Hadi Writes
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hadi Writes, Health/Beauty, Hafizabad.
25/09/2022
تاریخ دور خلافت میں ایک واقعہ لکھا ھے کہ ایک بوڑھی عورت دربار خلافت میں حاضر ھوٸی اور عرض کرنے لگی امیرالمومنین کافی دن ھوگٸے میرے گھر میں کیڑے مکوڑے نہیں آتے امیرالمومنین نے کہا کہ آپ اپنا پتہ دیجٸے اپکی شکایت ختم کر دی جاٸےگی عورت کے جانے کے بعد دربار میں موجود تمام لوگوں نےتجسس کی نظروں سے امیرالمومنن کو دیکھا اور کہا امیرالمومنین یہ کیسی شکایت تھی اور اس کو کیسے دور کیا جاٸے گا امیرالمومنین کی آواز پورے دربار میں گونجی کہ امیر بیت المال اس عورت کے گھر پہنچنے سے پہلےپہلے اسکے گھر میں کجھور شہد جو اور زیتون بھجوا دو پھر دربار سے محاطب ھوٸے کہ جس گھر میں آناج ہی نہ ھو اس گھر میں کیڑے مکوڑوں کا کیا کام۔
یہ باکمال فہم وفراست کے مالک امیرالمومنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ تھےاور یہ تربیت سید مصطفی حضرت مُحَمَّد ﷺ کا نتیجہ ھے جہاں ایک عورت کی سفید پوشی اورپردہ نشینی کو سلام پیش کرنے کو دل چاھتا ھے وہاں خلیفہ وقت عمر رضی اللہ عنہ کی فہم وفراست بھی قابل تحسین ھے۔
یہ شان ھے خدمت گاروں کی
سرکار کا عالم کیا ھو گا....
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Hafizabad
