Hakeem Mian Ali Faisal
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hakeem Mian Ali Faisal, Health/Beauty, Herbal Life Care Dawakhana Jaranwala, Jaranwala.
*الحمدللہ، ہم قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ مرکبات کے ذریعے آپ کے صحت کے مسائل کا مؤثر اور فطری علاج فراہم کرتے ہیں۔*
ہمارا علاج مرد وعورت کے مخصوص امراض،بلڈ پریشر، شوگر، جوڑوں کے درد، گردے و پتے کی پتھری، دماغی امراض اور فالج جیسے مسائل میں مفید ہے۔
03/07/2025
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بعد از عید الاضحیٰ کچھ معاملات کی وجہ سے پیج پر حاضر رہنا ممکن نا ہوسکا۔ان تمام احباب کا شکریہ جنہوں نے بذریعہ میسج اپنے ساتھ ہونے کا احساس دلایا۔
تمام پڑھنے والوں سے یہی کہنا ہیکہ اپنی صحت کا جہاں تک ممکن ہو خاص خیال رکھیں۔سادہ غذا کو اپنائیں،فاسٹ فوڈ برگر،شوارمے سے حتی الامکان پرہیز کی کوشش کریں خود بھی بچیں اور اپنے بچوں کو بھی بچائیں،یہی چیزیں گھر میں بنا کر خود استعمال کریں۔
بازاری اشیا کی ناقص کوالٹی اور غیر معیاری بناوٹ ہماری صحت کے مسائل میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
طب میں کئی ایسی ادویات موجود ہیں جن کا استعمال نا صرف آپکو جسم کو نئی توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ آپکی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔کسی بھی اچھے حکیم سے جڑ جائیں اور ان کی رہنمائی میں اپنے صحت کو بہتر سے بہترین کی جانب گامزن کریں۔
سادہ اور متوازن خوراک استعمال کریں۔صاف پانی کا استعمال اچھے سے کریں۔موسم کے پھلوں سے فایدہ اٹھائیں۔
خوش رہیں،آباد رہیں۔
مزید صحت کے حوالے سے کسی بھی مسئلے میں رہنمائی کے لیے ہمارے واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
آپکا خیر خواہ
حکیم میاں علی فیصل فرام جڑانوالہ
03/07/2025
ہارٹ اٹیک
دوستو جیسا کے آپ سب جانتے ہیں موجودہ دور میں ہارٹ اٹیک اپنے پنجے گاڑے بیٹھا ہے آئے دن ہم سنتے ہیں جوان جہاں دنیا سے گزر گیا۔کھاتا پیتا ہنستا مسکراتا جوان
یقین کرنا مشکل ہوتا یے۔وجہ ؟ہارٹ اٹیک
بفضل خدا طب میں دل کی بیماریوں کا مکمل اور بہترین علاج جواہر مہرہ کی صورت میں دستیاب ہے جو نا صرف سستا بلکہ ڈاکٹری دوا کی نسبت دل کی تمام تر کمزوریوں کو بہترین انداز میں ختم کر کے انسان کو ہشاش بشاش بنا دیتا ہے۔اور ڈاکٹری ادویات کی طرح زندگی کا مستقل حصہ بھی نہیں بنتا۔
جواہر مہرہ کے بارے میں زیادہ نہیں فقط ایک جملہ کافی ہے کے ایک مرتبہ کا استعمال مردہ کو بھی زندہ کردیتا ہے یعنی اس قدر فوائد کا حامل ہے۔
ہمارے دواخانہ کا اپنا بنا ہوا جواہر مہرہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف انسانیت کی خدمت اور نیک نیتی کی بنیاد پر آپ تمام احباب کو انتہائی مناسب قیمت میں فقط دوا کی قیمت میں بلا اضافی خرچ پیش کیا جائے گا۔ہو سکے تو ایک مرتبہ ضرور ضرور اسے اپنے استعمال میں لائیں تاکہ آپکا دل نا صرف مظبوط ہو بلکہ اچھی حالت کا بھی حامل ہو۔اور اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو ایک مرتبہ اپنے بزرگ والدین کو بھی استعمال کروا دیں تاکہ ہارٹ اٹیک اور اس کی علامات سے محفوظ رہ سکیں۔
مزید معلومات کے لیے آپ واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
نوٹ:یہ پوسٹ فقط خالصتاً موجودہ نوجوانوں میں ہارٹ اٹیک کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمدردی کی بنیاد پر کی ہے۔ہمارا مقصد دوا بیچنا نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہے۔ہو سکے تو اس پوسٹ کو آگے ضرور شئیر کریں تاکہ اس خاموش اور اچانک کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے والے دوست اسے ضرور استعمال کریں۔
آپکا خیر خواہ۔حکیم میاں علی فیصل فرام جڑانوالہ
08/06/2025
*🌙 عید قربان اسپیشل: پنجابی گرم مصالحہ – آپ کے گوشت کے پکوانوں کے لیے خاص تحفہ! 🍖*
عید قربان آ رہی ہے اور گوشت کے مزیدار پکوان بنانا ہر گھر کی روایت ہے۔ اس بار اپنے سالن اور کباب کو دیں لاجواب ذائقہ اور خوشبو، پنجابی گرم مصالحہ کے ساتھ!
