Beauty Bizz
Experience the magic of your Skin care routine where beauty and brilliance unite. Our unique products infused formulations redefine skin care.
Fozia irfan
Beauty consultant
Sponsor number: 628209
Whatsapp: 03310237555
21/03/2026
موسم کا بدلنا مطلب اسکن کیئر کا بدلنا آپ گرمیوں میں اپنی اسکن کی کیئر کیسے کرتی ھیں ؟؟ میں اپنی اسکن کیلئے سن بلاک اور فیس واش بدلتی ھوں اور۔۔۔۔
آپ ؟؟؟؟
خشک اسکن ھو اور سردیوں کا اھتمام بنا اسکن کیئر کہ بالکل بھی اچھا نہیں ھم آپکے لئے لائے ھیں دودھ اور شہد کی خوبیوں سے مالامال Milk n Honey رینج جو آپکی سردیوں بنا سکتی ایک خوشگوار موسم
انجوائے کیجئے اس خوبصورت ڈیل کو جس میں آپکی جلد کی
کیئرکے تمام لوازمات موجود ھے
نیچے دیئے گئے لنک پہ کلک کیجئے اور فری ریجسٹریشن کروا کے حاصل کریں 15٪ ڈسکاؤنٹ 15٪ کیش بیک
https://shop.oriflame.com/PK-fouziairfanmuhammadirfanmalik/bnlyvT0MY
03/10/2025
26/11/2023
I have reached 2K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
26/11/2023
I have reached 2K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
Now we launching our new Beauty care Range the named of
Gem Glow Organics
We are blessed with your love and support 💐💐💐💐💐💐
09/07/2023
بزنس کرنا بے شک ھر ایک کا خواب نھیں ھوسکتا مگر یہ بھت سارے خوابوں کی تعبیر ضرور بن جاتا ھے اہنے اج کے کچھ گھنٹے کاروبار سیکھنے میں ضرور لگائیں تاکہ کل کسی کاروبار کا اغاز کرسکیں
کاروبار کیلئے تجربہ مناسب گائیڈ لائن اور پیسے کہ علاوہ سب سے اھم چیز اپکی دلچسپی ھے جس کام میں دلچسپی ھو وہ کتنا ھی معمولی کیوں نہ ھو اپکو غیر معمولی بنادیتا ھے کاروبار جرنے کیلئے صرف کسی ہراڈکٹ کا ھونا ضروری نھیں اہ سسٹم یا سروسز بیس بزنس بھی کرسکتے ھیں بشرطیکہ اپ کو پنی بات کہنے اوراگلے کی بات سمجھنے کا ھنر اتا ھو
کاروباری مشاورت کیلئے رابطہ کیجیئے تاکہ اپ اپنے اگے انے والی زندگی کو پلان کرسکیں ۔۔۔۔۔۔
نا امیدی کفر کیوں ھے جانتی ھو ؟؟؟؟؟
کیوں کہ یہ وہ کیفیت ھے جو زندگی جینے کا ھنر چھین لیتی ھے انسان ھار مان جاتا ھے اور جب انسان ھار مانتا ھے نا تو بظاہر ایک عام سا انسان بھی جب گرتا ھے تو ایک پہاڑ زمین بوس ھوجاتا ھے جس کی گرد بھت ساروں کے گناھوں کو چھپا لیتی ھے
لیکن یہ عمل ںوتا کیوں ھے کیوں کہ ھم رب کی رحمت سے نا امید ھوجاتے ھیں زندگی کا مقصد ختم ھوجاتا ھے اور جب مقصد اور انسان کی اھمیت ختم ھوجائے تو اسکے پاس جینے کی وجہ نھیں بچتی اور یہ سب بس ایک وجہ سے ھوتا ھے اور وہ وجہ ھے۔۔۔۔
منفی سوچ۔۔۔۔۔ یا جو حاصل ھے اس سے گریز اور لاحاصل کی تلاش کی جنگ جو انسان خود سے لڑتا ھے اور لڑتے لڑتے ختم ھوجاتا ھے
