لگائیں۔فیشل کا عمل مکمل ہوگیا۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Near Aisha Masjid Madina Colony
Gujranwala
0000