Murtuza Bhayo

Murtuza Bhayo

Share

Universal Exploration

26/07/2024

کہتے ہیں ایک بدو کسی شہری
کا مہمان ہوا
میزبان نے ایک مرغی ذبح کی
جب دسترخوان بچھ گیا تو سب
آموجود ہوئے میزبان کے گھر میں کل چھ افراد موجود تھے
دو میاں بیوی
دو ان کے بیٹے
اور
دو بیٹیاں
میزبان نے بدو کا مذاق اڑانے کا فیصلہ کرلیا‏

میزبان
آپ ہمارے مہمان ہیں
کھانا آپ تقسیم کریں

بدو
مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں
لیکن اگر آپ کا اصرارہے تو کوئی بات نہیں
لائیے میں ہی تقسیم کر دیتا ہوں

بدو نے یہ کہہ کر مرغی اپنے سامنے رکھی اس کا سرکاٹا اور میزبان کی طرف بڑھاتے ہوئے کہا
آپ گھر کے سربراہ ہیں لہذا مرغی کا
‏سر ایک سربراہ کو ہی زیب دیتا ہے
اس کے بعد مرغی کا پچھلا حصہ کاٹا اور کہا "یہ گھر کی بیگم کے لیے"
پھر مرغی کے دونوں بازو کاٹے اور کہا
بیٹے اپنے باپ کے بازو ہوتے ہیں
پس بازوبیٹوں کے لیے
بدو نے بیٹیوں کی طرف دیکھا اور کہا
بیٹیاں کسی بھی خاندان کے وقار کی بنیاد ہوتی ہیں

‏اورسارے خاندان کی عزت ان کے وقار پر کھڑی ہوتی ہے
یہ کہہ کر مرغی کے دونوں پاؤں کاٹے اور میزبان کی بیٹیوں کو دے دیے
پھر مسکراکر کہنے لگا
”جو باقی بچ گیا ہے وہ مہمان کے لیے“

میزبان کا شرمندگی سے برا حال تھا
اگلے دن اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ آج پانچ مرغیاں ذبح کرنی ہیں
‏بیوی نے ایسا ہی کیا
اور جب دسترخوان لگا تو اس پر
پانچ بھنی ہوئی مرغیاں موجود تھیں
میزبان نے سوچا کہ دیکھتے ہیں کہ آج یہ پانچ مرغیوں کو کس طرح تقسیم کرے گا ؟

میزبان
ان مرغیوں کو سب افراد میں
برابر تقسیم کر دیں

بدو
جفت یا طاق؟

میزبان
طاق انداز میں تقسیم کرو

‏بدو نے میزبان کی بات سن کر سرہلایا
تھال سے ایک مرغی اٹھائی
میاں بیوی کے سامنے رکھی اور بولا
آپ اور آپ کی بیوی دو اور
ایک یہ مرغی کل ملا کے تین
پھر دوسری مرغی اٹھائی اور کہا
آپ کے دو نوں بیٹے اور ایک مرغی کل ملا کے یہ بھی تین
اس کے بعد تیسری مرغی اٹھائی اور کہا
آپ کی
‏دو بیٹیاں اور ایک مرغی
کل ملا کر یہ بھی تین ہوگئے
اب تھال میں دو مرغیاں باقی تھیں
اس نے وہ مرغیاں اپنے سامنے رکھیں اور کہنے لگا
یہ دو مرغیاں اور ایک میں
یہ بھی تین ہو گئے
میزبان بدو کی یہ تقسیم دیکھ کر ہکابکا رہ گیا

اس نے اگلے دن پھر پانچ مرغیاں روسٹ کرنے کا بیوی کو

‏کہا جب سب لوگ دسترخوان پر بیٹھ گئے تو میزبان نے بھنی ہوئی پانچوں مرغیاں بدو کے سامنے رکھیں
میزبان
آج بھی تقسیم آپ ہی کرو گے
لیکن آج تقسیم کی نوعیت جفت ہونی چاہیے

بدو
لگتا ہے کہ تم لوگ میری پچھلی تقسیم سے ناراض ہو

میزبان
ایسی کوئی بات نہیں
آپ تقسیم شروع کریں

‏بدو نے مرغیوں کی طشتری سامنے رکھی
اس میں ایک مرغی اٹھائی اور کہنے لگا
ماں اس کی دو بیٹیاں اور ایک مرغی
یہ ہوئے کل ملا کر چار
یہ کہہ کر پہلی مرغی ان کی طرف بڑھا دی اس کے بعد دوسری مرغی اٹھائی اور میزبان سے کہا
آپ،آپ کے دو بیٹے اور ایک مرغی
یہ بھی کل ملا کر چارہوئے

