Umlina Hair Secrets
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umlina Hair Secrets, Health/Beauty, Karachi.
Welcome to Umlina Herbal 🌿✨
Your trusted place for healthy, beautiful, and naturally strong hair 💚
Here we share:
🌸 Herbal Shampoo Reviews
🌸 Hair Care Tips
🌸 Long & Silky Hair Secrets
🌸 Beauty & Self Care Routine
🌸 Healthy Hair Growth Ideas
غیبت کا عذاب
مدینہ کے باشندوں میں سے ایک شخص کی ہمشیرہ مدینہ شریف کی دوسری جانب رہتی تھی
وہ بیمار پڑ گئی اس کا بھائی ہر روز اس کی عیادت کو جایا کرتا تھا
حتٰی کہ وہ فوت ہو گئی اور وہ قبر میں دفن کر دی گئی
تدفین کے بعد وہ شخص واپس آ گیا پھر اسے یاد آ گیا کہ اس کی ایک تھیلی اس کی قبر میں گر چکی ہے
وہ اپنے ساتھ والوں میں سے ایک ساتھی کو اپنے ہمراہ لے کر وہاں قبر پر آئے
قبر کو کھولا اور اپنی تھیلی لے لی
پھر وہ شخص ساتھی سے کہنے لگا ذرا ہٹو میں دیکھتا ہوں کہ میت کا کیا حال ہے
لحد پر سے رکاوٹ کو دور کیا تو اس نے قبر میں آگ لگی دیکھی
پھر وہاں سے وہ آ گیا اور اپنی ماں سے آ کر دریافت کیا کہ میری بہن کیا کیا کرتی تھی
تو ماں نے بتایا کہ وہ اپنے اہل پڑوس کے دروازوں پر جا کر کان لگا کر انکی گفتگو کو سنتی
اور پھر لوگوں سے چغلی کیا کرتی تھی تو اب معلوم ہو گیا ہے کہ وہ عذاب میں ہے
پس عذاب قبر سے جو محفوظ رہنا چاہے
اس کو غیبت و چغلی سے خود کو بچانا چاہئے
(مُکاشتہ القلوب از امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ)
ہر "چھوڑ کر جانے والا" نقصان نہیں ہوتا، کچھ لوگ اللہ اس لیے دور کرتا ہے تاکہ تمہیں بہتر راستہ مل سکے۔ اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ رکھو۔ ✨
🌿 جمعہ صرف ایک دن نہیں، رحمتوں کا دروازہ ہے۔
آج قرآن کی تلاوت کریں، درودِ پاک کثرت سے پڑھیں، اور دل سے دعا کریں۔
کیا معلوم آج کی دعا آپ کی زندگی بدل دے۔ 🤲❤️
🌸
*کھٹے لیموں سے میٹھا شربت بنائیے*
سمجھدار آدمی نقصان کو فائدہ میں بدل دیتا ہے اور بے وقوف ایک مصیبت کو دو مصیبتیں بنا دیتا ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ سے نکال دیا گیا تو آپ نے مدینہ میں ایک سلطنت قائم کی جس سے تاریخ بھری پڑی ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کو قید کیا گیا اور کوڑے مارے گئے تو وہ اہلِ سنت والجماعت کے امام بن گئے۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو قید کیا گیا تو ان کی قید سے علم کا ایک وسیع خزانہ نکالا گیا، قید میں انہوں نے بہت سی کتب تصنیف کیں۔
امام سرخسی رحمہ اللہ کو ایک اندھے کنویں میں ڈال دیا گیا تو انہوں نے فقہ کے موضوع پر ۲۰ جلدوں میں کتاب لکھی۔
علامہ ابن الاثیر رحمہ اللہ کو نظر بند کیا گیا تو انہوں نے جامع الأصول اور النہایہ نامی کتابیں لکھیں جو حدیث کی مشہور اور مفید کتابیں ہیں۔
علامہ ابن الجوزی رحمہ اللہ کو بغداد سے جلاوطن کیا گیا تو انہوں نے قراءاتِ سبعہ کے متعلق بہت کام کیا۔
مالک بن الریب رحمہ اللہ کو گردن توڑ بخار نے آ پکڑا تو انہوں نے دنیا والوں کے لیے ایک قصیدہ بھیجا جو عباسی حکومت کے شعراء کے قصیدوں کے برابر تھا۔
ابوذویب الہذلی رحمہ اللہ کے بیٹے فوت ہوئے تو انہوں نے ایک ایسا مرثیہ پڑھا جس کی مثال لانے سے دنیا خاموش ہے، علماء اس سے حیران ہیں اور تاریخ نے اس کا استقبال کیا۔
اپنے سخت ترین برتن میں ٹھنڈک پیدا کیجیے تاکہ آپ اس سے پھول، گلاب اور چنبیلی نکالیں۔
وَعَسَى أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ
ہو سکتا ہے جس چیز کو آپ ناپسند کریں وہ آپ کے حق میں مفید ہو۔
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کیا میں تجھے ایسے کلمات نہ سکھا دوں جو مصیبت کے وقت پڑھا کرے؟"
وہ کلمات یہ ہیں:
اللَّهُ اللَّهُ رَبِّي لَا أُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا
اللہ تعالیٰ میرے رب ہیں، میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔
