Kapla Muslim Eleven

Kapla Muslim Eleven

Share

Cricket

13/04/2026

كالیلاڑ طوفان کو کولال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ھیں۔

12/02/2026

کمالِ ضبط سے یہ مرتبہ پایا ہے شبنم نے
‎کہ اب ہنستی ہے کلیوں پر تو روتی ہے ستاروں پر

‎نام جاوید اقبال، پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر اور اخلاق کے معاملے میں اعلیٰ کردار کے مالک ہیں۔ مگر ان کی اصل پہچان ان کی سریلی آواز اور دل موہ لینے والی کمنٹری ہے، جو سننے والوں کے دلوں میں گھر کر جاتی ہے۔
‎ایک بہترین کمنٹیٹر وہ ہوتا ہے جو صرف میچ کی تفصیل بیان نہیں کرتا بلکہ اپنے الفاظ کے ذریعے میدان کا ہر منظر سننے والوں کے دلوں تک پہنچا دیتا ہے۔ اس کی آواز میں جوش، انداز میں سادگی اور الفاظ میں تاثیر ہوتی ہے۔ وہ ہر گیند، ہر شاٹ اور ہر وکٹ کو اس انداز میں بیان کرتا ہے کہ سننے والا خود کو میدان میں موجود محسوس کرنے لگتا ہے۔
‎بہترین کمنٹیٹر کو کھیل کی گہری سمجھ ہوتی ہے۔ وہ حالات کے مطابق اپنی آواز کے اتار چڑھاؤ سے میچ کی سنسنی کو دوبالا کر دیتا ہے۔ کبھی اس کے الفاظ جوش بڑھاتے ہیں اور کبھی نرمی سے کھیل کی خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس کی کمنٹری نہ صرف معلوماتی ہوتی ہے بلکہ دل کو چھو لینے والی بھی ہوتی ہے۔
‎ایک اچھا کمنٹیٹر اپنی زبان، لہجے اور انداز سے شائقین کے دل جیت لیتا ہے۔ وہ میچ کو محض کھیل نہیں رہنے دیتا بلکہ اسے ایک یادگار لمحہ بنا دیتا ہے۔ بلاشبہ ایک بہترین کمنٹیٹر کھیل کی روح کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
‎ ڈاکٹر صاحب کے پاس پچھلے پندرہ سالوں کی کرکٹ کا قیمتی ریکارڈ محفوظ ہے، جسے وہ موقع کی مناسبت سے اس خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہیں کہ کمنٹری میں مزید جان پڑ جاتی ہے۔ ان کی باتوں میں ماضی کی یادیں، دلچسپ حقائق اور سنسنی خیز لمحات شامل ہوتے ہیں، جو سننے والوں کو میچ کے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں۔
‎اپنے علاقے کے پسندیدہ کومنٹیٹر کو مینشن کریں .

08/02/2026

2026 کا میلا لونڈیا کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے اختتام کو پہنچا۔جس میں پچاس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔لیکن فائنل میچ چڑونہ الیون برادر اور امڑائ بالا کرکٹ ٹیموں کے ما بین کھیلا گیا۔جس میں فائنل کا ونر ٹیم ایک بار پھر امڑائ بالا کی رھی۔جو پچلے سال کی طرح اس سال بھی ناقابل شکست رہی۔فائنل میچ میں امڑائ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوے مقررہ 10 اور میں 173 رن کا مشکل پہاڑ جیسا ٹارگٹ سٹ کیا۔جس میں سکندر نے اچھی بلے بازی کی اور 60 رن بناۓ ۔
ٹارگٹ کا تعاقب کرتے ہوے چڑونہ الیون برادر کی ٹیم مقررہ 10 اورمیں صرف 3 رن سے میچ ہار گئ۔قسمت کی دیوی امڑائ بالا کی ٹیم پر مہربان تھی۔الیون برادر کی طرف سے نعیم لفٹی نے سر توڑ کوشش کی۔98 رن کی ناقابل شکست اننگ کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو نہ جتوا سکی۔جب آخری اور میں 14رن درکار تھے تو امڑائ کے کپتان ماجد نے اپنے سینیئر کھلاڑی سجاد کو گیند تھما دی۔اس کے سامنے نعیم جیسابیٹسمین بلکل بے بس تھے آخری گیند پر میچ ایک سٹوک کی دوری پر تھا صرف 6رن درکار تھے۔نعیم نے شاٹ ضرور کھیلا لیکن بونڈری لائن تک نہیں پنچا سکی۔اور یو جیت کا نوالہ الیون برادر کی ٹیم سے چین لیا۔ ایک اچھا فائنل میچ شائقین کرکٹ کو دیکھنے کو ملا۔ کپلا مسلم الیون کی طرف سے امڑای بالا کو بہت بہت مبارک ہو
😭

02/02/2026

آج بات کرتے هے واجد بنٹو کے بارے میں چنی بہار الیون سے تعلق رکھنے والا جوکہ کسی بھی تعریف کے محتاج نهیں هے یادرهے که واجدبنٹو نے لونڈیا کرکٹ گراونڈ کلیلاڑ ٹورنمنٹ میں بہار الیون چنی کی نمائمندگی کی تھی اور پھر شروع سے لیکر آخرتک هر میچ میں هر ٹیم کے سامنے وه دیوار بن کر کریز پر کھڑے رہتےاور 2میچوں freequterfinl اور quterfinl دونوں میچوی میں ناقابلی شکست سنیچری سکور کیا 230 رنزبناۓ اور انکے انگیز میں29 چکے شامل ھے اور اپنے ٹیم بہار الیون چنئ کو سیمی فائنل کلیے کو لیفای کیا ۔ واجد بنٹو ضلع صوابی اور گدون امازی کا برینڈ هے
کپلا مسلم الیون کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو

17/01/2026

tomorrow Inshallah Big Matches

05/01/2026

03/01/2026

ستم گر خوشی منانے والوں سحر کے تیور بتا رہے ہیں
‎ابھی تو اتنی گھٹن بڑھے گی کہ سانس لینا عذاب ہوگا
‎سکوت سحر میں بسنے والوں سکوت کا مزاج سمجھو
‎جو آنے کا دن سکون سے گزرا تو کل کا موسم خراب ہوگا
‎(جاوید اقبال)
‎لونڈیا کرکٹ گراؤنڈ میں جاری حالیہ ٹورنامنٹ ان دنوں شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جہاں کپلا مسلم الیون کے مایہ ناز بلے باز سعید الرحمن نے اپنی جادوئی بیٹنگ سے دھوم مچا دی ہے۔ پہلے میچ میں 96 جبکے دوسرے میں 47 رنز کی بہترین اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو فتوحات سے همكنار کیا ۔
‎سعید الرحمن کی انفرادیت صرف ان کی بلے بازی تک محدود نہیں ہے۔ وہ جہاں میدان میں ایک جارحانہ بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں، وہیں کھیل کے قوانین پر گہری نظر رکھنے کی وجہ سے ایک بہترین امپائر کے طور پر بھی اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔
‎کھیل کی مہارت سے ہٹ کر، سعید الرحمن اپنے عمدہ اخلاق اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں میں یکساں مقبول ہیں۔ میدان کے اندر ہو یا باہر، ان کی عاجزی اور سادگی انہیں ایک حقیقی سپورٹس مین بناتی ہے۔

01/01/2026

Tomorrow inshallah

Photos from Kapla Muslim Eleven's post 25/12/2025

New Kit of Kapla Muslim for Amazai premier league 2k25/26

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Haripur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Nara Amazai
Haripur