‏پھر تھال میں موجود باقی
تین مرغیاں اپنی طرف کھسکاتے ہوئے
بولا
میں اوریہ تین مرغیاں
یہ بھی کل ملا کر ہو گئے چار
اس کے بعد مسکرایا
بے بسی کی تصویر بنے اپنے میزبانوں کی طرف دیکھا اور آسمان کی طرف منہ کرتے ہوئے کہنے لگا
یا اللّٰه
تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے

‏کہ تونے مجھے
تقسیم
کرنے کی
اعلیٰ صلاحیت
سے نوازا ہے ۔۔

(یہ عربی کی کہانی ہے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے،)

17/06/2024

ہمارے ضلعہ کشمور میں ایس ایس پی بشیر احمد بروہی صاحب نے ڈاکوں کے ساتھ اعلان جنگ گر دیا ۔۔ضلعہ کشمور کی عوام کو چاہیئے کہ اس جنگ میں اپنے ایس ایس پی بشیر احمد بروہی صاحب کے ساتھ کندھا کندھے سے ملا کر کھڑے ہو جائیں۔ دشمن ایس ایس پی صاحب کو ناکام کرنے کے لۓ امن خراب کرنے کی کوشش کرے گا اور عوام صبر کریں تاکہ ایس ایس پی صاحب بغیر کسی عوامی پریشر کے اپنی حکمت عملی پر عمل کریں اور فتح حاصل کریں۔

جب بھی کسی ضلعہ میں ڈاکو امن امان کے حالات خراب کریں تو سمجھ جاوٴ کہ وہاں ضلعہ پولیس آفیسر کمپرومائزڈ نہیں ہے ۔اور اگر کسی ضلعہ میں ڈاکوؤں کے ہوتے ہوئے امن ہو تو سمجھ جاوٴ کہ وہاں کا پولیس آفیسر ڈاکوؤں کے ساتھ کمپرومائزڈ ہے۔

15/03/2024

ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن
چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے
سے کچھ نکال رہے ہیں،چوہے نے سوچا کہ شاید کچھ کھانے کا سامان ہے-

خوب غور سے دیکھنے پر اس نے پایا کہ وہ ایک چوهےدانی تھی-

خطرہ بھانپنے پر اس نے گھر کے پچھلے حصے میں جا کر کبوتر کو یہ بات بتائی کہ گھر میں چوهےدانی آ گئی ہے-

کبوتر نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا؟ مجھے کون سا اس میں پھنسنا ہے؟

مایوس چوہا یہ بات مرغ کو بتانے گیا

مرغ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ... جا بھائی یہ میرا مسئلہ نہیں ہے-

مایوس چوہے نے دیوار میں جا کر بکرے کو یہ بات بتائی ... اور بکرا ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے لگا-

*اسی رات چوهےدانی میں كھٹاك کی آواز ہوئی جس میں ایک زہریلا سانپ پھنس گیا تھا-*

اندھیرے میں اس کی دم کو چوہا سمجھ کر کسان کی بیوی نے اس کو نکالا اور سانپ نے اسے ڈس لیا-

طبیعت بگڑنے پر کسان نے حکیم کو بلوایا،

حکیم نے اسے کبوتر کا سوپ پلانے کا مشورہ دیا،

کبوتر ابھی برتن میں ابل رہا تھا

خبر سن کر کسان کے کئی رشتہ دار ملنے آ پہنچے جن کے کھانے کے انتظام کیلئے اگلے دن مرغ کو ذبح کیا گیا

کچھ دنوں کے بعد کسان کی بیوی مر گئی ... جنازہ اور موت ضیافت میں بکرا پروسنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا ......

*چوہا دور جا چکا تھا ... بہت دور ............

اگلی بار کوئی آپ کو اپنے مسئلے بتائے اور آپ کو لگے کہ یہ میرا مسئلہ نہیں ہے تو انتظار کیجئیے اور دوبارہ سوچیں .... *ہم سب خطرے میں ہیں ....*

سماج کا ایک عضو، ایک طبقہ، ایک شہری خطرے میں ہے تو پورا ملک خطرے میں ہے ....