میں یہ نھیں کہتی کہ تقدیر سے مت لڑو مگر اپنی کرنے کے بعد رب کی رضا پہ بھروسہ رکھو وہ تمہیں کبھی خالی ھاتھ نھیں چھوڑتا بے شک لاکھ کوشش کے بعد بھی وہ نہ ملے جو تمھاری طلب ھے تب بھی وہ تمہیں ضرور دیتا ھے جو تمھاری لئیے بھترین ھے اس لئیے اپنی قسمت اور رب کی رضا پہ بھروسہ رکھتے ھوئے لڑنا اور جیتنا ھی اصل زندگی کا حسن ھے نہ کے ھار مان جانا او ر خداکو ناراض کرلینا
میرے اللہ پاک کو جو بات سب سے ذیادہ ناگوار ھے وہ یہی ھے کہ بندہ اپنے رب کے کرم سے نا امید ھوجائے نا امید نا ھوں
انسان کی اصل 70٪ پانی ھے تو اپنا مزاج بھی پانی جیسا بنا لو رستے تلاش کرو اگے بڑھنے کا ناکہ رکاوٹوں سے رک جاو اپنے اپکو حالات کے مطابق ڈھالنا سیکھو جیت تمہاری ھوگی ۔۔۔۔۔۔
اپنا کاروبار کیسے شروع کیا جاۓ؟؟Nice sharing from Syed qazi
بیروزگاری ہمارے ملک کا بہت بڑا مسلہ ہے . ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ کہاں سے شروع کریں. کون سا کاروبار ان کو کرنا چاہیے.کاروبار کیسے کرنا چاہیے. اس پوسٹ میں میں آسان الفاظ میں ان سوالوں کا جواب دینے کی کوشش کروں گا . ضروری نہیں کہ کاروبار کرنے کے لئے آپ کے پاس لاکھوں،کروڑوں کی انویسٹمنٹ ہو ، یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ کے پاس بزنس اسٹڈیز کی ڈگریاں ہوں . اگر آپ کی تعلیم واجبی سی بھی ہے ، تو بھی آپ اپنا کاروبار کر سکتے ہیں ، اور اس کو کامیابی سے چلا سکتے ہیں.
سب سے پہلی بات ، ہر کاروبار، ہر بندہ نہیں کر سکتا . قدرت نے ہم سب کو کوئی نہ کوئی ٹیلنٹ دیا ہوتا ہے . ہم وہی کام بہت اچھے سے کر سکتے ہیں. ہم اس کام کو کرنا انجوئے کرتے ہیں. اپنی بات کروں تو میری کمیونیکشن سکلز بہتر ہیں . میں ٹیچنگ کو انجوئے کرتا ہوں اور یہی میرا پیشہ ہے . اسی طرح میں اپنے دوستوں کو دیکھوں تو میرے ایک دوست کا آئی ٹی میں بہت دماغ چلتا ہے . وہ کامیاب آئی ٹی پروفیشنل ہے . ایک دوست کی سوشل سکلز بہت زبردست ہیں . وہ بہت جلدی لوگوں سے گھل مل جاتا ہے اور تعلقات بنا لیتا ہے ، وہ بہت اچھا مارکیٹنگ پروفیشنل بن سکتا ہے .آپ کو کھانا بنانا بہت اچھا آتا ہے ... آپ ریسٹورنٹ یا کیٹرنگ کا بزنس کر سکتے ہیں. آپ کو کپڑے سینے یا ڈیزائن کرنے بہت اچھے سے آتے ہیں . آپ ڈیزائنر یا ٹیلر کا بزنس کامیاب سے چلا سکتے ہیں . پوانٹ یہ ہے کہ آپ نے اپنے ٹیلنٹ کو پہچاننا ہے اور اس ٹیلنٹ کو جاب یا کاروبار کی opportunity سے میچ کرنا ہے . آپ کی کامیابی کے چانسز بڑھ جائیں گے .
دوسری بات … آپ جو کاروبار کرنے جا رہے ہیں ، اس میں آپ یا تو کوئی پروڈکٹ(دودھ ، گندم، کپڑے وغیرہ ) بیچیں گے ، یا کوئی سروس(درزی ، پلمبر ، ٹیوشن وغیرہ ) دیں گے. آپ کو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ جو بھی پروڈکٹ یا سروس آپ بیچنے جا رہے ہو ، کیا اس کی ڈیمانڈ ہے ؟ ڈیمانڈ کا ہونا بہت ضروری ہے . کسٹمرز کا ہونا بہت ضروری ہے . اگر آپ نے شروع میں کسٹمر بنا لئے جہاں سے آپ کو کیش ملنا شروع ہو گیا ، تو آپ کے بزنس کی کامیابی کے چانسز بڑھ جائیں گے.
