M Hussnain Ali Iqbal Jutt
Quran complete para different on translation english into urdu store moral of the word
22/02/2023
https://mhussnainaliiqbal
➖▪️🪞➖➖
*خــطـرنـاکــــ طـریـقــہ عـلاج*
کسی بستی میں ایک بہت امیر شخص رہتا تھا۔
یوں تو اس کے پاس سب کچھ تھا لیکن اس کی دلچسپی زندگی سے ختم ہوتی جارہی تھی۔
اسے نہ بھوک لگتی تھی اور نہ ہی صحیح طرح نیند آتی تھی۔
بس ہر وقت ایک پژمردگی، سستی اور کاہلی کی سی کیفیت رہتی۔
کئی حکیموں کا علاج کروالیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
ایک دن کسی دور دراز علاقے میں کسی نے ایک ماہر حکیم کا پتا بتایا۔
حکیم نے علاج کرنے پر آمادگی ظاہر کرلی لیکن شرط رکھی کہ میرے طریقہ علاج پر تم کوئی اعتراض نہیں کروگے ۔
وہ مرتا کیا نہ کرتا کی مصداق تیار ہوگیا۔
حکیم نے کہا کہ صبح ایک مقام پر چلنا ہے لیکن تم اکیلے چلوگے اور کوئی ساتھ نہ ہوگا۔ صبح وہ روانہ ہوئے اور حکیم اسے ایک دورکسی سنسان جگہ پر لے آیا۔ وہاں ایک چھوٹا سا کمرہ بنا تھا اور کچھ بھی نہ تھا۔ حکیم نے اس سے اندر داخل ہونے کا کہا۔ جونہی وہ شخص اندر داخل ہوا، حکیم نے باہر سے کنڈی لگا کر کمرہ بند کردیا۔ وہ شخص گھبرایا۔ اچانک اسے محسوس ہوا کہ اس کے پیر جل رہے ہیں۔ اس نے کمرے کے چاروں طرف بھاگنا شروع کردیا تاکہ کوئی ٹھنڈی جگہ مل جائے لیکن وہ ناکام رہا۔ بس وہ پیروں کو جلنے سے بچانے کے لیے اچھل کود کرنے لگا۔ کافی دیر تک وہ یونہی اچھلتا اور شور مچاتا رہا لیکن کچھ حاصل نہ ہوا ۔ یہاں تک کہ نیم بے ہوش ہوکر گر گیا۔
جب آنکھ کھلی تو خود اپنے گھر میں موجود پایا۔ اس نے فورا حکم دیا کہ اس ناہنجار حکیم کو تلاش کیا جائے۔ ہرکارے اسے لانے کے لیے نکل گئے۔ اچانک اس شخص کو محسوس ہوا کہ خلاف معمول اسے بھوک لگ رہی ہے۔ اس نے مدتوں بعد جی بھر کر کھانا کھایا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے محسوس کیا کہ اس کے جسم میں ایک چستی آگئی ہے اور دل میں ایک خوشی کی لہر ہے۔ وہ اپنے پیروں کی تکلیف بھول گیا اور حکیم کو سزا دینے کی بجائے انعام دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ حکیم کا طریقہ علاج سمجھ چکا تھا۔
یہ کہانی آپ سب نے شاید بچپن میں پڑھی ہوگی لیکن اس سائیبر ایج میں ہم سب اسی کہانی کا مرکزی کردار بنتے جارہے ہیں۔ ہماری فزیکل ایکٹوٹی کم و بیش ختم ہوتی جارہی ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ جسمانی نظام کی درستگی پندرہ بیس منٹ کی ورزش یا واک کا تقاضا کرتی ہے۔ یہ واک ہمیں دل، شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں سے بچاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جسمانی ایکسرسائز سے کئی ہارمون خارج ہوتے ہیں جو ہمارے موڈ کو بہتر بناتےاور جینے کی امنگ اور خوشی پیدا کرتے ہیں۔
پس عقلمند وہی ہے جو خود کو سدھا ر لے اس سے پہلے کہ نیچر اسے جلنے والے فرش پر کھڑا کردے اور وہ حسرت کی تصویر بن جائے۔
*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
*🌸👇سبق آموز تحریریں
*📜☜ اگر گروپ فل ہے تو گروپ میں شامل ہونے کے لیے پہلے نمبر SAVE کرے پر Add لکھ کر اس نمبر پر WhatsApp کریں*
✨🌱سبق آموز تحریریں🌱✨12 WhatsApp Group Invite
یا اللہ 😭
تیرا نام کوئ نہیں لیکھ رہا😭😭
*🌺༻❀❁ "....یادہانی...." ❀❁༺🌺*
