beauty tips for you
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from beauty tips for you, Health/Beauty, north Karachi, Karachi.
🌹☘️👆 *جسمانی کمزوری... اور جسم کا سن ہو جانا*
Weekend Gift 👍
11/01/2023
🪄🪄🪄🪄🪄🪄🪄🪄 ▪️ *چیسٹ انفکشن ۔نزلہ کھانسی گلہ خراب کا علاج*▪️
دو گلاس پانی میں چار پانچ کالی مرچ کے دانے ایک پیپلی ۔دار چینی ایک ٹکڑا ۔ملیٹھی ایک چھوٹا ٹکرا ہلدی ہاف ٹی سپون ڈال کر پکائیں ۔پانچ چھ ابال آنے پر بند کر لیں چولہا چھان کر استعمال کریں ۔دو یا تین تک دن تک کی خوراک ہے ۔۔روز ایک کپ روز۔شہد ڈال سکتے ٹیسٹ کے لئے ۔نیم۔گرم پینا ہے ۔بہت جلد آرام آتا 🪄🪄🪄🪄🪄🪄🪄
♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️♦️ 🔅 *دمہ ،چیسٹ انفکشن ،گلے کے امراض ریشہ بلغم ۔الرجی کا علاج*🔅
▪️ملیٹھی بیس گرام
▪️کالی مرچ بیس گرام
▪️سونٹھ بیس گرام
▪️پیپلی بیس گرام
سب چیزوں کو باریک پیس لیں اور شہد میں مکسچر بنا کر رکھیں۔ مجعون ٹائپ کا بنے گا ۔۔روز ہاف ٹی سپون نیم۔گرم پانی سے لیں۔ لینا ہے رات سوتے وقت۔ ان شاء اللہ افاقہ ہو گا کچھ دنوں میں ہی ۔
♦️♦️♦️♦️♦️♦️
💕 *کثرت حیض کا، بہترین دیسی علاج*💕
💕یہ نسخہ ان خواتین کیلئے ہے جن کو مینسسز بار بار آتے ہوں ایک ماہ میں یعنی مرض کثرت حیض کا ہونا، بار بار خون کا آنا، اس کے علاوہ یہ پیچش اور پَس سیل کو بھی مفید ہے، بنا کر استعمال کریں اور ان موذی امراض سے چھٹکارہ پائیں۔
💕 *نسخہ الشفاء* 💕
گندھک آملہ سار 300 گرام، بادیان 300 گرام، زیرہ سفید 200 گرام
💕 *ترکیب تیاری*💕 :
تمام ادویہ کو پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔
💕 *مقدار خوراک*💕 :
آدھا چمچ چائے والا چمچ دن میں تین بار کھانے کے 30 منٹ بعد سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
💕 *نوٹ*💕:
جو خواتین ایلو پیتھک ادویات خون روکنے والی کھا کھا کر تھک چکی ہیں وہ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں قدرت کا کرشمہ دیکھیں...
🍁🌿🍁🌿🍁🌿🍁 🌾حیض کا نہ آنا🌾
🍂۔ ماہوری کا نہ آنا بہت عام بات ہے جس کا لوگوں کو صحیح اندازہ نہیں ہے ۔یہ ماہواری کا نہ آنا (amenorrhea) کہلاتا ہے ۔غیر حاملہ عورتوں میں ماہواری کا نہ آنے کا سبب ہارمونز کا عدم توازن ہے ۔اگرچہ ہارمونز کا یہ عدم توازن،عام طور پر ، شدید تو نہیں ہوتاتاہم صحت کے لئے بعض طویل مُدّتی خطرات ہوتے ہیں جن سے علاج کے ذریعے بچا جا سکتا ہے۔یاد رکھئے کہ ماہوارہی کا نہ آنا ،نہ تو کوئی بیماری ہے اور یہ حاملہ ہونے کی یقینی علامت بھی نہیں ہے۔ بعض اوقات ماہواری کا نہ آنا ایک نارمل بات ہوتی ہے اور اِس کے معنیٰ یہ نہیں ہوتے کہ کوئی خرابی ہے ۔
🍁اگر ماہواری میں تاخیر ہو رہی ہے اور متعلقہ عورت حاملہ نہیں ہے تو عام طور پر اِس کا سبب ہارمونز ہوتے ہیں۔اِس کے معنیٰ یہ ہیں کہ متعلقہ عورت میں انڈوں کے اخراج کا عمل کسی سبب سے باقاعدگی سے نہیں ہو رہا ہے ۔ذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی ماہواری اپنے وقت پر نہیں آتی۔ذہنی دباؤ کی وجہ سے جسم کے ہارمونز کا نارمل تناسب بگڑ جاتا ہے اور اِس وجہ سے ماہواری دیر سے آتی ہے یا کسی مہینے میں بالکل نہیں آتی۔ماہواری کا اپنے وقت پر نہ آنے کی چند خاص وجوہات میںآپ کی زندگی کی بڑی تبدیلیاں شامل ہیں مثلأٔ منتقل ہونا، نئے کام کا آغاز ، غذا میں تبدیلی ، یا ورزش کے معمولات وغیرہ ۔آپ کے وزن میں نمایاں کمی بھی کسی مہینے میں ماہواری نہ آنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر یہ کیفیت چند ماہ تک جاری رہے تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے۔
