Pakistan Health Guide
All About Health Care in Pakistan: The "Pakistan Health Guide" page is dedicated to providing comprehensive health information in Pakistan.
It shares updates on health care practices, preventive measures, and public health concerns. اس فیس بک پیج پر تمام پوسٹس اور دیگر Sharing Content نیک نیتی اور اخلاص کے جذبے کے تحت لگایا جاتا ہے - ایڈمن یا اس پیج سے وابستہ کوئی بھی شخص کسی مواد کے غیر حقیقی ہونے کا ذمہ دار نہ ھو گا -
تمام followers اور دیگر افراد سے گذارش ہے کے وہ اس page پر موجود کسی بھی content کو پڑھ/دیکھ کر کسی بھی فرد یا ادار
26/11/2025
22/11/2025
پروفیسر ڈاکٹر ایم جلیسی کی نمازِ جنازہ بروز ہفتہ 22 نومبر نمازِ ظہر کے فوراً بعد سلطان مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مسجد خیابانِ حفیظ اور خیابانِ بحریہ کے سنگم، فیز 5، ڈیفنس کراچی میں واقع ہے۔
بعد ازاں تدفین ڈیفنس فیز 8 قبرستان میں عمل میں آئے گی۔
خواتین کے لیے علیحدہ انتظامات مرحوم کے گھر پر کیے جائیں گے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
25/10/2025
Health Asia Karachi Expo 25 October 2025
28/09/2025
✨ عالمی یوم قلب پر خصوصی ہیلتھ کیمپ ✨
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام اور آغا خان اسپتال کے تعاون سے عالمی یوم قلب کے موقع پر ایک شاندار ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اراکین کراچی پریس کلب اور ان کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مختلف طبی معائنے کروائے۔
🔹 کیمپ میں شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، بی ایم آئی، ای سی جی اور ایکو سمیت دیگر معائنہ جات کیے گئے۔
🔹 ماہر ڈاکٹرز نے موقع پر رپورٹس کا جائزہ لے کر قیمتی مشورے بھی دیے۔
صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد سہیل افضل خان، ہیلتھ کمیٹی کے سیکریٹری حامد الرحمٰن اور طفیل احمد نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خوش آمدید کہا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ❤️
27/09/2025
🌍 ورلڈ ہارٹ ڈے 2025 🌍
ہر سال 29 ستمبر کو دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے منایا جاتا ہے تاکہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت اجاگر کی جا سکے۔
اس موقع پر این آئی سی وی ڈی ایک شاندار کمیونٹی پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے:
📍 مقام: فریئر ہال، کراچی
📅 تاریخ: اتوار، 28 ستمبر
⏰ وقت: سہ پہر 3 بجے سے رات 9 بجے تک
✨ اہم خصوصیات:
✅ مفت ہارٹ اسکریننگ اور ڈاکٹرز سے مشاورت
✅ معلوماتی اور تفریحی سرگرمیاں برائے فیملیز
✅ صحت مند طرزِ زندگی اور غذا کے اسٹالز
✅ فریئر ہال کی سرخ روشنی سے جگمگاہٹ
✅ مشہور گلوکار شہزاد رائے کی میوزیکل نائٹ 🎶
🎟 داخلہ بالکل مفت ہے لیکن رجسٹریشن لازمی ہے (آن لائن اور مقام پر دستیاب)۔
19/07/2025
🚨 مفت سرجری کی سہولت 🚨
کیا آپ مالی مسائل کی وجہ سے اپنی بیماری کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں اور سرجری نہیں کروا پا رہے؟
تو اب پریشان نہ ہوں!
