Sunnah Hijamah
The Prophet (PBUH) said: “The best treatment is Hijama Cupping; it removes blood, lightens the bac It clears out the whole cardio-vascular system.
Hijama is a miraculous treatment Masha Allah.And The beauty of Hijama Cupping Therapy is that the results of this treatment are immediate and long-term. Whether you try dry, massage or Hijama (wet cupping), you will feel different straight away. Many patients say they feel “lighter” and experience “mental clarity.”
as one of my patient said:
"Excellent Feelings after reviving the Sunnah"
The Prop
29/10/2024
https://youtu.be/yCZ5bxIDaHA?si=0SsiJIEXYFeXittL
Ahadees-e-Qudsiyah | Hadith Qudsi | احادیث قدسیہ | Hadees e Qudsi # 11 | By Qudsia Firdous Ahadees-e-Qudsiyah | Hadith Qudsi | احادیث قدسیہ | Hadees e Qudsi # 11 | By Qudsia Firdous✨️✨️✨️✨...
المرأة التي تخرج في لهب الصيف بكامل حجابها وحشمتها: كأنها تناجي ربها قائلة: اللهم إني آثرت حر الدنيا على نار الآخرة!
فأسأل الله أن يصرف عنهن حر جهنم، ويرزقهن الجنة ونعيمها ....
وہ عورت جو سخت گرمی میں اپنے پورے پردے اور عظمت کے ساتھ نکلتی ہے: گویا وہ اپنے رب سے یہ دعا مانگ رہی ہے کہ: اے اللہ میں نے دنیا کی گرمی کو آخرت کی آگ پر ترجیح دی ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ انہیں جہنم کی گرمی سے محفوظ رکھے اور انہیں جنت اور اس کی نعمتیں عطا فرمائے۔🥺🤲❤️
شیخ محمد وائل الحنبلی
08/07/2024
https://youtu.be/4_DrxZmWjyk?si=XD__Woaf3glb4YYs
Dua for the New Year 2024 | سال ِ نو کی دُعا | by Qudsia Firdous Dua for the New Year 2024 | سال ِ نو کی دُعا | by Qudsia Firdous🔺️《 آئیے سال نو کے آغاز میں اپنے رب کے حضور مناج...
25/04/2024
ہینگ Asafoetida..!
ایک قدرتی دوا ہے
جسے ہم مسالے کے طور پر
استعمال کرتے ہیں.
اطباء صدیوں سے اسے Gut Health
نظام ہضم درست کرنے کے لیے استعمال کراتے ہیں اور جدید سائنس بھی اس کے فوائد کی تصدیق کرتی ہے.
دہی کے پانی
لسی، راۂتہ ، چھاچھ سکنجبین،
کانجی میں ایک چٹکی ملا کر دن میں دو بار پی سکتے ہیں.
اگر کسی کا Digestive system ٹھیک ہو جائے تو ان شاء اللہ، سر سے پاؤں تک سارے نظام درست کام کرتے ہیں.
ذہنی جسمانی ہر مرض کے علاج میں
مریض و معالج کی پہلی ترجیح خصوصی توجہ Gut system معدہ اور آنتوں کی صفائی اور درستگی پر ہونی چاہیے.
اور ہینگ اس مقصد کیلئے مفید ہے.
جاوید اختر آرائیں
24 اپریل 2024
06/03/2024
خواتین
کے مخصوص امراض
خصوصاً پیشاب پر قابو نہ ہونا
سمیت اس حصے کے تمام امراض کا حل
کیگل ایکسرسائز میں ہے..!
کیگل ایکسرسائز
ہر عمر کی خواتین کو
سیکھنی چاہیے..!
سب سے آسان طریقہ یہ ہے
ہر ایک گھنٹے بعد
پیلوک فلور مسلز یعنی
وہ سارے مسلز جن پر انڈروئر پہنتے ہیں
انہیں اوپر ناف کی طرف بھینچ کر روک لیں.!
پندرہ سے تیس سیکنڈ
روک کر رکھیں پھر چھوڑ دیں
ایک سیشن
تین سے پانچ منٹ
ہر ایک گھنٹے بعد بیٹھے، لیٹے، کھڑے ہوئے
کیا جا سکتا ہے.
