Jahan e ilm
علمی و تحقیقی کام میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رابطہ کریں
923100053916
923118019548
16/03/2024
رمضان المبارک کا شمارہ
#جہاں #علم
14/03/2024
شانِ حضرت سیدہ فاطمہ زھراء سلام اللّه علیہا
حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
" میری بیٹی فاطمہ رضی اللّہ عنہا قیامت کے دن اس طرح اُٹھے گی کہ اُس پر عزت کا جوڑا ہو گا جسے آبِ حیات سے دھویا گیا ہے۔
ساری مخلوق اُسے دیکھ کر دنگ رہ جائے گی پِھر اُسے جنّت کا لباس پہنایا جائے گا جس کا ہر حُلّہ ہزار حُلّوں پر مشتمل ہو گا ہر ایک پر سبز خط سے لکھا ہو گا کہ محمد صلی اللّہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی بیٹی کو احسن صورت،اکمل ہیبت،تمام تر کرامت اور وافر تر عزت کے ساتھ جنت میں لے جاؤ ، پس آپ کو دُلہن کی طرح سجا کر ستّر ہزار حُوروں کے جُھرمٹ میں جنت کی طرف لایا جائے گا۔ 💞
( محبّ طبری،ذخائر العقبیٰ فی مناقب ذوِی القربیٰ : 95 )
یوم عرس 3 رمضان المبارک
مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ رسول ﷲ ﷺ کی اس حدیث مبارکہ " اگر کسی کو سجدے کا حکم دیتا تو وہ عورت کو دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے" کے تحت فرماتے ہیں:
فقیر (حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ) کہتا ہے کہ اگر اسلام میں کسی بندے کے لئے سجدہ جائز ہوتا تو میں اپنے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو بلکہ ان کے نام کو سجدہ کرتا،خیر دل تو ان کو ساجد یعنی سجدہ کرنے والا ہے۔
(مرآة المناجيح 111/5)
24/02/2024
اے زائرِ ُکوئے نبی اِتنا تو کر اے مہرباں
اہلِ مَدینہ کو سُنا حالِ نعیمِ خستہ جاں
18/02/2024
تحریر و تصنیف سے آپ دنیا کے اس اس مقام تک خدمت دین و مسلک کا کام کرسکتے ہیں جہاں آپکا جانا ممکن نہیں ہوتا۔
اپنے آپ ہو اس میدان کا شاہسوار بنائیں اور باطل گروہوں کو کچل کر رکھ دیں۔
طریقہ و طرز امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ والی رکھیں پھر دیکھیں کمال
17/02/2024
ماہنامہ جہانِ علم انٹرنیشنل
منظر عام پر آ چکا ہے۔
کچھ مسائل کے سبب تاخیر ہوئ۔
آئندہ ماہ سے بروقت ان شاءاللہ عزوجل منظر عام پر آ جایا کرے گا۔
اگر کسی کو ماہنامہ جہانِ علم انٹرنیشنل کا مطالعہ کرنا ہو تو آپ اس نمبر پر رابطہ فرما کر حاصل کرسکتے ہیں پی ڈی ایف فائل۔
+92 311 8019548
31/01/2024
https://chat.whatsapp.com/Ckz1cpS4aj7L3gqjwZ6Y6Z
ایسے اہل علم دوست جن کو تحقیق و مطالعہ کیلئے کتب درکار ہوتی ہیں اور بعض اوقات کسی سبب سے وہ بیک وقت ان کتب تک نہیں پہنچ پاتے۔
ایسے حضرات جو علم کی شمع روشن رکھنے ہیں سینوں میں ان حضرات کیلئے ایک بہترین گروپ آپ اس گروپ میں شامل ہو جائیں۔ روزنہ علاوہ اتوار و جمعہ گروپ کو شام 5 بجے سے رات 7 بجے تک اوپن کیا جائے گا۔
▪️اس گروپ میں مشکوک مصنفین کی کتب نہیں بھیجی جائیں گی۔
▪️اس گروپ میں آپ اپنی مطلوبہ کتاب کا مکمل نام مصنف کا نام مکتبے کا نام
▪️اگر ترجمہ چاہیے تو ساتھ مترجم کا نام لکھ کر میسج کریں۔
▪️آئندہ 24 گھنٹوں تک آپکو آپکی مطلوبہ کتاب بھیج دی جائے گی۔ ایڈمنز کو پرسنل پر بلاوجہ تنگ کر کے ان کے لیے آزمائش و مشکل کا ذریعہ نہ بنیے ۔
