Beautician Day - B.D
fashion
24/02/2023
New stitch design❤😇
21/02/2023
Shaban ka Chand mubarak ho😇❤
اَللّهُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَان
09/08/2019
Jumma Mubarak 😊❤
09/08/2019
01/09/2018
Bridal Base banany ka Tareeka
Sab se pehle primer laga len..uske 5 minutes baad concealer use kar len under eyes, nose or mouth k ird gird..phr direct kryolan ki 45 nmbr stick se base banaen..agar skin pe acne k nishan hain ya patches hain dark tab aap pehle 38 nmbr ki kryolan ki stick use karen uske baad 45 nmbr use karen..pehle blending brush se achi tarha blend karen uske baad beauty blender ya sponge se achi tarha skin me absorb karne ki koshish kare ta k base skin me achi tarha blend ho jaye..agar eyes k nechy dark circles hon to usko concealer se ek dafa phr se cover kar len..orange stick use karen concealer k liye to acha ho ga..wet sponge se blend kar k pan cake ya Twin cake tap kar k lagayen...pory face or neck pe pan cake achy se lagane k baad sponge ko phr se geela kar k nachorh k dobara se pory face pe tap karen ta k base achy se skin me blend ho jaye..uske baad eyes primer laga k 2-4 minutes baad eye makeup start karen or baki ka bhi cmplet kar len..jab tak eye primer set jo face pe translucenth powder laga len...
..
beenish naaz
لمبے بالوں کی خواہش ہے؟ ان مشوروں پر عمل کریں!
لمبے، گھنے اور خوبصورت بال صرف خواتین کے حسن میں اضافہ ہی نہیں کرتے بلکہ مردوں کو بھی جاذب نظر بناتے ہیں۔ مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ بالوں کی صحت کا خیال رکھا جائے اور ضرورت پڑنے پر ان کی تراش خراش بھی کروائی جائے۔ اگر آپ بھی مستقل قریب میں لمبے بال رکھنا چاہتے یا چاہتی ہیں تو اس ضمن میں ماہرین کے ان مشوروں پر ضرور عمل کریں۔
روزانہ دھونے سے پرہیز
جی ہاں، بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھونے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ پانی میں شامل مختلف اجزا بشمول کلورین اور شیمپو مل کر بالوں میں موجود قدرتی تیل کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے ان کے بڑھنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔ اس لیے روزانہ شیمپو استعمال کرنے کے بجائے ایک دو روز کے وقفے سے بالوں کو شیمپو سے دھوئیں۔
دو مرتبہ شیمپو کا استعمال
بال گیلے کریں، شیمپو لگائیں اور پھر اسے دھولیں۔ ایسا ایک نہیں دو مرتبہ کریں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے بالوں کی بہتر صفائی ہوتی ہے اور اگر آپ کے بال چکنے ہیں تو انہیں زیادہ دیر تک خراب ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ دوسری مرتبہ شیمپو استعمال کرنے کے بعد کنڈیشنر کا استعمال بھی مفید ہے۔
نرم برش سے بال بنائیں
سخت برش نہ صرف آپ کے بالوں بلکہ سر کی جلد کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔ جبکہ نرم برش بالوں کو سنوارنے میں آسانی کے ساتھ انہیں ٹوٹنے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بال دھونے کے بعد دستے والا چوڑا برش استعمال کرنا چاہیے اس طرح آپ کم وقت میں اور زیادہ آسانی سے بال سنوار سکیں گے۔
بالوں کو خشک کرنا
گیلے بالوں کو جلد خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈرائیر کا استعمال عام ہوچکا ہے جو گرم ہوا خارج کر کے بالوں سے نمی کو ختم کرتے ہیں۔ لیکن جلد بازی میں گیلے بالوں کو بہت زیادہ گرم ہوا سے خشک کرنے کی کوشش سخت نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اس سے بال کڑک اور کمزور ہوجاتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ بالوں کو جلانے کے بجائے ہیئر ڈرائیر کو کم از کم درجہ حرارت پر رکھیں۔
پانی زیادہ پیئں
جسم کے دیگر حصوں کی طرح بالوں کو بھی صحت بخش رہنے کے لیے پانی کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ کے جسم میں جتنی زیادہ تری ہوگی اتنے ہی اچھے بال اگیں گے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ کے لیے دن بھر پانی پینا ممکن نہیں تو تربوز اور گاجر جیسے پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں جو جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے میں معاون ہیں۔
"چہرے سے داغ دھبے دور کرنے کے گھريلو اور آسان طريقے"
1 : ديسی سنگترے کے چھلکے اُتار کر اُسے سُکھا ليں۔اِس کو باريک پيس کر اُبٹن کے طور پر استعمال کريں داغ دھبے دور ہو جائيں گے۔
2 : ليموں کے چھلکے پيس کر دودھ ميں ملا کر رات کو لگايا کريں۔
3 : بالائی میں ليموں کا رس قطرے ڈال کر استعمال کريں۔
4 : مولی کے بیج پيس کر رکھ ليں۔ تھوڑےسے دہی ميں ملا کر چہرے پر لگانے سے چند دنوں ميں دھبے دور ہو جائيں گے۔
5 : تازے دودھ ميں چند قطرے گليسرين ڈال کر چہرے پر استعمال کريں۔اِس سے نہ صرف داغ دھبے دور ہو جائيں گے بلکہ چہرے پر ترو تازگی اور نکھار آ جائے گا ...
