Awaz Jaranwala ki

Awaz Jaranwala ki

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awaz Jaranwala ki, Health/Beauty, Jaranwala.

Photos from Awaz Jaranwala ki's post 29/05/2026

فیصل آباد: جڑانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

ریسکیو 1122 فیصل آباد کو جڑانوالہ روڈ پر ال شفا ہسپتال کے سامنے روڈ ٹریفک حادثہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر تین افراد سوار تھے جو بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سڑک کی دوسری جانب جا گرے۔ اسی دوران فیصل آباد سے جڑانوالہ جانے والی ہائی ایس وین زخمیوں کے اوپر سے گزر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ طیب ولد فلک شیر سکنہ عبداللہ پل سمندری روڈ اور 25 سالہ فیضان ولد غلام علی سکنہ 14 چک سید والا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 12 سالہ ابراہیم ولد فلک شیر شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔

ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں پولیس تھانہ صدر کی موجودگی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیں۔

Rescue 1122 Faisalabad

15/05/2026
09/04/2026

*پیٹرول 78 روپے کم ہو کر 300.41 پیسے ہو گیا اور ڈیزل 100 کم ہو کر 420.35 ہو گیا*

08/04/2026

جڑانوالہ
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 59 گ ب میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک

جڑانوالہ
ڈاکووں کی فائرنگ سے علی نامی پولیس کانسٹیبل پیٹ میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا

جڑانوالہ
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

جڑانوالہ
ہلاک ڈاکو کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

جڑانوالہ
زخمی کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،ذرائع

26/02/2026

جڑانوالہ
تھانہ سٹی کی حدود میں موبائل اسیسریز شاپ پر مبینہ چوری کی بڑی واردات،ملزمان لاکھوں روپے مالیتی موبائل،نقدی ودیگر قیمتی سامان لے اڑے،بااثر ملزمان مبینہ سیاسی پشت پناہی کی بنا پر پولیس کی پہنچ سے دور،تفصیلات کے مطابق معروف تاجر حاجی محمد عرفان ابراہیم پلازہ میں کرایہ پر دوکان لیکر موبائل اسیسریز کا ہول سیل کاروبار کررہے تھے کہ اسی دوران دوکان مالکان نے بلا جواز بغیر نوٹس کے دوکان خالی کروانے کا حکم جاری کردیا تاہم حاجی محمد عرفان نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا تو ملزمان بدر،صمصام،ساجد ودیگر عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے رات کی تاریکی میں دوکان کے تالے توڑ کر مجموعی طور پر تقریباً 35لاکھ کا سامان بمعہ فرنیچر چوری کرکے لےگئے ملزمان کے اس غیر قانونی اقدام سے تاجر برادری میں تشویش وغصہ کی لہر دوڑ گئی حاجی عرفان نے تھانہ سٹی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کےلئے درخواست گزارتےہوئے فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Photos from Awaz Jaranwala ki's post 09/02/2026

تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود موٹر وے ایم تھری پر ٹریفک حادثہ

جڑانوالہ کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف سیاسی شخصیت ذوالفقار بھٹو گجر جاں بحق

Photos from Awaz Jaranwala ki's post 12/01/2026

*بانی جڑانوالہ پریس کلب مہر نذیر احمد ہم سے بچھڑ گئے*
*نماز جنازہ آج 2 بجے جڑانوالہ کے مرکزی جناز گاہ میں ادا کی جائے گی*
*تحریر آواز جرانوالہ کی
*جناب مہر نذیر احمد نے " پاکستان ٹائمز" جیسے بڑے اخبار سے وابستگی کے باوجود اپنے شہر کے چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کو بھی نظر انداذ نہیں کیا۔علاقے کے سیاسی،سماجی اور مذہبی موضوعات سے متعلق امور اور ان سے جڑے مسائل کے حل میں ہمیشہ مثبت دلچسپی رہی۔پچاس سالوں سے زائد عرصے پر محیط اس شراکت داری کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے اور ہمیشہ قدر کی نگاہ سے ہی دیکھا جائے گا۔ صحافتی خدمات کے ایسے ہی تناظر میں سینیر صحافی مہر نذیر احمد کی شخصیت کو کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکتا۔عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان مسائل کے حل کی جانب ارباب اختیار کی توجہ دلانے کا جو ملکہ آپ کو حاصل رہا وہ آج تک کسی کے حصے میں نہیں آیا۔ آج وہ ہم میں نہیں رہئے لیکن ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین*

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Jaranwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Jaranwala