کیگل ایکسرسائز سے
ان شاء اللہ، مرد و خواتین کے اس حصے کے جملہ امراض کا علاج ممکن ہے .
اس ورزش کے
اور بھی بہت سے فوائد اور مختلف
طریقے ہیں جو Kegel Excersice لکھ کر گوگل سے دیکھ سکتے ہیں.
جاوید اختر آرائیں
5 مارچ 2024
04/03/2024
پُولی سِسٹک اُووری سِنڈروم..!
جسے PCOS کہا جاتا ہے
خواتین میں سب سے عام ہارمونل عارضہ ہے۔
ہر عورت کو PCOS
کے بارے میں مکمّل طور پر آگاہ ہونا چاہیے۔
میں صرف چند غذائی تبدیلیاں عرض کرتا ہوں
اس بیماری کے مریض
اپنے معالج کی تجویز کردہ ادویات
کے ساتھ ساتھ تین ماہ کے لیے
انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ یعنی چوبیس میں سے سولہ گھنٹے چبا کر کھانے والی غذائیں بند کر دیں البتہ اس دوران پانی، سکنجبین ، کانجی ، سبز چائے قہوہ، یخنی پی سکتے ہیں.
اپنی مرضی کے 8 گھنٹوں میں
بہتر ہے موسم کی تازہ سبزیاں پالک ، چقندر ،شلجم ،گاجر ، لوکی ، پیلے کدو ،
کا سُوپ گوشت کی یخنی اور زیادہ مقدار میں ادرک، لہسن، پیاز ہلدی ، پودینہ ،دھنیہ ،ٹماٹر ، اپنی پسند کے تمام
ہرے مصالحہ جات ملا کر پئیں.
اپنے کھانے صرف زیتون یا ناریل کے
خالص تیل میں بنائیں ریفائن کوکنگ آئل بند کرنا ضروری ہے.
خالص سیب کا سرکہ
اس مرض کا مستند آزمودہ قدرتی علاج ہے
ہر کھانے سے پہلے ایک ٹیبل سپون خالص سیب کا سرکہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر اسٹرا سے پئیں.
پروبایوٹک کھانے
مثلاً ، گھر کے بنے اچار، کانجی، دہی، چھاچھ
ہر روز کی غذا میں شامل کئے جائیں.
آئرن، میگنیشیم ، زنک ،وٹامن ڈی ، کیلشیم کا ٹیسٹ کرا لیں اگر کم ہوں تو معیاری سپلیمنٹ لے کر کمی پوری کریں.
دن میں دو بار
ناف کے نیچے پانچ منٹ مساج
اور پندرہ منٹ کی یوگا جیسی ورزش سے
ان شاء اللہ ریکوری تیز ہو جائے گی.
پنسار شاپ سے
اسگند ناگوری اور ملٹھی کی جَڑ لے کر
دن میں پانچ بار مسواک کریں یعنی انہیں
چبا کر دانت صاف کریں
ان دونوں کا پاؤڈر ایک چائے کے چمچے
کے برابر کھانا بھی مفید ہے.
یاد رہے
گندم، چاول، آلو ، فارمی مرغی
بیکری کی سب اشیاء سمیت بادی اور ورم سوجن انفلیمیشن بڑھانے والی غذائیں لازماً بندکرنا ہونگی.
جاوید اختر آرائیں
4 مارچ 2024
13/02/2024
مُنہ بند رکھیں....!
اور زبان سے ABC لکھیں.!!
جی ہاں
زبان چلانے یعنی
زبان کی ورزش کے 10 مستند فوائد
پڑھ لیں اور پھر
مُنہ بند رکھ کر زبان چلائیں..!
سائنسی تحقیق کی دنیا میں
انسانی فلاح کے لیے ہر وقت بے شمار
تحقیقات جاری رہتی ہیں.!
اگر آپ کے حلقہ احباب میں
کوئی فرد زبان کی لُکنت، آواز کی خرابی،
الفاظ کی ادائگی اور نگلنے میں دشواری،
نیند کی کمی، نیند میں خراٹے،
چہرے کی ساخت میں تبدیلی ،
مُنہ کی بیماریوں ، جبڑوں میں درد،
چہرے اور گردن پر جھریاں جیسے مسائل
کا شکار ہے تو انہیں فوری طور پر
زبان کی ورزش سکھا دیں..!
