Hina_Shah
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hina_Shah, Health/Beauty, Hyderabad sindh pakitan, Hyderabad.
28/11/2022
وقت نہیں رکتا لیکن کہیں نہ کہیں ہم رک جاتے ہیں۔۔۔سرخ اینٹوں سے بنے کسی آنگن میں۔۔۔کہیں باورچی خانے میں چولہےکے پاس دھری پیڑھی پر۔۔۔یا کسی چھت پر لیٹے تارے گنتے۔۔۔
ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ کب لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں۔۔۔کوئی چاۓ کی پیالی ایسی ہوتی ہے جس کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی۔۔۔
کوئی سرگوشی ،کوئی مسکراہٹ ، کوئی مہک ، کوئی قہقہہ ، کوئی آنسو ، کوئی سناٹا ، تمام عمر کے لئے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے۔۔۔
پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل امر ہے۔۔۔
جبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے__!!
25/09/2022
تمہارا مقابلہ کسی اور سے نہیں خود تمہی سے ہے خود کو دیکھو اور بتاؤ آخری سال جو برائیاں تم میں تھیں وہ اب ہیں ؟ کسی کے تلخ لہجے نے تمہارے اخلاق کی مٹھاس تو نہیں نہ چھین لی ؟ تمارے اندر کیا مثبت تبدیلی آئی ؟ تم نے اپنی غلطیوں سے کیا سیکھا ؟ یا اب بھی تم وہی غلطیاں دہرانے کے حق میں ہو ؟ تمہارا اللہ سے تعلق کیسا تھا اور اب کیسا ہے ؟ خود کا موازنہ کسی اور سے نہیں خود اپنے ساتھ کرو تمہیں پتہ چل جائے گا تم جیت رہے ہو یا ہار رہے ہو۔۔۔🌸♥️
21/09/2022
واشنگٹن کے میٹرو اسٹیشن پر وائلن بجاتے ایک شخص کی تصویر..!
اسے ایک سوشل تجربے کے لیے سی سی ٹی وی سے دیکھا جا رہا تھا۔ یہ شخص راہگیروں کے لیے تقریباً 45 منٹ تک مشہور میوزک بجاتا رہا۔ اس دوران میٹرو پر سوار ہونے کے لیے کم و بیش ایک ہزار سے زائد لوگ گزرے،
45 منٹ کے دوران صرف سات راہگیروں نے کھڑے ہو کر چند لمحے کےلیے سنا اور پھر آگے بڑھ گئے ۔ کچھ نے اسے پیسے بھی دیے۔
آخر میں، اس نے 45 منٹ کے اندر ($32) جمع کر لیے!!
دلچسپ بات یہ تھی کہ..
وائلن بجانے والا شخص "جوشوا بیل" تھا جو کہ دنیا کے عظیم ترین موسیقاروں میں سے ایک ہے.. وہ جو وائلن بجاتا رہا اس کی قیمت 3.5 ملین ڈالر تھی...
اس واقعے سے چند روز پہلے جوشوا نے بوسٹن میں شو کیا تھا ، جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے ، سب سے کم قیمت ٹکٹ سو ڈالرز کا تھا۔
بہت سے ایوارڈز جیتنے والے موسیقار نے نامناسب جگہ اپنا ٹیلنٹ پیش کیا اور لوگوں نے اس ٹیلنٹ کو نہیں سمجھا اور نہ اہمیت دی جو انہیں مفت میں مل رہا تھا۔
"خود کو ٹیلنٹ کے مطابق صحیح جگہ پر رکھیں ، ورنہ آپ کا ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتیں ضائع ہو جائیں گی
مرد کے پاس عورت کے ہر مسلئے کا حل موجود ہے بشرطیکہ عورت نامحرم ہو.
13/09/2022
12/09/2022
زندگی میں جب بھی کبھی ایسا مرحلہ آۓ جب اپنی پوری قوت اور کوشش کے باوجود بھی کچھ حاصل نا کر پاٶ تو مایوسی چھوڑ کر سجدہ شکر کر لینا بہترین عمل ہو گا کیونکہ جس کی بارگاہ میں سجدہ کیا جارہا ہے وہ تمام حالات سے واقف ہے وہ جانتا ہے سب کچھ۔۔۔۔ راتوں کو کی گٸ محنت کو بھی اُس تڑپ اور خواہش کو بھی جو اُس چیز کو حاصل کرنے کے لیے کی گٸ ہے۔وہ رب جس کے قبضہ قدرت میں دونوں جہانوں کے خزانے ہیں کیا وہ ایک چھوٹی سی خواہش کو پورا کرنے پہ قادر نہیں ہے؟؟؟ بے شک ہے وہ ﷻ ہر چیز پر قادر۔۔۔۔ ناممکن کو ممکن کرنے پر قدرت رکھنے والا۔۔۔بس جب آپ کی مانگی ہوئی کوئی چیز نا دے تو یقین رکھیں گا اللہ نے آپ کے لیے کچھ بہترین رکھا ہے۔بہترین اُنہی کو ہی ملتا ہے جو بہت خاص ہو اللہ کے لاڈلے ہو♥️
11/09/2022
*"اور پھر ایک ایسا وقت آتا ہے جب دل سے ساری خواہشیں ختم ہو جاتی ہیں اور دل چاہتا ہے کہ اب بس وہی ہو جو خدا چاہتا ہے"!🌸
ستمبر شروع ہو گیا ہے۔۔۔۔۔، اب آہستہ آہستہ شامیں گہری ہوتی جائیں گی۔۔۔۔، نا جانے کیوں جیسے جیسے خزاں کا موسم قریب آتاہے، ہمارے اندر بھی اداسی گہری ہوتی جاتی ہے۔۔۔۔۔!!
درختوں سے پتے گرتے دیکھتے تو نظروں سے گرے ہوئے لوگ یاد آ جاتے ہیں۔۔۔،باقی لوگوں کی طرح بہار نہیں پسند مجھے ۔میرا پسندیدہ موسم تو خزاں ہی ہے۔۔۔!!🍂🍁
جب ہر طرف خاموشی چھا جاتی ہے، شام ہوتے ہی گھر کی چھت سے خالی درختوں اور پرسکون ماحول کو دیکھنا بہت سکون دیتا ہے ۔۔۔۔۔!!🙂🖤
09/09/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Culinary Team
Attire
Website
Address
Hyderabad Sindh Pakitan
Hyderabad