🍂اگر تین بار سے زائد مرتبہ ماہواری نہیں آتی ہے یا فکر مندی کی علامات پائی جائیں تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے ملاقات کرنا چاہئے تاکہ اصل سبب معلوم کیا جاسکے ۔عام طور پر یہ وجوہات پیچیدہ نہیں ہوتیں اور ہو سکتا ہے کہ یہ کیفیت خود بخود ٹھیک ہوجائے...... 🌿🍁🌿🍁🌿🍁🌿 💕💕💕💕💕 💕💕💕
🟤🟤🟤🟤🟤🟤 🔹 *موٹاپے کو کنٹرول کریں ہارمون بیلنس کریں* 🔹 ✨ *طریقہ کار*✨
پانی کو برتن میں ابالیں اور پھر اس میں ہاون دستے سے پسے ہوئے میتھی دانے کو ڈال دیں، برتن کو ڈھانپ دیں اور 3 سے 5 منٹ تک بیج پانی کی گہرائی میں جانے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد چھلنی کے ذریعے چھان کر کپ میں ڈالیں اور پی لیں۔دن میں ایک بار ایک کپ... موٹاپے اور ہارمونز کو کنٹرول کرتا ہے
🌾🌼🌾🌼🌾🌼 💞حالت حیض میں کمر درد کے لئے 💞 ۔* حالت حیض میں درد کمر ہو تو سونٹھ، باؤ بڑنگ ہر ایک نو ماشہ قند سیاہ تین تولہ کو تھوڑے پانی میں جوش دے کر چھان کر کے پیئیں۔ 🌾🌼🌾🌼🌾🌼🌾 🟤🟤🟤🟤🟤🟤
🌸🌸🌸🌸🌸🌸 🌷 *لڑکیوں کے مخصوص ایام (Me**es) میں ہونے والے درد کا علاج*🌷
▪سورج مکھی کے بیج،
▪السی کے بیج اور
▪گلاب کی خشک پتیاں
ہم وزن لے کر پیس کر رکھ لیں۔اگر آپ اس مسئلہ کاشکار ہیں تو باقاعدگی سے ایک چمچ صبح و شام تین ماہ تک کھائیں تو اس درد سے نجات مل جائے گی۔بارہ سال سے بڑی بچیوں کوروزانہ ایک مٹھی سورج مکھی کے بیج چھیلے ہوئے ضرور کھلائیں تاکہ وہ اس مسئلہ سے محفوظ رہیں۔ 🌸🌸🌸🌸🌸🌸🌸
🌷 *Imbalanced Hormone* 🌷
🌷 *ہارمونز کا عدم توازن* 🌷
☘〰☘〰☘〰☘
*اور اسکی وجہ سے درپیش مسائل کا حل*
☘〰☘〰☘〰☘
*ہارمونز کے بے ضابطہ طور پر بڑھنے یا کم ہونے سے خواتین کو مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے*۔ جن میں PCOS یا *polysystic ovaries syndrome*اہم ہے 🍃ماہواری میں شدید درد کا ہونا،ماہواری کے ٹائم پیریڈ میں کمی یا اضافہ، حمل کا نہ ٹھہرنا,کیل مہاسے غیر ضروری بالوں کا چہرے پر بڑھ جانا
🍃اکثر تو یہ مسائل اتنے زیادہ بڑھ جاتے ہیں کہ بات بانجھ پن تک جا پہنچتی ہے۔ اس لئےجتنا ہوسکے اپنا اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ تازہ اور صحت بخش غذا کا استعمال کریں۔ اور اگر کسی بیماری کے بارے میں ذرہ سا بھی شک ہو تو فوراًکسی سپیشلسٹ سے رجوع کریں. 🍃 *اگر آپ چاہتی ہیں کہ اس طرح کے کسی بھی قسم کے حالات سے بچا جائے تو اپنی زندگی میں صحت مندانہ معمولات کا اضافہ کیجئے*
اپنی خوراک میں صحت مند چیزیں شامل رکھیں 🍃 *باقی اگر آپ کو ان حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب اس کا حل چاہتی ہیں تو بالکل حل بھی حاضرخدمت ہیں*
☄ *ٹوٹکا نمبر 1*☄
*اپنے کھانوں کے اندر میتھی کا استعمال لائیے۔ میتھی کا استعمال جتنا زیادہ ہو سکے اتنا کریں۔میتھی جیسے پسند ہو ویسے بنا کرکھائیے*
آپ اس کو سبزی کے طور پر بھی بنا کر کھا سکتی ہیں اور اس کا قہوہ بنا کر بھی پی سکتی ہیں۔ ہارمونز کی بے ضابطگی کی وجہ سے ہونے والے مسئلوں کے لیے میتھی بہت ہی کار آمد ہے۔