تیسری بات …..کاروبار کی کامیابی کے لئے نیک نیت اور ایمان داری بہت ضروری ہے . کسٹمر کو بہترین پروڈکٹ یا سروس دیں گے ، تو کسٹمر واپس آئے گا اور اپنے ساتھ مزید کسٹمر بھی لے کے آئے گا . ایک مثال دیتا ہوں . آپ نے دودھ اور ڈیری پروڈکٹس کا کام شروع کیا ہے . آپ نے تہیہ کیا ہے کہ آپ نے خالص ، صاف ستھری ڈیری پروڈکٹس کسٹمر کو دینی ہیں. اپنے ارد گرد دیکھیں . کتنی ایسی دکانیں ہیں جہاں یہ چیزیں خالص اور صاف ستھری ملتی ہو ؟ بہت کم .کیا اس پروڈکٹ کی ڈیمانڈ ہے . ضرور ہے اور بے انتہا ہے . دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے . لاہور شہر میں جن دکانوں پہ خالص دودھ یا ڈیری کی مصنوعات ملتی ہیں ، وہاں صبح صبح ہی سارا مال بک جاتا ہے . ایسے میں اگر آپ تھوڑی زیادہ قیمت بھی وصول کریں گے تو کسٹمر ہاتھوں ہاتھ آپ کی پروڈکٹ خریدے گا . سروس سیکٹر کی مثال لیں . میں ٹیچر ہوں . میرا پہلا مقصد یہ ہے کہ سٹوڈنٹ کو اچھے نمبروں سے پاس کروانا ہے . میری فیس بعد کا مسلہ ہے . میں نے سٹوڈنٹس کے ہر لیکچر یا سیشن کو productive بنانا ہے . دو گھنٹے تین گھنٹے ، جتنی دیر کا بھی سیشن ہے . میں نے ان کی لرننگ کو maximise کرنا ہے . میں اس کوچ کی طرح ہوں جو اپنی ٹیم کو تیار کر کے ٹورنامنٹ میں بھیج رہا ہے . ٹیم جیتے گی تو میں جیتوں گا. مجھے فیس بھی ملے گی اور میرے سٹوڈنٹس ان کے والدین آگے دس بندوں میں جا کے بتائیں گے کہ ہاں جی یہ ٹیچر اچھا ہے . اس کے پاس بچے کو بھیجیں . اس کے بعد اگر میں فیس بڑھا بھی دوں تو کلائنٹ ہنس کے دے گا .
چوتھی بات … کاروبار کرنے سے پہلے ، اگر ہو سکے تو اسی سیکٹر میں جاب کریں . اس سیکٹر میں کچھ عرصہ جاب کرنے سے آپ بہت کچھ سیکھ لیں گے.آپ کو کاروبار کی اونچ نیچ … اس کی ڈائنامکس سمجھ آ جائیں گی . اگر آپ سیدھا خود سے کاروبار سٹارٹ کر دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ شروع میں آپ کو کچھ نقصانات اٹھانا پڑیں. لیکن آپ نے اگر چند ماہ اسی سیکٹر میں جاب کی ہوئی ہے تو آپ اپنے کاروبار کے شروع نقصانات کو کم سے کم حد پہ لا سکتے ہیں .
پانچویں بات . ..بزنس کرنے کے لئے آپ کو صبر کی ضرورت ہو گی. کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا . کاروبار کرنے کے لئے صبر اور بدلتے وقت کے ساتھ حکمت عملی بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے . بزنس سٹارٹ کرنے سے پہلے پوری تیاری کریں . بزنس پلان بنائیں . دوستوں سے مشورہ کرنا ہو تو کر لیں . بہت اچھی بات ہے . آپ نے جلد بازی میں کاروبار شروع نہیں کرنا . ٹھنڈے دل سے سارا پیپر ورک کریں . ایک سادہ بزنس پلان کیسے بناتے ہیں . وہ میں آپ کو اگلے پوائنٹس میں بتاتا ہوں .
چھٹی بات … کلائنٹ مینجمنٹ … کسٹمر … بزنس کے لئے سب کچھ ہے . کسٹمر کئی دفع آپ کے ساتھ اوکھا بھی ہو گا ، کئی دفع وہ ناجائز بات بھی کر جاۓ گا . آپ نے اس وقت صبر سے کام لینا ہے . اس کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی ہے . اگر اوٹ آف دی وے جا کے … فیور دے کے بھی کسٹمر کو منانا پڑے تو منائیں .
