SabriShifakhana

SabriShifakhana

Share

I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

30/11/2024
03/02/2024

https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL
🤰🏻 *حاملہ کی بیماریاں*
۔ *Diseases of pregnancy*

▪️حالت حمل میں دل کی دھڑکن ہو تو سیب کا مربہ 20 گرام لے کر چاندی کے ورق میں لپیٹ کر کے صبح و شام 10 دن استعمال کروائیں۔

▪️اگر حاملہ کے دانت یا داڑھ میں درد ہو تو دانت میں روئی کے ذریعہ روغن لونگ یا روغن دار چینی لگائیں۔

▪️اگر حالت حمل میں تھوک کی زیادتی ہو تو ببول کی چھال 20 گرام لے کر آدھا کلو پانی میں جوش دے کر اس سے چند بار کُلی کروائیں۔

▪️حالت حمل میں کھانسی ہو تو سہاگہ بریاں 10 گرام، ملٹھی 10 گرام، گوند ببول 5 گرام، سب ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں اس میں سے 1 گرام لے کر تھوڑے شہد میں ملا کر چٹائیں۔

▪️اگر حاملہ کے پستانوں میں درد ہو تو گرم پانی سے پستانوں کو دھو کر روغن گل یا روغن چنبیلی لگائیں۔

▪️اگر حاملہ کے پیٹ میں درد ہو تو سونٹھ 20 گرام، زیرہ سفید 20 گرام، کالا نمک 20 گرام، ادویہ کو پیس کر باریک کر لیں اور 2 گرام کی مقدار میں دن میں دو بار پانی کے ساتھ 15 دن استعمال کروائیں۔

▪️اگر حاملہ کو قبض ہو تو رات کو ہرڑ کا مربہ دو عدد یا گلقند 2 چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں۔

▪️اگر حاملہ کو دست آنے کی شکایت ہو تو پوست آملہ خشک کو باریک کر لیں اور 3 گرام کی مقدار ایک کپ پانی کے ساتھ دیں۔

▪️حالت حمل میں اگر شرمگاہ میں خارش ہو تو کافور کو عرق گلاب میں حل کر کے اس میں روئی یا ململ کا صاف کپڑا بھگو کر اندام نہانی میں رکھیں

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

31/12/2023

*ہسٹریا Histeria*
یہ ایک مرض ہے آج کل اس مرض کو جادو ٹونہ کی بنیاد بنا کر جعلی عامل، ان پڑھ اور شریعت مصطفی کے باغی افراد لوگوں کی بیٹیوں کو گمراہ کر کے ہزاروں روپے کماتے ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ آس پاس کی جاہل عورتیں توہمات کو بڑھاوا دیتے ہوئے گمراہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں فلاں کی بیٹی کو جن چمٹ گیا دورے پڑنے لگے ہیں دوسری کہے گی چڑیل ہے تیسری کہے گی جن عاشق ہو گیا ہے حیرت کی بات یہ ہے کہ اکثر جن لڑکیوں کو ہی کیوں چمٹتے ہیں۔
*اصل تو مسئلہ یہ ہے کہ*
یہ ایک بیماری ہے جس کو عام زبان میں ہسٹریا کہا جاتا ہے اس مرض کی شکار اکثر غیر شادی شدہ لڑکیاں ہوتی ہیں جبکہ ایک مخصوص حد تک شادی شدہ عورتیں بھی اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور اس کے ذمہ دار ان عورتوں کے شوہر ہوتے ہیں۔

*علامات:* قوت ارادی کا کمزور ہو جانا، خوف کا آ جانا، مریضہ کا اکیلے میں باتیں کرنا اور کبھی خود ہی ہنسنا اور خود ہی رونا، ڈراونے خواب آنا، واش روم جانے سے خوف آنا، کمرے میں جانے سے خوف آنا، چھت میرے اوپر ہی گر جائے گی، اکثر لڑکیاں عشقیہ گفتگو شروع کر دیتی ہیں، دورہ پڑنا، بوقت دورہ ہاتھ پاؤں کا ٹیڑھا ہو جانا، پیٹ میں ہوا کا گولا پھرنا۔

*اسباب:* لڑکیوں کی بروقت شادی نہ کرنا، جنسی ہیجان، عشقیہ ناول، انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی مواد دیکھنا، امراض رحم، ثقیل اور بادی چیزوں کا استعمال کرنا، اگر طویل عرصے تک شادی شدہ عورت کو انزال نہ ہو تو شادی شدہ عورت بھی اس مرض کا شکار ہو جاتی ہے۔

*علاج:* غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کر دی جائے، جبکہ شادی شدہ عورتوں کے شوہر اپنے علاج کی جانب توجہ دیں، ہلکی غذا استعمال کریں، معدہ اور قبض کا علاج کریں۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

24/12/2023

*موٹاپا ختم کرنے کیلئے بہترین نسخہ*
گل سرخ ایرانی 30 گرام
حرمل 20 گرام
خشک تمہ کا گودا 20 گرام
سک سنبھلو 20 گرام
پودینہ خشک 30 گرام
زرد چوب 20 گرام
فلفل سیاہ 30 گرام
فلفل دراز 20 گرام
ثناء مکی تنکے نکال کر 30 گرام
تمام اجزاء کو پیس کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا کر ایک گرام والے کیپسول بھر کر رکھ لیں ایک کیپسول صبح، ایک کیپسول دوپہر اور ایک کیپسول رات سوتے وقت کھانے کے دو گھنٹہ بعد ایک سے دو ماہ استعمال کریں