*آپ ﷺ کی حدیث مبارک ہے "اگر لوگوں کو میتھی کے فائدوں کا انداذہ ہو جائے تو لوگ اسے سونے کے بھاوؑ لینا بھی پسند کریں"*
☄ *ٹوٹکا نمبر 2* ☄
اگر آپ کو ہارمونز کی بے قاعدگی میں
FSH، LH یا Testestorone بڑھا ہوا ہو یعنی کسی بھی قسم کی ہارمونز کی خرابی ہے اور ان ہارمونز کی بگاڑ کی وجہ سے مخصوص ایام صحیح طور سے نہ آتے ہوں یا ان میں کوئی بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو توآپ کے
*اس مسلۂ کا حل قدرت نے بینگن میں رکھا ہے۔ بینگن کا سالن ہفتے میں دو دفعہ بنا کر ضرور کھائیں۔*
عام طور پر بینگن کا بھرتہ گھروں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔بہر حال جس بھی شکل میں ہو اس کااستعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
☄ *ٹوٹکا نمبر 3*☄
کسی بھی وجہ سے اگر ہارمونز میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہو تو آپ کو چاہیے کہ
*جامن کے پتے لے کر ان کا قہوہ بنائیں۔ اور دن میں ایک دفعہ اس کااستعمال ضرور کریں۔*
یا پھر پاوڈر مگر قہوہ پینا آسان ہے۔
*جامن میں بہت سی بیماریوں کا علاج چھپا ہوا ہے۔*
اگر آپ کو ہارمونز کی بے ضابطگی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے تو جتنا ہو سکے اس قہوے کا استعمال کریں۔
☄ *ٹوٹکا نمبر 4*☄
اگر ہارمونز کی بگاڑ کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھ رہا ہو تو یہ اور بھی پریشانی کا باعث ہے۔ہارمونز کی درستگی کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی لانے کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں۔انشاء اللہ بہت جلد آپ کا وزن اور ہارمونز کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔
☘ *اجزاء* ☘
کریلا : ایک عدد
میتھی دانہ : 10گرام
جامن : 10عدد موسم نہی ہو تو گھٹلی کا پاوڈر لیں
💐 *ترکیب اور طریقہ استعمال* 💐
کریلے کو دھوپ میں سکھالیں اورکریلے کے بیج نکال لیں۔ پھر
*کریلے کے بیج، جامن کی گٹھلیاں اور میتھی دانہ ان تینوں کولے کر پیس لیں اور پاؤڈر بنالیں۔ اور روزانہ اس پاؤڈر کا قہوہ بنا کر پئیں۔*
ا ور تب تک استعمال کریں جب تک وزن میں کمی اور دوسرے مسائل ختم نہ ہو جائیں۔
☄ *ٹوٹکا نمبر 5* ☄
یہ نسخہ PCOS کے مریضوں کے لئے بہترین ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ PCOS کے مریض کو ساری عمر دوا کھانا پڑتی ہے اور مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ لیکن اس کے استعمال سے ہارمونز کی بے قاعدگی ٹھیک ہوجاتی ہے اور مزید کسی چیز کی ضرورت پیش نہیں آتی۔نسخہ درج ذیل ہے۔
☘ *اجزاء* ☘
ثابت اسپغول : 10گرام
میتھی دانہ : 10گرام
اجوائن : 10گرام
کلونجی : 10گرام
💐 *ترکیب اور طریقہ استعمال*💐
ان سب کو پیس کر پاؤڈر بنالیں (لیکن زیادہ باریک نہیں پیسنا)۔روزانہ صبح اور شام ایک ایک چُٹکی پانی کے ساتھ خالی پیٹ کھائیں۔
*اس کو کھانے کے بعد 15منٹ تک کوئی بھی چیزنہ کھائیں۔اس کے بعد کھانا یا پانی وغیر ہ پئیں۔ اس کا استعما ل دو ہفتوں تک کریں۔*
انشاء اللّہ یہ مرض جڑ سے ختم ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صا ف ستھری غذا کا استعما ل کریں۔
۔
🍀جاتے جاتے ایک آخری بات!