ایم ایم آئی اسپتال اس اتوار، 20 جولائی 2025 کو
مستحق مریضوں کے لیے مفت جنرل سرجری کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔
🕚 وقت: صبح 11 بجے تا دوپہر 2 بجے
📍 مقام: میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ اسپتال، صفورا گوٹھ، کراچی
📞 مزید معلومات کے لیے کال کریں:
021-111-664-664 (ایکسٹینشن: 1025)
🔖 ضروری ہدایات:
✅ اپنا اصلی CNIC ہمراہ لائیں
✅ محدود نشستیں – جلدی رجسٹریشن کریں
✅ رجسٹریشن کے بغیر داخلہ ممکن نہیں
15/06/2025
Link in comments section
30/05/2025
ماہرین صحت نے ایک نئی تحقیق کی بنیاد پر دن کے تین اہم کھانوں ناشتہ، دوپہر کا کھانا، اور رات کے کھانے کے لیے بہترین اوقات کی سفارشات جاری کی ہیں۔ ان اوقات کی پابندی نہ صرف نظامِ انہضام کو بہتر بناتی ہے بلکہ مجموعی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ناشتہ صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان کرنا سب سے مفید ہے۔ ناشتہ ہر صورت صبح 10 بجے سے پہلے مکمل کر لینا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق، جاگنے کے 30 منٹ کے اندر ناشتہ کرنا زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔
دوپہر کا کھانا 12 سے 2 بجے کے دوران کھانا صحت کے لیے بہترین ہے۔ تاہم، یہ کھانا شام 4 بجے سے دیر نہیں ہونا چاہیے۔ ناشتہ اور دوپہر کے کھانے کے درمیان تقریباً 4 گھنٹے کا وقفہ مثالی سمجھا جاتا ہے۔
رات کا کھانا 6 سے 9 بجے کے درمیان کھایا جانا چاہیے، اور اس سے رات 10 بجے تک ہر صورت فارغ ہو جانا چاہیے۔ طبی ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ رات کا کھانا سونے سے کم از کم 3 گھنٹے پہلے کھایا جائے تاکہ نظامِ انہضام بہتر طریقے سے کام کر سکے۔
یہ معمول اپنانے سے نہ صرف صحت مند جسم حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ نیند اور توانائی کی سطح میں بھی بہتری آتی ہے۔ ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی روٹین میں ان اوقات کو شامل کریں تاکہ لمبے عرصے تک تندرست رہا جا سکے۔
28/05/2025
دل انسانی جسم کا ایک نہایت اہم عضو ہے جو تین بڑی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے۔ ان میں سے ایک بیماری دل کا دورہ ہے جو عموماً سینے میں شدید درد اور بھاری پن کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ یہ درد بعض اوقات بائیں بازو، گردن یا جبڑوں تک بھی محسوس ہو سکتا ہے۔ اگر دل کا دورہ شدید ہو تو مریض کو فوری طور پر اسپتال لے جانا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایسے مریضوں کی بقاء کی شرح اسپتال پہنچنے سے پہلے 50 فیصد اور اسپتال میں پہنچنے کے بعد 45 فیصد ہوتی ہے۔
دل کا دورہ جسم میں خون کی فراہمی میں رکاوٹ کی وجہ سے ہوتا ہے، جس کے باعث پھیپھڑوں میں پانی بھر جاتا ہے۔ اس کیفیت میں مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، اور بعض اوقات دل کی بیماری کی بجائے سانس کی بیماری سمجھی جاتی ہے۔ ایسے مریضوں کا درست تشخیص اور فوری علاج نہایت اہم ہوتا ہے تاکہ جان بچائی جا سکے۔
ایک اور پیچیدہ کیفیت دل کے دورے کے بعد سامنے آتی ہے جس میں دل کے عضلات اس قدر متاثر ہوتے ہیں کہ دل کی دیواروں میں سوراخ (Septal Rupture) ہو جاتا ہے۔ اس سوراخ کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں تبدیلی آتی ہے، اور یہ ایک ہنگامی حالت ہوتی ہے۔ اگر فوراً علاج نہ کیا جائے تو مریض کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ایسی حالت میں دل کے مریضوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچانا اور ضروری ٹیسٹ و علاج مہیا کرنا انتہائی اہم ہے۔ اگر مریض کے سانس میں شدید تکلیف ہو اور وہ بیٹھ کر ہی آرام محسوس کرے تو یہ دل کے دورے کی علامت ہو سکتی ہے، اور اسے فوری طور پر ایمرجنسی میں منتقل کرنا چاہیے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Talpur Road
Karachi
74000
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 21:00 |
