Page of Abdulwakeel abbasi

Page of Abdulwakeel abbasi

Share

haripur Hazara

18/10/2021
14/10/2021

like share me

13/10/2021

نماز کو درست طریقے سے پڑھنا سیکھئے۔

12/10/2021

ہری پور شہر کی بنیاد1821ء میں سکھ جنرل ہری سنگھ نلوہ نے فوجی نقطہ نظر سے رکھی۔ ہری پور شہر میں ایک قلعہ تعمیر کیا گیا جس کی دیواریں 4 میٹر چوڑی اور16 میٹر اونچی تھیں۔ قلعہ میں داخل ہونے کے لیے چار دروازے تھے۔ ہري پور کا نام رنجيت سنگھ کے ايک سِکھ جرنيل ہری سنگھ نالوا کے نام پر رکھا گيا۔ ہری پور تحصيل کو يکم جولائی 1992ء ميں ضلع کا درجہ دے کر ضلع ايبٹ آباد سے علیحدا کر دياگيا۔
جغرافیہ کے لحاظ سے یہ شہر اسلام آباد سے 65 کلومیٹر اور ایبٹ آباد سے 35 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اس ضلع کو جغرافيائی محلِ وقوع کے لحاظ سے کليدی حيثيّت حاصل ہے۔ کيونکہ يہ ضلع ہزارہ ڈویژن اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مابين ايک پھاٹک کا درجہ رکھتا ہے۔ دنيابھر ميں مٹی کا بنا ہوا سب سے بڑا بند تربیلا بند اسی ضلع ميں دریائے سندھ پر تعمير کيا گيا ہے۔ يہ ڈيم 2200 ميگاواٹ بجلی پيدا کرتا ہے۔ صنعتی لحاظ سے ہری پور صوبہ خیبر پختونخوا ميں بڑ ا ضلع ہے بڑے بڑے صنعتی يونٹ جيسے ٹيليفون فيکٹری، ہزارہ فرٹيلائزر، پاک چائنا فرٹيلائزر، تربيلا کاٹن ملز اور کئی اُونی کارخانے قائم ہيں۔ علاوہ ازيں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ميں کئی چھوٹے بڑے کارخانے لگائے گئے ہيں۔ ان صنعتوں کي وجہ سے يہ ضلع ملکي سطح پر معاشی ترقی ميں ايک اہم کردار ادا کر رہاہے۔ ہری پور نے جہاں درميانی اور بڑی صنعتوں کے قيام ميں اہم پيش رفت کی ہے وہاں زرعی ميدان ميں بھی اس کاکردار قابلِ ستائش ہيں۔ یہ ضلع خاص کر سبزی اور پھل نہ صرف پشاور بلکہ اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کو بھی مہياکرتا ہے۔ پشاور سے اسلام آباد موٹر وے اور غازی بروتھا بند پراجيکٹ کے قيام سے ضلع کی سماجی اور معاشی ترقی مزيد يقينی ہونے کا امکان ہے۔

12/10/2021

بادشاہی مسجد:
پاکستان کی مشہور اور خوبصورت مساجد
بادشاہی مسجد کا شمار پاکستان کی نامور مساجد میں ہوتا ہے، بادشاہی مسجد مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے 1673 میں لاہور میں تعمیر کروائی تھی، یہ قدیم مسجد مغلوں کے دور کی ایک بڑی مسجد ہے اور اب یہ مسجد پاکستان کے شہر لاہور کی پہچان بن چُکی ہے۔اِس مسجد کا فنِ تعمیر بھارت میں تعمیر ’جامع مسجد دلی‘ سے ملتا جلتا ہے کیونکہ جامع مسجد دلی اورنگزیب عالمگیر کے والد شاہ جہاں نے 1648 میں تعمیر کروائی تھی۔بادشاہی مسجد دُنیا کی پانچویں بڑی مسجد ہے، ملک بھر کے علاوہ دُنیا بھر سے بھی کافی تعداد میں سیاح بادشاہی مسجد کو دیکھنے آتے ہیں۔شاہ جہاں مسجد ، ٹھٹھہ:

11/10/2021

پاکستان میں کچھ مساجد اپنے فن تعمیر، خوبصورتی اور تاریخ کی وجہ سے مشہور ہیں اور اپنی مثال آپ ہیں۔ ان میں سے چند مساجد کے بارے میں معلومات درج ذیل ہیں:فیصل مسجد:
پاکستان کی مشہور اور خوبصورت مساجد
فیصل مسجد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں زیرِ تعمیر ہے جسے ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، فیصل مسجد کی تعمیر کا آغاز 1976 میں ہوا تھا جب کہ اِس مسجد کی تعمیر 1986 میں مکمل ہوئی تھی۔ اِس مسجد کو عرب بیڈوین خیمےکی طرح ڈیزائن کیا گیا اور اِس کی تعمیر میں اُس وقت کے سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ فیصل بن عبدالعزیز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔سعودی بادشاہ، شاہ عبد العزیز نے مسجد کی تعمیر کے لیے مالی اعانت بھی فراہم کی تھی اور تقریباً 10 ملین سعودی ریال کی لاگت سے یہ منصوبہ تیار ہوا تھا، سعودی بادشاہ، شاہ فیصل بن عبدالعزیز کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اِس مسجد کا نام ’فیصل مسجد‘ رکھ دیا گیا تھا اور ساتھ ہی اِس مسجد کی سڑک کا نام بھی ’شاہ فیصل بن عبد العزیز‘ رکھا گیا تھا۔فیصل مسجد 5000 مربع میٹر پر محیط ہے اور اِس مسجد میں بیک وقت تقریبا 3 لاکھ نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں، یہ مسجد 4 بڑے میناروں اور ایک بڑے تکونی خیمے پر مشتمل ہے جبکہ دیگر مساجد کی طرح اِس مسجد کا کوئی گنبد نہیں ہے، اِس مسجد کے مینار ترکی کی مساجد کے میناروں کی عکاسی کرتے ہیں اِس لیے یہ مینار عام میناروں کے مقابلے میں باریک ہیں۔مسجد کے اندر ایک بڑا خوبصورت فانوس بھی نصب ہے اور مسجد کی دیواروں پر قرآنی آیات بھی تحریر کی گئی ہیں، اِس مسجد کا فنِ تعمیر عربی اور ترکی فنِ تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

11/10/2021

مدینہ منورہ

مدینہ منورہ میں گنبد خضراء کا دلکش منظر
مدینہ جزیرہ نمائے عرب کے اصلی و مذہبی شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر ہجرت نبیؐ سے قبل یثرب کہلاتا تھا۔ مدینہ حجاز کے علاقہ میں واقع مقدس شہر مکہ کے شمال مشرق میں واقع ہے اور مکہ سے اس کا فاصلہ 450 کلومیٹر ہے۔ مدینہ اسلامی حکومت کا پہلا دار الحکومت ہے اور رسول اللہؐ کا مرقد شریف (حرم رسول اللہؐ)، مسجد النبی اور قبرستان بقیع وغیرہ اسی شہر میں واقع ہیں۔ مدینہ کے یہودیوں کے ساتھ رسول خداؐ کی جنگ، واقعۂ حرہ (یزید کا اس شہر پر حملہ) اور عباسی سلطنت کے خلاف نفس زکیہ کا قیام، اس شہر میں رونما ہونے والے اہم تاریخی اور سیاسی واقعات میں سے ہیں۔

06/10/2021

is video ko bhi like karo share karo Sara din gane share karte ho asal suab ye kam hai

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Haripur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Haripur