ساتویں بات … کوشش کریں کہ آپ ایسے بزنس سیکٹر میں گھسیں جہاں کسٹمر آسانی سے پیسے دینے والا ہو. ذاتی طور پہ مجھے وہ بزنس پسند نہیں جہاں لمبے چھوڑے ادھار ہوں . ریٹیل بزنس کرنا ہو تو اس کے لئے بہتر ہے کہ آپ کے کسٹمر اپر مڈل کلاس یا پھر امیر لوگ ہوں جو پیسے دینے میں تنگ نہ کریں .اب آپ نے اگر کام ہی اس جگہ جا کے شروع کیا ہے جہاں آپ کا کسٹمر پھکڑ ہے .یا پیسے ہی نہیں دیتا تو شروع میں ہی کام خراب ہو جاۓ گا .
آٹھویں بات …… بزنس پلان … آپ نے جو بھی کام شروع کرنا ہے . اس کے لئے ایک بزنس پلان بنائیں. کاغذ اٹھائیں اور اس پر تخمینہ لگائیں گے میرا شروع میں کتنا خرچہ ہونا ہے . اور شروع میں میں کتنی سیل کر سکوں گا .بزنس پلان بنانا کوئی مشکل نہیں . آپ نے اپنے طریقے سے آمدنی اور اخراجات کا تخمینہ لگانا ہے . آپ یہ سارا حساب کتاب … مستقبل کے لئے لگا رہے ہیں . ہمیں اب پکا تو نہیں پتا ہوتا کہ مستقبل میں کیا ہو گا . لیکن ہم محتاط اندازے سے شروع کر سکتے ہیں.تین چار قسم کی فورکاسٹ بنا لیں .بلکل جیسے کرکٹ میچ میں دکھایا جاتا ہے . اگر بیٹنگ سائیڈ چار رن فی اوور کے رن ریٹ پہ چلتی ہے تو سکور دو سو ہو گا ، پانچ رن فی اوور کے حساب سے ڈ ھائی سو .. اور چھ رن کےحساب سے تین سو ...بس ایسے ہی آپ نے کیلکولیشن کرنی ہے . اگر بزنس کے حالات سازگار رہے تو کیا پرافٹ متوقع ہو گا . اگر نارمل حالات رہے تو کتنا پرافٹ ہو سکے گا ؟ اگر حالات ناسازگار رہے … تو کتنا پرافٹ ہو سکے گا ؟
یہاں مجھے ایک مثال دینا ہو گی.ایک دفع ایسے ہی کچھ دوست بیٹھے باتیں کر رہے تھے. ایک دوست ہے جس کو مویشی پالنے کا بہت تجربہ ہے . بات ہوئی کہ دودھ اور ڈیری کا کام کیا جائے. تو وہی دوست کہتا کہ یہ کم از کم ایک کروڑ کی انویسٹمنٹ ہے . ایک لاکھ کی ایک بھینس ہو تو سو بھینسوں سے بڑے پیمانے پہ کام شروع کیا جا سکتا ہے جس سے کچھ قابل ذکر پرافٹ بھی ہو . بات اس کی ٹھیک تھی . لیکن اگر آپ کے پاس شروع میں ایک کروڑ روپیہ نہ بھی ہو تب بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے . آپ کے سپلائرز ہوں گے ، باڑے والے . آپ فی کلو ان کو پانچ روپے زیادہ دو ، ان سے اگریمنٹ کرو کہ وہ بھینسوں کو ٹیکے لگائے بغیر اچھا صاف ستھرا خالص دودھ آپ کو دیں گے . اس خالص دودھ کو آپ صفائی سے کسٹمر تک ڈیلیور کریں . اب اس کے لئے دو آپشن ہیں. آپ شہر میں کہیں یا تو دکانیں کرایا پہ لیں. یا پھر لوگوں کے گھروں میں دودھ ڈیلیور کروائیں. اس کے لئے آپ کو بندے رکھنے پڑیں گے . ذرا ایک فرضی calculation کرتے ہیں . آپ کو اپنے کاروبار کی لاگت کا اندازہ کرنا ہو گا . اس میں variable cost کتنی ہے . اور فکسڈ کاسٹ کتنی ہے .
