Dr Faisal Mughal

Dr Faisal Mughal

Share

Awearness about health & benefits of healthy lifestyle.

14/07/2025

پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کی شیطان مردود سے- اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے-
جن لوگوں کو ہم نے اس سے پہلے کتاب دی ہے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں-53- اور جب ان پر پڑھا جاتا ہے کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے ہمارے رب کی طرف سے یہ حق ہے ہم تو اسے پہلے ہی مانتے تھے-54- یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کی وجہ سے دگنا بدلہ ملے گا اوربھلائی سے برائی کو دور کرتے ہیں اور جو ہم نےانہیں دیا ہے اس میں سےخرچ کرتے ہیں-
(سورہ القصص آیات 52-54)
ان گنت درود و سلام،رحمتیں اور برکات رحمت اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپکی آل پر جیسے درود و سلام رحمتیں اور برکتیں ہوئیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور آپکی آل پر۔
اے اللہ پاک، اے سارے جہانوں کے اکیلے پالنہار! ہم تیرے ہیں تیری عبادت کرتے اوت تجھ سے مدد مانگتے ہیں- نفس اور شیطان کی چالوں سے ہمیں بچا- نیکی اور احسان کرنے والے بنا- دین، دنیا اور آخرت کی بھلائی اور کامیابی نصیب فرما- بےشک تُو سچا، طاقتور اور رحم کرنے والا بادشاہ حقیقی ہے-
آمین ثمہ آمین یااللہ یارحمن یارحیم یارزاق یافتاح یاکریم یارزاق یامغنی یاوھاب یاودود یاحنان یامنان یااحد یاصمد یا حادی یانور-
السلام علیکم و حمتہ اللہ و برکاتہ-

01/02/2025

شوگر (ذیابیطس) کے مریض روٹی کھا سکتے ہیں، لیکن کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھا جا سکے:

1. چوکر والی یا پوری گندم کی روٹی: سفید آٹے کی بجائے پوری گندم یا چوکر والی روٹی کا استعمال کریں کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو سست کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو تیزی سے بڑھنے سے روکتا ہے۔

2. مقدار کا خیال رکھیں: روٹی کی مقدار محدود رکھیں۔ زیادہ مقدار کھانے سے کاربوہائیڈریٹس کی زیادتی ہو سکتی ہے، جو شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے۔

3. متوازن غذا: روٹی کے ساتھ پروٹین (جیسے دال، گوشت، یا سبزیاں) اور صحت مند چکنائی (جیسے زیتون کا تیل یا گری دار میوے) شامل کریں۔ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

4. گلیسیمک انڈیکس پر توجہ دیں: کم گلیسیمک انڈیکس والی غذائیں کھانے کو ترجیح دیں کیونکہ یہ بلڈ شوگر کو کم تیزی سے بڑھاتی ہیں۔

Photos from Dr Faisal Mughal 's post 20/07/2023

ساون کی دو تاریخ ہے __ ساون اور بھادوں دو ماہ سانپوں کے ملاپ کے اور مستی کے ہوتے ہیں __ لہذا احتیاط کریں __ ساون اور بھادوں دونوں ماہ ہر رنگ و نسل کے سانپ ملاپ کرتے ہیں اور جب ناگ اور ناگن ملاپ کرتے ہیں تو پھر یہ اپنے ملاپ میں کسی کی مداخلت پسند نہیں کرتے ۔۔
سانپوں کے ملاپ کے اوقات نوٹ کیجئیے ۔۔۔سانپ عصر کے بعد سے لیکر پوری رات اور صبح طلوع آفتاب کے وقت تک ساتھ رہتے ہیں پھر محدود فاصلے پہ دور ہو جاتے ہیں پھر دوبارہ عصر کے وقت ملاپ کرتے ہیں __
دیہاتی ، پہاڑی ، جنگلی علاقہ جات کے لوگ ساون بھادوں میں یہ دو ماہ ساون بھادوں تک عصر کے بعد سے لیکر مکمل رات اور طلوع آفتاب تک نہایت احتیاط کریں ۔۔۔رات کو ہر صورت ٹارچ لیکر باہر نکلیں اور نظریں نیچے زمین پہ رکھیں __ بچوں کو رات کے وقت ہرگز ہرگز گھر سے باہر مت نکلنے دیں بلکہ گھر میں اگر پودے درخت یا گھاس وغیرہ ہے تو انکے پاس بھی مت جانے دیں ۔۔
رات کے وقت کھیتوں و فصلوں میں نہ جائیں اگر مجبورا" جانا پڑ جائے تو بہت زیادہ احتیاط کریں ،
سانپوں کی اکثریت پانی کے ندی نالوں کے پاس ہوتی ہے
کالے ناگ سانپ کی جوڑی بہتے پانی کے پاس ہوتی ہے ۔۔۔
اچھیا دھاری ناگ کی جوڑی ریگستانی علاقے میں ہوتی ہے ۔۔۔
کھپرا سانپ کی جوڑی ٹھنڈی جگہ جہاں پہ نمی ہو وہاں ہوتی ہے ۔۔
تیر سانپ کی جوڑی کسی بھی پھل دار درخت کے پاس ہوتی ہے ۔۔
دو موئی سانپ کی جوڑی اکثر پرانے کھنڈرات یا ویران کنوئیں کی جھاڑیوں میں ہوتی ہے ۔۔
اکثر سانپ رات کے وقت ڈستے ہیں جب انکی دم پہ پاوں رکھ دیا جائے تب __
کالا ناگ صرف اپنے دفاع میں ڈستا ہے ورنہ پہلے حملہ نہیں کرتا ۔۔۔
کھپرا سانپ نے اپنے مرشد گوگا پیر کو بھی ڈس لیا تھا لہذا یہ کھپرا بے مرشدا سانپ ہوتا ہے یہ قابل بھروسہ نہیں ہوتا اسے جب بھی موقع ملے یہ کاٹ لیتا ہے ۔۔۔
کھپرا سانپ اتنی جلدی اپنی جگہ نہیں بدلتا.

21/03/2023

اِذَا زُلۡزِلَتِ الۡاَرۡضُ زِلۡزَالَهَا ۞
جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Islamabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


G-9 Islamabad
Islamabad
4040