نوٹ:- ( اس گروپ میں شروحات نوٹس نہیں بھیجے جاتے۔ ان کے متعلق جن کا میسج آیا اسکو ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔)
ہمارا مقصد اہل علم حضرات کی مدد کرنا ہے۔
29/01/2024
🌹بہترین دعا 🌹
28/01/2024
🌹فرمان مولا علی كرم الله وجهه الكريم 🌹
#جہانِ_علم
25/01/2024
خدمت دین کرنے کا سنہری موقع
پوسٹ میں دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
#جہانِ_علم
https://chat.whatsapp.com/GJGg6hUBDVr9vNv92904Xa
کیا آپ تحریر سیکھنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ اپنے آپ کو بہترین لکھاریوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں ؟
کیا آپ تحریری مقابلہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں؟
تو یہ میسج آپ ہی کے لئے توجہ سے مکمل پڑھئے پھر بھی کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھیں
*"جہان علم انٹرنیشنل "* کے آفیشل میگزین”ماہنامہ جہان علم “ میں تمام سنی طلبہ ،اساتذہ اور علما کے لئے ”تحریری سلسلسہ“ شروع کیا گیا ہے ۔ جس میں موصول مضامین کو زینت ماہنامہ جہان علم میں شائع کئے جاتے ہیں ۔
نوٹ:یہ گروپ صرف اور صرف تحریری کام کا شوق رکھنے والوں کیلئے ہے۔آپ بھی لنک بہترین لکھاریوں کو ہی شیئر کیجئے
تحریری مقابلہ کے اصول و ضوابط اور تفصیلات و ہدایات پڑھ لیجئے ۔
1️⃣👈موضوع غور سے دیکھیں اور اسی کے متعلق لکھیں۔
2⃣👈دئیے گئے تمام عنوانات پر لکھنا ضروری نہیں ہے ، کسی ایک پر بھی لکھ سکتے ہیں۔بلکہ مشورہ ہے کہ ایک ہی موضوع پر لکھیں اور اچھے سے لکھیں ۔
3⃣👈مضمون کتابوں کی مدد سے لکھئے، کسی کے بیان وغیرہ سے نہیں۔
4️⃣👈 مضمون 1200 سے 1400 الفاظ یعنی تقریباً ایک یا ڈیڑھ صفحے تک ہو۔
5️⃣👈روایات، احادیث، واقعات وغیرہ جن کتابوں کے حوالے سے لکھیں، خود ان کتابوں سے دیکھ کر لکھیں، کسی دوسری کتاب سے نقل کریں تو اس کتاب کا نام ، جلد ، صفحہ اور مطبوعہ بھی لکھیں۔
6️⃣👈صرف مستند سنی علما کی کتابوں سے ہی لکھیں۔
7️⃣👈قرآن پاک کی آیت، حدیث وغیرہ اصل کتاب سے دیکھ کر ترجمہ کے ساتھ لکھیں۔
8️⃣👈انٹرنیٹ، فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ سے کسی کا لکھا ہوا چوری کرکے ہر گز نہ بھیجیں، ایسے مضامین نظروں میں آ جاتے ہیں ۔ اور بعض صورتوں میں ریجیکٹ بھی کر دیئے جاتےہیں ۔ البتہ اگر مطالعہ کرنے اور سمجھنے کے بعد اپنے الفاظ میں کچھ لکھتے ہیں تو درست ہے۔
9️⃣مضمون لکھنے والے مقررہ تاریخ سے پہلے اپنا مضمون کم از کم 4 مرتبہ بغور پڑھ کر جمع کروائیں۔۔۔۔
🔟👈 مضمون کمپوز کریں یا ٹیکس میسج کی صورت میں بہر صورت مضمون کے شروع میں یہ معلومات لازمی لکھیں ۔
نوٹ یہ معلومات واٹس ایپ پر الگ میسج کی صورت میں ہرگز نہ لکھیں۔بلکہ متعلقہ مضمون کے ساتھ ہی درج فرمائیں۔
نام مع ولدیت:
اگر طالب علم ہیں تو درجہ ، ادارہ اور شہر :
اگر درس نظامی کیا ہے تو جامعہ کا نام:
کسی دینی یا دنیوی شعبہ سے وابستہ ہیں تو اس کا نام :
واٹس ایپ نمبر :
مستقل شہر اور علاقے کا نام :
یہ ساری معلومات ہر بار ہر مضمون کے شروع یا آخر میں لازمی لازمی لکھئے
رابطہ نمبر
+92 311 8019548
+92 310 0053916
+92 313 0554608
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
G11 Islamabad Fezan E Madina Markaz
Islamabad
53916