ذات، مذہب اور طبقے کے دائرے سے باہر نكليے-
میرا اشارہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی طرف ہے

خود تک محدود مت رہیے- دوسروں کا احساس کیجئے
ورنہ اپنی باری کا انتظار کریں

06/03/2024

‏ابوجہل کے بیٹے کلمہ پڑھنے آ رہے ہیں میرے کریم رسول ﷺ نے سارے صحابہ کرامؓ کو بٹھایا اور فرمانے لگے مجھے خبر ملی ہے کہ عکرمہ کلمہ پڑھنے آ رہا ہے میری بات سنو، صحابہ کرامؓ کہنے لگے حضور ﷺ حکم کریں تو محبوب ﷺ نے فرمایا کوئی اس کے سامنے اس کے باپ کو گالی نہ دے کوئی اس کے باپ کو اس کے سامنے برا کہہ کر نہ پکارے ابوجہل جو پکا بےایمان کافر تھا جس کے بارے میں نبیﷺ نے فرمایا تھا میری امت کا فرعون ابوجہل ہے جس نے اسلام کو مٹانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا حضرت ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں میں اس دن اتنا رویا کہ میری داڑھی انسوں سے بھر گئی نبی کریم ﷺ فرمانے لگے اس کے بیٹے کو تکلیف ہوگی کوئی اس کے باپ کا کفر نہ گنوائے کوئی اس کی زیادتیوں کا ذکر نہ کرے کوئی اس کے باپ کے بارے میں کوئی آیت نہ پڑھے کوئی میرا قول نہ دہرائے حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں میں رونے لگا تو مجھ سے حضرت ابو دردہؓ کہنے لگے آپ کیوں رو رہے ہیں تو میں نے کہا میں رو رہا ہوں محبوب کی رحمت اللعالمینی پر کہ محبوب یہ کس کے استقبال کی تیاریاں کرا رہے ہو جس نے ساری زندگی تکلیف دی ۔
میرے نبیﷺ اتنے کریم تھے اورہم لوگوں کی کوئی نہ کوئی کوتاہی تلاش کرتے رہتے ہے ہمارا وطیرہ بن گیا ہے کسی کی ننانوے خوبیاں ہیں لوگوں کی وہ چھپ جاتی ہیں پر ایک خامی ساری دنیا دیکھ لیتی ہے یہ ہمارے اندر کی وہ کمزوری ہے جس نے ہمارے علماء مشائخ اور بزرگوں تک کو معاشرے کے اندر بدنام کر دیا ہے۔اللہ ہم سب کو نبیﷺ کے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین

03/02/2024
03/02/2024

👈 بے حسی کے دور میں احساس والے بڑے انمول ہوتے ہیں

03/02/2024

🤝ہم لوگ بھی عجیب ہیں مرے ہوئے انسان کو کندھا دینا ثواب سمجھتے ہیں مگر کسی زندہ انسان کو سہارا دینے سے کتراتے ہیں

07/10/2023

جرم یے نہیں کہ آپ جیئے سندھ کہتے ہو۔۔جیئے پنجاب کہتے ہو۔۔جیئے بلوچستان کہتے ہو یا جیئے کے پی کے کہتے ہو۔۔۔بلکہ جرم یے کہ جب آپ ریاست کو مردہ باد کہتے ہو۔
نوجوان کامریڈ حضرات اپنی اصلاح کریں۔

07/10/2023

جتنی تعداد میں سید حضرات ھندوستان اور پاکستان میں پائے جاتے ہیں اتنے تو پورے عرب ممالک کی آبادی بھی نہیں ہے۔ 😜🙏

07/10/2023

سندھیوں کے پاس کوئی پلاننگ نہیں آگے بڑھنے کی یا ترقی کرنے کی سواء بھٹو کو زندہ کھنے کہ۔😜👌

07/10/2023

خدا نہ کرے, میرے منہ میں خاک۔۔اگر ملک میں کچھ انہونی ہو جائے تو زمیدار کون ہوگا۔۔
وزیراعظم کہے گا میں تو نگرانی ہوں میرا کام ہے الیکشن کرانا۔۔
جج کہیں گے ہمارا ہے انصاف کرنا۔
فوج کہے گی ہمارا کام ہے سرحدیں سنبھالنا۔۔
تو کون ہو گا زمیداری لینا والا۔۔اس لئے الیکشن لازمی ہے۔🙏😎

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Karachi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Karachi
24700