سب سے آسان طریقہ یہ ہے
دانت بند کر کے زبان سے ABC لکھیں
یعنی مُنہ دانت بند کر کے زبان کو اس طرح گھمائیں جیسے حروف لکھے جاتے ہیں..!
مقصد ہے زبان کی حرکت دائیں بائیں اوپر نیچے یہ مشکل لگے تو صرف 0 زیرو بنائیں.!
اس دوران چہرا اور گردن روک کر رکھیں
اسی طرح زبان باہر نکال کر نیچے اوپر
ناک اور تھوڑی کی طرف بھی چلائیں..!
دانتوں کے ساتھ زبان پر مسواک یا برش سے بہت آہستہ صفائی بھی ضروری ہے.
یاد رہے
زبان کی یہ ورزش
اساتذہ، حفاظ، قاری صاحبان، نیوز اینکرز سمیت بولنے میں تاخیر اور لکنت والے بچوں
کے لیے بیحد مفید ہے.
زبان کی ورزش کے فوائد پر ہونے والی
تحقیق کے حوالہ جات پہلے کمینٹ میں
دیکھ سکتے ہیں.
جاوید اختر آرائیں
13 فروری 2024
26/01/2024
بہادر قہوہ....!
گھر کے کسی بھی
بچے جوان بزرگ میں
یہ علامات 👇🏻دیکھیں
🔸بلڈ پریشر کم ہونا
🔸زبان کے اوپر سفیدی
🔸پیشاب کثرت سے آنا
🔸ڈر خوف
🔸بزدلی
🔸 امتحانات کا خوف
🔸حوصلہ کی کمی
🔸جسمانی کمزوری
🔸طاقت کی کمی
🔸جلد تھک جانا
🔸آنکھیں سفید ہونا
اگر
ان میں سے چند
علامات پائی جائیں تو
فوراً بہادر قہوہ پلائیں
ترکیب
دو لونگ
آدھی چمچی دار چینی
ایک کپ پانی میں پانچ منٹ ابال کر
پانچ منٹ ڈھک کر رکھیں
میٹھا کرنے کے لیے شہد یا گڑ ملا سکتے ہیں.
إن شاءاللّٰه
پہلے کپ سے
بہترین نتائج ملیں گے.
حوصلہ بلند ہوجائے گا۔ پینے والا بہادر ہو جائے گا۔ پڑھنا لکھنا سبق یاد کرنا آسان ہو جائے گا۔ پیٹ کا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔ معاشرے کا مفید فرد
بن جائے گا۔
جب بہتری آجائے پھر
اس کی مقدار کم کر کے
دن میں دو اور پھر ایک بار کرتے ہوئے
بند کر دیں.
ہمیں اس طرح کے
مفید قدرتی غذائی علاج سکھانے والے
تمام اطباء حضرات کے لیے خصوصی دعا کی درخواست ہے.
جاوید اختر آرائیں
26 جون 2021ء
19/01/2024
29/09/2022
بند ناک اور ہلدی کی بھاپ....!
سر اشرف پین والا
ہمارے اورگینک گروپ
کے سب سے سینئر بزرگ ہیں
گزشتہ پچاس سال سے لاکھوں بچوں کو اردو کی تعلیم دے رہے ہیں
سر آجکل لندن میں ہیں
کئی ماہ سے ناک بند رہنے کی شکایت کر رہے تھے
الحمدللہ، اللہ کریم
نے صرف ہلدی والے پانی کی بھاپ لینے سے فائدہ پہنچا دیا گروپ میں آپ کا رپلائی اور میں اپنا جواب شئیر کرتا ہوں.
