MAAN Writes
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MAAN Writes, Beauty, cosmetic & personal care, Islamabad.
16/11/2025
محبّت کو کبھی بھی قید نہ سمجھیں۔
جو آپ سے محبت کرتے ہیں وہ اگر آپ کو کسی چیز سے روکیں، تو رک جایا کریں۔
کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ آپ سے بہتر دنیا کو جانتے ہوں، اور آپ کو آپ کی اچھائی کے لئے روک رہے ہوں۔
کیوں کہ جو آپ سے بےانتہا محبت کرتے ہیں وہ تب تک ہی آپکو روکیں گے، جب تک وہ آپ سے محبت کرتے ہوں گے، جب تک وہ آپ کی فکر کرتے ہو گے۔ جیسے ہی وہ آپ کی محبت سے دستبردار ہو جائیں گے، وہ آپ پر اپنا حق جتانا چھوڑ دیں گے اور خاموش ہو جائیں گے۔ اور جب وہ خاموش ہو جائیں گے تو تب وہ آپ کو آپ کے حال پر چھوڑ دیں گے۔ پھر انھیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ آپ کیا کرتے ہیں کیا نہیں کرتے۔
MAAN Writes 💥
10/07/2024
ہم دربار رسالت پاک کا ادب و صحنِ مسجد نبوی شریف کا ادب پامال کرنے پر پُر زور مزمت کرتے ہیں وہ اُس وقت کا یزید تھا یہ اِس وقت کے یزید
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
مسجد نبوی میں یزید نے گھوڑے باندے تھے وہ اُس وقت کی سواری تھی اُس کی اولاد نے اِس دور میں وہ ہی کام کر کے اپنے اجداد کی یاد تازہ کر دی
سلطنت عثمانیہ میں جب مسجد نبوی کی آرائش کا کام کیا گیا تو دس میل دور جا کر ایک ٹائل کا سائز سیٹ کیا جاتا تھا اور ریلوے کا نظام اس وجہ سے نہیں بچھایا گیا کہ اس شہر میں اس کی آواز آئے گی
اور یہاں الفاظ نہیں
جاگو مسلمانوں
پکاروں میں علیؑ مولا تجھے کیوں درد اٹھتا ہے
نبیﷺ نے خود پکارا ہے علیؑ مولا علیؑ مولا
كل ألفاظ الوداع مُرة، والحروب مُرة، والموت مُر، والشوق مُر، وكل شيءٍ يسرق الإنسان من الإنسان مُر."✨🖤
"تمام الوداعی الفاظ تلخ ہیں، جنگیں تلخ ہیں، موت تلخ ہے، چاہت تلخ ہے، اور ہر وہ چیز جو انسان کو دوسرے سے چھین لیتی ہے، تلخ ہے۔ 🖤✨
............🖤
-" ایک انسان جس سے آپ کی گھنٹوں گھنٹوں باتیں ہو، جس انسان کے ساتھ گڈ مارننگ سے لے کر گڈ نائٹ تک کا روز کا سفر ہو، ایک ایک بات اور احساس کا ساتھی ہو، اور پھر اچانک وہ ایک دن دنیا کے میلے میں ہم سے اپنا ہاتھ چھڑا کر بھاگ جائے...
اور پھر اُس انسان کی کوئی خبر ہی نہ رہے اور سب سے بڑا دُکھ کے اُس سے ملے بغیر ہی مر جانا...
یہ سب کتنا اذیت ناک ہے ناں...!🖤
جیسے کسی نے رابطے نہیں شہہ رگ کو کاٹ دیا ہو...🌸
MAAN Writes
" کبھی کبھی زندگی بہت ہی بے معنٰی لگتی ہے ، بے حد مصروفیات کے باوجود لگتا ہے کہ ؛ جیسے زندگی کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے ، بھری ہُوئی دُنیا میں اپنا وجود بِلکل اکیلا لگتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ؛ اِنسان سب کُچھ چھوڑ کر کہیں ایسی جگہ چلا جائے کہ ؛ جہاں کوئی نہ ہو ۔۔۔ نہ کوئی اِنسان نہ پچھتاوے نہ درد نہ تکلیف اور نہ ہی یادداشت! ۔ "
🖤🍂
30/04/2024
شکر اللہ جس نے غم جہاں سے روشناس کرایا اور واضح کردیا کہ مجھ سے بڑھ کر نہ کوئ میرے بندے کے حال سے واقف ہے نہ اس کا خیر خواہ ہے ۔۔۔۔
MAAN Writes #
ہر اس شخص کو چھوڑ دیں جس نے آپ کے اندر کچھ خراب کیا ہو آپ کو ویران کیا ہو
آپ کی چمک کو بجھا دیا ہو ان لوگوں کو چھوڑ دیں جنہوں نے آپ کو مایوس کیا ہو ان کے ساتھ بات چیت یا جگہ کا اشتراک نہ کریں اپنے دل کو کسی محفوظ جگہ منتقل کریں اور اپنی خوشی کو اس جگہ تلاش مت کریں جہاں آپ نے اسے کھو دیا ہو!
اور اپنے الفاظ لوگوں کے لیے ضائع مت کریں .
خوش رہیں عزتیں پائیں !
MAAN Writes
29/04/2024
تم سمجھتے ہو ...
بچھڑنا آسان ہے نہیں ہرگز نہیں
زندگی بے رنگ ہو جاتی ہے اور آنکھیں یعقوب.!
MAAN Writes
21/04/2024
🌸خاموشی اختیار کر لیں مگر گلہ مت کریں،
گوشہ نشین ہو جائیں مگر معیار مت گرائیں،
عزت نہ ملے تو کنارہ کشی بہتر ہے،
لیکن وقت کی بھیک نہ مانگیں،
کیونکہ عزت اور محبت کے بغیر کسی رشتے کا وجود نہیں.......
MAAN Writes @
20/04/2024
اپنے محبوب لوگوں سے اچھا معاملہ کرو کیونکہ ان کے جانے کے بعد حسرتیں کمر توڑ دیتی ہیں ۔۔۔
MAAN writes ،
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Website
Address
Islamabad
