Nikah Is Half Of Deen

Nikah Is Half Of Deen

Share

Muslim Marriage is always a hot topic and when it comes to Muslim singles trying to find their other

17/05/2023

ماں باپ کا گھر بھی اگر طعنوں سے بھر جائے تو بتائیں کہ؛
بیٹیاں کہاں جائیں!
💔

18/04/2023

"حضرت خدیجہ پہلی عورت تھی جنہوں نے نکاح کا پیغام نبی پاک کو بھیجا ، یوں اللہ نے ان کے ذریعے لڑکی کو خود اپنا خاوند پسند کرنے کی آزادی دی❤

__👌🔥

18/04/2023
16/04/2023

نماز پڑھ کر جائے نماز کا کونا موڑنا محض اس جگہ کا احترام ہے جہاں نماز ادا کی جاتی ہے اس گمان سے کہ شیطان نماز پڑھتا ہے یہ جہالت ہے
بھلا اگر شیطان نماز پڑھنے لگ جائے تو اس سے بہتر بات اور کیا ہو سکتی ہے اللہ ہمیں نماز پڑھنے کی ہدایت دے
#التہذیب
#جائےنمازکاکوناموڑنا

15/04/2023

خواتین کی انڈر گارمنٹس سرعام فروخت ہونے پر بھی کوئی پابندی ہونی چاہئے ۔
ہمارے بازاروں میں ہر چوک پر پھٹے لگے ہوتے ہیں اور ان پر خواتین کے انڈر گارمنٹس کی سیل لگی ہوتی ہے ۔۔
ہاتھ میں اٹھا کر ہوا میں لہرا کر آوازیں لگائی جاتی ہیں ۔۔۔۔
آ جائیں باجی ۔۔
دیکھ لیں باجی ۔۔
بہت سافٹ ہے باجی ۔۔
برانڈڈ ہے باجی ۔۔
امید ہے کہ یہ لوگ اپنی باجیوں کو بھی اسی طرح فروخت کرتے ہوں گے ۔
بہت سافٹ ہے ۔
یقین جانیں میں نے ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو خواتین کی انڈر گارمنٹس کا کام ایک خاص مقصد کے تحت کرتے ہیں ۔۔
اگرچہ ہر گھر ہر جگہ ہمارے مشرقی لڑکوں اور لڑکیوں کو اس طرح کی آزادی نہیں ہے ۔
جہاں آزادی ہے وہاں نتائج بھی ایسے ہیں ۔
کچھ دکاندار فروخت کے دوران ہی کچھ مخصوص جملوں کا استعمال کرتے ہیں ۔ یہ جملے ایک طریقہ واردات کا حصہ ہیں ۔
مہربانی کریں کاروبار کریں اپنی نسل کو بر راہ روی پر مت ڈالیں۔

08/04/2023

بیٹی تو صدیقؓ کی سردار کی
ساسؓ تو ہے حیدر ۔ کرّار کی
تیرے شوہر مصطفیٰؐ ماں عائشہ
باحیا ۔وبا ۔ وفا ۔ ماں عائشہ

08/04/2023

"روزہ توڑنے پر کفارے کی تفصیل"
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحبؒ۔

رمضان شریف میں روزے توڑ ڈالنے کا کفارہ یہ ہے کہ دو مہینے برابر لگاتار روزے رکھے، تھوڑے تھوڑے کرکے روزے رکھنا درست نہیں۔ اگر کسی وجہ سے بیچ میں دو ایک روزے نہیں رکھے تو اب پھر سے دو مہینے کے روزے رکھے۔ عورتوں کے لیۓ ہے کہ جتنے روزے حیض کی وجہ سے جاتے رہے وہ معاف ہیں انکے چھوٹ جانے سے کفارے میں کچھ نقصان نہیں آتا لیکن پاک ہونے کے بعد پھر روزے رکھنا شروع کردے اور ساٹھ روزے پورے کرلے۔

2۔ عورت کے نفاس کی وجہ سے بیچ میں روزے چھوٹ گۓ پورے روزے لگاتار نہیں رکھ سکی تو بھی کفارہ صحیح نہیں ہوا۔ سب روزے پھر سے رکھے۔

3۔ اگر دکھ یا بیماری کی وجہ سے بیچ میں کفارے کے روزے چھوٹ گۓ تب بھی تندرست ہونے کے بعد پھر سے روزے رکھنا شروع کردے۔

4۔ اگر بیچ میں رمضان کا مہینہ آگیا تب بھی کفارہ صحیح نہیں ہوا

5۔ اگر کسی کو روزے رکھنے کی طاقت نا ہو تو ساٹھ مسکینوں کو صبح و شام پیٹ بھر کھانا کھلاوے، جتنا انکے پیٹ میں سماوے، خوب تن کے کھالیوے۔