برادر جاوید آرائیں
ناک بند
دمہ
آواز بند
آپ کا ہلدی کی بھاپ والا طریقہ اپنایا
اللہ نے ایک گھنٹے کے اندر اندر شفا عطا کی
اپ کے لیئے دعاگو
اشرف پین والا
الحمدللہ
الحمدللہ
الحمدللہ
اللہ کریم جب چاہیں جس چیز سے چاہیں
اپنے بندے کو شفاء پہنچا سکتے ہیں
دو لیٹر پانی میں ایک ٹی سپون ہلدی پاؤڈر پانچ منٹ ابال کر اس پانی سے بھاپ لینا سائی نس سسٹم کی صفائی، بند ناک کان کھولنے، اور آواز کی بہتری کے لیے سب سے محفوظ موثر اور مفید تھیراپی ہے
یہ ناک کان حلق کی ورم دور کر کے اس کا قدرتی نظام بحال کرتی ہے
اس کے ساتھ
تازہ ہلدی کا قہوہ اور چٹنی
بھی روزانہ کی بنیاد پر استعمال میں رہنی چاہیے
اس مقصد کے لیے تازہ ہلدی زیادہ مفید ہے لیکن دستیاب نہ ہو تو خالص خشک ہلدی سے پاؤڈر گھر میں بنائیں اور اسے دیگر مسالاجات کے ساتھ نہ رکھیں
ہلدی کی بھاپ لینا جاری رکھیں
ایک ہفتہ دن میں پانچ بار رپیٹ کیجئے
پھر کم کر دیجئے گا
لیکن دن میں دو سیشن
لائف ٹائم جاری رکھیں
دعاگو
٢٦ ستمبر ٢٠٢٢
27/09/2022
مدارس و اسکول
کے اساتذہ اور طَلَبَہ
کی ذہنی تھکاوٹ کے لیے
مفید آزمودہ موثر تھیراپی علاج ..!
طویل تعلیمی مصروفیت کی وجہ سے عام طور پر نوے فیصد اساتذہ و طَلَبَہ
ذہنی تھکاوٹ اور نیند کی کمی کا شکار رہتے ہیں۔
اس حوالے سے ادویات کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن سب سے پہلے ان کی آکسیجن کی کمی پوری کی جانی چاہیے۔
ایک انتہائی مفید آزمودہ تھیراپی عرض کرتا ہوں جو ہر نماز کے بعد پندرہ منٹ کی جانی چاہیے
ایک چھوٹا تولیہ رومال پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی میں بھگو کر نچوڑ کر آنکھوں پر رکھ کر لیٹ جائیں اس دوران گہرے سانس لینا بیحد ضروری ہے۔
سانس لینے کا طریقہ یہ ہو گا کہ
ناک سے پانچ سات سیکنڈ میں
سانس کھینچنا ہے اور منہ یکدم خارج کرنا ہے
ان شاء اللہ
پہلے سیشن سے دماغ کی بیٹری چارج ہو جائے گی دن میں پانچ بار رپیٹ کرنے سے
حیرت انگیز توانائی محسوس کریں گے۔
بہتر ہو گا یہ تھیراپی علاج
اسکول و مدرسہ کی اسمبلی میں
بچوں کو سکھایا جائے
ہر استاد اور طالب علم کو ہر نماز کے بعد
خالی پیٹ پندرہ منٹ اس طرح گہرے سانس لینے کی تھیراپی شروع کرانے سے ان کی تعلیمی صلاحیت میں کئی گنا بہتری کے نتائج کا نظارہ دیکھیں گے
دعاگو اور دعاؤں کا طالب ہوں
27 ستمبر 2022
03332434525 واٹس ایپ
19/07/2022
سر میں درد ہے...؟
آئس تھیراپی کیجئے..!
سر درد ، گھبراہٹ، بے چینی
اینگزائٹی ، خوف، غصّہ، پریشانی
ایسی کسی بھی علامت میں فوری طبی امداد
کے طور پر برف کوٹ کر کاٹن کے کپڑے میں پوٹلی بنا کر 15 منٹ گردن کے پیچھے رکھیے
ان شاء اللہ فوری آرام آئے گا
ضرورت کے مطابق ایک گھنٹے بعد
15 منٹ کے مزید سیشن کر سکتے ہیں
اس کے ساتھ ساتھ اپنے معالج سے
مکمل طبی معائنہ ضرور کرانا چاہیئے
دعاگو
جاوید اختر آرائیں
19 جولائی 2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Islamabad
44000
