Sara Ashraf Entrepreneur.

Sara Ashraf Entrepreneur.

Share

Bussiness and life style coach. work on women empowerment..

25/05/2023

کبھی بھی خود کو کم تر نہ سمجھیں کیونکہ 10 روپے کا پین بھی 5 کروڑ کا چیک سائن کرنے کی طاقت رکھتا ہے..

✨💫 Change your time
جب اپ رسک لے کر کوئی کام شروع کرتے ہیں تو کامیابی مل ہی جاتی ہے ۔
زیادہ سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے کہ آپ ناکام ہوجائیں تو کم از کم تجربہ تو ملے گا نا ۔ اسلام علیکم صبح بخیر زندگی ⚘️⚘️

24/12/2022

*اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰه وبرکاتہ*

*صبح بخیر زندگی*

*کامیابی یہ ھے کہ آ پ پرعزم رہے اور ایکشن لے ۔۔

کچھ لوگ خیالی پلاؤ مطلب صرف سوچتے ھیں ۔۔ اور ایکشن نہیں لیتے۔۔ یا صرف خواہش کر لیتے ھیں کہ ایسا کرنا ہے، پر کرتے نہیں ۔۔
لہذا
زندگی میں جو بھی کرنا ہے ۔۔ پرعزم رہ کر عملی طور پر کام کریں۔۔

کامیابی نام ہے آپکے پرعزم اعمال کا..

14/12/2022

آج میں نے کہنا تھا

کہ جن لوگوں کو آپ پسند کرتے ہیں ، جن لوگوں سے آپ متاثر ہوتے ہیں ، جن لوگوں کی باتوں سے سیکھتے ہیں ، جن لوگوں کے لفظوں کا اثر آپ کی زندگیوں پر باقی رہ جاتا ہے ، ایسے لوگوں کے لیے ڈھیر ساری اور خوب ساری دعا لازمی کر دیا کریں

آپ ان کے اجر کو اللہ کے سپرد کر دیں کہ اللہ جی ! آپ تو زمین و آسمان کے خزانوں کے مالک ہیں ، جو اجر آپ فلاں شخص کو دے سکتے ہیں میرے چند لفظوں کی تو اس کے آگے کوئی بساط نہیں تو آپ فلاں شخص کو آسمانوں میں مشہور کر دیں ، زمین والوں کے شر سے بچا لیں۔
کیونکہ دعا سے بہتر کوئی تحفہ نہیں ہے جو آپ کسی کو دے سکیں ۔
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا ۔

22/11/2022

جب بھی آنلائن ارننگ کی بات جاتی ہے تو رابطہ بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن جب انھیں کام بتایا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ یہ ہم سے نہیں ہوگا ۔

ایک بات یاد رکھیں کام چاہے کوئی بھی ہو آنلائن یا آف لائن پہلے اسے سیکھنا پڑتا ہے ،اسے وقت دینا ہوتا ہے اس پہ محنت کرنی ہوتی ہے تب کہیں جا کے اس سے کوئی فائدہ ملتا ہے ۔ کامیابی راتوں رات نہیں ملتی ۔

زندگی میں کچھ بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتا ،حاصل کرنا پڑتا ہے اسے جیتنا ہوتا ہے ۔

21/11/2022

تمہارے اور تمہاری کامیابی کیدرمیان ایک بہت بڑا پہاڑ ہے جس کا نام ہے "کل"۔۔۔۔
میں کل یہ کروں گا،
میں کل سے محبت سٹارٹ کروں گا،
میں کل سے شروعات کروں گا،
بس کل سے میں نے اپنی زندگی کو ایک نیا موڑ دینا ہے،
وہ کل بھی نہیں آتا کیونکہ کامیابی کی شروعات آج اور ابھی سے ہوتی ہے،💯۔۔
کل نے تو ابھی آنا ہے مگر آج کو تم کل کے انتظار میں ضائع کررہے ہو، بغیر کچھ کیے اچھے وقت اور کل کا انتظار کاہل لوگ کرتے ہیں 💯،
زندگی کی حقیقت آج ہے جس میں تم سانس لے رہے ہو💯
اس آج کو ایسا گزارو جسکی وجہ سے تمہارا کل آسان ہو جائے ،

