Zaheen Ahmed Attari
مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے
اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے
امت پر تیری آکےعجب وقت پڑا ہے
از قلم مفتی علی اصغر
2 ربیع الثانی 1445
18 اکتوبر 2023
آج کل کے ماحول میں لوگ کہتے نظر آتے ہیں کہ دعا کا وقت نہیں ہے عملی اقدامات کا وقت ہے
ان نادانوں کو کیا خبر کہ عملی اقدامات اسباب ہیں اور دعا مسببُ الاسباب کی طرف رجوع کا نام ہے۔
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادتِ کریمہ تھی کہ آپ دعا کو پہلے اور اسباب کو بعد میں اختیار فرماتے تھے۔
عملی اقدامات اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک اللہ رب العزت کی غیبی مدد شامل نہ ہو
لہٰذا اللہ کی طرف رجوع کرنا اس کی بارگاہ میں فریاد کرنا ایک عظیم عبادت ہے
یہ الگ بات ہے کہ عملی اقدامات کرنا جن جن کا فرض ہے ان کے ذمہ یہ بوجھ قرض ہے اور رب کی بارگاہ میں اس پر جواب بھی دینا ہوگا
لیکن عام مسلمان دعا سے جو ضروری فوائد حاصل کر سکتا ہے ان فوائد سے ہرگز محروم نہیں رہنا چاہیے
دعا کرنے والا اگر سچا اور مخلص ہے تو اپنے مظلوم بھائی بہنوں اور لاچار بچوں کو اپنے گھر کا فرد سمجھ کر ان کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھ کر جب رب کی بارگاہ میں دعا کرتا ہے تو اس کا یہ درد، یہ ہمدردی، یہ اللہ کی بارگاہ میں اپنے بھائیوں کے لئے دعا و گریہ کرنا بے حسی کو دور کرتا ہے، جذبہء رحم اور رقتِ قلب اسے نصیب ہوتا ہے۔
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ وہ کام کر رہا ہوتا ہے جو رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کرتے ہیں
کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رب کی بارگاہ میں امت پر رحم اور آسانی کی مسلسل دعا کرتے رہے ہیں اور اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رب کی بارگاہ میں امت کو نہیں بھولتے
لہٰذا مظلوموں کے لئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا مانگنا وہ کام ہے جو رب تعالیٰ کو پسند ہے۔
بہت سارے لوگ معاشرے میں وہ بھی پائے جاتے ہیں جو اپنے لئے تو دعا کرتے ہیں لیکن دوسروں کے لئے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کرنے، دوسرے کی ترقی بہتری حاجت کے پورا ہونے کے لئے دعا کرنے کی انہیں توفیق نہیں ملتی بلا شبہ یہ ایک بڑی محرومی ہے۔
ہسپتالوں میں بکھرے اعضاء، تڑپتے بدن، بلکتے بچے، آبادیوں کی تباہ کاریاں دیکھنے کے بعد ایک مسلمان اپنے رب کی بارگاہ میں فریاد نہ کرے رحم طلب نہ کرے تو اس سے بڑھ کر کون بے حس ہوگا۔
باتیں کرنے والے تو بہت مل جائیں گے
لیکن محاسبہ کیجئے کہ کس کس نے تنہائی میں بیٹھ کر اپنے رب کے سامنے اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لئے دعا کی
کس کس نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں فریاد کی
واضح رہے کہ یہ دعا و فریاد
محض التجا ہونی چاہئے نہ کہ شکوہ، کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں
وہ ابتلاء اور آزمائش میں بھی مبتلا کرتا ہے سابقہ انبیاء تک اس کی راہ میں شہید کر دئیے گئے
ظالم کو مہلت بھی رب کی طرف سے ملتی ہے
نتائج اور انجام نکالنا ہمارا کام نہیں ہے میرے رب کی خفیہ تدبیر کیا ہے وہی بہتر جانتا ہے
ہم اتنا جانتے ہیں کہ ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی ہیں اور ہمارا رب ہم پر مہربان ہے اور وہ اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ہم پر کرم فرماتا رہے گا۔
💚ماہِ ربیع الثانی مبارک ہو💚
عرسِ مبارک سیدنا ومرشدنا
سرکار غوث الاعظم قطب الاولیاء حضور شیخ عبدالقادر جیلانی الحسنی الحسینی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیہ💜
15/10/2023
RS 105000
رابطہ کیجیئے
ذہین احمد عطاری
0320 2095096
الســـلام علیکم
جن کا پاسپورٹ تیار ہے اور عمرہ پر جانا چاہتے ہیں تو ایک شاندار آفر ہے جلد رابطہ کریں۔۔..
جن کے تیار نہیں وہ رابطہ نہ کریں۔۔۔۔ 🌹
*0316-0939947*
13/10/2023
السلام علیکم
الحمدللہ
Umrah booking is in progress.
Contact to travel to *MAKKAHA & MADINA* with you and your family.
_*NOOR-UL-EMAN TRAVEL & TOURS*_
عمرہ بکنگ جاری ہے۔
اپنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ *بیت اللہ* کا سفر کرنے کے لیے رابطہ کریں۔
_*نور الایمان ٹریولز اینڈ ٹورز*_
*Zaheen Attari Naqshbandi*
📲 *0 3 2 0 2 0 9 5 0 9 6*
📲 *0 3 1 6 0 9 3 9 9 4 7*
For more updates join our community group.
مزید معلومات کے لیے ہمارے گروپ میں شامل ہو جائیں۔
👇🏻
https://chat.whatsapp.com/Fi4k7q7DURP5bLhBs0T2Fv
حضرتِ سیدنا استادابواسحاق اسفرائینی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں؛
میں نے 30 سال تک اللّٰه عزوجل سے دعا کی کہ وہ مجھے سچی پکی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ،پھر میں نے خود پر حیرت و تعجب کرتے ہوئے کہا :سُبْحٰنَ اللّٰه میں 30 سال سے اللّٰه عزوجل سے ایک حاجت طلب کررہا ہوں مگر وہ آج تک پوری نہیں ہوئی ،
پھر میں نے خواب دیکھا کہ ایک کہنے والا مجھ سے کہ رہا ہے : تجھے اس بات پر تعجب ہورہا ہے ؟ تو جانتا ہے کہ اللّٰه عزوجل سے کیا طلب کررہا ہے ؟ تو یہ سوال کررہا ہے کہ اللّٰه عزوجل تجھے اپنا محبوب و پسندیدہ بنالے ،
کیا تو نے اللّٰه عزوجل کا یہ فرمان نہیں سُنا ؛
ترجمۂ کنزالایمان : بے شک اللّٰہ پسند رکھتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو ،
(پ ۱ ،البقرۃ ۲۲۲)
کیا یہ چھوٹی حاجت ہے ؟
{ منہاج العابدین، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ، صفحہ 57 ،58 }
11/10/2023
حضور فقہ العصر علامہ مفتی محمد امین قادری نقشبندی مجددی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیہ💚
07/10/2023
جو ناکامی کا سامنا نہیں کرسکتا
وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا
استادِ محترم حضرت مولانا شفاقت عطاری المدنی
سرمایۂ اہلسنت حضور مفکرِ اسلام مدظلہ کو اللّٰہ کریم سلامت رکھے
آمین
تمام مسلمانوں کو میلادِ مصطفےٰ ﷺ کی خوشیاں مبارک ہو🌹
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