کچھ چیزیں دل پر تاریکی کے بادل چڑھا دیتی ہیں، جب بندہ اپنے رب کی طرف رجوع کرتا ہے اور اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کر دیتا ہے اور مخلوق میں سے کسی کو شریک کیے بغیر اپنے آپ کو اللہ کے سامنے ڈال دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بادل کو ختم کر دیتے ہیں، لیکن اگر کوئی شخص غافل دل کے ساتھ ان جملوں کو کہے تو ہائے، کچھ بھی نہیں۔
(ڈاکٹر عبداللہ القرنی)
🌸🌹🤲♥️🌼
199 یونٹ = بل 3500 روپے
201 یونٹ = بل 9000 روپے
*اور 200 سے ایک بھی یونٹ زیادہ ہونے پر اگلے 6 ماہ بل نان پروٹیکٹڈ صارفین میں شمار ہو گا*
*کیا اس فیصلے سے غریب عوام کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا رہا ہے؟*
01/07/2026
گھر میں پکانے کے لئیے گوبھی دے کر آیا تھا۔ گرل فرینڈ کے ساتھ مٹن کڑاہی اڑاتے پکڑا گیا۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ مذاق بر طرف
ایک گروپ میں کسی خاتون نے لکھا تھا کہ اس کے شوہر کے باہر افیئرز ہیں۔ اگر میں منع کروں تو الٹا مجھ سے لڑتے ہیں۔ اگر ناراض ہو جاؤں تو منانےکی بجائے معشوقوں کے ساتھ زیادہ گپ شپ شروع کر دیتے ہیں۔ میری باہر کوئی دلچسپی بھی نہیں کہ کسی کے ساتھ وقت گزار لوں۔ صرف شوہر ہی ہے اور گھر آ کر وہ بھی خاموش بت بنے ہوتے ہیں۔ یہ ایک کا نہیں کافی خواتین کا مسئلہ ہے۔ جو گھر اور بچے چھوڑ کر جانا نہیں چاہتیں لیکن شوہر کے رویے سے بھی کڑھتی ہیں۔
میں نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر ہے کہ اپنے شوہر سے ایموشنل اٹیچمنٹ (جذباتی انحصار )ختم کر دیں۔
جس پر ایک خاتون نے حیرانی سے لکھا " شوہر سے ایموشنل اٹیچمنٹ کیسے ختم کر سکتی ہے۔
دیکھیئے ! اگر شوہر بیوی کو صرف گھر سنبھالنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی مددگار سمجھتا ہے تو بیوی کو بھی اسے صرف گھر کے اخراجات اٹھانے والے فرد کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ اگر وہ خرچہ اٹھا رہا ہے تو اٹس اوکے۔ مت اپنا دماغ ان سوچوں میں خرچ کریں کہ کدھر گیا کب آئے گا ، کس سے بات کرتا ہے۔ کیونکہ اس طرح آپ کو اذیت کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔
یہ توقع رکھنا چھوڑ دیں کہ وہ آپ کا ہمدرد ساتھی ہے۔ آپ کے جذبات کو سمجھے گا یا آپ کے احساسات کا خیال رکھے گا۔ جب آپ جذباتی توقعات ختم کر دیں گی تو آہستہ آہستہ جذباتی انحصار بھی کم ہوتا جائے گا۔
شوہر بھی تو آپ سے ایموشنلی اٹیچ نہیں ہے۔ اٹیچمنٹ ہو تو کمیونیکیشن ہوتی ہے۔ آپ سے جذباتی طور پر اٹیچ ہوتا تو باہر کیوں منہ مارتا؟ کیا اس کو معلوم نہیں کہ ایسا کرنے سے میری بیوی کتنی تکلیف سے گزرتی ہے۔
یعنی اس نے آپ کو گھر بسانے ، بچے سنبھالنے اور کام کاج کے لئیے گھر میں رکھا ہے۔ باقی آپ روئیں پیٹیں ،جئیں مریں اسے پرواہ نہیں۔اس لئیے
صرف ایک شوہر کو دلچسپی کا مرکز مت بنائیں۔
ہر وقت ا س کے آگے پیچھے پھرنا چھوڑیں۔ دوستیں بنائیں۔ بہنوں بھائیوں سے باتیں کریں۔ ضروری نہیں کہ اسی کے ساتھ کرنی ہے جو شاید آپ کی بات بھی پوری نہ سنتا ہو۔
ایسے شوہروں کے دل ، گردے ، پھیپھڑے وغیرہ جیتنے کے طریقے ڈھونڈھ کر وقت ضائع کرنے سے بہتر ہے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت پر توجہ دیں۔ روزانہ نہا کر، استری شدہ کپڑے پہن کر، بال سلجھا کر ہاتھ منہ پر موئسچرائزنگ کریم لگا کر ڈی اوڈرنٹ اور ہلکا پرفیوم لگائیں۔ کھائیں پئیں۔ اگر کئی کئی دن گھر سے نہیں نکلتیں تو گھر سے باہر کسی پارک ،جم یا کسی بھی اچھی پسند کی جگہ روزانہ ایک گھنٹہ گزاریں۔
جب انسان اپنی عزتِ نفس، اپنی صحت اور اپنی شخصیت پر توجہ دیتا ہے اور اپنی دلچسپیاں پیدا کرتا ہے تو وہ دوسروں کے رویوں سے کم ٹوٹتا بکھرتا ہے۔خود کو ٹوٹنے سے بچائیں۔
(یہ میری سوچ ہے۔ ہو سکتا ہے آپ اس سے زیادہ بہتر کوئی مشورہ دے سکتے ہوں۔ آپ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے دے سکتے ہیں۔)
منزہ ذوالفقار
منزہ ذوالفقار
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Address
Karachi