*📿کیا آپ نے آج پیارے آقا ﷺ پر درود و سلام پڑھا نہیں پڑھا تو پڑھ لیجٸے😊⬇️*
*📿اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللّٰهﷺ📿*
*📿اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللّٰهﷺ📿*
*🔖📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللّٰه عَزَّوَجَل اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللّٰه عَزَّوَجَل اُس پر سو رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللّٰه عَزَّوَجَل اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اُسے بروزِ قیامت شہداء کے ساتھ رکھے گا۔*
(مُعْجَم اَسَط ج٥ ص٢٥٢حدیث ٢٧٣٥)
*📿●☆✧صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدﷺ✧☆●📿*
*🔖جو یہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دیٸے جاتے ہیں۔*
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص ٢٧٧)
*📿اَللّٰهُمَّہ صَــّلِ عَلٰى سَــيَّدِنَاوَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَىٰ اٰلِهِ وَسَــِلّمْ📿*
*🔖📚حضرت اَنَس رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ مُعَاف کر دیٸے جاٸیں گے۔*
(المرجع السابق،ص٦٥)
*🔖📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کے لیے مغفرت ہے۔*
(ابنِ عَساکِر ج ١ ص٣٩ حدیث ١٥٣)
*📿اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہٗ📿*
*⬆️ایک دن ایک شخص آیا تو حضورِ انور ﷺ نے اسے صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ کے درمیان بیٹھا لیا اس سے صحابہ کرام رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ کو تعجب ہوا کہ یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو سرکار ﷺ نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے*
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص ١٢٥)
*🏷️📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ اے لوگو!بے شگ بروزِ قیامت اس کی دَہشتوں (یعنی گھبراہٹوں)اور حساب کتاب سے نَجات پانے والا شَخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔*
(الفردوس بمأثور الخطاب ج٥ص٢٧٧حدیث٨١٧٥)
*📿اَللّٰہُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ📿*
*🏷️📚شافِعِ اُمَم صَلَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهِ وَسَلَّمَ*
*کا فرمانِ مُعَظَّم ہے: جو شخص یوں درودِ پاک پڑھے اس کے لیے میری شَفاعت واجب ہوجاتی ہے۔*
(الترغیب والترھیب،ج ٢ ص ٣٢٩،حدیث ٣١)
*🏷️📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فِرِشتے اُس پر رَحمتیں بھیجتے رہتے ہیں،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔*
(ابنِ ماجہ ج ١ ص ٤٩٠حدیث٩٠٧)
*سبحان اللّٰه سبحان اللّٰه ۔۔۔*
*🏷️📿درود پاک کو روز مرہ زندگی کا حصہ بنا لینے والوں کی چھوٹی بڑی مشکلات خود بخود حل ہو جاتی ہیں کیونکہ درودِ پاک عمل الہی ہے اور سنت رب العرشِ عظیم ہے تو آئیں ہم سب بھی مل کر درود پاک پڑھ لیتے ہیں*
*♦️سب سے افضل درودِ پاک♦️*
*📿اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.📿*
❤💚💜💙💖💛💙💜💚
*جمعہ مبارک*
*صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*
🌹 آج کا سٹیٹس خود بھی لگائے اور دوستوں کو بھی سینڈ کرے🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Blue World
Islamabad