دلچسپ معلومات
1: Best tips
2 : کیلے لاکر رکھے جائیں تو یہ بڑی جلدی کالے ہوجاتے ہیں اور پھر بچے انہیں کھانا پسند نہیں کرتے۔ انہیں گچھوں کی شکل میں نہ رکھیں کیونکہ اس طرح یہ بہت جلد پک جاتے ہیں۔ اس کے بجائے انہیں علیحدہ علیحدہ کرکے رکھیں۔
3 : اپنا میٹریس صاف کرنے کیلئے ایک کھانے کاچمچہ بھرکر فیبرک سوفٹنر لیکر اس میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا ملائیں اور پورے جراثیم بھی ختم ہوجائیں گے اور میٹریس ایک دم چمک جائے گا۔
4 : مچھر کے کاٹنے سے خارش آئے اور نشان بن جائے تو اس پر خشک صابن کی ٹکیارگڑلیں۔ فوری آرام آجائے گا۔
5 : کیک کاٹنے کے بعد رکھ دیاجائے تو اس کا وہ حصہ سخت ہوجاتا ہے جہاں سے اسے کاٹا گیا ہو۔ لہٰذا اسے نرم رکھنے کے لئے کیک کاٹنے کے بعد، جس حصے سے سلائس کاٹا گیا ہو وہاں ڈبل روٹی کاسلائس فوڈپک کی مدد سے چپکادیں۔ کیک بالکل تازہ رہے گا۔
6 : موبائل فون کے اسکرین پربن جانے والی خراشیں مٹانے کیلئے ان پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور نرم کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں۔
7 : کمپیوٹر کاکی بورڈ صاف کرنا خاصا دشوار کام ہے۔ اسے صاف کرنے کیلئے اپنا پرانا مسکارا برش استعمال کریں۔اس برش کی مدد سے کی بورڈ کی باریک جگہوں کی مٹی بھی آسانی سے صاف ہوجائے گی۔
8 : چہرے پر اچانک کوئی دانہ یامہاسانکل آئے تو اسے فوری ٹھیک کرنے کے لئے اسٹیل کاچمچہ گرم کرکے دانے پرلگائیں ،د انہ جلد ٹھیک ہوجائے گا۔
9 : کچن کاؤنٹر پر پڑے ہوئے پرانے اور گہرے داغ مٹانے کیلئے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ میں آٹا ملا کرپیسٹ بنائیں اور داغوں پر رگڑیں، پھر گیلے کپڑے یااسفنج سے صاف کرلیں۔
10 : استعمال شدہ ٹی بیگزکوخشک کرکے انہیں جوتوں میں رکھ دیں۔ اس سے جوتوں کی بدبودور ہوجائے گی۔
11 : موسم ابرآلود ہواور ایسے میں کپڑے جلدی خشک کرنے ہوں تو گیلے کپڑوں کو واشنگ مشین کے ڈرائر میں ڈالیں اور ان کے ساتھ ایک خشک تولیہ بھی شامل کردیں۔ کپڑے بالکل سوکھے ہوئے نکلیں گے۔
12 : گوشت کی بسانددور کرنے کا حل: گوشت میں ا گر ہلکی سی خاص قسم کی بساند محسوس ہوتو ایک کھانے کا چمچہ آٹے کی بھوسی چھڑک دیں اور دس منٹ بعد دھولیں۔
کون سے نمبر والی معلومات پسند آئی?
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