ویری ایبل (متغیر ) کوسٹ وہ لاگت ہے جو نمبر آف یونٹس سولڈ کے ساتھ بڑھتی اور کم ہوتی ہے . مثال کے طور پہ کوسٹ آف purchase . میں اگر اپنے سپلائر سے دودھ، فی لٹر ٦٠ روپے کے حساب سے خریدتا ہوں تو یہ میری variable کوسٹ ہے . جتنے زیادہ لیٹر دودھ خریدوں گا ، اتنی میری purchase کوسٹ بڑھے گی ، اگر کم لیٹر خریدوں گا توpurchase کوسٹ کم ہو گی. دوسری طرف ہے فکسڈ کوسٹ . جو نمبر آف یونٹس سولڈ کے ساتھ بڑھتی یا کم نہیں ہوتی،فکسڈ رہتی ہے . مثال کے طور پہ میں نے بندے رکھے ہیں. فی بندہ تنخواہ بیس ہزار روپےماہانہ فکسڈ ہے . تو یہ میری فکسڈ کاسٹ ہے . بزنس کے شروع میں ضروری ہے کہ آپ کی فکسڈ کاسٹ … کم سے کم ہو . جتنی فکسڈ کوسٹ کم ہو گی ، اتنی جلدی آپ اس کو ..cover کرو گے ، ایک دفع فکسڈ کوسٹ کوور کر لی تو بزنس پرافٹ میں چلا جائے گا . .
فرض کریں آپ دودھ کی سپلائی کا کام شروع کر رہے ہیں. آپ نے آٹھ بندے کام پہ رکھے ہیں. بیس ہزار ماہانہ ان کی تنخواہ ہے . بیس ضرب آٹھ … ماہانہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار ان کی تنخواہوں کے ہو گے.
آپ دودھ فی لٹر ، ٨٠ روپے بیچو گے . آپ سپلائر سے ساٹھ روپے لیٹر کے حساب سے خرید رہے ہو . اس کا مطلب یہ ہوا کہ فی لٹر آپ کا گراس پروفٹ یا کنٹریبشن بیس روپے ہے . آپ جتنے زیادہ لٹر بیچو، گے ، اتنا زیادہ گروس پرافٹ بڑھتا جاۓ گا . مثال کے طور پہ آپ کا ایک بندہ ، ساٹھ لیٹر روز سپلائی کر رہا ہے . آپ یہ کام ماہانہ تیس دن کے لئے کر رہے ہو . تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک ماہ میں آپ
ساٹھ لٹر فی بندہ X تیس دن X آٹھ بندے =14,400 لیٹر ماہانہ
سپلائی کر رہے ہو .
14,400 لٹر کو آپ بیس روپےفی لٹر سے ضرب دیں تو یہ بنتے ہیں ... دو لاکھ اٹھاسی ہزار روپے .
یہ آپ کا ماہانہ گروس پرافٹ ہے . اس میں سے آپ ان بندوں کی تنخواہیں نکال دیں ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار … تو باقی بچتا ہے … 128,000 … دوسرے اخراجات ، ماہانہ بنیادوں پہ نکالیں …. اٹھائیس ہزار … تو بھی آپ کو ماہانہ ایک لاکھ کی بچت ہو رہی ہو گی .
یہ صرف ایک مثال ہے . اس طرح کی calculation کرنے سے آپ کو اندازہ ہو جاۓ گا کہ کیا آپ اپنا ٹارگٹ پرافٹ کما سکیں گے ؟ اگر نہیں کما سکیں گے تو کسی طرح نمبر آف لٹرز سولڈ کو بڑھانے کی کوشش کریں . ہر بڑھتا ہوا لٹر … آپ کے گروس پروفٹ اور پھر نیٹ پرافٹ کو بڑھائے گا . آپ اس طرح کی calculation کر کے اندازہ کر سکتے ہیں کہ ٹارگٹ پرافٹ حاصل ہو گا یا نہیں . اسی کے مطابق مزید حکمت عملی بنائی جا سکتی ہے . یا رکھیں کہ یہ ریٹیل ٹائپ بزنس ہے . اس بزنس میں آپ جتنی زیادہ سپلائی بڑھا ئیں گے ... اتنا زیادہ آپ کا پرافٹ بڑھے گا
اسی مثال میں اب میں فرض کرتا ہوں کہ ہم نے یہی کام چار بندوں سے کرنا ہے . تو متوقع پرافٹ کتنا ہو گا
ساٹھ لٹر فی بندہ X تیس دن X چار بندے =7,200 لیٹر ماہانہ
7,200 لیٹر کا گروس پرافٹ یا کنٹریبیوشن ہو گا ….
