Fazal E Muhammad Dawakhana

Fazal E Muhammad Dawakhana

Share

Health Cear and Fitness

11/01/2026
09/01/2026

گھونگچی !
اسکی تین اقسام ھوتی ہیں ( سرخ سفید سیاہ)
مزاج ۔ گرم و خشک
خبردار عام آدمی آستعمال سے گریز کریں انتہائی خطر ناک ھے ⚠️

ایک انتہائی قدیم جڑی بوٹی کے بیج ہیں جو زمانہ قدیم میں طبیب و سنار وزن کے لیئے بھی استعمال کرتے تھے اور اسکا وزن رتی تصور کیا جاتا تھا ۔
طبیب اسکو بیرونی ضماد اور طلاء کے لیئے استعمال کرتے تھے اور کچھ اطباء اسکو مصفی کر کے مقوی ادویات میں بھی استعمال کرتے تھے مگر یہ انتہائی خطرناک چیز ھے لہذا عام آدمی کے لیئے زہر ثابت ھوسکتی ھے ۔
جس طرح اذراقی یا کچلہ انسان کے لیئے زہر بھی ھے اور شفاء بھی ھے یہ بھی ثابت لینا یا بنا شدھ کیئے لینا زہر ثابت ھوتی ھے لہذا کوئی عام آدمی قطعی استعمال نہ کرے ۔
اب دوسرا پہلو یہ کہ قدیم طب میں کئی طلاء لکھے گئے ہیں جن میں گھونگچی سرخ کا ذکر ھے اور وہ طلاء درازی نفس اور سختی کے لیئے مجرب مانا جاتا تھا۔
ہم اسے طلاء بط میں معمولی مقدار میں استعمال کرتے ہیں
جسکا مقصد یہ ھوتا ھے کہ چھالے نہ بنیں کیونکہ یہ چھالے بننے کے عمل کو روکتی ھے اور بیرونی زخم میں مفید ھے دوسری طرف گرم مزاج کی وجہ سے مقوی نفس بھی مانتا ھوں اور یہی طب و حکمت کے حقیقی پہلو ھوتے ہیں جو طبیب کے لیئے سمجھنا ضروری ھوتے ہیں اور عام عادمی نہیں سمجھ سکتا !
خلاصہ یہ کہ اللہ پاک نے ہزاروں چیزیں انسان کے نفع کے لیئے پیدا کی ہیں مگر انسان غافل ھے اور خاص کر ہم مسلمان غافل ہیں اور غیر مسلم تحقیق پہ لگا ھوا ھے اور جدید سائینس ریسرچ کر رہی ھے
یقین نہ آئے تو گوگل پہ ریسرچ کر لیں ہزاروں جڑی بوٹیوں کے متعلق جدید سائنس کی ریسرچ ملے گی تو آپ خود اندازہ کریں کہ انکو کیا ضرورت ھے جڑی بوٹیوں پہ تحقیق کرنے کی ؟؟؟

قابل فکر اور قابل افسوس بات یہ ھے کہ ہماری قوم اب تک پرانے فلسفہ جات اور پروپیگنڈا پہ کان دھرے بیٹھی ھے اور طب و طبیب پہ تنقید کا سامان کیئے بیٹھی ھے !
انگریز نے طبی جڑی بوٹیوں پہ ریسرچ کے لیئے لیب کالج یونیورسٹیاں بنا ڈالی ، چائنا جاپان ریسرچ کرتے کرتے مصر کے علماء تک پہنچ گئے اور انسان کی عمر بڑھانے کے انجیکشن تیار ھو رہے ہیں مگر اسلامی ملکوں میں طبیہ کالج بنانے نہیں دیتے !

ہماری کوشش ھوتی ھے طب و حکمت کی افادیت واضح کرنا اور بات دلیل سے کرنا تاکہ عام آدمی کو سمجھ آسکے باقی ظرف کی بات ھے کوئی کتنا سمجھے !

09/01/2026

میرے دواء خانہ کا نام فضل محمد دواء خانہ کیوں ہے؟

میرے شیخ اور استاد محترم جناب مولانا فضل محمد صاحب شیخ الحدیث جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی سے گہری محبت کی وجہ اصل میں یہ کہ ایک مرتبہ آپ نے ہمیں کلاس میں فرمایا کہ تم طب کا شعبہ جس پر انگریز نے ڈاکہ ڈال رکھا ہے اور تم طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہو اسے اختیار کرو
اسی دن سے میں نے حکمت کی تعلیم شروع کی او فاضل طب جراحت کی ڈگری اعظم طبیہ کالج حیدرآباد طب کونسل اسلام آباد پاکستان سے حاصل کی اور اپنے دواء خانہ کا نام فضل محمد دواء خانہ رکھا
الحمدللہ رب العالمین
اللہ تعالیٰ میرے محبوب استاد محترم جناب مولانا فضل محمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کو صحت سلامتی اور خیر کثیر سے نوازے ۔آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