6۔ ان مسکینوں میں اگر بعض بلکل چھوٹے بچے ہوں تو جائز نہیں۔ ان بچوں کے بدلے اور مسکینوں کو پھر کھلاوے۔

7۔ اگر گیہوں کی روٹی ہو تو روکھی سوکھی بھی کھلانا درست ہے، اور اگر جوَ، باجرہ، جوار وغیرہ کی روٹی ہو تو اسکے ساتھ کچھ دال وغیرہ دینا چاہیے جس کے ساتھ روٹی کھاویں۔

8م اگر کھانا نا کھلاوے بلکہ ساٹھ مسکینوں کو کچا اناج دیدے تو بھی جائز ہے۔

9۔ اگر اتنے اناج کی قیمت دیدے تو بھی جائز ہے۔

10۔ اگر کسی اور سے کہ دیا کہ تم میری طرف سے کفارہ ادا کردو اور ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلادو اور اسنے اسکی طرف سے کھانا کھلادیا یا کچا اناج دیدیا تب بھی کفارہ ادا ہوگیا اور اگر بے اسکے کہنے کسی نے اسکی طرف سے دیدیا تو کفارہ صحیح نہیں ہوا۔

11۔ اگر ایک ہی مسکین کو ساٹھ دن صبح و شام کھانا کھلا دیا یا ساٹھ دن تک کچا اناج یا قیمت دیتا رہا تب بھی کفارہ صحیح ہوگیا۔

12۔ اگر ساٹھ دن تک لگاتار کھانا نہیں کھلایا، بلکہ بیچ میں کچھ دن ناغے ہوگۓ تو کچھ حرج نہیں یہ بھی درست ہے۔

13۔ اگر ساٹھ دن کا اناج حساب کرکے ایک فقیر کو ایک ہی دن دیدیا تو درست نہیں۔ اسی طرح ایک ہی فقیر کو ایک ہی دن اگر ساٹھ دفعہ کرکے دیدیا تب بھی ایک ہی دن کا ادا ہوا۔ ایک کم ساٹھ مسکینوں کو پھر دینا چاہیے، اس طرح قیمت دینے کا بھی حکم ہے یعنی ایک دن میں ایک مسکین کو ایک روزے کے بدلے سے زیادہ دینا درست نہیں۔

14۔ اگر کسہ فقیر کو صدقہ فطر کی مقدار سے کم دیا تو کفارہ صحیح نہیں ہوا۔

15۔ اگر ایک ہی رمضان میں دو یا تین روزے توڑ ڈالے تو ایک ہی کفارہ واجب ہے۔ البتہ اگر یہ دونوں روزے ایک ہی رمضان کے نا ہوں تو الگ الگ کفارہ دینا پڑے گا۔

پوسٹ کریڈٹ
واٹس اپ گروپ: میاں بیوی کا اسلام (مرد)

08/04/2023

*مرزا خود تو نفسیاتی مریض بن چکا ہے اپنے مریدوں کو بھی پاگل کر دے گا*

ایک طرف کہتا ہے صلح حسن منسوخ ہو چکی دوسری طرف کہتا ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ صلح کی وجہ سے چپ تھے۔
ابے جب منسوخ ہوچکی تھی تو صلح کی وجہ سے چپ کیوں تھے❓

یہ کیا عجوبہ آدمی ہے یار 😁😅

05/04/2023

Dr

02/04/2023

*درس حدیث شریف*

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ تعالٰی عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ:
كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ يُضَاعَفُ، الْحَسَنَةُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْع مِائَة ضِعْفٍ، قَالَ اللّٰهُ تعالٰی عَزَّ وَجَلَّ: إِلَّا الصَّوْمَ، فَإِنَّهُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، يَدَعُ شَهْوَتَهُ وَطَعَامَهُ مِنْ أَجْلِي،
لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ: فَرْحَةٌ عِنْدَ فِطْرِهِ، وَفَرْحَةٌ عِنْدَ لِقَاءِ رَبِّه۔

ترجمہ :
حضرت سیدنا ابو هريره رضی الله تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
ابن آدم کا ہر عمل بڑھایا جاتا ہے۔ ایک نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دی جاتی ہے، اللّٰه تعالیٰ فرماتا ہے، سوائے روزے کے، روزہ خالصتا میرے لئے ہے اور میں ہی اسکی جزا دوں گا کیونکہ روزہ دار میری خاطر اپنی خواہش اور اپنا کھانا پینا چھوڑے رکھتا ہے۔
روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں۔ ایک خوشی اس کے افطار کے وقت اور دوسری خوشی اسوقت ملے گی جب وہ اپنے رب سے ملا قات کرے گا۔

صحیح مسلم حدیث نمبر 2707

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Karachi