7200X 20
144,000
دو بندوں کی فکسڈ کاسٹ سیلری نکال دیں تو
144,000 - 40,000 = 104,000
اگر دیگر اخراجات بھی نکالیں تو بھی مرے سے مرے ساٹھ ستر ہزار ماہانہ تک پرافٹ جا سکتا ہے .
اب اسی مثال میں اگر آپ صرف دو بندوں سے کام شروع کریں تو آپ کی سپلائی ہو گی .
ماہانہ 3,600 لیٹر …. اور ماہانہ گروس پرافٹ … 72,000 . دو بندوں کی تنخواہ نکالیں … چالیس ہزار … تو آپ کے پاس خالص پرافٹ بچا 32,000 . جس میں سے کچھ اخراجات نکالے جانے ہیں .
تو یہ کچھ پوائنٹس تھے جو میں نے آپ کے سامنے رکھے . زندگی رونے دھونے ، شکوے کرنے ... نصیب کو کوسنے سے نہیں بدلتی . زندگی محنت کرنے سے ، کوشش کرنے سے بدلتی ہے . سوچ بچار کریں . پلان بنائیں . دوستوں کے سامنے پلان رکھیں اور ان کی رائے لیں. اپنے بزنس ٹارگٹ سیٹ کریں ، ٹارگٹس کو حاصل کرنے کے لئے اسٹریٹجی بنائیں . اس اسٹریٹجی پہ عمل کریں . انشا الله الله برکت ڈالے گا . انگریزی کا ایک محاورہ ہے ،
Even luck favours the brave
قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے .
آج کی پوسٹ کے لئے اتنا کافی ہے . پھر کسی وقت مزید باتیں آپ سے شئیر کروں گی.
اگر آپ کی جلد loose ہورہی ہو اور جھریوں کا سامنا ہے، تو یہ جلد کو جوان اور ٹائٹ رکھنے کے لیے ایک ٹارگیٹیڈ حل کا ہے۔ جیسے جیسے ہماری عمر بڑی ہوتی ہے، جلد پتلی اور کم لچکدار ہوتی جاتی ہے، جسمانی تبدیلیوں اور کولیجن اور ایلسٹن کے ٹوٹنے کی وجہ سے۔ اس عمل کو بیرونی دباؤ جیسے UV شعاعوں، تمباکو نوشی اور آلودگی سے بھی تیز کیا جا سکتا ہے۔ NovAge Proceuticals Instant Peptide Ampoules ampoules کا ایک ہفتہ کا گہرا کورس ہے جو کہ صرف 7 دنوں میں جلد کو اٹھانے اور مضبوط کرنے کے لیے خاص طور پر تیار کردہ ٹارگٹ فارمولیشن فراہم کرتا ہے۔ دو فعال اجزاء، ایک ملٹی پیپٹائڈ سلوشن اور ٹینسر میش ایکٹو کے ساتھ تیار کردہ، یہ ampoules اندرونی طور پر کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے اور جھریوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں، جبکہ جلد کی سطح کو فوری طور پر اٹھاتے اور مضبوط کرتے ہیں۔ ایک ہی وقت میں، امپول فارمیٹ ہائی پاور ایکٹیو کی ایک مخصوص مقدار فراہم کرتا ہے جو فوری طور پر اور 7 دنوں کے دوران فوائد فراہم کرتا ہے۔ ڈرمیٹولوجیکل اور صارفین کا تجربہ کیا گیا۔
1جلد کی لچک کو بڑھائے
2 جھریوں کو کم کرے
3 کھلے مساموں کو ٹائٹ کرے
4 عمر میں واضح کمی کو ظاہر کرے
5 اسکا روزانہ کی اسکن کیئر روٹین کیساتھ استعمال نتائج کو بھترین بنائے
اپکی 25 سے اوپر ھے تو نوویج اسکن کیئر روٹین اپکی اولین ترجیحات میں اجانا چاھئیے تاکہ اپکا لک ھمیشہ جوان رھے۔
طریقہ استعمال :: 1 امپیول دن میں دو بار آدھا آدھا استعمال کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Karachi