*اجزاء:*
لونگ – 20 گرام
کالی مرچ – 50 گرام
سبز الائچی – 20 گرام
موٹی الائچی – 50 گرام
جاوتری – 20 گرام
مغز جائفل – 10 گرام
زیرہ سفید – 50 گرام
دار چینی – 50 گرام
تیزپات – 20 گرام
*ترکیب:*
تمام اجزاء کو موٹا موٹا کوٹ کر درمیانی آنچ پر بغیر گھی یا تیل کے بھونیں۔ خوشبو آنے لگے تو اتار کر ٹھنڈا کریں اور باریک پیس لیں۔
اب آپ کا اسپیشل پنجابی گرم مصالحہ تیار ہے!
*فوائد:*
– کھانوں کو خوش ذائقہ اور ہاضم بناتا ہے
– معدے کے لیے بہترین
– بھاری پن اور تیزابیت کو کم کرے
اس عید اپنے سالن اور گوشت والے پکوانوں پر یہ مصالحہ ضرور آزمائیں اور فیڈبیک دینا نہ بھولیں!
*عید مبارک!* 🎉
07/06/2025
قربانی کے گوشت کی خوشبو/مہک سے گوشت نا کھانے والوں کے لیے آسان نسخہ
*. گوشت کی بو سے نجات: دماغی تازگی کا جوشاندہ*
اگر گوشت کی بو یا الرجی سے طبیعت بوجھل ہو جائے تو یہ جوشاندہ آزمائیں! اسطخدوس، بسفائج، کشنیز، افتیون (ہر ایک گرام) اور آٹھ دانے مرچ سیاہ، ایک گلاس پانی میں جوش دیں، جب ایک کپ رہ جائے تو چھان کر چینی ملا کر پئیں صبح وشام پئیں تاکہ دماغ کا تنقیہ ہو اور پھر آپ دماغی تازگی کے ساتھ گوشت کا مزہ لیں
06/06/2025
قربان کا دن، سنتِ ابراہیمی کی یاد، اور گوشت کا وہ خوشبودار منظر جو ہر دل کو بھاتا ہے۔
تو کیوں نہ اس بار عید پر پکایا جائے گوشت سادہ انداز میں؟
جہاں مصالحے نہیں بلکہ گوشت اپنی چربی اور سادگی سے جادو جگاتا ہے۔
صرف گوشت، پیاز، ٹماٹر، لہسن، تھوڑا سا نمک، اور اپنی ہی چربی میں دم پر تیار ہونے والا وہ دسترخوانی خزانہ…
جب برتن کی سیل کھلے تو خوشبو ہر دل کو مچلنے پر مجبور کر دے…
ترکیب۔۔
ایک کلو گوشت
چھوٹا پیاز دو حصوں میں کٹا ہوا
ٹماٹر تین سے چار عدد
لہسن 7/8 جوئے
نمک حسب ذائقہ
اور گوشت کی اپنی چربی کی یک سے دوبوٹی کے ساتھ دو گلاس پانی ڈال کر ابال آنے تک تیز آنچ پر
جب ابال آجائے تو آنچ ہلکی کر کے برتن کے کنارے پر آٹا لگا کر سرپوش سے اچھی طرح مظبوطی سے بند کر کے دم پر پکائیں چالیس تا ایک گھنٹہ میں گوشت تیار ہو جائے گا۔ گرین ٹی یا پشاوری قہوہ کے ساتھ لطف دوبالا کریں—یقین کریں، یہ ذائقہ مدتوں یاد رہے گا!
اور جب ساتھ ہو پشاوری قہوہ — تو مزہ، ثواب، اور لذت—سب کئی گنا بڑھ جائیں!
عید کا دن ہے، شوق سے کھائیں، دل سے پکائیں، اور خوب یادگار بنائیں!