*اپنی ذندگی سے خود ترسی کو نکال دیں لوگوں کو بڑی بڑی بیماریوں نے گھیر رکھا ہے لیکن پھر بھی جینا پڑتا ہے اور جینا ہے تو خوشی سے جئیں کہ مُردہ دل خاک جیا کرتےہیں۔*
☘اگر ہارمونز کا پرابلم ہو گیا تو اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں یہ آذمائش ہے اسے حوصلے کے ساتھ برداشت کریں دیکھیں کہ آپ کے ہاتھ پاوؑں سلامت ہیں تو
غم کس بات کا؟
*ایک بات یاد رکھیں PCOS کسی بھی صورت آپ کو زندگی اچھی طرح بسر کرنے سے نہیں روک سکتی ہمت سے ڈٹ کر اس کے ساتھ جینا سیکھیں یہ خود بخود آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔*۔۔
🍀🍂🍀🍂🍀🍂🍀
🟪🟪🟪🟪🟪🟪🟪🟪
🔹 *ہارمون لیول متوازن رکھنے والی غذائیں*🔹
جسم میں متوازن ہارمون اور چمکدارجلد کا کون خواہش مند نہیں ہوتا۔کچھ غذائیت سے بھرپور کھانے ہر ایک کو اس قابل کر سکتے ہیں ۔ہارمونز ہمارے موڈ ،نظام ہضم ،توانائی،نشونماء اور جلد کی ساخت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اگر ہم ایسی غذائیں نہ کھائیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہے تو ہمارا جسم صحیح مقدار میں ہارمونز پیدا نہیں کرسکے گا۔اس طرح ہارمونز کا توازن قائم نہیں رہے گا کیونکہ جسم کو نشونما کے ذرائع حاصل نہیں ہو سکیں گے۔
🔹 *ہارمونز بنانے والی غذا*🔹
ہمارے جسم کو تین بڑی غذاؤں یعنی کاربوہائڈریٹ،پروٹین اور فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
فیٹس ہارمونز کو متوازن بنانے کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔برسوں سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ چکنائی سے پاک کھانے اچھے ہیں جبکہ کولیسٹرول اور فیٹس اچھے نہیں ہیں لیکن یہاں معاملہ کچھ الٹا ہے۔نئے ہارمونز بنانے اور متوازن رکھنے کے لئے ہمیں صحت مند فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔کچھ فیٹی ایسڈ اور کولیسٹرول کی مدد سے ہارمونز بنتے ہیں۔اگر ہم یہ غذائیں نہ لیں تو ہارمونز کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔کیونکہ ہمارے جسم کو صحیح غذائیت نہیں ملتی۔ہمارے جسم کو نئے سیل بنانے اورہارمونز کو استحکام بخشنے کے لئے فیٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ عورت کے تولیدی نظام کے لئے بہت اہم ہوتے ہیں ۔
🔹 *متوازن ہارمونز کے لئے غذائیں*پروٹین سے بھرپور*🔹 غذائیں ،ہارمونز کومتوازن رکھنے والے فیٹس ،اینٹی اوکسی ڈنٹ سے بھر پور سبزیاں اور بعض جڑی بوٹیاں جسم کی نشونما میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔
🔅پروٹین
🔅میوے
🔅پھلیاں
🔅مسور کی دال
🔅گائے کا گوشت
🔅مچھلی
🔹 *ہارمونز کو متوازن رکھنے والے فیٹس*🔹
۔ناریل کا تیل (اور اس سے بنی اشیاء)اس میں موجود لارک ایسڈ جو ہارمونز کی پیداوار کے لئے بہت مفید ہے۔اور جلد کو صحت مند بناتا ہے ۔جسم میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس کوختم کرتا ہے اور توانائی فراہم کرتا ہے۔آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اور جسم کی نشونما تیز کرتا ہے۔
🧈۔مکھن یا گھی وٹامن اے، ڈی ،ای اور کے ۲سے بھرپور فیٹس فراہم کرتا ہے۔یہ غذائیں ہارمونز کی پیداوار کا ذریعہ ہیں ۔مکھن وافر مقدار میں فیٹی ایسڈ فراہم کرتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور جسم کی نشونما کو تیز تر کرتا ہے اور جراثیم کش خصوصیات کی وجہ سے جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا اور وائرس سے مقابلہ کرتا ہے۔
🥚۔انڈے کی ذردی میں لاتعداد وٹامن اور معدنیات ہوتے ہیں جن مین وٹامن اے،بی۲،بی۶ ،بی۹،آئرن ،کیلشئم،فاسفورس اور پوٹاشئم شامل ہوتے ہیں ۔یہ سب صحتمند نظام تولید ،ہارمونز کے توازن اور صحتمند جلد کے لئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔
۔🥜میوے اور بیج۔زیتون اور زیتون کا تیل،مچھلی کا تیل۔السی کے بیجوں کا تیل،اور دودھ کی خالص دیسی اشیاء۔
🥬 *اینٹی اوکسیڈنٹ سبزیاں*
گہرے سبز رنگ کی سبزیاں ،بروکولی،پالک،بندگوبھی،کھیرا
🍅 *خوش رنگ سبزیاں*
ہری ،لال،پیلیاور نارنجی شملہ مرچ،لال بند گوبھی،سفید اور لال پیاز ،ٹماٹراورگاجر۔
اسٹارچ والی سبزیاں بھی نظرانداز نہ کریں ۔شکر قندی،شلجم اور چقندر۔
🧄 *مصالحہ جات*🧄
دارچینی، ہلدی،ادرک،لہسن،زیرہ
اگر جسم کو اسکی ضرورت کی تمام غذائیں ملیں گی تو ہارمونز متوازن رہیں گے، جلد تروتازہ اور موڈخوشگوار رہے گا 🟪🟪🟪🟪🟪🟪🟪🟪
19/11/2022
🪢 *کندھے کا درد..!*
🦾 *عام طور پر کندھوں میں دردپٹھوں میں کھچاؤ، ورم، سوجن کی وجہ سے ہوتا ہے.*
وجہ کچھ بھی ہو پہلے یہ آسان
سادہ آزمودہ تھیراپی شروع کیجئے.
🔺 *گھر دفتر کرسی یا بیڈ پر بیٹھ کر،*
🔺 *کھڑے ہو کر دونوں کندھے کانوں کی جانب اوپر کو اُچکائیں.*
🖐️ایک سیشن تین سے پانچ منٹ،
دن میں پانچ بار رپیٹ کیا جائے.
تیز ریکوری کے لیے اس دوران گہرے سانس لینا بیحد مفید ہے.
اس کے ساتھ ساتھ تولیہ رول کر کے گردن کے نیچے رکھ کر پندرہ منٹ لیٹنا بھی مفید ہے.