16/11/2022

زندگی میں learning نہ تو سستی ہے اور نہ ہی آسان۔۔۔

اسکی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے

کبھی قیمتی وقت کی صورت میں

تو کبھی پیسے کی شکل میں

اپنی نیند ،سستی ، فراغت اور عیش کو قربان کر کے

بڑے خوابوں کو پانے کے لیے چھوٹی چھوٹی خواہشات کی قربانی دینی پڑتی ہے ۔

# #

11/09/2022

آج آپ کے پاس موقع ہے اپنا کل سنوار لیں ،
کہیں ایسا نا ہو کہ کل بس ہاتھ ہی ملتے رہ جائیں

05/09/2022

*جو اپنی ٹیم بنانے میں کامیاب ہوگیا چاہے ایک سال لگ جائے وہ خود تو کامیاب ہوہی جائے گا اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ کامیاب ہوجائیں گے ۔ جو ہمت ہار گیا وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے گا جو جہد مسلسل کرتا رہا وہ ناکام نہیں ہوسکتا۔۔۔۔ کامیابی کی پہلی سیڑھی کوشش ہے ، پھر کوشش سے غلطی ، پھر غلطی سے تجربہ اور تجربے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے 🤝💐..*

16/07/2022

🔍 *اچھی زندگی کا فارمولا* 🔎

*بہانے* بنانا چھوڑئیے یہاں ایک ہی زندگی گزارنی ہے تو کیوں نہ بہترین ہو۔

1۔ *پیسے نہیں ہیں۔۔۔*
تو انھیں ضائع کرنا چھوڑ دیجیے، کاروبار کے مواقع ڈھونڈئیے۔۔۔ روزانہ کچھ نہ کچھ کمائیے۔

2۔ *وقت نہیں ہے۔۔۔*
تو ٹی وی اور غیر ضروری سوشل میڈیا دیکھنا بند کر دیجیے، جتنا وقت ہے اسے ویلیوایبل بنائیے۔

3۔ *تھک گئے ہیں۔۔۔*
تو آرام کیجیے، اپنی نیند پوری کیجیے، اٹھ کر نئے جوش و جذبے سے شروع ہو جائیے۔

4۔ *جسمانی عوارض کا شکار ہیں۔۔۔*
تو ورزش کیجیے، محنت کیجیے، کچھ نہ کچھ کرتے رہیے۔۔۔ ٹک کر نہ بیٹھیے۔

5۔ *الجھنوں کا شکار ہیں۔۔۔*
تو سوچ سمجھ کر بلکہ پھونک پھونک کر قدم رکھیے، لیکن رکنے کا نام نہ لیجیے۔۔۔ مشاورت کیجیے۔

6۔ *علم نہیں ہے۔۔۔*
تو اپنی پسند کا علم حاصل کیجیے، مشق کیجیے، عمل کیجیے۔۔۔ آپ دوسروں سے ممتاز ہو جائیں گے۔

7۔ *کچھ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔*
تو اپنے خ*ل اور ماحول سے باہر نکلیے۔ کائنات بہت وسیع ہے۔۔۔ آپ ستاروں پر کمندیں ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

8۔ *ہمت نہیں ہے۔۔۔*
تو کوشش کر کے اپنے اندر حوصلہ پیدا کیجیے، خود کو تھپکی دیجیے۔ سارے زیرو سے ہیرو ہی بنتے ہیں۔

9۔ *لوگ کیا کہیں گے؟۔۔۔*
یہ فکر چھوڑیں گے تو آپ آزاد اور ہلکے پھلکے ہو جائیں گے۔

10۔ *کوئی دوست نہیں ہے۔۔۔*
تو اپنے پیارے دوست کو منائیے، وہی جو آپ کی کیئر کرتاہے اور آپ سے کیئر چاہتا ہے، اسے کیئر دیجیے، شاید وہ اسی انتظار میں ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gujranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Gujranwala
38040

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00