نوٹ۔جس قدر مصالحوں اور آئل سے دور رہتے ہوئے گوشت استعمال کریں گے اتنا زیادہ آپ صحت کے نزدیک اور تکلیف سے دور رہیں گے۔بلڈ پریشر،دل اور الرجی کے مریض کم سے کم گوشت کا استعمال کریں۔
حکیم میاں علی فیصل فرام جڑانوالہ
اپنے دوستوں کے لیے ہمیشہ کی طرح آسان نسخے
03/06/2025
**مشک دانہ (Musk Dana) – قدرت کا خوشبودار خزانہ**
مشک دانہ ایک نایاب اور طاقتور جڑی بوٹی ہے جسے صدیوں سے خوشبو، اعصابی طاقت اور مردانہ کمزوری کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ طبِ یونانی اور حکمت کے قیمتی نسخوں کا اہم حصہ ہے۔
✅ **مشک دانہ کے حیرت انگیز فوائد:**
💪 **قوتِ باہ میں اضافہ:** مردانہ کمزوری، سرعتِ انزال اور جسمانی نقاہت کے لیے بہترین علاج۔
🧠 **دماغی طاقت:** حافظہ تیز کرتا ہے، ذہنی تھکن اور نسیان کو دور کرتا ہے۔
❤️ **دل کی صحت:** دل کو مضبوط بناتا ہے اور دھڑکن کو بہتر کرتا ہے۔
🌸 **خوشبو کا خزانہ:** جسمانی بدبو ختم کرکے قدرتی خوشبو پھیلاتا ہے۔
⚡ **توانائی بخش:** سستی، تھکن اور اعصابی کمزوری کو دور کرتا ہے۔
**🫖 استعمال کا طریقہ:**
1-2 دانے صبح نہار منہ دودھ یا شہد کے ساتھ (ماہرِ طب کے مشورے سے)۔
**⚠️ احتیاط:**
ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، لہٰذا کسی حکیم یا ڈاکٹر کی ہدایت پر ہی استعمال کریں۔
02/06/2025
تخم کدو – چھوٹے بیج، بڑے کمال! 🌿*
کیا آپ جانتے ہیں؟ *تخم کدو* یعنی کدو کے بیج ایک چھوٹا سا پاور ہاؤس ہیں! یہ بیج نہ صرف ذائقہ دار اسنیکس ہیں بلکہ طبی و غذائی فوائد سے بھرپور ہیں۔
1. 💪 *طاقت و قوت*: اومیگا-3، زنک اور پروٹین سے بھرپور، مردانہ کمزوری اور تھکن میں بہترین۔
2. 🧠 *دماغی سکون*: ٹرپٹوفین نیند بہتر بنائے، ذہنی دباؤ کم کرے۔
3. 💓 *دل کی حفاظت*: اومیگا-3 اور میگنیشیم دل کو صحت مند رکھیں۔
4. 🧴 *پروسٹیٹ و مثانہ*: پروسٹیٹ کی سوجن اور بار بار پیشاب کی شکایت میں مفید۔
5. 🍽️ *وزن کنٹرول*: فائبر اور صحت مند چکنائی بھوک کم کرے، وزن میں توازن لائے۔
6. 🧪 *استعمال*: روزانہ 1-2 چمچ بھنے ہوئے بیج یا سفوف شہد کے ساتھ ناشتے میں۔
*احتیاط*: زیادہ مقدار میں نہ کھائیں، روزانہ 10-15 گرام کافی ہیں۔ شوگر والے بغیر شہد کے استعمال کریں۔
*طاقتور نسخہ*:
تخم کدو، تخم خربوزہ، مغز بادام (10-10 گرام)، شہد 2 چمچ – سب پیس کر روزانہ ایک چمچ کھائیں!
*کدو کے بیج – صحت، طاقت اور ذائقے کا خزانہ! آپ نے آج ٹرائی کیے؟* 😋
آپ کو سب سے زیادہ کون سا فائدہ دلچسپ لگا؟
اسٹیل کے گارڈر بنانے کا سنیاسی فارمولا
حکیم میاں علی فیصل
01/06/2025
*خوبصورت جسم، مضبوط صحت: وزن بڑھانے کے 5 آسان گھریلو نسخے!*
اگر آپ کمزوری یا دُبلی پتلی جسمانی ساخت سے پریشان ہیں تو آج کی یہ پوسٹ آپ کے لیے ہے! یہاں دیئے گئے 5 آسان اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکوں سے نہ صرف وزن بڑھے گا بلکہ جسم میں نئی توانائی بھی آئے گی:
1. *انڈہ اور دودھ*: ایک دیسی انڈہ پھینٹ کر ایک گلاس گرم دودھ میں ڈالیں، روزانہ صبح نہار منہ پیئیں۔
2. *بادام، مکھن اور شہد*: رات کو 10 بادام بھگو کر صبح پیس لیں، اس میں 30 گرام مکھن اور شہد یا گڑ ملا کر کھائیں۔
3. *انجیر اور کشمش*: رات کو تین انجیر پانی میں بھگوئیں، صبح اسی پانی کے ساتھ کھائیں، مزید فائدے کے لیے کشمش بھی شامل کریں۔
4. *کیلا اور دودھ*: روزانہ رات کو 2 کیلے کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیں۔
5. *کھجور ملک شیک*: پانچ کھجوریں دودھ میں ڈال کر ملک شیک بنا لیں اور روزانہ پیئیں۔
ان سادہ نسخوں کو اپنائیں اور چند ہفتوں میں فرق خود دیکھیں! 💪
آپ کا پسندیدہ نسخہ کون سا ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں!
علاج کیسے کروایا جائے؟؟؟
ضرور سنیے
#امراض
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Herbal Life Care Dawakhana Jaranwala
Jaranwala
37250