*نوٹ:*
🔖 *اگر الٹے کاندھے میں اچانک تیز درد شروع ہو جائے اور چہرے کے ساتھ ساتھ سینے کی طرف پھیلتا ہوا محسوس ہو تو فوری طور پر دل کے ہسپتال کی ایمرجنسی میں ضرور چیک کرا لیا جائے.*
🔎 _سیدھے کندھے میں ہلکا اور مسلسل درد پتے کی پتھری کی وجہ سے ہو سکتا ہے اسے ریفر پین کہتے ہیں طویل عرصے ایسا درد رہنے کی صورت میں بہتر ہے ڈاکٹر کے مشورے سے پتے کا الٹرا ساؤنڈ کرا لیا جائے._
🧘♂️ *شولڈر، گردن، کمر کے درد سے نجات کے لیے آپ ہمارے اسی پیج پر بہت سی آسان تھیراپیز دیکھ سکتے ہیں.*
✍🏻 *جاوید اختر آرائیں*
🌸 *٢٨ اکتوبر ٢٠٢٢*
🔗 *https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=611741520745145&id=100057279076196*
19/11/2022
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀 🔸 *2ہفتوں میں رانوں اور ہپ کی چربی کم کریں*🔸
رانیں اور ہپ وزن کم کرنے کے لحاظ سے جسم کے سب سے مشکل حصے تصور کیئے جاتے ہیں۔ جسم کی ان جگہوں کا وزن بے حد جلدی بڑھ بھی جاتا ہے اور گھٹنے میں بہت وقت لگاتا ہے ۔ اگر آپ 2ہفتوں میں رانوں اور ہپ سے چربی کم اور جسم کو شیپ میں لانا چاہتے ہیں تو یہ ٹوٹکے اور ورزش اپنائیں۔ ہمیں امید ہے ان نسخوں سے آپ جلد وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
🛴 *کارڈیو*🛴
باقائدگی سے ورزش وزن کم کرنے کا سب سے بنیادی اصول ہے چند کارڈیو ورزشیں ایسی ہیں جن سے رانوں اور ہپ سے وزن جلدی کم ہوتا ہے ۔ اگر آپ کے پاس اسٹیشنری بائیک یا ٹریڈ مل ہے تو دو ہفتوں تک روزآنہ 30سے40منٹ تک ورک آؤٹ کریں ۔
🛴 *اایروبک*🛴
اس ورزش سے نہ صرف رانوں اور ہپ کا بلکہ پورے جسم کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے اور باڈی شیپ میں آجاتی ہے ۔ سیڑھیاں چڑھنا اترنا بھی ایک طرح کی ایروبک ورزش ہے ۔ اس سے آپ کی کمر سیدھی ہوتی ہے اور ٹانگوں خصوصاً رانوں کی چربی گھلتی ہے ۔تیز چہل قدمی اور سائیکلنگ بھی ایروبک ورزش کا بہترین متبادل ہے ۔
🍏 *سیب کا سرکہ*🍏
apple cider
سیب کا سرکہ جسے انگریزی میں ایپل سائڈر ونیگر بھی کہتے ہیں جسم کا فیٹ تیزی سے گھٹاتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں پوٹاشیئم ، میگنیشیم اور کیلشیم بھی کثیر تعداد میں موجود ہوتا ہے ۔
*تین حصے سرکے میں ایک حصہ زیتون یا ناریل کا تیل ملائیں ۔ اس سے رانوں اور اور ہپ کا 10منٹ تک مساج کریں ۔ 30منٹ تک لگے رہنے دیں ۔ پھر پانی سے دھو دیں ۔ اس عمل کو دن میں دو با ر دو ہفتے تک دہرائیں ۔
*2چھوٹے چمچ سیب کے سرکے میں تھوڑا سا شہد ملائیں اور اسے ایک گلاس ہلکے گرم پانی میں ملا لیں ۔ اسے روزانہ نہار منہ پئیں ۔
🥥 *ناریل کا تیل*🥥
cocunat-oil
ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈ جلد میں آسانی سے جذب ہو جاتا ہے اور جسم میں موجود چربی کو انرجی میں تبدیل کر دیتا ہے ۔
*رانوں اور ہپ کا ناریل کے تیل سے روزانہ دن میں دو بار 10منٹ تک مساج کریں ۔
*کھانا پکانے میں بھی ایکسٹرا ورجن ناریل کے تیل کا استعمال کریں ۔
☕ *کافی*.☕ کافی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور کیفین جلد کو ٹائٹ کرتے ہیں ۔ اس سے جسم کی چربی کی گردش بڑھتی ہے جس سے وہ جلدی گھلتی ہے ۔
1۔ ایک چھوٹا چمچ کافی لیں۔
2۔اس میں تھوڑا شہد ملائیں اور پیسٹ کی شکل دے دیں ۔
3۔ نہانے سے پہلے اس آمیزے کو رانوں اور ہپ پر لگائیں اور سوکھنے دیں ۔
4۔ پھر ہاتھ گیلے کرکے اسکرب کی طرح مل کے اسے دھو دیں ۔
5۔ اس عمل کو ہفتے میں ہر ایک دن چھوڑ کر دہرائیں۔
🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀🌀
Abaya (burqa) designs
عبایا خریدتے وقت ایک بات کا خیال رکھا کریں کہ ہمارا عبایا ہماری خوبصورتی اور ہمارے جسمانی نقوش کو چھپانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اسلئے عبایا ایسا خریدیں کہ وہ ٹائٹ اور جسم کو ظاہر کرنے والے بالکل نہ ہوں💐
* *
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Website
Address
North Karachi
Karachi