فوائد: موٹاپا، جسم کی فالتو چربی، خواتین کے کولھوں کا موٹا ہونا اور تمام جسمانی موٹاپا کیلئے بہترین لاجواب علاج ہے، ہر قسم کی قبض کا بھی مکمل علاج ہے، نہائیت اعلی اور مجرب ہے

پرہیز : بازاری تلی ہوئی چیزیں، تمام کھٹے فروٹ اور تمام کھٹی چیزیں، سموسے، پکوڑے، برگر، پیزا پرہیز لازمی ہے، گھر کی سادہ روٹی کھائیں شوربے والا سالن زیادہ استعمال کریں
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

SabriShifakhana I am a herbalist. I treat according to Prophetic medicine and Greek method. Consultation is free.

02/12/2023

*ہربل چائے Herbal tea*
تھکاوٹ دور کرنے والی نہایت ہی لاجواب چائے جو ایک مرتبہ پیئے گا ہمیشہ کے لیے اس کا شیدائی ہو جائے گا اس چائے کو بوڑھا جوان سب پی سکتے ہیں۔

خشخاش ایک تولہ
برگ تلسی دو تولہ
برہمی بوٹی دو تولہ
جائفل ایک تولہ
جلوتری ایک تولہ
سونٹھ ایک تولہ
دارچینی دو تولہ
سونف چار تولہ
بادیان خطائی دو تولہ
دانہ چھوٹی الائچی چار تولہ
سب اجزاء کو کوٹ چھان کر اچھی طرح مکس کر کے سفوف(پاؤڈر) بنا کر رکھ لیں۔

*🍵 چائے بنانے کی ترکیب*
ایک کلو پانی میں دو چمچ یہ سفوف ڈال دیں ابال آنے کے بعد چھان لیں اور یہ پانی کپ میں ڈال کر حسب ضرورت دودھ اور چینی ڈال کر پی لیں۔

اس کے پینے سے تھکاوٹ اور سستی دور ہو کر طبیعت ہشاش بشاش ہو جائیگی کام کرنے کی امنگ پیدا ہوتی ہے نزلہ زکام کھانسی وغیرہ کی شکایت دور ہو جاتی ہے بھوک خوب لگتی ہے امراض معدہ کو مفید ہے اور دل و دماغ کو فرحت دیتی ہے۔

18/11/2023

*سوزاک Gonorrhea*
سوزاک ایک ضدی اور ہٹیلا مرض ہے اس مرض میں پیشاب کی نالی میں جلن واقع ہوتی ہے اور پیشاب نہایت مشکل سے آتا ہے پیشاب کی نالی سے مواد کا اخراج ہوتا ہے یہ مرض مباشرت سے ایک دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

عام طور پر سوزاک مرض بدکار عورتوں سے مردوں تک اور اُن مردوں سے شریف گھروں تک پہنچا کرتا ہے فاحشہ اور ملوث عورت سے ہم بستری کرنے کے بعد عموماً دوسرے تیسرے روز اور گاہے پانچویں ساتویں روز احلیل(پیشاب کی نالی) میں ورم پیدا ہوتا ہے اور اس میں خارش، گدگدی اور جلن ہونے لگتی ہے، پیشاب سوزش اور درد کے ساتھ آنے لگتا ہے۔

گیرو 10 گرام
طباشیر 25 گرام
شورہ قلمی 10 گرام
سنگ جراحت 10 گرام
دانہ الائچی کلاں 10 گرام
گل ارمنی 5 گرام
صمغ عربی 5 گرام
کندر گوند 5 گرام
پھٹکڑی سفید 10 گرام
صندل سفید 20 گرام
سب کو کوٹ چھان کر باریک سفوف(پاؤڈر) بنا لیں آدھا چمچ چائے والا صبح نہار منہ اور شام پانچ بجے خالی پیٹ دو گلاس پانی سے کھائیں ان شاءاللہ مکمل افاقہ ہو جائے گا۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

09/11/2023

اکسیر جگر ۔ شربت
ھوالشافی
کنوار گندل گودا 1 کلو گرام
آنگوری سرکہ دتو ۔ 1 بوتل
نشادر ٹھیکری 1 چھٹانک
چینی 3 پاو
ترکیب تیاری
مٹی کی نئی ھانڈی دھو کر ایک دن پانی سے بھر کر رکھیں ۔ اکلے دن پانی گرا دیں ۔ صاف شدہ ھانڈی میں باریک باریک کرکے گودا ڈال ڈال دیں اوپر باریک کی ھوئی نشادر ڈال کر چینی اور سرکہ بھی ڈال کر ڈھکن دے کر 5 سے 7 یوم سایہ میں رکھیں ۔ جوسر میں گرینڈ کر کے بوتلیں بھر لیں
خوراک ۔ صبح نہار ۔ شام 5 بجے چائے والا چھوٹا آدھا کپ ھر قسم کے یرقان میں فائدہ مند ھے ۔ بلڈ پریشر ۔ اور دل کے بند وال میں بھی فائدہ دے گا
نوٹ ۔ شوگر کے مریض چینی نا شامل کریں ۔ ھمارا کئی بار آذمودہ ھے ۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=61550110273328&mibextid=ZbWKwL

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Jhang Sadar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Main Street
Jhang Sadar
35200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00