09/01/2026

حجامہ علاج بھی سنت بھی

07/01/2026

حجامہ علاج بھی سنت بھی / آسانی آج بھی اور کل بھی

20/12/2025

سردیوں میں خالص سوغات خداوندی 03002256306
گردے واش نہ کروائیں ، یہ علاج کر یں فرق دنوں میں، گردوں کی ہر بیماری کا علاج شہد ہے
Dec 20, 2025

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اس کی بڑی وجہ مرض سے لاعلمی ہے۔کمر کے درد کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ گردوں کا درد بھی ہوسکتا ہے۔

گردے کی سوزش ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے،اس کے مختلف اسباب ہیں اگر اسے بغیر علاج کےچھوڑ دیا جائے تو بعض اوقات گردہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔گردے میں انفیکشن عام طور پر بیکٹیریا کے داخل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، جو اکثر پیشاب کی نالی اور مثانے سے اس میں منتقل ہوتا ہے۔ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے گردوں کے انفیکشن کا جلدی علاج کرنا بہت ضروری ہےاس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض گردہ ڈاکٹر نزہت فاروقی نے بتایا کہ گردے کے امراض سے بچنے کیلئے دن میں ایک سے سوا لیٹر تک پانی پینا ضروری ہے اس کے علاوہ کافی اور چائے کا زیادہ استعمال خطرے کا باعث ہے۔کمر اور گردے کے درد میں فرق بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمر کا درد ایک ہی جگہ پر ہوتا ہے جبکہ گردے کا درد کمر سے ہوتا ہوا سامنے کی طرف آکر نیچے کی جانب جائے گا اور ہلکا اور تیز ہوتا رہتا ہے۔

گردے کی سوزش کی علامات اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات پائی جارہی ہیں ۔ تو گردوں کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ ہونا : گردے کی سوزش کے ساتھ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اس کی عمومی وجہ بیکٹریا کا گردے میں داخل ہوجانا ہوتی ہے۔کمر میں درد : گردوں میں سوزش کمر میں شدید درد کا سبب بنتی ہے، جسے گردوں کی کالک کہا جاتا ہے، عام طور پر درد کی شدت کو کم کرنے کے لیے پین کلر دوا لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔جلن کا احساس : گردوں کی سوزش کے نتیجے میں پیشاب کے دوران شدید جلن ہوتی ہے۔بار بار پیشاب کرنا : انفیکشن کے نتیجے میں مریض جلنے کے احساس کے ساتھ معمول سے کئی گنا زیادہ پیشاب کرنے کی خواہش کو محسوس کرتا ہے۔ بے سکونی محسوس ہونا : گردوں کی سوزش متلی اور الٹی کا سبب بنتی ہے۔سوزش کے بعد گردوں کی خرابی : اگر سوزش طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے تو گردے ناکام ہو سکتے ہیں اور مناسب طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔علاج گردوں کے انفیکشن کا علاج اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے پیشاب کے ٹیسٹ کے نتائج پر ہوتا ہے، جس کے ذریعے انفیکشن کا سبب اور بیکٹیریا کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ مرض کی شدت کی صورت میں مریض کو اسپتال میں داخل کروا دیا جاتا ہے۔ گردے ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم آرگن ہے اگر یہ آرگن اگر ٹھیک سے کام نہ کر یں تو ہمارا جسم جو ہے وہ کسی کام کا نہیں ہے تو ہمیں چاہیے کہ اس کی صحت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر یں۔

19/12/2025

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

15/05/2025

دیسی ویاگرا دیسی جڑی بوٹیوں کے ساتھ

20/11/2024

سب بیماریوں سے بچنے کا آسان علاج

حکیم مفتی شبیر حیدر FTJ, MA
جسم کے مختلف حصوں میں گھومتے ہوئے درد سر میں درد دل پر دباؤ معدے میں درد قبض گیس اسکےساتھ ڈر خوف گھبراہٹ دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا اور جسم کے مختلف حصوں ہونے والے درد اور ان کی وجوہات اور اس کو ختم کرنے کا آزمودہ نسخہ جانیے حکیم مفتی شبیر حیدر... پاکستان اور پوری دنیا میں کسی بھی جگہ پر ہماری ادویات ہوم ڈلیوری کے ذریعہ منگوا سکتے ہیں۔ اپنی بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے ادویات منگوانے کے لیے ان نمبر پر رابطہ کریں
☎️.03002256306

20/11/2024

سب بیماریوں سے بچنے کا آسان علاج

حکیم مفتی شبیر حیدر FTJ,MA

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi Lines?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


33c24 Commercial Street Ext DHA Phase 2 Karachi
Karachi Lines
75500